কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৫৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتویں فصل ۔۔۔ سات پہلو احادیث
43559 ۔۔ علم حاصل کرو کیونکہ علم مومن کا دوست ہے بربادری اس کا وزیر، عقل اس کی رہبر، عمل اس کا سہارا ہے نرمی اس کا باپ مہربانی اس کا بھائی صبر اس کے لشکر کا گورنر ہے۔ (الحکیم عن ابن عباس) ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3743 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3743 ۔
43559- عليك بالعلم! فإن العلم خليل المؤمن، والحلم وزيره،والعقل دليله، والعمل قيمه والرفق أبوه، واللين أخوه، والصبر أمير جنوده."الحكيم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرنا
43560 ۔۔۔ جس نے دنیا کی کوئی پریشانی کسی مومن سے دور کی اللہ تعالیٰ اسے قیامت کی پریشانی دور کرے گا، جس نے کسی تنگدست کے لیے آسانی پیدا کی اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا و آخرت میں اس کی سہولت پیدا کرے گا، جس نے مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا بندہ جب تک اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ کی مدد اس کے ساتھ رہتی ہے اور جس نے علم کے حصول کے لیے کوئی راستہ اختیار کیا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کرے گا، اللہ تعالیٰ کے جس گھر میں کچھ لوگ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تل اور آپس میں اس کی دہرائی کریں تو ان پر سکینہ نازل ہوتی اور انھیں رحمت گھیر لیتی اور فرشتے انھیں ڈھانپ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے پاس والے فرشتوں کے ہاں ان کا ذکر کرتا ہے جسے اس کا عمل پیچھے چھوڑ دے اسے اس کا نسب جلدی نہیں پہنچائے گا۔ (مسند احمد، مسلم ، ابو داود، ترمذی، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ )
43560- من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة، ومن يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة، ومن ستر مسلما ستره الله في الدنيا والآخرة، والله في عون العبد ما دام العبد في عون أخيه، ومن سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له طريقا إلى الجنة، وما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده، ومن أبطأ به عمله لم يسرع به نسبه."حم، م د، ت، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرنا
43561 ۔۔۔ سات لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، عادل بادشاہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پروان چڑھنے والا نوجوان، وہ شخص جس کا دل مسجد میں اٹکا رہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس لوٹ آئے، اور وہ دو شخص جن کی محبت و جدائی محض اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو اور وہ شخص جس نے خلوت میں اللہ تعالیٰ کو (خوف و محبت سے) یاد کیا تو اس کے آنسو بہہ پڑے، اور وہ شخص جسے کسی باوقار و باجمال عورت نے (گناہ کی) دعوت دی ہو اور وہ کہہ دے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے اور وہ شخص جس نے ایسا خفیہ صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہیں کہ اس کے دائیں نے کیا خرچ کیا۔
مالک، ترمذی عن ابوہریرہ و ابی سعید، مسند احمد، بخاری، نسائی عن ابوہریرہ مسلم عن ابوہریرہ وابی سعید معا۔
مالک، ترمذی عن ابوہریرہ و ابی سعید، مسند احمد، بخاری، نسائی عن ابوہریرہ مسلم عن ابوہریرہ وابی سعید معا۔
43561- سبعة يظلهم الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله: إمام عادل، وشاب نشأ في عبادة الله، ورجل قلبه معلق بالمسجد إذا خرج منه حتى يعود إليه، ورجلان تحابا في الله فاجتمعا على ذلك وافترقا عليه، ورجل ذكر الله خاليا ففاضت عيناه، ورجل دعته امرأة ذات منصب وجمال فقال: إني أخاف الله رب العالمين، ورجل تصدق بصدقة فأخفاها حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه."مالك، ت - عن أبي هريرة وأبي سعيد؛ حم ، ق، ن - عن أبي هريرة؛ م - عن أبي هريرة وأبي سعيد معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرنا
43562 ۔۔۔ سات شخص عرش کے سایہ میں ہوں گے جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا تو اس کے آنسو بہہ پڑے، وہ شخص جو کسی بندے سے محض اللہ کی خاطر محبت کرتا ہے وہ شخص جس کا دل مسجد میں اٹکا رہے کیونکہ وہ مسجدوں سے بےحد محبت کرتا ہے وہ شخص جو اپنے داہنے ہاتھ سے صدقہ دے اور اسے خفیہ دے گویا وہ اپنے بائیں ہات سے چھپا رہا ہو، عادل بادشاہ جو رعیت میں انصاف کرے اور وہ شخص جسے کوئی باوقار و باجمال عورت اپنی پیش کش کرے اور اللہ تعالیٰ کے جلال وہیبت کی وجہ سے اسے چھوڑ (بھاگے) اور وہ شخص جو کسی غزوے میں لوگوں کے ساتھ تھا دشمن سے مڈبھیڑ ہوئی، انھیں شکست ہوئی تو وہ ان کے نشانات قدم (جن پر وہ بھاگ کر چھپ گئے تھے) مٹاتا رہا یہاں تک کہ وہ خود اور وہ سارے نجات پا گئے یا وہ شہید ہوگیا۔ ابن زنجویہ عن الحسن مرسلا، ابن عساکر عن ابوہریرہ ۔
کلام ضعیف الجامع 3236، الکشف الالاہی 1360 ۔
کلام ضعیف الجامع 3236، الکشف الالاہی 1360 ۔
43562- سبعة في ظل العرش يوم لا ظل إلا ظله: رجل ذكر الله ففاضت عيناه، ورجل يحب عبدا لا يحبه إلا لله، ورجل قلبه معلق بالمساجد من شدة حبه إياها، ورجل يعطي الصدقة بيمينه فيكاد يخفيها عن شماله، وإمام مقسط في رعيته، ورجل عرضت عليه امرأة نفسها ذات منصب وجمال فتركها لجلال الله، ورجل كان في سرية مع قوم فلقوا العدو وانكشفوا فحمى آثارهم حتى نجا ونجوا أو استشهد."ابن زنجويه - عن الحسن مرسلا؛ ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرنا
43563 ۔۔ سات شخص ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہے ، جسے مالدار عورت بلائے، اور وہ کہے مجھے اللہ تعالیٰ کا خوف ہے، اور دو شخص اللہ کی خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں اور وہ شخص جو حرام کردہ چیزوں سے نظر بچاتا ہے اور وہ آنکھ (والا ) جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دیا وہ آنکھ (والا) جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے اشکبار ہوا۔ (البیہقی فی الاسماء عن ابوہریرہ )
کلام ۔۔ الالحاظ 336، ضعیف الجامع 3238 ۔
کلام ۔۔ الالحاظ 336، ضعیف الجامع 3238 ۔
43563- سبعة يظلهم الله تحت ظل عرشه يوم لا ظل إلا ظله: رجل قلبه معلق بالمساجد، ورجل دعته امرأة ذات منصب فقال: إني أخاف الله، ورجلان تحابا في الله، ورجل غض عينه عن محارم الله، وعين حرست في سبيل الله، وعين بكت من خشية الله."البيهقي في الأسماء - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی پریشان حال کی پریشانی دور کرنا
43564 ۔۔۔ سات چیزوں سے پہلے اعمال (صالحہ) میں جلدی کرو۔ کیا تمہیں بھلا دینے والے فقر و فاقہ کا انتظار ہے یا سرکش بنا دینے والی مالداری کے منتظر ہو، یا خراب کرنے والی بیماری کی راہ دیکھ رہے ہو، یا ہلاک کرنے والی کا انتظار ہے یا دجال تو وہ تو برا ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے یا قیامت کا تو قیامت دہشت ناک اور سخت ہے۔ (ترمذی ، حاکم عن ابوہریرہ )
کلام ۔۔۔ ضعیف الترمذی 400، ضعیف الجامع 2315 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الترمذی 400، ضعیف الجامع 2315 ۔
43564- بادروا بالأعمال سبعا، هل تنتظرون إلا فقرا منسيا، أو غنى مطغيا، أو مرضا مفسدا، أو هرما مفندا " 1مفندا: الفند بفتحتين هو ضعف الرأي من الهرم. أهـ صفحة 403 المختار. ب"، أو موتا مجهزا، أو الدجال فإنه شر منتظر، أو الساعة والساعة أدهى وأمر."ت ، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھویں فصل۔۔۔ آٹھ پہلوی احادیث۔
43565 ۔۔ اے بھائی ! میں تمہیں ایک وصیت کرنے والا ہوں اس کی حفاظت کرنا شاید اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعہ نفع دے، قبروں کی زیارت دن کے وقت کبھی کبھی کرلیا کرو زیادہ نہیں اس سے تمہیں آخرت یاد آئے گی، مردوں کو غسل دیا کرو کیو کہ ہلاک ہونے والے جسم کے ہاتھ لگانے میں بڑی نصیحتے اور جنازے پڑھا کرو شاید اس سے تمہارا دل غمزدہ ہو کیونکہ غم گین دل اللہ کے سائے میں اور ہر بھلائی کا ہدف ہے اور مسکینوں کے ساتھ بیٹھا کرو اور جب ان سے ملو تو انھیں سلام کرو، اور مصیبت زدہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اور اس پر ایمان رکھتے ہوئے کھایا کرو، تنگ اور کھر درے کپڑے پہنا کرو شاید تکبر و بڑائی کی تم میں گنجائش نہ ہونے پائے، اور کبھی کبھار اپنے رب کی عبادت کے لیے مزین و آراستہ ہوا کرو، کیونکہ مومن ایسا پاکبازی ، شرافت اور خوبصورتی کے لیے کرتا ہے اور کسی مخلوق خدا کو آگ میں نہ جلانا۔ (ابن عساکر عن ابی ذر)
کلام ۔۔ ضعیف الجامع 4182 ۔
کلام ۔۔ ضعیف الجامع 4182 ۔
43565- أي أخي! إني موصيك بوصية فاحفظها لعل الله أن ينفعك بها: زر القبور تذكر بها الآخرة بالنهار أحيانا ولا تكثر، واغسل الموتى فإن معالجة جسد خاو عظة بليغة، وصل على الجنائز لعل ذلك يحزن قلبك فإن الحزين في ظل الله تعالى معرض لكل خير، وجالس المساكين وسلم عليهم إذا لقيتهم، وكل مع صاحب البلاء تواضعا لله تعالى وإيمانا به، والبس الخشن الضيق من الثياب لعل العز والكبر لا يكون لهما فيك مساغ، وتزين أحيانا لعبادة ربك فإن المؤمن كذلك يفعل تعففا وتكرما وتجملا، ولا تعذب شيئا مما خلق الله بالنار."ابن عساكر - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہفت گوشی ترغیب۔۔۔ از اکمال
43566 ۔۔۔ احسان دیندار سے ہوتا ہے یا خاندانی آدمی سے ، کمزوروں کا جہاد حج ہے، عورت کا جہاد اپنے خاوند سے اچھا برتاؤ ہے محبت سے پیش آنا آدھا دین ہے وہ شخص کبھی ضرورت مند نہیں ہوا جس نے میانہ روی اختیار کی، صدقہ کے ذریعہ رزق کو اتراؤ، اللہ تعالیٰ نے اس بات کا انکار کیا ہے کہ وہ بندوں کا رزق وہاں پیدا کریں جہاں ان کا گمان ہو۔ (بیہقی و ضعفہ عن علی)
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 58، المقاصد الحسنہ 14 ۔
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 58، المقاصد الحسنہ 14 ۔
43566- إنما تكون الصنيعة إلى ذي دين أو حسب، وجهاد الضعفاء الحج، وجهاد المرأة حسن التبعل لزوجها، والتودد نصف الدين، وما عال امرؤ اقتصد، واستنزلوا الرزق بالصدقة، وأبى الله أن يجعل أرزاق عباده المؤمنين من حيث يحتسبون."هب وضعفه - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہفت گوشی ترغیب۔۔۔ از اکمال
43567 ۔۔ سات آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سائے تلے جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، عادل بادشاہ، اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پروان چڑھنے والا نوجوان، وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہے اور وہ دو شخص جو آپس میں اللہ تعالیٰ کے لیے محبت رکھیں اسی پر اکٹھے ہوں اور اسی پر ان کی جدائی ہو، اور وہ شخص جسے باوقار و باجمال عورت بلائے اور وہ کہے کہ مجھے اللہ رب العالمین کا ڈر ہے اور وہ شخص جو ایسا پوشیدہ صدقہ کرے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو اس کے دائیں ہاتھ کے خرچ کی خبر نہ ہو اور وہ شخص جو تنہائی میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور آنسو بہہ پڑیں۔ مسند احمد، بخاری مر برقم 43561، مسلم، نسائی، ابن حبان عن ابوہریرہ ، ترمذی، حسن صحیح عن ابوہریرہ اور عن ابی سعید و ابوہریرہ معا۔
43567- سبعة يظلهم الله في ظل عرشه يوم لا ظل إلا ظله: الإمام العادل، وشاب نشأ في عبادة الله، ورجل قلبه معلق في المساجد، ورجلان تحابا في الله اجتمعا عليه وتفرقا عليه، ورجل دعته امرأة ذات منصب وجمال فقال: إني أخاف الله رب العالمين، ورجل تصدق بصدقة فأخفاها حتى لا تعلم شماله ما تنفق بيمينه، ورجل ذكر الله خاليا ففاضت عيناه."حم، خ "مر برقم 43561" م، ن، حب - عن أبي هريرة؛ ت: حسن صحيح - عن أبي هريرة أو عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہفت گوشی ترغیب۔۔۔ از اکمال
43568 ۔۔۔ سات آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ عادل بادشاہ، وہ شخص جسے باوقار و باجمال عورت اپنی پیش کش کرے اور وہ کہے مجھے اللہ رب العالمین کا خوف ہے اور وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہے اور وہ شخص جس نے بچپن میں قرآن سیکھا اور بڑھاپے میں اس کی تلاوت کی، اور وہ شخص جس نے اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کیا اور اپنے بائیں ہاتھ سے پوشیدہ رکھا، اور وہ شخص جس نے جنگل میں اللہ تعالیٰ کو یاد کیا اور اللہ کے خوف سے اس کے آنسو بہہ پڑیں۔ اور وہ شخص جو کسی سے ملا اور کہا میں اللہ کے لیے تم سے محبت کرتا ہوں تو وہ شخص بھی اسے کہتا ہے میں اس کے لیے تم سے محبت کرتا ہوں۔ (بیہقی عن ابوہریرہ )
43568- سبعة يظلهم الله تحت ظله يوم لا ظل إلا ظله: إمام مقسط، ورجل لقيته امرأة ذات منصب وجمال فعرضت نفسها عليه فقال: إني أخاف الله رب العالمين، ورجل قلبه معلق بالمساجد، ورجل تعلم القرآن في صغره فهو يتلوه في كبره، ورجل تصدق بصدقة بيمينه فأخفاها عن شماله، ورجل ذكر الله في برية ففاضت عيناه خشية من الله، ورجل لقى رجلا فقال: أحبك في الله، فقال له الرجل: وأنا أحبك في الله."هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہفت گوشی ترغیب۔۔۔ از اکمال
43569 ۔۔۔ سات خصلتیں بھلائی کی جامع ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کی محبت، فقراء سے محبت اور ان کے ساتھ بیٹھنا اور اس شخص سے اطمینان میں نہ رہو جو برائی پر ہے وہ بھلائی کی طرف لوٹ آئے گا اور اسی پر مرے گا اور وہ شخص جو بھلائی پر ہے اس کے بارے میں اطمینان میں نہ رہو کہ ہوسکتا ہے کہ وہ برائی کی طرف پلٹ آئے اور اس پر اس کی موت واقع ہو اور وہ اپنے نفس کے بارے میں جو بات تمہیں معلوم ہے وہ لوگوں سے غافل کردے۔ (ابن السنی والدیلمی عن ابی ذر)
43569- سبع خصال هن جوامع الخير: حب الإسلام، وأهله، والفقراء، ومجالستهم، ولا تأمن من رجل يكون على شر فيرجع إلى خير فيموت عليه، ولا تأمن رجلا، يكون على خير فيرجع إلى شر فيموت عليه، ليشغلك عن الناس ما تعلم من نفسك."ابن السني والديلمي - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کھودنے کی فضیلت
43570 ۔۔ جس نے (میت کے لیے) قبر کھودی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا اور جس نے میت کو غسل دیا وہ اپنے گناہوں سے (پاک ہو کر) یوں نکلے گا جیسے آج اس کی ماں نے اسے جنا ہے جس نے میت کو کفن دیا اسے اللہ تعالیٰ جنت کے جوڑے عطا کرے گا، جس نے غم گین کو تسلی دی اسے اللہ تعالیٰ تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحوں میں اس کی روح پر رحمت نازل کرے گا، جس نے مصیبت زدہ کو دلاسا دیا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے ایسے دو جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت پوری دنیا نہیں ہوسکتی، جو جنازے کے پیچھے گیا اور دفن تک رہا تو اس کے لیے تین قیراط ثواب لکھا جائے گا ایک قیراط احد سے بڑا ہے جس یتیم یا بیہوہ کی کفالت کی اللہ تعالیٰ اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا۔ (طبرانی فی الاوسط عن جابر)
43570- من حفر قبرا بنى له الله بيتا في الجنة، ومن غسل ميتا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه، ومن كفن ميتا كساه الله عز وجل من حلل الجنة، ومن عزى حزينا ألبسه الله التقوى وصلى على روحه في الأرواح، ومن عزى مصابا كساه الله حلتين من حلل الجنة لا تقوم لها الدنيا، ومن اتبع جنازة حتى يقضى دفنها كتب الله له ثلاث قراريط القيراط منها أعظم من جبل أحد، ومن كفل يتيما أو أرملة أظله الله في ظله وأدخله جنته. "طس - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کھودنے کی فضیلت
43571 ۔۔۔ انس ! مکمل وضو کیا کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا، اپنے گھروالوں کو سلام کیا کرو تمہارے گھر کی خیر و برکت بڑھے گی، انس ! میری امت کے جس آدمی سے ملو اسے سلام کرو تمہاری نیکیاں بڑھیں گی، انس ! ضرور باو ضو رات گزارنا کیونکہ اگر تم (اس رات) فوت ہوگئے تو شہید فوت ہوگے، اور چاشت کی نماز پڑھا کرو کیونکہ وہ تم سے پہلے رجوع کرنے والوں کی نماز ہے اور رات دن (نفل) نماز پڑھا کرو حفاظت کے فرشتے تم سے محبت کریں گے، بڑے کی عزت کرو چھوٹے پر رحم کرو کل مجھ سے ملوگے۔ (ابن عدی فی الکامل عقیلی فی الضعفاء عن انس)
کلام ۔۔۔ اللآلی ج 2 ص 383 ۔
کلام ۔۔۔ اللآلی ج 2 ص 383 ۔
43571- يا أنس! أسبغ الوضوء يزد في عمرك، وسلم على أهلك يكثر خير بيتك، ويا أنس! سلم على من لقيت من أمتي تكثر حسناتك، ويا أنس! لا تبيتن إلا وأنت طاهر فإنك إن مت مت شهيدا، وصل صلاة الضحى فإنها صلاة الأوابين قبلك، وصل بالليل والنهار تحبك الحفظة، ووقر الكبير وارحم الصغير تلقني غدا."عد، عق - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کھودنے کی فضیلت
43572 ۔۔۔ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تمہارے پورے دین کے لیے زینت ہے قرآن کی تلاوت اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرو کیونکہ وہ آسمان میں تمہارے ذکر کا اور زمین میں تمہارے نور کا سبب ہے سوائے بھلائی کے اکثر خاموش رہا کرو، کیونکہ اس سے شیطان تم سے دور رہے گا، اور تمہاری دین کے معاملہ میں مدد ہوگی، زیادہ ہنسنے سے بچنا، کیونکہ اس سے دل مردہ ہوجاتا ہے اور چہرے کی رونق ختم ہوجاتی ہے جہاد کرتے رہنا کیونکہ وہ میری امت کی رہبانیت ہے مسکینوں سے محبت کرنا، اور ان کے ساتھ بیٹھنا، اپنے سکم درجہ کو دیکھنا اپنے سے اونچے کو نہ دیکھنا کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناقدری نہیں ہوگی۔ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا اگرچہ وہ قطع رحمی کریں، حق بات کہنا اگرچہ کڑوی ہو، اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی کی پروا نہ کرنا، جو تجھے اپنا عیب معلوم ہے وہ تمہیں لوگوں سے روک دے، اور جو کام تم کرتے ہو اس میں انھیں نہ ڈانٹنا، آدمی کے بزدل ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ اس میں تین خصلتیں ہوں اسے لوگوں کے عیب معلوم ہوں اور اپنے آپ سے غافل ہو، اور جس بات میں خود مبتلا ہے ان سے اس میں حیا کرے، اور انھیں اذیت پہنچائے، ابو ذر ! تدبیر جیسی عقل نہیں اور باز رہنے جیسا تقوی نہیں، حسن اخلاق جیسی کوئی اچھائی نہیں۔
عبد بن حمید فی تفسیرہ ، عبداللہ بن احمدفی زوائدہ، ابو یعلی طبرانی، بیہقی وابن عساکر عن ابی ذر۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2122 ۔
عبد بن حمید فی تفسیرہ ، عبداللہ بن احمدفی زوائدہ، ابو یعلی طبرانی، بیہقی وابن عساکر عن ابی ذر۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2122 ۔
43572- أوصيك بتقوى الله! فإنه زين لأمرك كله، وعليك بتلاوة القرآن! واذكر الله فإنه ذكر لك في السماء ونور لك في الأرض، عليك بطول الصمت إلا من خير! فإنه مطردة للشيطان عنك وعون لك على أمر دينك، إياك وكثرة الضحك! فإنه يميت القلب ويذهب بنور الوجه، عليك بالجهاد! فإنه رهبانية أمتي، أحب المساكين وجالسهم، انظر إلى من تحتك ولا تنظر إلى من فوقك فإنه أجدر أن لا تزدري نعمة الله عليك، صل قرابتك وإن قطعوك، قل الحق وإن كان مرا، لا تخف في الله لومة لائم، ليحجزك عن الناس ما تعلم من نفسك، ولا تجر عليهم فيما تأتي، وكفى بالمرء جبنا أن يكون فيه ثلاث خصال: أن يعرف من الناس ما يجهل من نفسه، ويستحي لهم مما هو فيه، ويؤذي حبسهم، يا أبا ذر! لا عقل كالتدبير، ولا ورع كالكف، ولا حسن كحسن الخلق."عبد بن حميد في تفسيره، عم، ع، طب، هب، وابن عساكر - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کھودنے کی فضیلت
43573 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اس کی نماز قبول کرتا ہوں جو میری عظمت کے سامنے تواضع کرے، اور میری مخلوق کے سامنے تکبر نہ کرے، میری یاد میں اس کا دن کٹے اور اپنے گناہ پر اصرار میں اس کی رات نہ گزرے، بھوکے کو کھانا کھلائے، مسافر کو ٹھکانا دے، چھوٹے پر رحم کرے، بڑے کی عزت کرے، تو یہ ہے وہ شخص کہ مجھ سے سوال کرے تو میں اسے عطا کروں، مجھ سے دعا کرے میں اس کی دعا قبول کروں، میرے سامنے تضرع وزاری کرے میں اس پر رحم کروں، میرے ہاں اس کا مرتبہ وہی ہے جیسا جنتوں میں فردوس کا جس کے نہ پھل خراب ہوں نہ حالت تبدیل ہو۔ (دارقطنی فی الافراد عن علی)
43573- يقول الله تعالى: إنما أتقبل الصلاة ممن تواضع لعظمتي، ولم يتكبر على خلقي، وقطع نهاره بذكري ولم يبت مصرا على خطيئته، يطعم الجائع، ويؤوي الغريب، ويرحم الصغير، ويوقر الكبير؛ فذلك الذي يسألني فأعطيه ويدعوني فأستجيب له ويتضرع إلي فأرحمه، فمثله عندي كمثل الفردوس في الجنان لا يتسنى ثمارها ولا يتغير حالها."قط في الأفراد - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھ پہلوی ترغیب ۔۔۔ از اکمال۔
43574 ۔۔۔ نماز میں قرآن پڑھنا نماز کے بغیر قرآن پڑھنے سے افضل ہے، اور نماز کے بغیر قرآن پڑھنا ذکر سے افضل ہے اور ذکر صدقہ سے افضل ہے اور صدقہ روزے سے افضل ہے اور روزہ آگ سے (بچاؤ کے لیے) ڈھال ہے، روزہ دار کی نیند عبادت اس کا سانس تسبیح ہے جو روزہ رکھتا ہے تو اس کے اعضاء تسبیح بیان کرتے ہیں اور آسمان اس کے لیے منور ہوتے ہیں اور آسمان کا ہر فرشتہ اس کے لیے مغفرت طلب کرتا ہے اگر وہ سبحان اللہ یا لا الہ الا اللہ کہے تو ستر ہزار فرشتے، اسے ملتے ہیں جو سورج غروب ہونے تک اس کا ثواب لکھتے ہیں، عمل کے بغیر قول کا اعتبار نہیں، اور نیت کے بغیر قول و عمل بےکار ہیں اور جب تک سنت کا صحیح طریقہ نہ ہو تو قول و عمل اور نیت بےفائدہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کے تھوڑے رزق پر راضی رہا اللہ تعالیٰ اس کے تھوڑے سے عمل سے راضی ہوجائے گا۔
ابو نصر عن وھب بن وھب ابی البختری عن جعفر بن محمد عن ابیہ عن جدہ وقال وھب لیس بالقوی وفی الاسناد ارسال۔
ابو نصر عن وھب بن وھب ابی البختری عن جعفر بن محمد عن ابیہ عن جدہ وقال وھب لیس بالقوی وفی الاسناد ارسال۔
43574- قراءة القرآن في الصلاة أفضل من قراءة القرآن في غير الصلاة، وقراءة القرآن في غير الصلاة أفضل من الذكر، والذكر أفضل من الصدقة، والصدقة أفضل من الصيام، والصيام جنة من النار، ونوم الصائم عبادة ونفسه تسبيح، ومن أصبح صائما سبحت له أعضاؤه، وأضاءت له السماوات نورا واستغفر له كل ملك في السماء، فإن سبح أو هلل تلقاها سبعون ألف ملك يكتبونها إلى أن توارت بالحجاب، ولا قول إلا بعمل، ولا قول وعمل إلا بالنية، ولا قول وعمل ونية إلا باصابة السنة، ومن رضى من الله بالقليل من الرزق رضى الله منه باليسير من العمل."أبو نصر - عن وهب بن وهب أبي البختري عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جده، وقال وهب ليس بالقوي، وفي الإسناد إرسال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھ پہلوی ترغیب ۔۔۔ از اکمال۔
43575 ۔۔ اے بیٹے ! میرا راز چھپانا مومن کہلاؤگے، وضو مکمل کرنا، حفاظت کے فرشتے تم سے محبت کریں گے اور تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا ، انس ! جنابت کے غسل میں زیادتی کرنا کیونکہ جب تم اپنے غسل خانے سے باہر نکلے اور تمہارے بالوں کی جڑیں گیلی ہوئیں تو تم پر کوئی گناہ اور معصیت نہیں ہوگی، جلد اچھی طرح صاف کرنا۔
اے بیٹے ! اگر تم ہمیشہ باوضو رہ سکوتو ایسا ہی کرنا، کیونکہ جسے وضو کی حالت میں موت آئی تو اسے (درجہ میں) شہادت ملے گی، اے بیٹے ! ہمیشہ نماز پڑھتے رہنا کیونکہ جب تک تم نماز پڑھتے رہوگے فرشتے تم رحمت بھیجتے رہیں گے۔ انس ! جب نماز پڑھو تو مضبوطی سے اپنے گھٹنے پکڑو، اپنی انگلیاں کشادہ رکھو اور (رکوع میں) اپنی کہنیاں اپنے پہلووؤں سے دور رکھنا، اے بیٹے ! جب تو رکوع سے سر اٹھائے تو ہر عضو کو اپنی جگہ ٹھہرانا، کیونکہ جو رکوع اور سجدے میں اپنی پیٹھ سیدھی نہیں رکھتا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ اے بیٹے ! جب سجدہ کرو تو اپنی پیشانی اور دونوں ہتھیلیاں زمین سے ملا دو اور مرغ کی طرح ٹھونک نہ مارنا اور نہ کتے کی طرح بیٹھنا، اور نہ درندے کی طرح اپنے بازو پھیلانا، اپنے قدموں کے اوپر والا حصہ زمین پر بچھا کر اپنی ایڑیوں پر بیٹھ جانا کیونکہ یہ تمہارے لیے قیامت کے روز حساب میں زیادہ آسانی کا باعث ہے۔
اور نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے بچنا، کیونکہ نماز میں ادھر ادھر کی توجہ ہلاکت ہے اگر ضرورت پڑے تو نفل میں نہ کہ فرض میں، اے بیٹے ! اگر اپنے گھر کچھ نماز پڑھ سکو تو پڑھ لیا کرو اس سے تمہارے گھر کی خیر و برکت میں اضافہ ہوگا۔ اے بیٹے ! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو جس مسلمان پر تمہاری نگاہ پڑے تو اسے سلام کرنا ایسا کرنے سے تم بخشے ہوئے لوٹوگے، اے بیٹے ! جب گھر (واپس) آؤ تو سلام کرو تو تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے برکت ہوگی، اے بیٹے ! اگر ایسا ہوسکے کہ صبح و شام تمہارے دل میں کسی کے لیے کھوٹ نہ ہو تو ایسا کرنا اس سے تمہارے حساب میں آسانی ہوگی، اے بیٹے ! اگر تم نے میری وصیت پر عمل کیا تو موت سے زیادہ محبوب تمہیں کوئی چیز نہیں لگے گی، اے بیٹے ! یہ میری سنت ہے اور جس نے میری سنت زندہ کی، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ درجہ میں ہوگا۔
ابو یعلی، ابو الحسن القصان فی المطولات، ابو داؤد طیالسی، سعید بن منصور عن سعید بن المسیب عن انس۔
اے بیٹے ! اگر تم ہمیشہ باوضو رہ سکوتو ایسا ہی کرنا، کیونکہ جسے وضو کی حالت میں موت آئی تو اسے (درجہ میں) شہادت ملے گی، اے بیٹے ! ہمیشہ نماز پڑھتے رہنا کیونکہ جب تک تم نماز پڑھتے رہوگے فرشتے تم رحمت بھیجتے رہیں گے۔ انس ! جب نماز پڑھو تو مضبوطی سے اپنے گھٹنے پکڑو، اپنی انگلیاں کشادہ رکھو اور (رکوع میں) اپنی کہنیاں اپنے پہلووؤں سے دور رکھنا، اے بیٹے ! جب تو رکوع سے سر اٹھائے تو ہر عضو کو اپنی جگہ ٹھہرانا، کیونکہ جو رکوع اور سجدے میں اپنی پیٹھ سیدھی نہیں رکھتا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ اے بیٹے ! جب سجدہ کرو تو اپنی پیشانی اور دونوں ہتھیلیاں زمین سے ملا دو اور مرغ کی طرح ٹھونک نہ مارنا اور نہ کتے کی طرح بیٹھنا، اور نہ درندے کی طرح اپنے بازو پھیلانا، اپنے قدموں کے اوپر والا حصہ زمین پر بچھا کر اپنی ایڑیوں پر بیٹھ جانا کیونکہ یہ تمہارے لیے قیامت کے روز حساب میں زیادہ آسانی کا باعث ہے۔
اور نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے بچنا، کیونکہ نماز میں ادھر ادھر کی توجہ ہلاکت ہے اگر ضرورت پڑے تو نفل میں نہ کہ فرض میں، اے بیٹے ! اگر اپنے گھر کچھ نماز پڑھ سکو تو پڑھ لیا کرو اس سے تمہارے گھر کی خیر و برکت میں اضافہ ہوگا۔ اے بیٹے ! جب تم اپنے گھر سے نکلو تو جس مسلمان پر تمہاری نگاہ پڑے تو اسے سلام کرنا ایسا کرنے سے تم بخشے ہوئے لوٹوگے، اے بیٹے ! جب گھر (واپس) آؤ تو سلام کرو تو تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے برکت ہوگی، اے بیٹے ! اگر ایسا ہوسکے کہ صبح و شام تمہارے دل میں کسی کے لیے کھوٹ نہ ہو تو ایسا کرنا اس سے تمہارے حساب میں آسانی ہوگی، اے بیٹے ! اگر تم نے میری وصیت پر عمل کیا تو موت سے زیادہ محبوب تمہیں کوئی چیز نہیں لگے گی، اے بیٹے ! یہ میری سنت ہے اور جس نے میری سنت زندہ کی، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ درجہ میں ہوگا۔
ابو یعلی، ابو الحسن القصان فی المطولات، ابو داؤد طیالسی، سعید بن منصور عن سعید بن المسیب عن انس۔
43575- يا بني! اكتم سري تكن مؤمنا، يا بني! أسبغ الوضوء يحبك حافظاك، ويزد في عمرك؛ ويا أنس! بالغ في الاغتسال من الجنابة فإنك تخرج من مغتسلك وليس عليك ذنب ولا خطيئة تبل أصول شعرك، وتنقي البشر، ويا بني! إن استطعت أن لا تزال أبدا على وضوء فافعل فإنه من يأتيه الموت وهو على وضوء يعطي الشهادة، ويا بني! إن استطعت أن لا تزال تصلي فافعل فإن الملائكة لا تزال تصلي عليك ما دمت تصلي، ويا أنس! إذا ركعت فأمكن كفيك من ركبتيك وفرج بين أصابعك وارفع مرفقيك عن جنبيك، ويا بني! إذا رفعت رأسك من الركوع فأمكن كل عضو منك موضعه فإن الله لا ينظر يوم القيامة إلى من لا يقيم صلبه بين ركوعه وسجوده، ويا بني! إذا سجدت فأمكن جبهتيك وكفيك من الأرض فلا تنقر نقر الديك، ولا تقع إقعاء الكلب، ولا تفترش ذراعيك افتراش السبع، وافرش ظهر قدميك الأرض، وضع أليتيك على عقبيك فإن ذلك أيسر عليك يوم القيامة في حسابك، وإياك والالتفات في الصلاة! فإن الالتفات في الصلاة هلكة، فإن كان لا بد ففي النافلة لا في الفريضة؛ ويا بني! إن قدرت أن تجعل من صلاتك في بيتك فافعل فإنه يكثر خير بيتك؛ ويابني! إذا خرجت من بيتك فلا تقعن عينيك على أحد من أهل القبلة إلا سلمت عليه فإنك ترجع مغفورا لك؛ ويا بني! إذا دخلت منزلك فسلم تكون بركة على نفسك وعلى أهلك، ويا بني! إن استطعت أن تصبح وتمسي وليس في قلبك غش لأحد فإنه أهون عليك في الحساب؛ ويا بني! إن تبعت وصيتي فلا يكون شيء أحب إليك من الموت، يا بني! إن ذلك من سنتي، ومن أحيا سنتي فقد أحبني، ومن أحبني كان معي في درجتي في الجنة. "ع، وأبو الحسن القصان في المطولات، ط، ص - عن سعيد بن المسيب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھ پہلوی ترغیب ۔۔۔ از اکمال۔
43576 ۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی تصدیق کی نجات پائی، اور جس نے اسے پہچان لیا پرہیزگار ہوا، اور جسے اس سے محبت ہوئی وہ حیاء کرتا ہے اور جو اس کی تقسیم پر راضی رہا بے پروا ہوا، اور جو اس سے ڈرا امن میں رہا اور جس نے اس کی اطاعت کی کامیاب ہوا، اور جس نے پر توکل کیا اس کے لیے وہ کافی ہے اور جس کا سوتے جاگتے لا الہ الا اللہ کا قصد ہو تو دنیا اس کے نیچے کا تحت ہے جو آخرت تک پہنچائے اور کمر توڑنے والی اسے ڈرائے گی۔ (ابو عبدالرحمن اسلمی عن الحکم بن عمیر۔
43576- من صدق الله نجا، ومن عرفه اتقى، ومن أحبه استحيى، ومن رضى بقسمته استغنى، ومن حذره أمن، ومن أطاعه فاز، ومن توكل عليه اكتفى، ومن كانت همته عند نومه ويقظته "لا إله إلا الله" وكانت الدنيا تحثه على الآخرة وتحذره الفاقرة."أبو عبد الرحمن السلمي - عن الحكم بن عمير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نویں فصل۔۔۔ دس پہلوی احادیث
43577 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) کو پانچ باتوں پر عمل کرنے اور بنی اسرائیل کو ان پر عمل کرنے کا حکم دیا، تو انھوں نے اس میں تھوڑی تاخیر کردی تو اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ یا تو وہ یہ باتیں پہنچا دیں یا تم پہنچا دو تو عیسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس آئے اور فرمایا آپ کو پانچ باتوں کا حکم دیا گیا تھا کہ ان پر عمل کریں اور بنی اسرائیل کو ان پر عمل کرنے کا حکم دیں، تو وہ باتیں ان تک آپ پہنچائیں یا میں پہنچا دوں، تو انھوں نے ان سے کہا اے روح اللہ ! مجھے ڈر ہے کہ اگر آپ نے مجھ سے پہل کردی تو ہوسکتا ہے مجھے کوئی عذاب ہوجائے یا مجھے زمین میں دھنسا دیا جائے، چنانچہ یحییٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل کو بیت المقدس میں جمع کیا یہاں تک کہ مسجد بھر گئی، آپ اونچی جگہ چڑھے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی پھر فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے پانچ باتوں کا حکم دیا ہے کہ میں ان پر عمل کروں اور تمہیں ان کا حکم دوں اور تم بھی ان پر عمل کرو پہلی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو کیونکہ جو شرک کرتا ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے اپنے خالص مال سونے یا چاندی سے کوئی غلام خریدا، پھر اسے رہنے کو گھر دیا، اور کہا کام کرو اور پیسے مجھے دیا کرو چنانچہ وہ غلام کام تو کرنے لگا لیکن پیسے مال کے علاوہ کسی کو دینے لگا، تو تم میں سے کون چاہے گا کہ اس کا غلام اس جیسا ہو۔ (لہذا دیکھو) اللہ تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا تمہیں رزق دیا سو اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اور اس نے تمہیں نماز کا حکم دیا ہے لہٰذا جب نماز کا ارادہ کرو تو ادھر ادھر متوجہ نہ ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی طرف توجہ کرتا ہے جب تک وہ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو۔ اور تمہیں روزے کا حکم دیا ہے اور اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے پاس مشک کی تھیلی ہو اور وہ کسی جماعت میں بیٹھا ہو وہ سب اس کی خوشبو محسوس کر رہے وں اور روزہ دار کے منہ کی خوشبو اللہ تعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے بڑھ کر ہے، اور اس نے تمہیں صدقہ کا حکم دیا ہے اور اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جسے دشمن نے قید کرکے اس کے ہاتھوں کو گردن کے ساتھ باندھ دیا ہو، اور اس کی گردن اڑانے کے لیے پیشے کر رہے ہوں، وہ ان سے کہہ دے کیا تم فدیہ کے بدلہ میری جان بخشی کرسکتے ہو ؟ تو وہ اپنی جان کے بدلہ میں تھوڑا بہت مال دے کر جان چھڑا لیتا ہے۔
اور اس نے تمہیں کثرت سے ذکر کا حکم دیا ہے اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص کا پیچھا دشمن بھاگ کر رہے ہوں، وہ کسی مضبوط قلعہ میں آ کر اپنی جان محفوظ کرلیتا ہے اور بندہ جب اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے تو شیطان سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔ اور میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ جماعت، بات سننا اور ماننا، ہجرت اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد، کیونکہ جس نے بالشت بھی جماعت کو چھوڑا تو اس نے اپنے گلے سے اسلام کا بندھن اتار پھینکا، البتہ یہ کہ واپس آجائے، اور جس نے جاہلیت کا نعرہ بلند کیا تو وہ جہنم کا ڈھیر ہے اگرچہ وہ روزہ رکھے نما زپڑھے اور اپنے تئیں گمان رکھے میں مسلمان ہوں، سو اللہ تعالیٰ کے نعرہ کو بلند کرو جس نے اللہ کے بندو ! تمہارا نام مسلمان اور مومن رکھا ہے۔ مسند احمد، بخاری فی التاریخ، ترمذی، نسائی، ابن حبان، حاکم عن الحارث بن الحارث الاشعری)
اور اس نے تمہیں کثرت سے ذکر کا حکم دیا ہے اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص کا پیچھا دشمن بھاگ کر رہے ہوں، وہ کسی مضبوط قلعہ میں آ کر اپنی جان محفوظ کرلیتا ہے اور بندہ جب اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے تو شیطان سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔ اور میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ جماعت، بات سننا اور ماننا، ہجرت اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد، کیونکہ جس نے بالشت بھی جماعت کو چھوڑا تو اس نے اپنے گلے سے اسلام کا بندھن اتار پھینکا، البتہ یہ کہ واپس آجائے، اور جس نے جاہلیت کا نعرہ بلند کیا تو وہ جہنم کا ڈھیر ہے اگرچہ وہ روزہ رکھے نما زپڑھے اور اپنے تئیں گمان رکھے میں مسلمان ہوں، سو اللہ تعالیٰ کے نعرہ کو بلند کرو جس نے اللہ کے بندو ! تمہارا نام مسلمان اور مومن رکھا ہے۔ مسند احمد، بخاری فی التاریخ، ترمذی، نسائی، ابن حبان، حاکم عن الحارث بن الحارث الاشعری)
43577- إن الله تعالى أمر يحيى بن زكريا بخمس كلمات أن يعمل بهن وأن يأمر بني إسرائيل أن يعملوا بهن، فكأنه أبطأ بهن فأوحى الله تعالى إلى عيسى: إما أن يبلغهن أو تبلغهن! فأتاه عيسى فقال له: إنك قد أمرت بخمس كلمات أن تعمل بهن وأن تأمر بني إسرائيل أن يعملوا بهن، فإما أن تبلغهن وإما أن أبلغهن! فقال له: يا روح الله! إني أخشى إن سبقتني أو أن أعذب أويخسف بي! فجمع يحيى بني إسرائيل في بيت المقدس حتى امتلأ المسجد، فقعد على الشرفات، فحمد الله وثنى عليه ثم قال: إن الله تعالى أمرني بخمس كلمات أن أعمل بهن وآمركم أن تعملوا بهن، وأولهن: أن تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا، فإن مثل من أشرك بالله كمثل رجل اشترى عبدا من خالص ماله بذهب أو ورق ثم أسكنه دارا فقال: اعمل وارفع إلي! فجعل العبد يعمل ويرفع إلى غير سيده، فأيكم يرضى أن يكون عبده كذلك! وإن الله خلقكم ورزقكم فاعبدوه ولا تشركوا به شيئا، وأمركم بالصلاة، وإذا قمتم إلى الصلاة فلا تلتفتوا فإن الله عز وجل يقبل بوجهه إلى عبده مالم يلتفت، وأمركم بالصيام، ومثل ذلك كمثل رجل معه صرة مسك في عصابة كلهم يجد ريح المسك، وإن خلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك؛ وأمركم بالصدقة، ومثل ذلك كمثل رجل أسره العدو فشدوا يديه إلى عنقه وقدموه ليضربوا عنقه فقال لهم: هل لكم أن أفتدي نفسي منكم! فجعل يفتدي نفسه منهم بالقليل والكثير حتى فك نفسه؛ وأمركم بذكر الله كثيرا، ومثل ذلك كمثل رجل طلبه العدو سراعا في أثره فأتى حصنا حصينا فأحرز نفسه فيه، وإن العبد أحصن ما يكون من الشيطان إذا كان في ذكر الله تعالى وأنا آمركم بخمس أمرني الله بهن: الجماعة والسمع والطاعة، والهجرة، والجهاد في سبيل الله، فإنه من فارق الجماعة قيد شبر فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه إلا أن يراجع، ومن دعا بدعوى الجاهلية فهو من جثى جهنم وإن صام وصلى وزعم أنه مسلم، فادعو بدعوى الله الذي سماكم المسلمين والمؤمنين عباد الله."حم، تخ، ت ن حب، ك - عن الحارث بن الحارث الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نویں فصل۔۔۔ دس پہلوی احادیث
43578 ۔۔۔ نماز قئام کر، زکوۃ ادا کر، رمضان کے روزے رکھ، بیت اللہ کا حج وعمرہ کر، اپنے والدین سے اچھا سلوک کر، صلہ رحمی کر، مہمان کی ضیافت کر، نیکی کا حکم دے برائی، سے منع کر، اور جس طرح حق ہو اس طرف جا۔ (بخاری فی التاریخ، حاکم عن ابن عباس)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1082 ۔۔۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1082 ۔۔۔
43578- أقم الصلاة، وأد الزكاة، وصم رمضان، وحج البيت واعتمر، وبر والديك، وصل رحمك، واقر الضيف وأمر بالمعروف، وانه عن المنكر، وزل مع الحق حيث زال."تخ، ك عن ابن عباس".
তাহকীক: