কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৫৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43519 جو کسی مسلمان کے نکاح میں حاضر ہوا گویا اس نے ایک دن اللہ کی راہ میں روزہ رکھا، اور ایک دن سات سو گنا کا ہے۔ اور کسی مسلمان کے رشتہ میں حاضر ہوا گویا اس نے اللہ کی راہ میں روزہ رکھا اور ایک دن سات سو گنا کا ہے، اور جس نے کسی بیمار کی عیادت کی گویا اس نے اللہ کی راہ میں روزہ رکھا اور دن سات سو گنا کا ہے اور جس نے جمعہ کے روز غسل کیا تو گویا اس نے اللہ کی راہ میں روزہ رکھا اور ایک دن سات سو گنا کا ہے۔ (الزدی فی الضعفاء ابو البرکات ابن السقطی فی معجمہ وابو الشیخ، ابن النجار عن ابن عمر)
43519- من شهد إملاك امرئ مسلم فكأنما صام يوما في سبيل الله عز وجل واليوم بسبعمائة، ومن شهد ختان امرئ مسلم فكأنما صام يوما في سبيل الله واليوم بسبعمائة، ومن عاد مريضا فكأنما صام يوما في سبيل الله واليوم بسبعمائة، ومن اغتسل يوم الجمعة فكأنما صام يوما في سبيل الله واليوم بسبعمائة."الأزدي في الضعفاء، وأبو البركات ابن السقطي في معجمه وأبو الشيخ، وابن النجار - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43520 ۔۔۔ جس نے نماز جمعہ پڑھی اور جمعہ کا روزہ رکھا، کسی بیماری کی عیادت کی، کسی جنازہ میں حاضر ہوا اور کسی نکاح میں شرکت کی تو اس کے لیے جنت واجب ہے۔ طبرانی فی الکبیر، ابو سعید السمان فی مشیختہ عن ابی امامۃ۔
43520- من صلى يوم الجمعة، وصام يومه، وعاد مريضا، وشهد جنازة، وشهد نكاحا وجبت له الجنة."طب، وأبو سعيد السمان في مشيخته - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43521 ۔۔۔ جسے جمعہ کے روزے کی توفیق ملی، اس نے کسی بیمار کی عیادت کی، کسی جنازے میں حاضر ہوا اور صدقہ کیا اور کوئی آزاد کرایا تو اس کے لیے اس دن انشاء اللہ تعالیٰ جنت واجب ہے۔ (ابو یعلی، بیہقی عن سعید۔
43521- من وفق صيام يوم الجمعة، وعاد مريضا، وشهد جنازة وتصدق، وأعتق وجبت له الجنة ذلك اليوم إن شاء الله تعالى."ع، هب - عن سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43522 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرتے رہنا، زکوۃ دیتے رہنا مسلمان کی خیر خواہی کرنا اور مشرک سے دور رہنا۔ (ابن سعد عن جریر)
43522- لا تشرك بالله شيئا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة وتنصح المسلم وتفارق المشرك."ابن سعد - عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43523 ۔۔۔ بندہ اس وقت تک ایمان کی واضح حقیقت کو حاصل نہیں کرسکتا جب تک قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی ، ظلم کرنے والے کو معاف، برا بھلا کہنے والے کو درگزر اور برائی سے پیش آنے والے سے نیکی کا برتاؤ نہ کرے۔ (ابو الشیخ عن ابوہریرہ ۔
43523- لا ينال عبد صريح الإيمان حتى يصل من قطعه ويعطي من حرمه، ويعفو عمن ظلمه، ويغفر لمن شتمه، ويحسن إلى من أساء إليه."أبو الشيخ والديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے سوال کرنے کی رعایت
43524 ۔۔ اے انسان ! تیرے لیے وہ ہے جس کی تو نیت کرے، اور تیرے لیے وبال وہ ہے جو تو نے کمایا، اور تیرے لیے وہ (اجر) ہے جس کی تو نے امید رکھی اور صبر کیا، اور جس سے تجھے ہے اس کے لیے ساتھ ہے اور جو جس انداز عمل پر مرا وہ انہی لوگوں میں شمار کیا جائے گا۔ (ابن عساکر عن ابی امامۃ)
43524- يا ابن آدم! لك ما نويت، وعليك ما اكتسبت، ولك ما احتسبت، وأنت مع من أحببت، ومن مات بطريق كان من أهل ذلك الطريق."ابن عساكر - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے محبت اللہ کے لیے بغض
43525 ۔۔ ابن مسعود ! تمہیں پتہ ہے کہ ایمان کی کون سی کڑی سب سے مضبوط ہے ؟ ایمان کی سب سے وہ کڑی مضبوط ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی خاطر دوستی ہو، اللہ تعالیٰ کے لیے محبت اور بغض ہو۔ ابن مسعود ! کیا تمہیں علم ہے کہ کون سا مومن افضل ترین ہے ؟ وہ شخص سب سے افضل ہے جس کا عمل سب سے اچھا ہو جب دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں۔ ابن مسعود ! جانتے ہو کہ کون سا مومن تمام لوگوں میں سے زیادہ علم والا ہے، وہ جب لوگ اختلاف کریں تو اسے حق سب سے زیادہ سجھائی دے اگرچہ اس کے عمل میں کوتاہی ہو، اگرچہ وہ اپنی سرین کے بل گھسٹتا ہو، ابن مسعود ! جانتے ہو کہ بنی اسرائیل میں (72) فرقے بنے صرف تین فرقوں نے نجات پائی باقی ہلاک ہوگئے۔ ایک فرقہ بادشاہوں اور طاقت وروں میں ٹھہرا جس نے انھیں دین عیسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت دی، انھیں پکڑ کر قتل کیا گیا، آروں سے چیرا گیا، آگ میں جلایا گیا انھوں نے صبر کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملے پھر دوسرا گروہ اٹھا ان میں قوت و طاقت نہ تھی اور نہ وہ عدل و انصاف قائم رکھ سکتے تھے وہ پہاڑوں میں جا بسے وہاں عبادت و رہبانیت میں مشگول ہوگئے انہی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا اور وہ رہبانیت جسے انھوں نے ایجاد کرلیا ہم نے ان پر فرض نہیں کی، رہبانیت صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے ایجاد کی، پھر انھوں نے اس کی حفاظت نہ کی تو ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اجر دیا، یہ وہی لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کی، اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں، جو مجھ پر ایمان لائے اور نہ میری تصدیق کی ، تو انھوں نے جیسا رہبانیت کا حق تھا اس کی رعایت نہیں کی، انہی لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے فاسق قرار دیا۔ (عبد بن حمید والحکیم ابو یعلی، طبرانی، حاکم، بیہقی عن ابن مسعود)
43525- يا ابن مسعود! هل تدري أي عرى الإيمان أوثق؟ أوثق عرى الإيمان الولاية في الله، والحب في الله، والبغض في الله، يا ابن مسعود! هل تدري أي المؤمنين أفضل؟ أفضل الناس أحسنهم عملا إذا فقهوا في دينهم؛ يا ابن مسعود! هل تدري أي المؤمنين أعلم الناس أبصرهم بالحق إذا اختلف الناس وإن كان في عمله تقصير وإن كان يزحف من أسته زحفا، يا ابن مسعود! هل علمت أن بني إسرائيل افترقوا على اثنتين وسبعين فرقة لم ينج منها إلا ثلاث فرق وهلك سائرهن! فرقة أقامت في الملوك والجبابرة فدعت إلى دين عيسى فأخذت وقتلت ونشرت بالمناشير وحرقت بالنار فصبرت حتى لحقت بالله، ثم قامت طائفة أخرى لم يكن لهم قوة ولم تطق القيام بالقسط فلحقت بالجبال فتعبدت وترهبت وهم الذين ذكرهم الله تعالى {وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ} هم الذين آمنوا بي وصدقوني {وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ} الذين لم يؤمنوا بي ولم يصدقوني، ولم يرعوها حق رعايتها وهم الذين فسقهم الله."عبد بن حميد، والحكيم، ع، طب، ك، هب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے محبت اللہ کے لیے بغض
43526 ۔۔ خباب ! اگر تم نے پانچ کام کرلیے تو مجھے دیکھو گے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، اگرچہ تمہارے ٹکڑے کردیے جائیں، تمہیں آگ میں جلا دیا جائے، اچھی بری تقدیر پر ایمان رکھنا اور اس کا علم رکھنا کہ جو تمہیں مصیبت پہنچی وہ تم سے ٹلنے والی نہ تھی اور جو نہیں پہنچی وہ تم سے ٹل گئی اور شراب نہ پینا کیونکہ اس کا گناہ دوسرے گناہوں کو پیدا کرتا ہے جیسے درخت اپنی شاخوں کی بدولت درختوں سے اونچا ہوجاتا ہے اور اپنے والدین سے اچھا سلوک کرتے رہنا اگرچہ وہ تمہیں دنیا کی ہر چیز خرچ کرنے کا حکم دیں اور جماعت کی رسی کو مضبوط تھامنا، کیونکہ جماعت پر اللہ تعالیٰ کا دست (رحمت) ہوتا ہے، خباب ! اگر تم نے مجھے قیامت کے روز دیکھا تو مجھ سے جدا نہیں ہوگے۔ (طبرانی فی الکبیر عن خباب)
43526- يا خباب! خمس إن فعلت بهن رأيتني، وإن لم ترني: تعبد الله ولا تشرك به شيئا وإن قطعت وحرقت، وتؤمن بالقدر خيره وشره تعلم أن ما أصابك لم يكن ليخطئك وما أخطأك لم يكن ليصيبك، ولا تشرب الخمر فإن خطيئتها تفرع الخطايا كما أن شجرتها تعلو الشجر، وبر والديك وإن أمراك أن تخرج من كل شيء من الدنيا، وتعتصم بحبل الجماعة فإن يد الله مع الجماعة يا خباب! إنك إن رأيتني يوم القيامة لا تفارقني."طب - عن خباب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے محبت اللہ کے لیے بغض
43527 ۔۔۔ عمران ! اللہ تعالیٰ خرچ کرنے کو پسند کرتے اور روک رکھنے کو ناپسند کرتے ہیں، لہٰذا خرچ کرو اور دکھلاؤ ، تھیلی کو مضبوطی سے باندھ کر نہ رکھو ورنہ تمہیں تلاش کرنے میں دشواری ہوگی، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ شبہات کے وقت تلاش کی نظر کو پسند کرتا ہے، اور شہوات کے پیش آنے کے وقت پوری عقل کو پسند کرتے ہیں اور سخاوت کو پسند کرتے ہیں چاہے وہ کچھ کھجوروں کی ہو اور بہادری کو چاہتے ہیں چاہے سانپ بچھو کو مارنے کی صورت میں ہو۔ (ابن عساکر عن عمران بن حصین)
43527- يا عمران! إن الله يحب الإنفاق ويبغض الإقتار، أنفق وأطعم، ولا تصر صرا فيعسر عليك الطلب، واعلم أن الله يحب النظر الناقد عند الشبهات، والعقل الكامل عند نزول الشهوات، ويحب السماحة ولو على تمرات، ويحب الشجاعة ولو على قتل حية أو عقرب."ابن عساكر - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے محبت اللہ کے لیے بغض
43528 ۔۔۔ ایمان بغیر تم لوگ جنت میں نہیں جاسکتے، اور جب تک آپس میں محبت نہیں رکھو گے ایمان والے نہیں بنوگے، کیا تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جسے کرنے سے آپس میں تم محبت کرنے لگو، آپس میں سلام پھیلایا کرو، عشاء اور فجر کی نماز منافقین کے لیے بڑی بوجھل ہیں، اگر انھیں ان کی فضیلت معلوم ہوجائے تو گھٹنوں کے بل بھی ان میں شامل ہوجائیں ، بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری میں دیا جائے ، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے جن کی ذمہ داری تم پر ہے ان سے (خرچ) شروع کرو، تمہارے والد، تمہاری والدہ، تمہارے بہن بھائی، اور قریبی قریبی رشتہ دار، حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود۔
43528- لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا ولا تؤمنوا حتى تحابوا ألا أدلكم على أمر إذا فعلتموه تحاببتم! أفشوا السلام بينكم، إن أثقل الصلاة على المنافقين العشاء والفجر، ولو يعلموا ما فيهما لأتوهما ولو حبوا، وخير الصدقة ما كان عن ظهر غنى، واليد العليا خير من اليد السفلى، وابدأ بمن تعول أمك وأباك وأختك وأخاك وأدناك أدناك."حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے لیے محبت اللہ کے لیے بغض
43529 ۔۔۔ جسے پانچ چیزوں کا الہام ہوا۔ جسے دعا کا الہام ہوا۔ ضیاء عن انس
43529- من ألهم خمسة.... من ألهم الدعاء."ض - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43530 ۔۔۔ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دیتا ہوں۔ نماز، زکوۃ ، امانت ، شرم گاہ، پیٹ اور زبان۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ )
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1138
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1138
43530- اكفلوا لي بست خصال أكفل لكم بالجنة: الصلاة، والزكاة، والأمانة، والفرج، والبطن، واللسان."طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43531 ۔۔۔ مجھے اپنی طرف سے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ بات کرو تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو وفا کرو، امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہیں نیچی رکھو، اپنے ہاتھوں کو (دوسروں کو تکلیف دینے سے ) روک کر رکھو۔ (مسند احمد، حاکم بن حبان، بیہقی عن عبادۃ بن الصامت)
43531- اضمنوا لي ستا من أنفسكم أضمن لكم الجنة: اصدقوا إذا حدثتم، وأوفوا، إذا وعدتم وأدوا إذا ائتمنتم، واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم، وكفوا أيديكم."حم، ك، حب، هب - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43532 ۔۔۔ میری طرف سے چھ چیزیں قبول کرلو میں تمہاری طرف سے جنت قبول کرلوں گا۔ جب تم میں کا، کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ نہ توڑے، جب امین بنایا جائے تو خیانت نہ کرے، اپنی نگاہیں نیچی رکھو، اپنے ہاتھوں کو روک کر رکھو، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو۔ حاکم، بیہقی عن انس۔
کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 2473
کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 2473
43532- تقبلوا لي بست أتقبل لكم بالجنة: إذا حدث أحدكم فلا يكذب، وإذا وعد فلا يخلف، وإذا ائتمن فلا يخن، غضوا أبصاركم، وكفوا أيديكم، واحفظوا فروجكم."ك، هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43533 ۔۔۔ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہارے لیے جنت کا ضامن ہوں۔ اپنی میراث کے وقت ظلم نہ کرو۔ لوگوں کو اپنے آپ سے انصاف دلاؤ، دشمن سے جنگ کے وقت بزدل نہ بنو، غنیمتوں میں خیانت نہ کرو، اپنے ظالم کو اپنے مظلوم سے روکو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
کلام ضعیف الجامع 896
کلام ضعیف الجامع 896
43533- اضمنوا لي بست خصال أضمن لكم الجنة: لا تظلموا عند قسمة مواريثكم، وأنصفوا الناس من أنفسكم، ولا تجبنوا عند قتال عدوكم، ولا تغلوا غنائمكم، وامنعوا ظالمكم من مظلومكم."طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43534 ۔۔۔ مجھے چھ باتوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، جب امین بنایا جائے تو خیانتنہ کرے، جب وعدہ کرے تو وعدہ نہ توڑے ۔ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھو، اپنے ہاتھوں کو روک کر رکھو، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو۔ (البغوی، طبرانی، عن ابی امامۃ)
کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 633 ۔
کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 633 ۔
43534- اكفلوا لي بست أكفل لكم الجنة: إذا حدث أحدكم فلا يكذب، وإذا ائتمن فلا يخن، وإذا وعد فلا يخلف، وغضوا أبصاركم، وكفوا أيديكم، وأحفظوا فروجكم."البغوي طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43535 ۔۔۔ چھ خصلتیں بھلائی کا حصہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے تلوار (ہتھیار ) سے جہاد کرنا، گرمی میں روزہ رکھنا، مصیبت کے وقت اچھے طریقے سے صبر کرنا، حق پر ثابت کے سامنے جھگڑا چھوڑ دینا، ابر آلودگی کے روز جلدی نماز پڑھنا، اور سردی کے ایام میں اچھے انداز سے وضو کرنا۔ (بیہقی عن ابی مالک الاشعری)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3243، الکشف الالہی 439 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3243، الکشف الالہی 439 ۔
43535- ست خصال من الخير: جهاد أعداء الله بالسيف، والصوم في يوم الصيف، وحسن الصبر عند المصيبة، وترك المراء وأنت محق، وتبكير الصلاة في يوم الغيم، وحسن الوضوء في أيام الشتاء."هب - عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹی فصل ۔۔۔ شش گوشی ترغیب
43536 ۔۔۔ چھ خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بھی ان میں سے کسی ایک میں فوت ہوا وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ وہ شخص جو جہاد کے لیے نکلا اگر فوت ہوگیا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ضامنت میں ہے وہ شخص جو کسی جنازے کے پیچھے چلا، اگر فوت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے وہ شخص جو اپنے گھر میں ہے کسی مسلمان کی غیبت نہیں کرتا، نہ کسی سے ناراض ہوتا نہ ضرر پہنچاتا ہے پھر وہ فوت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن عائشۃ)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2829 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2829 ۔
43536- خصال ست ما من مسلم يموت في واحدة منهن إلا كان ضامنا على الله أن يدخله الجنة: رجل خرج مجاهدا فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله، ورجل تبع جنازة فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله، ورجل توضأ فأحسن الوضوء ثم خرج إلى المسجد لصلاة فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله، ورجل في بيته لا يغتاب المسلمين ولا يجر إليه سخطة ولا تبعة فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله. "طس - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43537 ۔۔۔ جو شخص چھ چیزوں میں سے ایک بھی لے کر آیا اس کے لیے قیامت کے روز وعدہ ہوگا ہر ایک ان میں سے کہے گی کہ اس کا مجھ پر عمل تھا۔ نماز زکوۃ ، حج ، روزہ ، امانت کی ادائیگی اور صلہ رحمی۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3245، الضعیفۃ 2446
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3245، الضعیفۃ 2446
43537- ست من جاء بواحدة منهن جاء وله عهد يوم القيامة كل واحدة منهن قد كان يعمل بي: الصلاة، والزكاة والحج، والصيام، وأداء الأمانة، وصلة الرحم."طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43538 ۔۔۔ جس میں چھ چیزیں ہوئیں وہ برحق مومن ہے۔ مکمل وضو کرنا اور سخت بارش کے روز مسجد کی طرف جلدی جانا، سخت گرمی میں بکثرت روزے رکھنا، اور دشمنوں کو تلوار سے مارنا، مصیبت پر صبر کرنا اور اگرچہ تو حق پر ہو جھگڑا نہ کرنا۔ فردوس عن ابی سعید۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3246 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3246 ۔
43538- ست من كن فيه كان مؤمنا حقا: إسباغ الوضوء والمبادرة إلى الصلاة في يوم دجن ، وكثرة الصوم في شدة الحر، وقتل الأعداء بالسيف، والصبر على المصيبة، وترك المراء وإن كنت محقا."فر - عن أبي سعيد".
তাহকীক: