কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৫৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43539 ۔۔۔ چھ جگہوں میں مومن اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہو، جامع مسجد میں، بیمار کے پاس، جنازے میں اپنے گھر میں یا عادل بادشاہ کے پاس جس کی مدد و عزت کے لیے جائے۔ البزار، طبرانی عن ابن عمرو۔
43539- ستة مجالس المؤمن ضامن على الله: ما كان في شيء منها في سبيل الله، أو مسجد جماعة، أو عند مريض، أو في جنازة، أو في بيته، أو عند إمام مقسط يعزره ويوقره."البزار طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43540 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ماؤں کی نافرمانی بیٹیوں کو زندگی درگور کرنا ، واجب کو روکنا اور ناحق کو لینا حرام کیا ہے اور فضول بات کثرت سوال اور مال کو ضائع کرنا ناپسند کیا ہے۔ (بیہقی عن المغیرۃ بن شعبۃ)
43540- إن الله تعالى حرم عليكم عقوق الأمهات، ووأد البنات، ومنعا وهات وكره لكم قيل وقال، وكثرة السؤال وإضاعة المال. "ق عن المغيرة ابن شعبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43541 ۔۔۔ سب سے بڑا چور وہ ہے جو حاکم کی زبانی چوری کرے، (یعنی اس کی چغلی کھائے) اور سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ جس نے کسی کا مال ناحق ہتھیا لیا، اور بیمار کی عیادت کرنا نیکی ہے اور مکمل عیادت یہ ہے کہ تم بیمار پر ہاتھ رکھ کر اس سے پوچھو تمہارا کیا حال ہے ؟ سب سے افضل سفارش یہ ہے کہ تم دو آدمیوں کے درمیان نکاح کے لیے سفارش کرو اور دو شخص آپس میں اکٹھے ہوجائیں، اور شلوار سے پہلے قمیص پہننا انبیاء کا لباس ہے، چھینک کے وقت دعا قبول ہوتی ہے۔ (طبرانی عن ابی رھم السمعی)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1985
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1985
43541- إن من أسرق السراق من يسرق لسان الأمير، وإن من أعظم الخطايا من اقطع مال امرئ بغير حق، وإن من الحسنات عيادة المريض وإن تمام عيادته أن تضع يدك عليه وتسأله كيف هو، وإن من أفضل الشفاعات أن تشفع بين اثنين في نكاح حتى تجمع بينهما، وإن من لبسة الأنبياء القميص قبل السراويل، وإن مما يستجاب به عند الدعاء العطاس."طب - عن أبي رهم السمعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43542 ۔۔۔ انصاف بہتر ہے لیکن امراء میں بہت ہی بہتر ہے، سخاوت بہتر ہے لیکن مالداروں میں بہت ہی بہتر ہے، تقوی بہتر ہے لیکن علماء میں بہترین ہے، صبر بہتر ہے لیکن فقراء میں بہترین ہے توبہ اچھی ہے لیکن نوجوانوں میں بہت اچھی ہے حیا بہتر ہے لیکن عورتوں میں بہترین ہے۔ (فردوس عن علی)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3856، کشف الخفاء 1716 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3856، کشف الخفاء 1716 ۔
43542- العدل حسن ولكن في الأمراء أحسن، السخاء حسن ولكن في الأغنياء أحسن، الورع حسن ولكن في العلماء أحسن، الصبر حسن ولكن في الفقراء أحسن، التوبة حسن ولكن في الشباب أحسن، الحياء حسن ولكن في النساء أحسن."فر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43543 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر، فرض نماز قائم کرو، فرض زکوۃ ادا کرو، حج وعمرہ کرو، رمضان کے روزے رکھو، اور دیکھو تم لوگوں کے برتاؤ کو پسند کرو کہ تمہارے ساتھ کریں تو وہی کرو اور جو ان کا برتاؤ تمہیں برا لگے تو اسے چھوڑ دو ۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابوہریرہ )
43543- اعبد الله لا تشرك به شيئا، وأقم الصلاة المكتوبة وأد الزكاة المفروضة، وحج واعتمر، وصم رمضان، وانظر ما تحب للناس أن يأتوه إليك فافعله بهم وما تكره أن يأتوه إليك فذرهم منه."طب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43544 ۔۔۔ آج کی رات میں نے اپنے رب کو انتہائی حسین صورت میں دیکھا، فرمایا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے ہو کہ ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے تھے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر رکھ دیا جس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، تو مجھے زمین و آسمان کی چیزیں نظر آنے لگیں، فرمایا محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جانتے ہو ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے ہیں ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، کفارات اور درجات کے بارے میں، کفارات نمازوں کے بعد مسجد میں ٹھہرنا، اور جماعتوں کی طرف پیدل جانا، سختیوں (سردی) میں پورا وضو کرنا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا محمد تم نے سچ کہا ؟ جس نے ایسا کیا وہ بھلائی کی زندگی جیے گا، بھلائی پر مرے گا اور اپنے گناہوں سے یوں نکلے گا جیسا آج ہی اس کی والدہ نے اسے جنا ہے۔
فرمایا محمد ! جب تم نماز پڑھ لو تو کہا کرو اے اللہ ! میں تجھ سے بھلائی کے کاموں نا شائستہ باتوں کو چھوڑنے اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں، اور آپ میری مغفرت فرمائیں مجھ پر رحم کریں، اور میری توبہ قبول کریں، اور جب اپنے بندوں کو آزمانا چاہیں تو مجھے بغیر آزمائے اپنے پاس اٹھالینا، اور درجات، سلام پھیلانا، کھانا کھلانا، جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھنا۔ (عبدالرزاق، مسند احمد و عبد بن حمید، ترمذی عن ابن عباس)
فرمایا محمد ! جب تم نماز پڑھ لو تو کہا کرو اے اللہ ! میں تجھ سے بھلائی کے کاموں نا شائستہ باتوں کو چھوڑنے اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں، اور آپ میری مغفرت فرمائیں مجھ پر رحم کریں، اور میری توبہ قبول کریں، اور جب اپنے بندوں کو آزمانا چاہیں تو مجھے بغیر آزمائے اپنے پاس اٹھالینا، اور درجات، سلام پھیلانا، کھانا کھلانا، جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھنا۔ (عبدالرزاق، مسند احمد و عبد بن حمید، ترمذی عن ابن عباس)
43544- أتاني الليلة ربي تبارك وتعالى في أحسن صورة فقال: يا محمد! هل تدري فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: لا، فوضع يده بين كتفي حتى وجدت بردها بين ثديي فعلمت ما في السماوات وما في الأرض، فقال: يا محمد! هل تدري فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: نعم، في الكفارات والدرجات، والكفارات: المكث في المساجد بعد الصلوات، والمشي على الأقدام إلى الجماعات، وإسباغ الوضوء في المكاره، قال: صدقت يا محمد! ومن فعل ذلك عاش بخير، ومات بخير، وكان من خطيئته كيوم ولدته أمه؛ وقال: يا محمد! إذا صليت فقل "اللهم إني أسألك فعل الخيرات وترك المنكرات وحب المساكين، وأن تغفر لي وترحمني وتتوب علي، وإذا أردت بعبادك فتنة فاقبضني إليك غير مفتون" والدرجات: إفشاء السلام وإطعام الطعام والصلاة بالليل والناس نيام."عب، حم وعبد بن حميد، ت " عن ابن عباس"."
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھ مخصوص عبادات
43545 ۔۔۔ میں تم سے بیان کرتا ہوں کہ مجھے آج صبح تمہارے پاس آنے میں کیوں تاخیر ہوگئی، میں نے وضو کیا اور جتنا میرے مقدر میں نماز پڑھنا تھا میں نے پڑھی، نماز کے دوران مجھے اونگھ آگئی یہاں تک کہ میری طبیعت بوجھل ہونا شروع ہوگئی ، اچانک میں نے اپنے رب کو انتہائی اچھی صورت میں دیکھا، فرمایا محمد ! میں نے عرض کیا میں حاضر ہوں میرے رب ! فرمایا ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے ہیں ؟ میں نے عرض کیا مجھے علم نہیں، آپ نے یہ بات تین بار دہرائی، میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر رکھ دیا جس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی، میرے سامنے ہر چیز واضح ہوگئی اور میں نے پہچان لیا، فرمایا محمد ! میں نے عرض کی میں حاضر ہوں، فرمایا ملا اعلی کے فرشتے کس بات میں جھگڑ رہے ہیں ؟ میں نے عرض کیا کفاروں میں، فرمایا وہ کیا ہیں ؟ میں نے عرض کیا نیکی کے کاموں کے لیے پیدل چلنا اور نمازوں کے بعد مسجدوں میں بیٹھنا کھانا کھلانا، نرمی سے بات کرنا اور لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھنا، فرمایا سوال کرو، میں نے عرض کیا اے اللہ میں تجھ سے نیکی کے کاموں، ناشائستہ کاموں کو چھوڑنے مساکین کی محتب کا سوال کرتا ہوں، آپ میری مغفرت فرمائیں، مجھ پر رحم کریں، اور جب کسی قوم کو آزمانا چاہیں تو مجھے بغیر آزمائے اٹھالینا، میں آپ کی، آپ سے محبت کرنے والے کی اور ہر ایسے عمل کی محبت سوال کرتا ہوں جو مجھے آپ کی محبت کے قریب کردے، یہ برحق ہے اسے پڑھ لو اور پھر سیکھ لو۔ ترمذی، حاکم عن معاذ۔
کلام ضعیف الجامع 1633 ۔
کلام ضعیف الجامع 1633 ۔
43545- أما! إني سأحدثكم، ما حبسني عنكم الغداة إلا أني قمت فتوضأت وصليت ما قدر لي، نعست في صلاتي حتى استثقلت فإذا أنا بربي تبارك وتعالى في أحسن صورة، قال: يا محمد! قلت: لبيك ربي! قال: فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: لا أدري - قالها ثلاثا، فرأيته وضع كفه بين كتفي فوجدت برد أنامله بين ثديي، فتجلى لي كل شيء وعرفت، فقال: يا محمد! قلت: لبيك! قال: فيم يختصم الملأ الأعلى؟ قلت: في الكفارات، قال: ما هن؟ قلت: مشي الأقدام إلى الحسنات، والجلوس في المساجد بعد الصلوات، وإسباغ الوضوء حين الكريهات، قال: فيم وما الدرجات؟ قلت: إطعام الطعام ولين الكلام والصلاة والناس نيام، قال: سل، قلت: "اللهم! إني أسألك فعل الخيرات وترك المنكرات وحب المساكين، وأن تغفر لي وترحمني، وإذا أردت فتنة في قوم فتوفني غير مفتون، أسألك حبك وحب من يحبك وحب عمل يقربني إلى حبك" إنها حق فادرسوها ثم تعلموها."ت، ك - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شش گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43546 ۔۔۔ جو مجھ چھ چیزوں کی ضمانت میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ جب بات کرے سچ بولے، وعدہ کرے تو پورا کرے، امانت رکھی جائے تو ادا کرے، اپنی نظر کی حفاظت کرے، شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے ہاتھ کو روک کر رکھے۔ (عبدالرزاق بیہقی عن الزبیر مرسلا)
43546- من ضمن لي ستا ضمنت له الجنة: إذا حدث صدق، وإذا وعد أنجز، وإذا ائتمن أدى، ومن غض بصره، وحفظ فرجه، وكف يده."عب، هب - عن الزبير مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شش گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43547 ۔۔۔ جو مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں، دشمن سے بزدل نہ کرنا، اپنے لشکر سے بغاوت نہ کرنا، لوگوں کو انصاف دلانا، اور اپنے ظالم کو اپنے مظلوم سے روکنا، اور اپنی میراث کی تقسیم میں ظلم نہ کرنا، اور اپنے رب کی رحمت کے دھوکا میں گناہ نہ کرنا، جب تم نے ایسا کرلیا تو جنت میں جاؤ گے۔ الدیلمی عن ابی امامۃ۔
43547- من ضمن لي بست ضمنت له الجنة: لا تجبنوا عن عدوكم، ولا تغلوا فيئكم، وأنصفوا الناس من أنفسكم، وخذوا لمظلومكم من ظالمكم، ولا تظالموا في قسمة مواريثكم، ولا تحملوا ذنوبكم على ربكم؛ فإذا فعلتم ذلك دخلتم الجنة."الديلمي - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شش گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43548 ۔۔۔ جس نے اس حال میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی کہ اس نے چھ باتوں پر عمل نہیں کیا وہ جنت میں جائے گا۔ جس نے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا، نہ چوری کی، نہ زنا کیا، نہ کسی پاک دامن عورت پر تہمت (زنا) لگائی اور نہ حکمران کی نافرمانی کی، خاموش رہا یا گفتگو تو حق کہا۔ بیہقی والخرائطی فی مساوی الاخلاق، ابن عساکر عن ابوہریرہ ۔
43548- من لقي الله ولم يعمل بست خلال دخل الجنة: من لقي الله ولم يشرك به شيئا، ولم يسرق، ولم يزن، ولم يرم محصنة، ولم يعص ذا أمر، وقال الحق سكت أو نطق."هب، والخرائطي في مساوئ الأخلاق، كر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شش گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43549 ۔۔۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے چھ باتوں کے بارے میں پوچھا جن کے متعلق ان کا گمان تھا کہ وہ ان کے ساتھ خاص ہیں اور ساتویں چیز موسیٰ (علیہ السلام) کو پسند نہ تھی، عرض کیا اے میرے رب ! آپ کا کون سا بندہ زیادہ پرہیزگار ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے اور بھولے نہیں، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ سب سے زیادہ ہدایت یافتہ ہے ؟ فرمایا جو ہدایت کی پیروی کرے، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ زیادہ صحیح فیصلہ کرنے والا ہے ؟ جو بندوں کے لیے وہی فیصلہ کرے جو وہ اپنے لیے کرتا ہے، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ سب سے زیادہ علم والا ہے ؟ فرمایا وہ عالم جو علم سے کبھی سیر نہیں ہوتا، وہ لوگوں کے لیے کو اپنے علم کے ساتھ جمع کرتا رہتا ہے ، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ سب سے زیادہ عزت مند ہے ؟ فرمایا وہ جسے جب قدرت ہو تو معاف کردے، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ سب سے زیادہ مالدار ہے ؟ فرمایا جسے جو ملے اس پر راضی رہے، عرض کیا آپ کا کون سا بندہ زیادہ محتاج ہے ؟ فرمایا مسافر، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث میں فرمایا مال کی وجہ سے مال داری نہیں، مالداری تو دل کی مالداری ہے، اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو بھلائی دینا چاہتے ہیں تو اس کے دل میں مالداری پیدا فرما دیتے ہیں اس کے دل کو متقی بنا دیتے ہیں اور جب کسی بندے کو برائی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو محتاجی اس کا مقصد بنا دیتے ہیں۔ (الرویانی و ابوبکر بن المقری فی فوائدہ وابن لال وابن عساکر عن ابوہریرہ وروی البیہقی بعضہ)
43549- سأل موسى ربه عن ست خصال كان يظن أنها له خاصة، والسابعة لم يكن موسى يحبها، قال: يا رب أي عبادك أتقى؟ قال: الذي يذكر الله ولا ينسى، قال: فأي عبادك أهدى؟قال: الذي يتبع الهدى، قال: فأي عبادك أحكم؟ قال: الذي يحكم للناس كما يحكم لنفسه، قال: فأي عبادك أعلم؟ قال: عالم لا يشبع من العلم، يجمع علم الناس إلى علمه؛ قال: فأي عبادك أعز؟ قال: الذي إذا قدر عفا، قال: فأي عبادك أغنى؟ قال: الذي يرضى بما أوتي، قال: فأي عبادك أفقر؟ قال: صاحب سفر، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحديث: ليس الغنى عن ظهر المال، إنما الغنى غنى النفس، وإذا أراد الله بعبد خيرا جعل غناه في نفسه وتقاه في قلبه، وإذا أراد الله بعبد شرا جعل فقره بين عينيه."الروياني، وأبو بكر بن المقرئ في فوائده، وابن لال، وابن عساكر - عن أبي هريرة؛ وروى هب بعضه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شش گوشی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43550 ۔۔۔ جس میں چھ باتیں ہوئیں وہ یقیناً مومن ہے، مکمل وضو کرنا، سخت بارش کے روز نماز کے لیے جلدی جانا، سخت گرمی میں زیادہ روزے رکھنا، اور دشمنوں سے تلوار کے ذریعہ جہاد کرنا، اور مصیبت پر صبر کرنا اور باوجود حق پر ہونے کے جھگڑا ترک کرنا۔ الدیلمی عن ابی سعید۔
43550- ست من كن فيه كان مؤمنا حقا: إسباغ الوضوء، والمبادرة إلى الصلاة في يوم دجن، وكثرة الصوم في شدة الحر، وقتل الأعداء بالسيف، والصبر على المصيبة، وترك المراء وإن كان محقا."الديلمي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43551 ۔۔۔ چھ چیزیں اچھی ہیں لیکن چھ قسم کے لوگوں میں بہت ہی اچھی ہیں انصاف اچھا ہے لیکن امراء میں بہت ہی اچھا ہے سخاوت بہتر ہے لیکن اغنیاء میں بہترین ہے تقویٰ اچھا ہے لیکن علماء میں بہت ہی اچھا ہے، صبر بہتر ہے لیکن فقراء میں بہترین ہے توبہ اچھی ہے لیکن نوجوانوں میں بےحد اچھی ہے ، حیاء بہتر ہے لیکن عورتوں میں بہترین ہے۔ (الدیلمی عن علی)
43551- ستة أشياء حسن ولكن في ستة من الناس أحسن: العدل حسن ولكن في الأمراء أحسن، والسخاء حسن ولكن في الأغنياء أحسن، والورع حسن ولكن في العلماء أحسن، والصبر حسن ولكن في الفقراء أحسن، والتوبة حسن ولكن في الشباب أحسن، والحياء حسن ولكن في النساء أحسن."الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43552 ۔۔۔ جو مسلمان ان خصلتوں میں کوئی ایک اللہ تعالیٰ کے ہاں کی نعمتیں حاصل کرنے کے لیے اختیار کرتا ہے تو قیامت کے روز وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کرکے چھوڑے گی (ابن حبان والرویانی، طبرانی، بیہقی، سعید بن منصور عن ابی ذر فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اللہ کے رسول ! بندے کو جہنم سے کیا چیز نجات دلائے گی ؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، میں نے عرض کیا ایمان کے ساتھ عمل بھی ہونا چاہیے ؟ فرمایا تھوڑا بہت خرچ کرے جو اسے اللہ تعالیٰ دے، میں نے عرض کیا اگر وہ فقیر ہو اور اس کے پاس تھوڑا بہت دینے کے لیے نہ ہو تو ؟ فرمایا نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے، میں نے عرض کیا اگر وہ اچھے طریقہ سے نہ بول سکتا ہو کہ نیکی کا حکم دے یا برائی سے روکے ؟ فرمایا کسی جاہل کے ساتھ نیکی کردے، میں نے عرض کیا اگر وہ خود جاہل کسی کے ساتھ احسان نہیں کرسکتا فرمایا کسی مغلوب کی مدد کردے، میں نے عرض کیا اگر وہ کمزور ہو کسی مغلوب کی مدد نہ کرسکتا ہو ؟ فرمایا کیا تم اپنے ساتھی میں کوئی نیکی نہیں چھوڑنا چاہتے، لوگوں سے اذیت و تکلیف کو دور کردے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! جب وہ یہ کام کرلے گا تو جنت میں جائے گا ؟ آپ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ پھر یہ حدیث ذکر کی)
43552- ما من مسلم يفعل خصلة من هؤلاء يريد بها ما عند الله إلا أخذت بيده يوم القيامة حتى تدخله الجنة."حب، والروياني، طب، هب، ص - عن أبي ذر قال: قلت: يا رسول الله ماذا يجي؟ العبد من النار؟ قال: الإيمان بالله، قلت: إن مع الإيمان عملا؟ قال: يرضخ مما رزقه الله، فقلت: أرأيت أن كان فقيرا لا يجد ما يرضخ به؟ قال: يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر، قلت: أرأيت إن كان عييا لا يستطيع أن يأمر بالمعروف ولا ينهى عن منكر؟ قال: يصنع لأخرق ، قلت: أرأيت إن كان أخرق لا يستطيع أن يصنع شيئا؟ قال: يعين مغلوبا، قلت: أرأيت إن كان ضعيفا لا يستطيع أن يعين مغلوبا؟ قال: ما تريد أن تترك في صاحبك شيئا من الخير! يمسك الأذى عن الناس، قلت: يا رسول الله! إذا فعل ذلك دخل الجنة؟ قال: والذي نفسي بيده - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43553 ۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں فالتو خرچ کیا تو سات سو گنا ہے اور جس نے اپنے آپ پر یا اہل و عیال پر خرچ کیا یا بیمار کی عیادت کی، یا راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دی یا صدقہ کیا تو وہ ایک نیکی دس کے بدلہ ہے اور روزہ ڈھال ہے جب تک اسے پھاڑ نہ دیا جائے، جسے اللہ تعالیٰ نے کسی بدنی تکلیف میں مبتلا کیا تو وہ اس کے گناہوں کی جھاڑن ہے۔ (ابو داؤد طیالسی، مسند احمد، ابن منیع والدارمی، ابو یعلی ، والشاشی وابن خزیمہ، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان، بیہقی ، سعید بن منصور عن ابی عبیدۃ بن الجراح۔
43553- من أنفق نفقة فاضلة في سبيل الله فبسبعمائة ضعف، ومن أنفق على نفسه أو على أهله أو عاد مريضا أو ماز أذى عن طريق أو تصدق فهي حسنة بعشر أمثالها، والصوم جنة ما لم يخرقها، ومن ابتلاه الله ببلاء في جسده فهو له حطة ."ط، حم، وابن منيع، والدارمي، ع، والشاشي، وابن خزيمة، ك، هب، ق، ص - عن أبي عبيدة بن الجراح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43554 ۔۔۔ تم اس وقت مسلمان نہیں ہوسکتے جب تک لوگ تمہاری زبان اور ہاتھ سے محفوظ نہیں ہوجاتے، اور اس وقت تک عالم نہیں ہو جب تک علم پر عمل نہ کرو، اور جب تک پرہیزگار نہیں بن جاتے تب تک عبادت گزار نہیں ہو، اور اس وقت تک دنیا سے بےرغبت نہیں ہو (جب تک) زیادہ خاموش رہو، اکثر غور و فکر کرو اور کم ہنسا کرو کیونکہ زیادہ ہنسی سے دل (مردہ) خراب ہوجاتا ہے۔ (العسکری فی الامثال عن ابن مسعود و سندہ ضعیف)
43554- لا تكون مسلما حتى يسلم الناس من لسانك ويدك، ولا تكون عالما حتى تكون بالعلم عاملا، ولا تكون عابدا حتى تكون ورعا، ولا تكون زاهدا، أطل الصمت، وأكثر الفكر، وأقل الضحك فإن كثرة الضحك مفسدة للقلب."العسكري في الأمثال - عن ابن مسعود، وسنده ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43555 ۔۔۔ معاذ ! میں تمہیں مہربان بھائی کی طرح نصیحت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، بیماری کی عیادت کیا کرو، بیواؤں اور کمزوروں کی ضروریات پوری کرنے میں لگے رہا کرو ، فقراء اور مساکین کے ساتھ بیٹھا کرو، لوگوں کو اپنے آپ سے انصاف دلایا کرو۔ حق بات کیا کرو اور اللہ تعالیٰ کے بارے کسی کی پروا نہ کرنا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر)
43555- يا معاذ! أوصيك وصية الأخ الشفيق، أوصيك بتقوى الله، وعد المريض، وأشرع في حوائج الأرامل والضعفاء، وجالس الفقراء والمساكين، وأنصف الناس من نفسك، وقل الحق، ولا تأخذك في الله لومة لائم. "حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے مراتب سے عبادات کے مراتب
43556 ۔۔۔ میرے رب نے مجھ سے فرمایا محمد ! جانتے ہو ملاء اعلی والے کس بارے میں جھگڑ رہے تھے (ابن خزیمۃ عن ثوبان، قلت الحدیث بطلوہ مذکور فی منہج العال فی الترغیب السداسی)
43556- إن ربي قال لي: يا محمد! هل تدري فيم يختصم الملأ الأعلى. "ابن خزيمة - عن ثوبان؛ قلت: الحديث بطوله مذكور في منهج العمال في الترغيب السداسي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتویں فصل ۔۔۔ سات پہلو احادیث
43557 ۔۔۔ علم مومن کا دوست ہے عقل اس کی رہبر ہے عمل اس کا سہارا ہے ، بربادی اس کا وزیر ہے صبر اس کے لشکر کا گورنر ہے نرمی اس کا والد ہے اور مہربانی اس کا بھائی ہے۔ (بیہقی عن الحسن مرسلا) ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 38814، الضعیفۃ 2379 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 38814، الضعیفۃ 2379 ۔
43557- العلم خليل المؤمن، والعقل دليله، والعمل قيمه، والحلم وزيره، والصبر أمير جنوده، والرفق والده، واللين أخوه."هب - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتویں فصل ۔۔۔ سات پہلو احادیث
43558 ۔۔۔ کیا تجھے ایسی باتیں نہ سکھاؤں جن سے اللہ تعالیٰ تمہیں نفع دے، علم حاصل کرو، کیونکہ علم مومن کا دوست ہے بردباری اس کا وزیر عقل اس کی رہنما، عمل اس کا آسرا نرمی اس کا والد مہربانی اس کا بھائی اور صبر اس کے لشکر کا گورنر ہے۔ (الحکیم عن ابن عباس) ۔
کلام ۔۔ ضعیف الجامع 2168
کلام ۔۔ ضعیف الجامع 2168
43558- ألا أعلمك خصلات ينفعك الله تعالى بهن! عليك بالعلم فإن العلم خليل المؤمن، والحلم وزيره، والعقل دليله، والعمل قيمه، والرفق أبوه، واللين أخوه، والصبر أمير جنوده."الحكيم - عن ابن عباس".
তাহকীক: