কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৫১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43499 ۔۔۔ ہر چیز کی ایک جڑ ہوتی ہے اور ایمان کی جڑ تقویٰ ہے اور ہر چیز کی شاخ ہوتی ہے اور ایمان کی شاخ صبر ہے اور ہر چیز کا ایک اونچا حصہ ہوتا ہے اور اس امت کا بلند حصہ میرا چچا عباس ہے اور ہر چیز کا ایک فرزند ہوتا ہے اور اس امت کا فرزند حسن اور حسین ہیں ہر چیز کا بازو ہوتا ہے اور اس امت کا بازو علی بن ابی طالب ہے۔ ابن عساکر۔
43499- لكل شيء رأس ورأس الإيمان الورع، ولكل شيء فرع وفرع الإيمان الصبر، ولكل شيء سنام وسنام هذه الأمة عمي العباس، ولكل شيء سبط وسبط هذه الأمة الحسن والحسين، ولكل شيء جناح وجناح هذه الأمة علي بن أبي طالب."ابن عساكر....".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43500 ۔۔۔ حرام چیزوں سے بچو سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤگے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تقسیم کردیا ہے اس پر راضی ہوجاؤ تو سب سے زیادہ مال دار ہوجاؤگے، اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرو مومن ہوجاؤگے، اور جو اپنے لیے پسند کرو وہی لوگوں کے لیے پسند کرو مسلمان کہلاؤگے، زیادہ نہ ہنسنا کیونکہ زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہوجاتا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، بیہقی عن ابوہریرہ ۔
43500- اتق المحارم تكن أعبد الناس، وارض بما قسم الله لك تكن أغنى الناس، وأحسن إلى جارك تكن مؤمنا، وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مسلما، ولا تكثر الضحك فإن كثرة الضحك تميت القلب."حم، ت، هب - أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43501 ۔۔۔ سلام پھیلایا کر، کھانا کھلایا کر اور اللہ تعالیٰ سے ایسے حیا کیا کر جیسے قوم کے کسی باوقار شخص سے حیا کرتے ہو۔ تمہارے اخلاق اچھے ہوں، جب کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو نیکی کرلیا کرو کیونکہ نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
43501- أفش السلام، وابذل الطعام، واستحي من الله تعالى كما تستحيي رجلا من رهطك ذا هيئة، وليحسن خلقك، وإذا أسأت فأحسن فإن الحسنات يذهبن السيئات."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43502 ۔۔۔ آگاہ رہو ! دنیا میں بہت سے کھانے والے ناز و نعمت میں رہنے والے قیامت کے روز بھوکے اور ننگے ہوں گے، آگاہ رہو ! دنیا میں بہت سے بھوکے ننگے قیامت کے روز کھانے والے اور نرم لباس پہننے والے ہوں گے، خبردار ! بہت سے اپنی عزت کرنے والے اس کی توہین کرنے والے ہوں گے، خبردار ! بہت سے اپنے نفس کی توہین کرنے والے اس کی عزت کرنے والے ہوں گے، آگاہ رہو ! بہت سے لوگ ان چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو دی ہیں ان میں گھسے رہتے اور عیش عشرت کرتے رہتے ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا کچھ بھی نہیں، خبردار ! جنت کا عمل سخت اونچی جگہ ہے اور جہنم کا (عمل) نرم اور پسندیدہ ہے، خبردار ! ایک گھڑی کی خواہش لمبے عرصے کا غم ددے دیتی ہے۔ (ابن سعد، بیہقی عن ابی البحیر)

کلام ضعیف الجامع 2181 ۔۔۔
43502- ألا! يا رب نفس طاعمة ناعمة في الدنيا جائعة عارية يوم القيامة، ألا! يا رب نفس جائعة عارية في الدنيا طاعمة ناعمة يوم القيامة، ألا! يا رب مكرم لنفسه وهو لها مهين، ألا! يا رب مهين لنفسه وهو لها مكرم، ألا! يا رب متخوض ومتنعم فيما أفاء الله على رسوله ماله عند الله من خلاق، ألا! وإن عمل الجنة حزن بربوة، ألا! وإن النار سهل بشهوة، ألا! يا رب شهوة ساعة أورثت حزنا طويلا."ابن سعد، هب - عن أبي البجير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43503 ۔۔۔ میں تمہیں ظاہر و پوشیدگی میں اللہ تعالیٰ کے تقوی کی وصیت کرتا ہوں اور جب کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو نیکی کرلیا کرو، کسی سے ہرگز کوئی چیز نہ مانگنا، اور نہ کبھی کسی کی امانت رکھنا، اور نہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنا۔ مسند احمد عن ابی ذر۔
43503- أوصيك بتقوى الله في سر أمرك وعلانيته؛ وإذا أسأت فأحسن، ولا تسألن أحدا شيئا، ولا تقبض أمانة، ولا تقض بين اثنين. "حم - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43504 ۔۔۔ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں جنت میں داخل کرے ! تلوار چلانا، مہمان کو کھانا کھلانا، نماز کے اوقات کا اہتمام کرنا، اور سرد رات میں مکمل وضو کرنا، اور باوجود کھانے کی خواہش کے اسے کھلا دینا۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ )

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2153 ۔
43504- ألا أحدثكم بما يدخلكم الجنة! ضرب بالسيف، وطعام الضيف، واهتمام بمواقيت الصلاة، وإسباغ الطهور في الليلة القرة، وإطعام الطعام على حبه."ابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچ چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے
43505 ۔۔۔ کیا تمہیں تمہارے جنتی مرد نہ بتاؤں ؟ نبی، شہید، صدیق، بچہ، جنت میں ہے وہ شخص جو اپنے بھائی کی شہر کے کونے میں ملاقات کرتا ہے جنت میں ہے کیا تمہیں تمہاری جنتی عورتیں نہ بتاؤں ؟ زیادہ محبت کرنے اور زیادہ بچے جننے والی جب تو اس پر ظلم کرے تو وہ کہے (دارقطنی فی الافراد، طبرانی فی الکبیر عن کعب بن عجرۃ معا)
43505- الا أخبركم برجالكم من أهل الجنة! النبي في الجنة والشهيد في الجنة، والصديق في الجنة، والمولود في الجنة، والرجل يزور أخاه في ناحية المصر في الله في الجنة؛ ألا أخبركم بنسائكم من أهل الجنة! الودود الولود والعوود التي إذا ظلمت قالت: هذه يدي في يدك لا أذوق غمضا حتى ترضى."قط في الأفراد، طب - عن كعب بن عجرة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43506 ۔۔۔ اللہ کے لیے ایسے عمل کر گویا اسے دیکھ رہے ہو اگر دیکھ نہیں رہے تو وہت م ہیں دیکھ رہا ہے، اپنے اعضاء و ضو مکمل دھونا، جب مسجد میں آؤ تو موت کو یاد کرو، کیونکہ آدمی جب موت کو یاد کرتا ہے تو اس کی نماز اچھی ہوتی ہے اور اس شخص کی طرح نماز پڑھنا جسے گمان ہے کہ یہ اس کی آخری نماز ہے اور ہر ایسے کام سے بچنا جس سے معذرت کرنا پڑے۔ الدیلمی عن انس۔
43506- اعمل لله رأي العين، فإن لم تكن تراه فإنه يراك، وأسبغ طهرك، فإذا دخلت المسجد فاذكر الموت، فإن الرجل إذا ذكر الموت لحري أن يحسن صلاته، وصل صلاة رجلا لا يظن أن يصلي صلاة غيرها، وإياك وكل أمر يعتذر منه."الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43507 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فیاض ہے اور فیاضی کو پسند کرتا ہے اور بلند اخلاق پسند کرتا ہے جب کہ برے اخلاق سے نفرت کرتا ہے تین آدمیوں کی عزت کرنا گویا اللہ تعالیٰ کی عزت ہے۔ بوڑھے مسلمان کی عزت کرنا، ایسے صاحب قرآن کی عزت جو قرآن سے غفلت کرتا ہے اور نہ اس میں غلو سے کام لیتا ہے اور عادل بادشاہ۔ ہناد والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن طلحۃ بن عبیداللہ بن کریز مرسلا۔

کلام ۔۔۔ اللآلی ج 1 ص 152 ۔ 153 ۔
43507- إن الله تعالى جواد يحب الجود، ويحب معالي الأخلاق، ويكره سفسافها، وإن من أكرم إجلال الله أكرم ثلاثة: أكرم ذا الشيبة في الإسلام، والحامل للقرآن غير الجافي عنه ولا الغالي، والإمام المقسط."هناد والخرائطي في مكارم الأخلاق - عن طلحة بن عبيد الله بن كريز مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43508 ۔۔۔ جنت میں کچھ کمرے ایسے ہیں کہ جب ان کے مکین ان میں ہوں گے تو انھیں باہر کی چیزیں دکھائی دیں گی اور جب باہر نکلیں گے تو اندر کی چیزیں نظر آئیں گی، کسی نے عرض کیا یار سول اللہ ! یہ کمرے کس کے لیے ہوں گے ؟ فرمایا جس نے شیریں گفتگو کی، مسلسل روزے رکھے اور کھانا کھلایا، سلام پھیلایا، اور رات کے وقت جب لوگ سو رہے تھے نماز پڑھی۔

عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! شیریں کلام کیا ہے ؟ فرمایا سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر وللہ الحمد۔ یہ کلمات قیامت کے روز اس حال میں آئیں گے کہ ان کے آگے پیچھے دائیں فرشتے ہوں گے، عرض کیا گیا لگاتار روزوں سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا رمضان پائے تو اس کے روزے رکھے پھر رمضان پائے تو اس کے روزے رکھے۔ کسی نے عرض کیا کھانا کھلانا کیا ہے ؟ فرمایا وج چیز اہل و عیال کی ضرورت ہو انھیں کھلاؤ، کسی نے عرض کیا سلام پھیلانا کیا ہے ؟ فرمایا تمہارا اپنے بھائی سے مصافحہ کرنا اور سلام کہنا۔ کسی نے عرض کیا رات کے وقت نماز پڑھنا جب کہ لوگ سویرے ہوں کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا عشاء کی نماز پڑھنا اور یہود و نصاری سو رہے ہوں۔ (الخطیب عن ابن عباس)
43508- إن في الجنة لغرفا إذا كان ساكنها فيها لم يخف عليه ما خارجها، وإذا خرج عنها لم يخف عليه ما فيها! قيل: لمن هي يا رسول الله؟ قال: لمن أطاب الكلام، وأدام الصيام، وأطعم الطعام، وأفشى السلام، وصلى بالليل والناس نيام؛ قيل: يا رسول الله! وما طيب الكلام؟ قال: "سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولله الحمد" إنها تأتي يوم القيامة ولها مقدمات ومعقبات ومجنبات؛ قيل: فما إدامة الصيام: قال: من أدرك رمضان فصامه ثم أدرك رمضان فصامه، قيل: فما إطعام الطعام؟ قال: كل من قات عياله وأطعمهم، قيل: فما إفشاء السلام؟ قال: مصافحة أخيك إذا لقيته وتحيته، قيل: فما الصلاة بالليل والناس نيام؟ قال: صلاة العشاء الآخرة واليهود والنصارى نيام. "الخطيب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43509 ۔۔ جنت میں کچھ کمرے ایسے ہیں جس سے باہر کے لوگ اندر کے لوگوں کو دیکھیں گے، اور اندر کے لوگ باہر کے لوگوں کو دیکھیں وہ ان لوگوں کے لیے ہیں جنہوں نے شیریں کلام کیا، سلام پھیلایا اور جب لوگ سو رہے تھے نماز پڑھی۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس)
43509- إن في الجنة لغرفا يرى من ظاهرها من في باطنها، ويرى من في باطنها من في ظاهرها، لمن أطاب الكلام، وأفشى السلام، وصلى في الليل والناس نيام."الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43510 ۔۔۔ واہ واہ، پانچ چیزیں جس نے ان کا یقین کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی جنت میں جائے گا۔ اللہ و آخرت پر ایمان، جنت دوزخ پر ایمان مرنے کے بعد جی اٹھنے اور حساب پر ایمان رکھنا۔ مسند احمد عن مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ورجالہ ثقات۔
43510- بخ بخ بخمس! من لقى الله مستيقنا بهن دخل الجنة: تؤمن بالله واليوم الآخر، والجنة والنار، والبعث بعد الموت، والحساب."حم - عن مولى رسول الله، صلى الله عليه وسلم ورجاله ثقات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43511 ۔۔۔ واہ واہ، پانچ چیزیں ! میزان کو کس قدر وزنی کرنے والی ہیں۔ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ نیک لڑکا جو مرجائے اور اس کا والد ثواب کی امید کرے، اور پانچ چیزوں پر جس نے یقین رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی اس کے لیے جنت واجب ہے۔ جس نے لا الہ الا اللہ اور محمد عبدہ ورسولہ کی گواہی دی موت و حساب کا یقین رکھا اور جنت و جہنم کا یقین کیا۔ (ابن ابی شیبۃ مسند احمد عن ابی سلام عن رجل من الصحابۃ)
43511- بخ بخ بخمس! ما أثقلهن في الميزان! "سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر" والولد الصالح يتوفى فيحتسبه والده، وخمس من لقي الله بهن مستيقنا بهن وجبت له الجنة: من شهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله، وأيقن بالموت، والحساب، والجنة، والنار."ش، حم - عن أبي سلام عن رجل من الصحابة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43512 ۔۔ واہ واہ پانچ چیزیں کیا ہی شاندار ہیں اور کس قدر میزان کو وزنی کرنے والی ہیں۔ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر، نیک بچہ جو مسلمان آدمی کا ہو فوت ہو تو اس کا والد صبر سے کام لے۔ (رزین، طبرانی فی الاوسط و تمام، ابن عساکر، سعید بن منصور عن ثوبان ، ابن سعد، نسائی، ابو یعلی، ابن حبان والبغوی والباوردی، ھاکم طبرانی، ابو نعیم، بیہقی عن ابی سلمی راعی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واسمہ حریث مسند احمد، عن مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابو داؤد طیالسی، مسند احمد والرویانی، سعید بن منصور عن ابی امامۃ، ابن ابی شیبہ، عن ابی الدرداء، مرفوعا۔
43512- بخ بخ بخمس! ما أثقلهن في الميزان! سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، والولد الصالح يتوفى للمرء المسلم فيحتسبه. "ز، والبغوي، طس، وتمام، وابن عساكر، ص - عن ثوبان؛ ابن سعد، ن، ع، حب والبغوي، والباوردي، ك، طب، وأبو نعيم، هب - عن أبي سلمى راعي رسول الله صلى الله عليه وسلم واسمه حريث؛ حم - عن مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم، ط، حم، والروياني ص - عن أبي أمامة، ش - عن أبي الدرداء مرفوعا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43513 ۔۔۔ پانچ چیزیں ایمان کے ساتھ جو شخص قیامت کے روز لائے گا جنت میں جائے گا۔ جس نے پانچ نمازوں کی، وضوء رکوع و سجود اور ان کے اوقات کے حفاظت کی، رمضان کے روزے رکھے، اگر قدرت ہوئی تو حج بیت اللہ کی، اپنے مال سے بخوشی زکوۃ ادا کی، امانت کی ادائیگی کی، کسی نے عرض کیا اللہ کے نبی ! امانت کی ادائیگی کیا ہے ؟ فرمایا غسل جنابت اگرچہ انسان اس کے علاوہ اپنے دین کی کسی چیز کو حفاظت نہ کرسکے۔ (محمد بن نصر، ابن جریر، طبرانی فی الکبیر، نسائی عن ابی الدرداء و حسن)
43513- خمس من جاء بهن يوم القيامة مع إيمان دخل الجنة: من حافظ على الصلوات الخمس على وضوئهن وركوعهن وسجودهن ومواقيتهن، وصام رمضان، وحج البيت إن استطاع إليه سبيلا، وآتى الزكاة من ماله طيبة بها نفسه، وأدى الأمانة: قيل: يا نبي الله! وما أداء الأمانة؟ قال: الغسل من الجنابة، إن لم يأمن ابن آدم على شيء من دينه غيرها. "محمد بن نصر، وابن جرير، طب، ن عن أبي الدرداء، وحسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43514 ۔۔ جس نے دن میں پانچ کام کرلیے اللہ تعالیٰ اسے جنتی لکھے گا، جمعہ کا روزہ جمعہ کے لیے جانا، مریض کی عیادت، جنازہ میں حاضری اور گردن (جو غلامی میں جکڑا ہوا ہو) آزاد کرانا۔ ابویعلی ، ابن حبان، سعید بن منصور عن ابی سعید۔
43514- خمس من عملهن في يوم كتبه الله تعالى من أهل الجنة: من صام يوم الجمعة، وراح إلى الجمعة، وعاد مريضا، وشهد جنازة، وأعتق رقبة."ع، حب، ص - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پنج گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43515 ۔۔۔ جس نے نماز قائم کی، زکوۃ ادا کی، بیت اللہ کا حج کیا، رمضان کے روزے رکھے مہمان کی ضیافت کی وہ جنت میں جائے گا۔ (طبرانی، بیہقی عن ابن عباس و ضعف)
43515- من أقام الصلاة، وآتى الزكاة، وحج البيت، وصام رمضان، وقرى الضيف: دخل الجنة."طب، هب - عن ابن عباس؛ وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43516 جو تم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ کا سوال کرے اسے پناہ دو ، اور جو تم سے اللہ کے نام مانگے اسے دو ، اور جو تم سے اللہ کے نام پناہ مانگے اسے پناہ دو اور جو تمہیں بلائے اسے جواب دو (اس کی دعوت قبول کرو) جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اسے اس کا بدلہ دو ، اگر بدلہ دینے کے ک لیے کچھ نہ ہو تو اس کے لیے (جزاک اللہ کہہ کر) دعا کردیا کرو، یہاں تک کہ تمہیں اندازہ ہوجائے کہ تم نے بدلہ دے دیا۔ (ابو داؤد طیالسی، مسند احمد ، ابو داؤد سجستانی، نسائی والحکیم، طبرانی فی الکبیر، بیہقی، حلیۃ الاولیاء ، حاکم، بیہقی وابن جریر فی تھذیبہ عن ابن عمر)
43516- من استعاذكم بالله فأعيذوه، ومن سألكم بالله فأعطوه ومن استجار بالله فأجيروه، ومن دعاكم فأجيبوه، ومن صنع إليكم فكافؤه، فإن لم تجدوا ما تكافؤه فادعوا له حتى تروا أنكم قد كافأتموه."ط، حم، د، ن، والحكيم، طب، هب، حل، ك ق، وابن جرير في تهذيبه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43517 ۔۔۔ جس نے اپنی رضا مندی عام کی اپنے غصہ کو روکا، اپنی نیکی پھیلائی، اپنی امانت ادا کی اور صلہ رحمی کی تو وہ اللہ تعالیٰ کے بڑے نور میں ہوگا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن الحسن۔ الدیلمی عن عبداللہ بن الحسن بن الحسن عن ابیہ عن جدہ علی)
43517- من بسط رضاه، وكف غضبه، وبذل معروفه، وأدى أمانته، ووصل رحمه فهو في نور الله الأعظم."ابن أبي الدنيا في ذم الغضب - عن الحسن، الديلمي - عن عبد الله بن الحسن بن الحسن عن أبيه عن جده عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৫৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43518 ۔۔۔ جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے، اور جس نے بیمار کی عیادت کی، وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے جو صبح یا شام مسجد گیا وہ اللہ تعالیٰ کی ضامتن میں ہے جو اپنے گھ ر بیٹھا رہا اور کسی کی برائی نہیں کی وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے اور جو امیر کی امداد کے لیے اس کے پاس گیا وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ (الرویانی ، طبرانی، ابن حبان، حاکم، بیہقی عن معاذ)
43518- من جاهد في سبيل الله كان ضامنا على الله، ومن عاد مريضا كان ضامنا على الله، ومن غدا إلى المسجد أو راح كان ضامنا على الله، ومن جلس في بيته لم يغتب أحدا بسوء كان ضامنا على الله، ومن دخل على إمام يعزره كان ضامنا على الله."الروياني، طب، حب، ك، ق - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক: