কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৬১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43599 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے میرے بندو ! تم سارے گمراہ ہو مگر جسے میں ہدایت دوں اور سب کمزور ہو ہاں جسے میں طاقتور کروں، اور فقیر ہو ہاں جسے مالدار کروں، سو مجھ مانگا کرو میں تمہیں دیا کروں گا، اگر تمہارے پہلے پچھلے، جن و انس، زندے مردے، خشک و تر میرے کسی پرہیزگار بندے کے دل جیسے ہوجائیں تو میری بادشاہت میں مچھرکے پر برابر بھی اضافہ نہیں ہوگا۔ اگر تمہارے پہلے پچھلے، جن و انس، زندے مردے، خشک و تر میرے کسی نافرمان بندے کے دل کی طرح ہوجائیں تو میری بادشاہت میں مچھر کے پر کے برابر بھی کمی نہ ہو، یہ اس وجہ سے کہ میں ایک ہوں، میرا عذاب کلام کرنا اور میری رحمت کلام کرنا ہے تو جسے میری اس قدرت کا یقین ہے کہ میں مغفرت پر قادر ہوں اپنے دل میں تکبر نہ کرے تو میں اس کے سارے گناہ بخش دوں گا اگرچہ وہ بڑے گناہ ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ)
43599- إن الله تعالى عز وجل يقول: يا عبادي! كلكم ضال إلا من هديته، وضعيف إلا من قويته، وفقير إلا من أغنيته فاسألوني أعطكم، فلو أن أولكم وآخركم وجنكم وإنسكم وحيكم وميتكم ورطبكم ويابسكم اجتمعوا على قلب أتقى عبد من عبادي ما زاد في ملكي جناح بعوضة، ولو أن أولكم وآخركم وحيكم وميتكم ورطبكم ويابسكم اجتمعوا على قلب أفجر عبد هو لي ما نقصوا من ملكي جناح بعوضة، ذلك أني واحد، عذابي كلام ورحمتي كلام، فمن أيقن بقدرتي على المغفرة لم يتعاظم في نفسي أن أغفر له ذنوبه وإن كبرت."طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43600 ۔۔ اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھیجی اے انبیاء کے بھائی ! اے ڈرانے والوں کے برادر ! اپنی قوم کو ڈراؤ کہ میرے جس گھر میں بھی داخل ہوں تو (شرک سے) سلامت دل، سچی زبانیں، پاک ہاتھ، پاکیزہ شرم گاہیں لے کر داخل ہوں، اور میرے کسی گھر میں اس حال میں داخل نہ ہوں کہ کسی کا کسی پر ظلم ہو کیونکہ جب تک وہ میرے سامنے نماز کے لیے کھڑا رہے گا میں اس پر لعنت کرتا رہوں گا یہاں تک کہ وہ مظلوم سے اپنا ظالم ہٹا لے، جب وہ ایسا کرلے گا تو میں اس کا کان بن جاؤں گا جس سے وہ سنے، میں اس کی آنکھ بن جاؤں گا جس سے دیکھے، وہ میرے دوستوں اور برگزیدہ لوگوں میں شامل ہوجائے گا، اور انبیاء صدیقین اور شہداء کے جنت میں میرا پڑوسی ہوگا۔
حلیۃ الاولیاء، حاکم فی تاریکہ، بیہقی، ابن عساکر الدیلمی عن حذیفۃ، وفیہ اسحاق بن ابی یحییٰ الکعبی ھالک یاتی بالمناکیر عن الاثبات۔
حلیۃ الاولیاء، حاکم فی تاریکہ، بیہقی، ابن عساکر الدیلمی عن حذیفۃ، وفیہ اسحاق بن ابی یحییٰ الکعبی ھالک یاتی بالمناکیر عن الاثبات۔
(43600 -) أوحى الله عزوجل إلي : يا أخا المرسلين ! يا أخا المنذرين ! أنذر قومك أن لا يدخلوا بيتا من بيوتي إلا بقلوب سليمة وألسن صادقة ، وأيد نقية ، وفروج طاهرة ، ولا يدخلوا بيتا من بيوتي ولاحد من عبادي عند أحد منهم ظلامة فاني ألعنه ما دام قائما بين يدي يصلي حتى يرد تلك الظلامة إلى أهلها ، فإذا فعل ذلك أكون سمعه الذي يسمع به وأكون بصره الذي يبصر به ، ويكون من أوليائي وأصفيائي ، ويكون جاري مع النبيين والصديقين والشهداء في الجنة (حل ، ك - في تاريخه ، ق ، كر ، الديلمي - عن حذيفة ، وفيه إسحاق بن أبي يحيى الكعبي هالك يأتي بالمناكير عن الاثبات).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43601 ۔۔۔ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقوی اور قرآن کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ ظلمت میں نور دن میں ہدایت ہے اسے اپنی پوری طاقت سے پڑھتے رہنا، پھر اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو اپنا دے کر اپنی جان بچا پھر بھی مصیبت بڑھتی رہے تو اپنی جان و مال سے اپنے دین کی حفاظت کر، کیونکہ خالی ہاتھ وہ ہے جس کا دین چھین لیا جائے، اور ویران وہ کیا گیا جس کا دین اس سے نکل جائے، جنت کے بعد کوئی فاقہ نہیں، اور جہنم کے بعد کوئی مالداری نہیں، جہنم کا محتاج مستغنی نہیں ہوگا اور نہ اس کا قیدی چھوٹے گا۔ حاکم فی تاریخہ بیہقی و ضعفہ والدیلمی وابن عساکر عن سمرۃ۔
(43601 -) أوصيكم بتقوى الله عزوجل والقرآن ، فانه نور الظلمة وهدى النهار قاتلوه على ما كان من جهد وفاقه ، فان عرض لك بلاء فاجعل مالك دون دمك ، فان تجاوزك البلاء فاجعل مالك ودمك دون دينك ، فان المسلوب من سلب دينه ، والمخروب من خرب دينه ، إنه لا فاقة بعد الجنة ، ولا غنى بعد النار ، إن النار لا يستغني فقيرها ولا يفك أسيرها (ك - في تاريخه ، هب - وضعفه والديلمي ، وابن عساكر - عن سمرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43602 ۔۔۔ خبردار دنیا حاضر سودا ہے جس سے نیک و بد کھاتا ہے اور آخرت سچا وقت ہے جس میں قادر مالک فیصلہ کرے گا اور ساری کی ساری بھلائی جنت میں ہے، آگاہ رہو سارے کا سارا شر جہنم میں ہے، جان لو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اور یہ بھی جان لو تمہارے سامنے تمہارے اعمال پیش کیے جائیں گے، جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا، اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔ (الشافعی، بیہقی فی المعرفۃ عن عمیر مرسلا)
(43602 -) ألا إن الدنيا عرض حاضر يأكل منها البر والفاجر وإن الآخرة أجل صادق يقضي فيها ملك قادر ، ألا ، وإن الخير كله بحذافيره في الجنة ، ألا ! وإن الشركله بحذافيره في النار ألا ! فاعلموا وأنتم من الله على حذر وأعلموا أنكم معروضون على أعمالكم ، فمن يعمل مثقال ذرة خيرا يره ، ومن يعمل مثقال ذرة شرا يره (الشافعي ، ق في المعرفة - عن عمر مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43603 ۔۔۔ انبیاء رہنما ہیں، فقہاء سردار ہیں، ان کی مجلسوں میں بیٹھنا اضافہ ہے اور تم لوگ رات دن کی رفتار میں ہو (جس میں) عمریں کم اور اعمال محفوظ ہو رہے ہیں اور موت تمہارے پاس اچانک آئے گی، جس نے نیکی بوئی وہ اسے رغبت سے کاٹے گا، اور جس نے برائی کاشت کی وہ ندامت سے کاٹے گا۔ الدیلمی عن علی۔
کلام ۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ 3 تحذیر المسلمین 126 ۔
کلام ۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ 3 تحذیر المسلمین 126 ۔
(43603 -) الانبياء قادة ، والفقهاء سادة ، ومجالستهم زيادة ، وأنتم في ممر الليل والنهار ، في آجال منقوصة وأعمال محفوظة ، والموت يأتيكم بغتة ، فمن زرع خيرا يحصد رغبة ، ومن زرغ شرا يحصد ندامة (الديلمي - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43604 ۔۔۔ خبردار ! دنیا نے اختتام کا اعلان کردیا، اور جلدی سے پلٹ رہی ہے اس میں اتنی دنیا ہی رہ گئی جتنا پانی کا گھونٹ جو کسی برتن میں ہو اور تم ایسے گھر میں ہو جس سے تمہیں منتقل ہونا ہے تو جو کچھ تمہارے پاس ہے بھلائی لے کر منتقل ہو، اللہ کی قسم نبوت (سابقہ انبیاء کی قوموں میں منتقل ہوتی آئی یہاں تک وہ بادشاہت اور غلبہ میں تبدیل ہوگئی (یعنی لوگوں نے انبیاء کی تعلیم نبوت کو چھوڑ دیا اور حکومت میں لگ کے۔ جہنم میں ایک چٹان پھینکی جاتی ہے اور وہ ستر سالوں میں تہہ تک پہنچے گی، وہ ضرور بھر جائے گی، جنت کے دروازوں کی چوکھٹ کا فاصلہ چالیس دن کا ہے جنت کا ہر دروازہ روزانہ ہجوم سے بھرے ہوتے ہیں۔ طبرانی فی عتبۃ ابن عزوان مرفوعا و موقوفا۔
(43604 -) ألا ! إن الدنيا فقد آذنت بصرم ، وولت حذاء ، ولم يبق منها إلا صبابة كصبابة الاناء ، وإنكم في دار تنقلون عنها ، فانتقلوا بخير ما بحضرتكم ، إنه والله ما كانت نبوة إلا تناسخت حتى تكون ملكا وجبرية ، وإن الصخرة يقذف
بها من شفير جهنم فتهوي إلى قرارها سبعين خريفا ، ولتملان ، وما بين مصراعين من أبواب الجنة مسيرة أربعين يوما ، وليأتين على أبواب الجنة يوم وليس منها باب إلا وهو كظيظ (طب - عن عتبة ابن غزوان مرفوعا وموقوفا).
بها من شفير جهنم فتهوي إلى قرارها سبعين خريفا ، ولتملان ، وما بين مصراعين من أبواب الجنة مسيرة أربعين يوما ، وليأتين على أبواب الجنة يوم وليس منها باب إلا وهو كظيظ (طب - عن عتبة ابن غزوان مرفوعا وموقوفا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43605 ۔۔۔ خبردار ! بہت سے لوگ قیامت کے روز کھانے والے اور عیش و عشرت میں ہوں گے، خبردار ! بہت سے لوگ دنیا میں بھوکے ننگے ہیں، (لیکن) قیامت کے روز کھانے اور نرم لباس میں مشغول ہوں گے، خبردار ! بہت سے اپنے نفس کی عزت کرنے والے اسے ذلیل کریں گے اور بہت سے اپنے آپ کو ذلیل کرنے والے اپنی عزت کریں گے، خبردار ! بہت سے ایسے لوگ ہیں جو ان چیزوں میں جو اللہ نے اپنے سول کو دی ہیں ان میں انہماک ورغبت رکھنے والے ہیں جب کہ اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں۔ خبردار ! جنت کا عمل ایک بلند سخت جگہ ہے اور جہنم کا عمل لذت کے ساتھ نرم جگہ ہے خبردار ! ایک گھڑی کی لذت لمبا غم دے دیتی ہے۔
بیہقی فی الزھد، ابن عساکر عن جبیر ابن نفیر عن ابی بحیر۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2181 ۔
بیہقی فی الزھد، ابن عساکر عن جبیر ابن نفیر عن ابی بحیر۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2181 ۔
(43605 -) ألا ! يا رب نفس طاعمة ناعمة يوم القيامة ، ألا ! يا رب نفس جائعة عارية في الدنيا طاعمة ناعمة يوم القيامة ، ألا ! يا رب مكرم لنفسه وهو لها مهين ، ألا ! يا رب مهين لنفسه وهو لها مكرم ، ألا ! يا رب مهين متخوض ومتنعم فيما أفاء الله على رسوله ماله عند الله من خلاق ، ألا ! وإن عمل الجنة حزن بربوة ، ألا ! وإن عمل النار سهل بشهوة ، ألا ! يا رب شهوة ساعة أورثت حزنا طويلا (ق في الزهد ، وابن عساكر - عن جبير ابن نفير عن أبي بحير ، وكان من الصحابة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43606 ۔۔۔ آگاہ رہو بہت سے لوگ دنیا میں کھاتے پیتے نرم لباس ہوں گے (لیکن) قیامت کے روز بھوکے اور ننگے ہوں گے، بہت سے لوگ اپنی عزت کرنے والے اپنی رسوائی کر رہے ہوں گے، اور بہت سے اپنے آپ کو رسوا کرنے والے اپنی عزت کرنے والے ہوں گے۔ (الرافعی عن ابن عباس)
(43606 -) ألا ! رب نفس طاعمة ناعمة في الدنيا جائعة عارية يوم القيامة ، ألا رب مكرم لنفسه وهو لها مهين ، ألا ! رب مهين لنفسه وهو لها مكرم (الرافعي - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ جسے ہدایت دے وہی ہدایت پاسکتا ہے
43607 ۔۔۔ ندامت کرنے والا رحمت کا منتظر ہوتا ہے اور خود پسند ناراضگی کا منتظر ہوتا ہے، ہر عمل کرنے والا اپنی موت کے وقت اپنے بھیجے ہوئے اعمال کے پاس پہنچ جائے گا، اعمال کی مضبوطی دن کا خاتمہ ہے رات دن دو سواریاں ہیں آخرت تک پہنچنے کے لیے ان پر سوار ہوجاؤ، پھر توبہ کرلیں گے اور اللہ تعالیٰ کے معافی کے دھوکے سے بچنا، اور جان رکھو کہ جنت و جہنم تمہارے جوتے کے تسمہ سے زیادہ تمہارے نزدیک ہے جس نے ذرہ برابر بھلائی کی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی وہ اسے دیکھ لے گا۔ الثقفی فی الاربعین وابو القاسم بن بشران فی امالیۃ عن ابن عباس۔ کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 5900 ۔
(43607 -) النادم ينتظر الرحمة ، والمعجب ينتظر المقت ، وكل عامل سيقدم على ما أسلف عند موته ، فان ملاك الاعمال بخواتيمها والليل والنهار مطيتان فاركبوهما بلاغا إلى الآخرة ، وإياكم والتسويف بالتوبه والغرة بحلم الله ! واعلموا أن الجنة والنار أقرب إلى أحدكم من شراك نعله ، فمن يعمل مثقال ذرة خيرا يره ، ومن يعمل مثقال ذرة شرا يره (الثقفي في الاربعين ، وأبو القاسم بن بشران في أماليه - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43608 ۔۔۔ تین چیزیں ہلاک کرنے والی تین نجات دینے والی تین درجات اور تین کفارات ہیں۔ کسی نے عرض کیا اللہ کے رسول ! ہلاک کرنے والی کیا ہیں ؟ فرمایا ایسا بخل جس کی بات مانی جائے ایسی خواہش جس کی پیروی کی جائے، آدمی کی خود پسندی، کسی نے عرض کیا نجات دینے کا سبب کیا چیزیں ہیں ؟ فرمایا ظاہر و باطن میں اللہ تعالیٰ کا تقوی، فقر و مالداری میں میانہ روی، رضامندی و ناراضگی میں انصاف کرنا، کسی نے عرض کیا (گناہوں کا) کفارہ کیا یا چیزیں ہیں ؟ فرمایا مسجد کی طرف چل کر جانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا، اور سخت سردی میں ٹھنڈک کے روز مکمل وضو کرنا۔
العسکری فی الامثال، ابو اسحاق ابراہیم بن احمد المراعی فی کتاب ثواب الایمال والخطیب عن ابن عباس۔
العسکری فی الامثال، ابو اسحاق ابراہیم بن احمد المراعی فی کتاب ثواب الایمال والخطیب عن ابن عباس۔
(43608 -) ثلاث مهلكات ، وثلاث منجيات ، وثلاث درجات وثلاث كفارات ، قيل : يا رسول الله ! ما المهلكات ؟ قال : شح مطاع ، وهوى متبع ، وإعجاب المرء بنفسه ، قيل : فما المنجيات ؟ قال : تقوى الله في السر والعلانية ، والاقتصاد في الفقر والغنى ، والعدل في الرضى والغضب ، قيل : فما الكفارات ؟ قال : نقل الاقدام إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة ، وإتمام الوضوء في اليوم البارد عند السبرات (العسكري في الامثال ، أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد المراعي في كتاب ثواب الاعمال ، والخطيب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43609 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالی فرماتے ہیں کہ ابن آدم اگر تو مجھ کو یاد رکھے گا تو میں تجھ کو یاد رکھوں گا اور اگر تو مجھ کو بھلا دے گا تو تب بھی میں تجھ کو یاد رکھوں گا اور جب تو میری اطاعت کرے تو جہاں تیری چاہت ہو چلاجا۔ اور اگر تو مجھ سے منہ موڑے گا تو میں تجھ سے منہ نہ موڑوں گا کون ہے جس نے تجھ کو ماں کے پیٹ میں غذا مہیا کی میں نے ہمیشہ تمہارے لیے عمدہ تدبیریں کی اور جب میں نے تجھ کو دنیا میں بھیجا تو کثرت سے نافرمانیاں کرنے لگا کیا تیرے ساتھ یہی اچھائی کا بدلہ ہے۔ ابونصر ربیعہ، بن علی عجلی فی کتاب ھدم الاعتزال ، والرافعی عن ابن عباس۔
(43609 -) قال الله تعالى : يا ابن آدم ! إن ذكرتني ذكرتك وإن نسيتني ذكرتك ، وإذا أطعتني فاذهب حيث شئت مخلى تواليني وأواليك وتصافيني وأصافيك ، وتعرض عني وأنا مقبل عليك ! من أوصل إليك الغذاء وأنت جنين في بطن أمك ! لم أزل أدبر فيك تدبيرا حتى أنفذت أرادتي فيك ، فلما أخرجتك إلى الدنيا أكثرت معاصي ، ما هكذا جزاء من أحسن إليك (أبو نصر ربيعة بن علي العجلي في كتاب هدم الاعتزال ، والرافعي - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43210 ۔۔۔ اس (صحیفہ) میں تھا اس شخص پر تعجب ہے جسے موت کا یقین ہے پھر بھی دنیا سے خوش ہوتا ہے اس پر تعجب ہے جسے جہنم کا یقین ہے کیسے ہنستا ہے اس شخص پر تعجب ہے جسے حساب کا یقین ہے کیسے برے کام کرتا ہے اور اس شخص پر تعجب ہے جسے تقدیر پر یقین ہے کیسے تھکتا ہے، اس پر تعجب ہے جسے دنیا کا دنیا داروں کو لے کر پلٹنا نظر آ رہا ہے دنیا پر کیسے مطمئن ہوتا ہے اس پر تعجب ہے جسے جنت کا یقین ہے اور وہ نیکی کے کام نہیں کرتا، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ابن عساکر عن ابی ذر، قال میں نے عرض کیا اللہ کے رسول ! موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفہ میں کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا اور یہ حدیث ذکر کی۔
(43610 -) كان فيه : عجب لمن أيقن بالموت كيف يفرح بالدنيا ! وعجب لمن أيقن بالنار كيف يضحك ! وعجب لمن أيقن بالحساب كيف يعمل السيئات ! وعجب لمن أيقن بالقدر كيف ينصب ! وعجب لمن يرى لدنيا وتقلبها بأهلها كيف يطمئن إليها ، وعجب لمن أيقن بالجنة ولا يعمل الحسنات ، لا إله إلا الله محمد رسول الله (ابن عساكر - عن أبي ذر ، قال : قلت : يا رسول الله ! ما كان في صحف موسى ؟ قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43611 ۔۔۔ کیا تم میں سے ہر شخص جنت میں داخل ہونا چاہتا ہے ؟ انھوں نے عرض کیا جی ہاں، اللہ کے رسول ! فرمایا امیدیں کم کرو۔۔۔ اور اپنی موتوں کو اپنے پیش نظر رکھے رہو، اللہ تعالیٰ سے کماحقہ حیا کرو، لوگوں نے عرض کیا ہم سبھی اللہ تعالیٰ سے حیا کرتے ہیں، آپ نے فرمایا یہ اللہ تعالیٰ سے حیا نہیں، اللہ تعالیٰ سے حیا (کا مطلب) یہ ہے کہ قبروں اور گل سڑجانے کو نہ بھولو، اور پیت اور اس کے متعلقات کو نہ بھولو، اور سر اور اس کے اعضا کو نہ بھولو، جو آخرت کی عزت چاہتا ہے دنیا کی زینت چھوڑ دیتا ہے اس وقت بندو اللہ تعالیٰ سے حیا کرتا ہے، اور اس وقت اللہ تعالیٰ کی دوستی حاصل کرلیتا ہے۔ ابن المبارک، حلیۃ الاولیاء عن الحسن مرسلا۔
(43611 -) كلكم يحب أن يدخل الجنة ؟ قالوا : نعم ، يا رسول الله ! قال : فابصروا من الامل ، وثبتوا آجالكم بين أبصاركم ، واستحيوا من الله حق الحياء ، قالوا : يا رسول الله ! كلنا نستحيي من الله ، قال : ليس كذلك الحياء من الله ، ولكن الحياء من الله أن لا تنسوا المقابر والبلى ، وأن لا تنسوا الجوف وما وعى ، وأن لا تنسوا الرأس وما احتوى ، ومن يشتهي كرامة الآخرة يدع زينة الدنيا هنالك استحيي العبد من الله ، وهنالك أصاب ولاية الله (ابن المبارك حل - عن الحسن مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43612 ۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے وہ زیادہ سے زیادہ الحمد للہ کہا کرے، اور جس کی پریشانی بڑھ جائے وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے، اور جس کا رزق تنگ ہوجائے وہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کی کثرت کرے، جو جماعت کے ساتھ کسی جگہ پڑاؤ کرے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے، اور جو کسی قوم کے پاس آئے تو جہاں وہ کہیں وہیں بیٹے کیونکہ لوگوں کو اپنے گھر کے پردہ کی خبر ہوتی ہے، اور وہ گناہ جس کی وجہ سے والے پر ناراضگی ہوتی ہے وہ کینہ ، حسد، عبادت میں سستی اور گزران زندگی میں تنگی ہے۔ (طبرانی ، ابن عساکر، عن ابوہریرہ )
(43612 -) من ألبسه الله نعمة فليكثر من الحمد لله ، ومن كثرت همومه فليستغفر الله ، ومن أبطأ عليه رزقه فليكثر من قول لا حول ولا قوة إلا بالله ، ومن نزل مع قوم فلا يصم إلا باذنهم ، ومن دخل دار قوم فليجلس حيث أمروه ، فان القوم أعلم بعورة دارهم وإن من الذنب المسخوط به على صاحبه الحقد والحسد والكسل في العبادة والضنك في المعيشة (طس ، وابن عساكر - ابن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43613 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان ! اگر تو میری طرف متوجہ ہوگا تو میں تیرے دل کو بےنیاز کردوں گا، اور تیری آنکھوں سے محاتجی کو ختم کردوں گا، اور تیرے ہاتھ تیری جائیداد روکے رکھوں گا، تو صبح و شام مالدار و بےنیاز ہوگا، اور اگر تو نے پیٹھ پھیر اور منہ موڑا، تو میں تیرے دل سے بےنیازی ختم کردوں گا، اور فقر و محتاجی کو تیرا نصب العین بنا دوں گا اور تیری جائیداد مجھ سے چھڑا لوں گا، تو صبح و شام فقیر ہی ہوگا۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن انس)
(43613 -) يقول الله عزوجل : ابن آدم ! إن تقبل علي أملا قلبك غنى ، وأنزع الفقر من بين عينيك ، وأكف عليك ضيعتك فلا تصبح إلا غنيا ، ولا تمسي إلا غنيا ، وإن أدبرت أو وليت عنى نزعت الغنى من قلبك ، وجعلت الفقر بين عينيك ، وأفشيت عليك ضيعتك ، فلا تصبح إلا فقيرا ، ولا تمسي إلا فقيرا (أبو الشيخ - عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہلاکت اور نجات کی باتیں
43614 ۔۔ تمہارا رب فرماتا ہے انسان ! میری عبادت کے لیے فارغ ہوجا، میں تیرے دل کو مالداری سے اور تیرے ہاتھوں کو رزق سے بھر دوں گا، اے انسان ! مجھ سے دور نہ ہونا ورنہ میں تیرے دل کو فقر و فاقہ سے اور تیرے ہاتھوں کو کاموں کی مشغولی سے بھردوں گا۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم عن معقل بن یسار)
(43614 -) يقول ربكم : يا ابن آدم ! تفرغ لعبادتي أملا قلبك غنى وأملا يديك رزقا ، يا ابن آدم ! لا تباعد مني فأملا قلبك فقرا ، وأملا يديك شغلا (طب ، ك - عن معقل بن يسار).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب کچھ دست قدر میں ہے
43615 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان ! تو میرے ارادے اور مشیت سے جو کچھ اپنے لیے چاہے چاہ سکتا ہے ، اور میرے ارادے سے تو جو کچھ ارادہ اپنے لیے کرنا چاہے کرسکتا ہے اور میری نعمت کی زیادتی کی وجہ سے جو تجھ پر میری نافرمانی پر قدرت پاسکتا ہے اور میری حفاظت، توفیق مدد و عافیت کے ذریعہ میرے فرائض انجام دے سکتا ہے، میں تیرے احسان کا تجھ سے زیادہ حق دار ہوں، اور تو میری نافرمانی میں مجھ سے زیادہ لائق ہے بھلائی کا آغاز میری طرف سے ہوا، اور برائی میرے پاس جو تو نے کمائی جاری ہوگئی، میں تیری وہ بات پسند کروں گا جو تو میری بات پسند کرے گا۔ (ابو نعیم عن ابن عمر)
(43615 -) يقول الله تعالى : يا ابن آدم ! بمشيتي كنت أنت الذي تشاء لنفسك ما تشاء ، وبإرادتي كنت أنت الذي تريد لنفسك ما تريد ، وبفضل نعمتي عليك قويت على معصيتي ، وبعصمتي وتوفيقي وعوني وعافيتي أديت إلى فرائضي ، فأنا أولى باحسانك منك ، وأنت أولى بذنبك مني ، فالخير مني إليك بدا ، والشر مني إليك بما جنيت جرى ، ورضيت منك لنفسي ما رضيت لنفسك مني (أبو نعيم - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب کچھ دست قدر میں ہے
43616 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے انسان ! میں نے تجھے حکم دیا تو تو نے سستی سے کام لیا، میں نے تجھے روکا تو تو آگے بڑھنے لگا، میں تجھ پر پردہ ڈالا (لیکن) تو نے پھاڑ دیا، میں نے تجھ سے اعراض کیا تو تو نے کوئی پروا نہیں کی، کاش کوئی ایسا ہوتا کہ جب بیمار ہوتا تو شکایت کرتا اور روتا ، اور جب عافیت ملتی ہے تو سرکشی و نافرمانی کرتا ہے کوئی ایسا ہوتا کہ بندہ جب اسے پکارتا تو وہ دوڑتا اور لبیک کہتا ہے اور جب کوئی عزت مند بلاتا ہے اور اعراض کرتا اور دور ہوجاتا ہے۔
اگر تو مجھ سے مانگے گا میں تجھے عطا کروں گا، اور مجھ سے دعا کرے گا تو قبول کروں گا، اور اگر بیمار پڑے گا تو شفا دوں گا، اگر سلامتی مانگے گا تو دونوں گا، اگر تو میری طرف متوجہ ہوگا تو میں تجھے قبول کروں گا، اور اگر تو مغفرت طلب کرے گا تو میں تیری مغفرت کردوں گا، اور میں بہت زیادہ تو قبول کرنے والا مہربان ہے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
اگر تو مجھ سے مانگے گا میں تجھے عطا کروں گا، اور مجھ سے دعا کرے گا تو قبول کروں گا، اور اگر بیمار پڑے گا تو شفا دوں گا، اگر سلامتی مانگے گا تو دونوں گا، اگر تو میری طرف متوجہ ہوگا تو میں تجھے قبول کروں گا، اور اگر تو مغفرت طلب کرے گا تو میں تیری مغفرت کردوں گا، اور میں بہت زیادہ تو قبول کرنے والا مہربان ہے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
(43616 -) يقول الله عزوجل : يا ابن آدم ! أمرتك فتوانيت ونهيتك فتماديت ، وسترت عليك ففجرت ، وأعرضت عنك فما باليت ، يا من إذا مرض شكا وبكى ، وإذا عوفي تمرد وعصى ، يا من إذا دعاه العبيد عدا ولبى ، وإذا دعاه الجليل أعرض ونأى ! إن سألتني أعطيتك ، وإن دعوتني أجبتك ، وإن مرضت شفيتك ، وإن سلمت رزقتك ، وإن أقبلت قبلتك ، وإن تبت غفرت لك ، وأنا التواب الرحيم (الديلمي - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب کچھ دست قدر میں ہے
43617 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دیا ہے، خبردار ! اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض کی ہیں۔ اور کچھ طریقے مقرر کیے ہیں کچھ حدود وقیود رکھی ہیں، بعض چیزیں حلال اور بعض حرام قرار دی ہیں۔ اور دین کو شریعت بنایا اور اسے آسان، سہل اور واضح بنایا ہے اور اسے تنگ نہیں بنایا، خبردار ! جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں اور جس میں عہد نہیں اس کا دین نہیں، جس نے اس کا ذمہ توڑا میں اس سے مطالبہ کروں گا، اور جس نے میرا ذمہ توڑا میں اس سے جھگڑوں گا، اور جس سے میں جھگڑا میں اس پر غالب آؤں گا، جس نے میرا عہد توڑا اسے میری شفاعت نصیب نہیں ہوگی نا وہ حوض (کوثر) پر آئے گا، خبردار ! اللہ تعالیٰ نے صرف تین آدمیوں کو قتل کرنے کی اجازت دی ہے، ایمان لانے کے بعد (نعوذ باللہ) مرتد ہونے والا، پاک دامنی ( کے سبب شادی) کے بعد زنا کرنے والا، کسی انسان کو قتل کرنے والا جس کے بدلہ میں اسے قتل کیا جائے۔ آگاہ رہو ! کیا میں نے (اللہ کا پیام) پہنچا دیا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس۔
(43617 -) إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه ، ألا ! إن الله فرض فرائض ، وسن سننا ، وحد حدودا ، وأحل حلالا ، وحرم حراما ، وشرع الدين فجعله سهلا سمحا واسعا ، ولم يجعله ضيقا ، ألا ! إنه لا إيمان له لا أمانة له ، ولا دين لمن لا عهد له ، ومن نكث ذمته طلبته ، ومن نكث ذمتي خاصمته ، ومن خاصمته فلجت عليه ، ومن نكث ذمتي لم ينل شفاعتي ولم يرد على الحوض ، ألا ! إن الله لم يرخص في القتل إلا ثلاثة : مرتد بعد إيمان ، أو زان بعد إحصان ، أو قاتل النفس فيقتل بقتله ، ألا ! هل بلغت (طب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے۔۔۔ از اکمال
43618 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے، ہم اس سے مدد و مغفرت مانگتے ہیں، اپنے دلوں کی برائی سے ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرنے والا اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی (دعا و عبادت) ک کے لائق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ تعالیٰ کے رسول اور اس کے بندے ہیں، اے ایمان دارو ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور رشتہ داری کے بارے میں بیشک اللہ تعالیٰ تمہارا محافظ ہے۔ اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ سے کماحقہ ڈرو اور تم مسلمان ہی مرنا۔ اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرتے رہو اور سیدھی بات کہا کرو اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا، جس نے اللہ اور اس کے رسول کی فرمان برداری کی تو وہ بڑی کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ (مسند احمد، ابو داود، ترمذی حسن، نسائی ابن ماجہ و ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ، حاکم بیہقی عن ابن مسعود قال، ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاجت کی دعا سکھائی تو یہ حدیث ذکر فرمائی۔
(43618 -) إن الحمد لله ، نستعينه ونستغفره ، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ، من يهده الله فلا مضل له ، ومن يضلل الله فلا هادي له ، وأشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ] يا أيها الذين آمنوا (اتقوا الله الذي تساءلون به والارحام إن الله كان عليكم رقيبا) (يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون) ، (يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وقولا قولا سديدا يصلح لكم أعمالكم ويغفر لكم ذنوبكم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز فوزا عظيما) (حم ، د ، ت : حسن ، ن ، ه ، وابن السني في عمل يوم وليلة ، ك ، ق - عن ابن مسعود قال : علمنا رسول الله صلى الله عليه وسلم خطبة الحاجة - فذكره).
তাহকীক: