কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৬৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے۔۔۔ از اکمال
43619 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی تعریف کرتے اور اس سے مدد مانگتے ہیں ہم اپنے دلوں کی برائی اور اپنے برے اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (دعا و عبادت کے لائق) نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ مسند احمد، مسلم، ابن ماجہ، طبرانی فی الکبیر عن ابن عبا۔
(43619 -) إن الحمد لله ، نحمده ونستعينه ، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا وسيئات أعمالنا ، من يهده الله فلا مضل له ، ومن يضلل الله فلا هادي له ، وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله (حم ، م ، ه ، طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے۔۔۔ از اکمال
43620 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ہم اس کی حمد بیان کرتے اور اس سے مدد و مغفرت طلب کرتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (پکارو عبادت) لائق نہیں، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں، میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقوی کی وصیت کرتا ہوں کونسا دن زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ فرمایا کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ مہینہ، رمایا کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ شہر، فرمایا تمہارے خون اور تمہارے مال، تمہارے اس شہر ، اس مہینہ اور اس دن کی حرمت کی طرح (آپس میں) حرام ہیں، تو کیا میں نے پہنچا دیا ؟ اے اللہ ! گواہ رہنا۔ (ابن سعد، طبرانی، بیہقی عن بنیط بن شریط، فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پیچھے سواری پو سوار تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ کے پاس خطبہ دے رہے تھے پھر یہ حدیث ذکر کی۔
(43620 -) الحمد لله نحمده ، ونستعينه ونستغفره ، ونشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله ، أوصيكم بتقوى الله ، أي يوم أحرم ؟ قالوا : هذا ، فأي شهر أحرم ؟ قالوا : هذا الشهر ، قال فأي بلد أحرم ؟ قالوا : هذا البلد ، قال : فان دماءكم وأموالكم حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا ، فهل بلغت ؟ اللهم اشهد (ابن سعد ، طب ، ق - عن نبيط بن شريط ، قال : كنت ردف أبي والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب عند الجمرة فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور ہدایت کا سوال
43621 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم اس سے مدد و مغفرت ہدایت و نصرت کا سوال کرتے ہیں، اپنی جانوں اور اپنے برے اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ ہدایت دے اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (دعا و پکار عبادت و تعظیم کے لائق) نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرمان برداری کی وہ ہدایت یافتہ ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وہ بہک گیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ (الشافعی، بیہقی فی المعرفۃ عن ابن عباس)
(43621 -) الحمد لله ، نستعينه ونستغفره ونستهديه ونستنصره ، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ومن سيئات أعمالنا ، من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلا هادي له ، وأشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ، من يطع الله ورسوله فقد رشد ، ومن يعص الله ورسوله فقد غوى حتى يفئ إلى أمر الله (الشافعي ، ق في المعرفة - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور ہدایت کا سوال
43622 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی حمد بیان کرتے اور اس سے مدد مانگتے ہیں، اپنے دلوں کی برائی سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں، جسے اللہ نے ہدایت دی اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں، اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں، اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (دعا و عبادت کے لائق) نہیں اور محمد ق اس کے بندے اور رسول ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے خوشخبری سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا، جس نے اللہ و رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت پا گیا اور جس نے اس کی نافرمانی تو وہ اللہ تعالیٰ کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا البتہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
(43622 -) الحمد لله نحمده ونستعينه ، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ، من يهده الله فلا مضل له ، ومن يضلله فلا هادي له ، ونشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله ، أرسله بالحق بشيرا ونذيرا بين يدي الساعة ، من يطع الله ورسوله فقد رشد ، ومن يعصه فانه لا يضر لله شيئا ولا يضر إلا نفسه (ق - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43623 ۔۔۔ اللہ کی عبادت کرنا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرنا، فرض نماز قائم کرنا اور فرض زکوۃ ادا کرنا ، حج وعمرہ کرنا، رمضان کے روزے رکھنا دیکھو جو تم لوگوں کے بتاؤ کو اپنے ساتھ پسند کرتے ہو ان کے ساتھ بھی وہی کرنا اور جو تم ان کے برتاؤ ناپسند کرو کہ وہ تمہارے ساتھ کریں تو اسے چھوڑ دو ۔ (البغوی، طبرانی عن ابی المتفق)
(43623 -) ا عبد الله ، لا تشرك به شيئا ، وأقم الصلاة المكتوبة وأد الزكاة المفروضة ، وحج واعتمر ، وصم رمضان ، وانظر ما تحب للناس أن يأتوه إليك فافعله بهم ، وما تكره منهم أن يأتوه إليك فذرهم منه (البغوي ، طب - عن أبي المنتفق).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43624 ۔۔۔ اپنے رب کی عبادت کرو، نماز پنجگانہ پڑھو، اپنے مہینے (رمضان) کے روزے رکوھ اپنے گھر (بیت اللہ) کا حج کرو اور اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ۔ سعید بن منصور عن انس۔
(43624 -) اعبدوا ربكم ، وصلوا خمسكم ، وصوموا شهركم ، وحجوا بيتكم ، وادخلوا جنة ربكم (ص - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43625 ۔۔۔ اپنے رب کی بندگی کرو، پانچ نماز پڑھو، رمضان کے روزے رکھو اپنے مالوں کی زکوۃ دو ، اپنے امیر کی بات مانو، اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔ حاکم عن ابی امامۃ۔
(43625 -) اعبدوا ربكم ، وصلوا خمسكم ، وصوموا شهركم ، وأدوا زكاة أموالكم ، وأطيعوا ذا أمركم ، تدخلوا جنة ربكم (ك - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43626 ۔۔ لوگو کیا تم سنتے نہیں اپنے رب کی اطاعت کرو ، پانچ نمازیں پڑھو، اپنے مالوں کی زکوۃ ادا کرو، اپنے امیر وحاکم کی اطاعت کرو اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ۔ ابن حبان، عن ابی امامہ۔
(43626 -) يا أيها الناس ! ألا تسمعون ! أطيعوا ربكم ، وصلوا خمسكم ، وأدوا زكاة أموالكم ، وأطيعوا أمراءكم ، تدخلوا جنة ربكم (حب - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43626 ۔۔۔ نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو، عمرہ کرو اور سیدھے (دین پر قائم) رہو تمہیں دیکھ کر لوگ سیدھے ہوجائیں گے۔ (طبرانی عن سمرۃ و حس)
(43627 -) أقيموا الصلاة ، وآتوا الزكاة ، وحجوا ، واعتمروا واستقيموا ، يستقم بكم (طب - عن سمرة ، وحسن).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43628 ۔۔۔ واہ واہ، تم نے بڑی بات پوچھی ہے وہ اس شخص کے لیے معمولی ہے جسے اللہ تعالیٰ کوئی بھلائی دینا چاہے، اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھنا، فرض نماز قائم کرنا، فرض زکوۃ ادا کرنا رمضان کے روزے رکھنا، بیت (اللہ) کا حج کرنا، مرتے دم تک اکیلے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا، اور اسی پر تم قائم رہنا، معاذ بن جبل ! اگر تم چاہو تو میں اس کی جڑ تمہیں نہ بتاؤں ؟ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کی مضبوطی نماز کا قیام اور زکوۃ کی ادائیگی ہے اور اس کی اونچی چوٹی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد ہے، مجھے اس بات کا حکم ہے کہ جب تک لوگ لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ کی گواہی نہیں دیتے ان سے جنگ کروں، اور یہ گواہی نہیں دے دیتے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں، نماز قائم کریں زکوۃ ادا کریں، جب انھوں نے یہ کام کرلیے تو انھوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال بچا لیے ہاں جو ان کا حق ہے اور ان کا حساب للہ تعالیٰ کے ذمہ ہے، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! فرض نماز کے بعد جہاد فی سبیل اللہ جیسا کوئی عمل ایسا نہیں جس کے ذریعہ جنت کے درجات حاصل کیے جائیں۔ چہرے کا زخمی ہونااو رپاؤں کا غبار آلود ہونا۔ (طبرانی عن معاذ)
(43628 -) بخ بخ ! لقد سألت عن عظيم ، وإنه ليسير على من أراد الله به الخير ، تؤمن بالله واليوم الآخر ، وتقيم الصلاة المكتوبة ، وتؤتي الزكاة المفروضة ، وتصوم رمضان ، وتحج البيت ، وتعبد الله وحده لا شريك له حتى تموت وأنت على ذلك ، إن شئت حدثتك يا معاذ بن جبل برأس هذا الامر : تشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله ، وإن قوام إقام الصلاة وإيتاء الزكاة ، وإنما ذروة السنام منه الجهاد في سبيل الله ، إنما أمرت أن أقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة ، فإذا فعلوا ذلك فقد عصموا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله ، والذي نفسي بيده ! ما شجت وجه ولا اغبرت قدم في عمل يبتغي درجات الجنة بعد صلاة مفروضة كجهاد في سبيل الله (طب - عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
4369 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دیہاتی آ کر کہنے لگا مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے کرکے میں جنت میں داخل ہوجاؤ، آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرنا، فرض زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھتے رہنا۔

مسند احمد، ابن ماجہ، بخاری عن ابیر ہریرہ مسند احمد، بخاری، مسلم نسائی، ابن حبان عن ابی ایوب وزاد و تصل الرحم۔
(43629 -) تعبد الله ، لا تشرك به شيئا ، وتقيم الصلاة المكتوبة ، وتؤتي الزكاة المفروضة ، وتصوم رمضان (حم ، ه ، خ - عن أبي هريرة أن أعرابيا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال : دلني على عمل إذا عملته دخلت الجنة ، قال - فذكره ، حم ، خ ، م ، ن ، حب - عن أبي أيوب ، وزاد : وتصل الرحم).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43630 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی اکیلے کی عبادت کرنا، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرنا فرض زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے ہیں، بیت اللہ کا حج کرنا، اور ان سب کو مکمل کرنے والی چیز یہ ہے کہ لوگوں کے جس برتاؤ کو تم اپنے لیے ناپسند سمجھو وہ برتاؤ ان سے بھی نہ کرو۔ (ابن ابی عمر عن ابن عمر ورجالہ ثقات۔
(43630 -) تعبد الله وحده ، لا تشرك به شيئا. وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة المفروضة ، وصيام شهر رمضان كما كتبه الله على الامم من قبلكم ، وتحج البيت ، إتمامهن وما كرهت أن يأتيه الناس إليك فلا تأته إليهم (ابن أبي عمر - عن ابن عمر ، ورجاله ثقات).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43431 ۔۔۔ مغیر بن عبداللہ یشکری اپنے الد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے، اور جہنم سے دور کرے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور لوگوں کے ساتھ وہی برتاؤ کرنا جس کے تم ان سے خواہاں ہو، اور ان کے ساتھ وہ برتاؤ نہ کرنا جو تمہیں ان کی جانب سے ناپسند ہو۔

ابن ابی شیبہ، والعدنی، عبداللہ بن احمد ، والبغوی، ابن قانع ، طبرانی عن المغیرۃ بن سعد الاخرم عن ابیہ۔
(43631 -) تعبد الله ولا تشرك به شيئا ، وتقيم الصلاة ، وتؤتي الزكاة ، وتصوم رمضان ، وتحج البيت ، وتأتي إلى الناس ما تحب أن يؤتى إليك ، وتكره للناس ما تكره أن يؤتى إليك (ابن سعد - خ في التاريخ - عن المغيرة بن عبد الله اليشكري عن أبيه قال : قلت : يا رسول الله ! نبئني بعمل يدخلني الجنة ويباعدني من النار قال - فذكره ، ش ، والعدني ، عم ، والبغوي ، وابن قانع ، طب - عن المغيرة بن سعد الاخرم عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43632 ۔۔۔ عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص کہنے لگا اللہ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت کریں ! فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، حجو عمرہ کرنا، بات سننا اور ماننا (حاکم عن ابن عمر)
(43632 -) تعبد الله تعالى ، ولا تشرك به شيئا ، وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة ، وتصوم شهر رمضان ، وتحج وتعتمر ، وتسمع وتطيع (ك - عن ابن عمر أن رجلا قال : يا رسول الله ! أوصني ، قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43633 ۔۔۔ ابن المنتفق سے روایت ہے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر عرض کرنے لگا میں کس چیز کے ذریعے جہنم سے بچ سکتا ہوں ؟ اور کون سی چیز مجھے جنت میں لے جائے گی، فرمایا اگر تم سوال میں اختصار سے کام لیتے تو اچھا تھا، (مگر) تم نے بڑا اور لمبا سوال کردیا تو پھر مجھ سے سمجھ لو۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، فرض نماز قائم کرنا، فرض زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، بیت اللہ کا حج وعمرہ کرنا اور جس برتاؤ کو تم لوگوں سے ناگوار سمجھو اس سے بچو اور جسے پسند کرو تو وہی کرو۔

مسند احمد، طبرانی والبغوی، ابن جریر، ابو نعیم عن رجل من قیس یقال لہ ابن المنتفق و یکنی ابا المنتفق فذکرہ طبرانی عن معن بن یزید، طبرانی عن صخر بن القعقاع الباھلی۔
(43633 -) لئن كنت أوجزت في المسألة لقد أعظمت وأطولت ، فاعقل عني إذا : ا عبد الله ، لا تشرك به شيئا ، وأقم الصلاة المكتوبة ، أد الزكاة المفروضة ، وصم رمضان ، وحج البيت واعتمر ، وما تحب أن يفعل بك الناس فافعله بهم ، وما تكره أن يأتي إليك الناس فذر الناس منه (حم ، طب ، والبغوي ، وابن جرير ، وأبو نعيم - عن رجل من قيس يقال له : ابن المنتفق ، ويكنى أبا المنتفق ، قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت : ما ينجيني من النار ؟ وما يدخلني الجنة ؟ قال - فذكره ، طب - عن معن بن يزيد ، طب - عن صخر بن القعقاع الباهلي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43634 ۔۔۔ اگر تم گفتگو مختصر کرتے تو (بہتر تھا) لیکن بہت عظیم اور لمبا سوال کیا، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، فرض نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، بیت اللہ کا حج کرنا، جو لوگوں کا برتاؤ تمہیں پسند ہو ان سے وہی کرنا، اور جو ناپسند ہو اسے چھوڑ دینا۔ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن مغیرۃ بن سعد بن الاخرم الطائی عن عمر۔
(43634 -) لئن قصرت الخطبة لقد أعظمت وأطولت ، تعبد الله ، لا تشرك به شيئا ، وتقيم الصلاة المفروضة ، وتؤتي الزكاة ، وتصوم شهر رمضان ، وتحج البيت ، وتأتي إلى الناس ما تحب أن يؤتي إليك ، وما كرهت أن يؤتي إليك فدع الناس منه (الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن مغيرة بن سعد بن الاخرم الطائي عن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43635 ۔۔ تم نے سوال میں بہت اختصار کیا اور تم نے پیش کردیا، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہنا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، پانچ نمازیں پڑھنا، رمضان کے روزے رکھنا اور لوگوں کا جو برتاؤ تمہیں ناپسند ہو، ان سے نہ کرنا۔ طبرانی عن معن بن یزید۔
(43635 -) لقد أوجزت في المسألة ولقد أعرضت ، تعبد الله ولا تشرك به شيئا ، وتصلي الخمس ، وتصوم رمضان ، وما كرهت أن يأتيه إليك فأكرهه لهم (طب - عن معن بن يزيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43636 ۔۔۔ تحقیق اسے توفیق ملی یا ہدایت دی گئی، اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، صدلہ رحمی (میری) اونٹنی کو چھوڑ دے۔ ابن حبان عن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نے لپک کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کی مہار پکڑ لی اور کہنے لگا مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو جنت میں لے جائے اور جہنم سے بچائے، آپ نے اپنے صحابہ (رض) کی طرف دیکھا، پھر ارشاد فرمایا، اور یہ حدیث ذکر کی۔
(43636 -) لقد وفق أو هدى. لا تشرك بالله شيئا ، وتقيم الصلاة ، وتؤتي الزكاة ، وتصل الرحم - دع الناقة (حب - عن أبي أيوب أن أعرابيا عرض للنبي صلى الله عليه وسلم فأخذ بزمام ناقته فقال : يا رسول الله ! أخبرني بعمل يدخلني الجنة وينجيني من النار ، فنظر إلى وجوه أصحابه ، قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43637 ۔۔۔ اے لوگو ! بات یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نیا نبی نہیں اور نہ تمہارے بعد کوئی امت ہے، خبردار ! اپنے رب کی عبادت کرو ، پانچ نمازیں پڑھو، رمضان کے روزے رکھو، اپنے رشتہ داروں سے ناتا جوڑو، اور خوش دلی سے اپنے مالوں کی زکوۃ ادا کرنا، اپنے حکمرانوں کی بات ماننا، اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔ طبرانی فی الکبیر ابن عساکر، ضیاء عن ابی امامۃ۔
(43637 -) يا أيها الناس ! إنه لا نبي بعدي ولا أمة بعدكم ، ألا ! فاعبدوا ربكم وصلوا خمسكم ، وصوموا شهركم ، وصولا أرحامكم وأدوا زكاة أموالكم طيبة بها أنفسكم ، وأطيعوا ولاة أمركم ، تدخلوا جنة ربكم (طب ، وابن عساكر ، ض - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مواعظ ارکان ایمان کے متعلق۔۔ از اکمال
43638 ۔۔۔ میرے بعد نہ کوئی نبی ہے اور نہ تمہارے بعد کوئی امت ہے، سو اپنے رب کی عبادت کرو، نماز پنجگانہ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو، اپنے حکمرانوں کی بات مانو، اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔ طبرانی ، البغوی عن ابی قتیلۃ۔
(43638 -) لا نبي بعدي ولا أمة بعدكم ، فاعبدوا ربكم ، وأقيموا خمسكم وصوموا شهركم ، وأطيعوا ولاة أمركم ، ادخلوا جنة ربكم (طب ، والبغوي - عن أبي قتيلة).
tahqiq

তাহকীক: