কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৬৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43639 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، حج مقبول اور اس سے آسان کام کھانا کھلانا، نرمی سے کلام کرنا، چشم پوشی، اور اچھے اخلاق، اور اس سے زیادہ آسان بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جس چیز کا فیصلہ کردیا اس میں اللہ تعالیٰ پر تہمت نہ لگاؤ یہ سب سے افضل اعمال ہیں۔ مسند احمد، ابن ابی شیبۃ، الحکیم ابو یعلی، طبرانی عن عبادۃ بن الصامت، و حسن مسند احمد عن عمرو بن العاص۔
(43639 -) أفضل الاعمال : إيمان بالله وتصديق به ، وجهاد في سبيل الله ، وحج مبرور ، وأهون عليك من ذلك إطعام الطعام ، ولين الكلام ، والسماحة وحسن الخلق ، وأهون عليك من ذلك لا تتهم الله في شئ قضاه الله عليك (حم ، ش ، والحكيم ، ع - طب - عن عبادة بن الصامت ، وحسن ، حم - عن عمرو بن العاص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43640 ۔۔۔ سب سے افضل اعمال یہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، پھر حج مقبول کرنا۔ (مسند احمد، بخاری ، مسلم ترمذی، نسائی، ابن حبان عن ابوہریرہ ، مسند احمد، طبرانی، ابن حبان، ضیاء عن عبداللہ بن سلام۔ مسند احمد، ضیاء، عبد بن حمدی والحارث، ابو یعلی، طبرانی عن الشفاء بنت عبداللہ۔
(43640 -) أفضل الاعمال : إيمان بالله ورسوله ، ثم جهاد في سبيل الله ، ثم حج مبرور (حم ، خ ، م ، ت ، ن ، حب - عن أبي هريرة ، حم ، طب ، حب ، ض - عن عبد الله بن سلام ، حم ، ض ، وعبد بن حميد ، والحارث ، ع ، طب - عن الشفاء بنت عبد الله).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43641 ۔۔۔ یہ سب سے افضل اعمال ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، دین کا ستون سے پھر حج مقبول۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ )
(43641 -) أفضل الاعمال : الايمان بالله ورسوله ، ثم الجهاد في سبيل الله سنام العمل ، ثم حج مبرور (حب - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43642 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے افضل اعمال یہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، مقبول حج، لوگوں نے عرض کیا حج کی مقبولیت کیا ہے ؟ فرمایا کھانا کھلانا، کلام کی پاکیزگی۔

ابو داؤد طیالسی، ابن حمدی، ابن خزیمہ ابن عساکر، حلیۃ الاولیاء۔ عن جابر۔
(43642 -) أفضل الاعمال عند الله : إيمان بالله وتصديق به ، وجهاد في سبيل الله ، وحج مبرور ، قالوا : ما بر الحج ؟ قال : إطعام الطعام ، وطيب الكلام (ط ، وابن حميد ، وابن خزيمة ، كر ، حل - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43643 ۔۔۔ سب سے افضل اعمال، بروقت نماز پڑھنا، لوگوں کو جو سب سے بہتر چیز ملی ہے وہ اخلاق کی اچھائی ہے۔ خبردار ! اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں سے اخلاق کی اچھائی ہے۔ (خطیب ابن النجار عن انس)
(43643 -) أفضل الاعمال الصلاة لوقتها ، وخير ما أعطى الناس حسن الخلق ، ألا وأن حسن الخلق خلق من أخلاق الله عزوجل (خط ، وابن النجار - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43644 ۔۔۔ سب سے افضل عمل اچھے اخلاق ہیں۔ طبرانی عن اسامۃ ابن شریک۔
43644 أفضل الاعمال حسن الخلق (طب - عن أسامة ابن شريك).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43645 ۔۔۔ یہ سب سے افضل اعمال ہیں۔ ایسا ایمان جس میں شک نہ ہو، ایسا جہاد جس میں خیانت نہ ہو، مقبول حج، سب سے افضل نماز لمبے قیامت والی ہے، سب سے افضل صدقہ تنگدست کی کوشش ہے، اور افضل ہجرت یہ ہے کہ آدمی اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزیں چھوڑ دے، افضل جہاد مشرکین سے اپنے مال اور اپنی جان کے ذریعہ جہاد کرنا، سب سے افضل قتل (شہادت) یہ ہے کہ آدمی کا خون بہایا جائے اور اس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں۔ مسند احمد، الدارمی، ابو اداؤد نسائی، طبرانی بیہقی، ضیاء عن عبداللہ بن حبشی الخثعمی۔
43645 أفضل الاعمال : إيمان لا شك فيه ، وجهاد لا غلول فيه ، وحجة مبرورة ، وأفضل الصلاة طول القيام ، وأفضل الصدقة جهد المقل ، وأفضل الهجرة من هجر ما حرم الله عليه ، وأفضل الجهاد من جاهد المشركين بماله ونفسه ، وأفضل القتل من أهريق دمه وعقر جواده (حم ، والدارمي ، د ، ن ، طب ، ق ، ض - عن عبد الله بن حبشي الخثعمي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43646 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، اول قت میں نماز پڑھنا سب سے افضل اعمال ہیں۔ طبرانی عن امراۃ من المباثعات۔
43646 أفضل الاعمال إيمان بالله ، ثم الصلاة لاول وقتها (طب - عن امرأة من المبائعات).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43647 ۔۔ سب سے افضل اعمال میں نماز ہے، پھر نماز، پھر نماز، پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا۔ مسند احمد، ابن حبان عن ابن عمرو۔
43647 أفضل الاعمال الصلاة ثم الصلاة ثم الصلاة ، ثم الجهاد في سبيل الله (حم ، حب - عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال کی ترغیب ۔۔۔ از اکمال
43648 ۔۔۔ سب سے افضل عمل اللہ کے ہاں، ایسا ایمان جس میں شک نہ ہو، ایسا جہاد جس میں خیانت نہ ہو، مقبول حج۔ مسند احمد، بیہقی عن ابوہریرہ ۔
43648 أفضل الاعمال عند الله : إيمان لا شك فيه ، وغزو لا غلول فيه ، وحج مبرور (حم ، هب - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال
43649 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے افضل اعمال یہ ہیں۔ پڑاؤ کرکے سفر کرنے والا صاحب قرآن (قرآن منزل ہے اور پڑھنے والا مسافر ہے ایک دفعہ ختم کرکے پھر از سر نو شروع کردے) ہے شروع سے آخر تک چلتا ہے اور آخر سے شروع کرتا ہے یہاں تک کہ شروع میں پہنچ جاتا ہے، جب بھی پڑاؤ کرتا ہے پھر چل پڑتا ہے۔ حاکم عن ابن عباس و تعقب، حاکم عن ابوہریرہ و نعقب۔
43649 أفضل الاعمال الحال المرتحل صاحب القرآن ، يضرب من أوله إلى آخره ، ومن آخره حتى يبلغ أوله ، كلما حل ارتحل (ك - عن ابن عباس ، وتعقب ، ك - عن أبي هريرة ، وتعقب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال
43650 ۔۔۔ سب سے افضل اعمال یہ ہیں۔ نماز، پھر نماز کے علاوہ قرآن کی تلاوت پھر سبحان اللہ، الحمد للہ ، لا الہ الا اللہ، اور اللہ اکبر کہنا۔ پھر صدقہ پھر روزے رکھنا۔ الدیلمی عن عائشۃ۔
43650 أفضل الاعمال : الصلاة ، ثم قراءة القرآن في غير الصلاة ، ثم التسبيح والتحميد والتهليل والتكبير ، ثم الصدقة ، ثم الصيام (الديلمي - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال
43651 ۔۔۔ سب سے افضل عمل۔ اللہ پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، کسی نے عرض کیا کون سا غلام سب سے افضل ہے ؟ فرمایا جو اپنے مالکوں کو بہت اچھا لگے اور اس کی قیمت زیادہ ہو، کسی نے عرض کیا اگر میں غلام نہ خرید سکوں ؟ فرمایا تم کسی تنگ دست کی مدد کردو، یا کسی کمزور کی اعانت کردو، وہ شخص کہنے لگا اگر مجھ میں اس کی طاقت بھی نہو ؟ فرمایا لوگوں سے اپنی اذیت دور رکھو، یہ بھی صدقہ ہے جس کا تم اپنے آپ پر صدقہ کرتے ہو۔ مسند احمد، بخاری، نسائی، ابن حبان عن ابی ذر۔
43651 أفضل العمل إيمان بالله ، وجهاد في سبيل الله ، قيل : فأي الرقاب أفضل ؟ قال : أنفسها عند أهلها وأغلاها ثمنا ، قيل : فان لم أجد ؟ قال : تعين صانعا أو تصنع لاخرق ، قال : فان لم أستطع ؟ قال : كف أذاك عن الناس ، فانها صدقة تصدق بها على نفسك (حم ، خ ، م ، ن ، حب - عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال
43652 ۔۔ سب سے افضل وہ شخص ہے جو اپنے مال و جان سے اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر وہ مومن جو کسی گھاٹی میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو اور لوگوں سے اپنی برائی دور رکھتا ہو۔ مسند احمد، عبد بن حمید، بخاری مسلم، ترمذی نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان عن ابی سعید۔
43652 أفضل الناس رجل يجاهد في سبيل الله بنفسه وماله ، ثم مؤمن في شعب من الشعاب يتقي الله ويدع الناس من شره (حم ، وعبد بن حميد ، خ ، م ، ت ، ن ، ه ، حب - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل اعمال
43653 ۔۔۔ سب سے افضل عمل بروقت نماز پڑھنا، پھر والدین سے نیکی کرنا، پھر لوگ تمہاری زبان سے محفوظ رہیں، بیہقی عن ابن مسعود۔
43653 أفضل العمل الصلاة على ميقاتها ، ثم بر الوالدين ثم أن يسلم الناس من لسانك (هب - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیاں
43654 ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیوں کی کثرت کرو، سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، الحمد للہ اللہ اکبر اور لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔ (مسند احمد عن ابی سعید)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 827 ۔
43654 استكثروا من الباقيات الصالحات : التسبيح والتهليل والتحميد والتكبير ، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم (حم عن أبي سعيد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیاں
43655 ۔۔۔ جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل رک جا ا ہے صرف تین اعمال کا ثواب نہیں رکتا، صدقہ جاریہ وہ علم جس سے نفع حاصل کیا جائے، یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔ بخاری فی الادب الامفرد، مسلم عن ابوہریرہ ۔
43655- إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاث: إلا من صدقة جارية، أو علم ينتفع به، أو ولد صالح يدعو له." خد، م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیاں
43656 ۔۔۔ چار آدمیوں کا اجر موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہتھیار باندھے فوت ہوا، جس نے کوئی علم سکھا دیا جب تک اس پر عمل ہوتا رہا تو اس کا اجر اس کے لیے جاری رہے گا اور جس نے کوئی صدقہ کیا تو جب تک وہ صدقہ باقی رہا اس کا اجر اس کے لیے جاری رہے گا، اور کسی نے نیک اولاد چھوڑی جو اس کے لیے دعا کرتی ہے۔ طبرانی عن ابی امامۃ۔
43656- أربعة تجري عليهم أجورهم بعد الموت: من مات مرابطا في سبيل الله، ومن علم علما أجرى عليه علمه ما عمل به ومن تصدق بصدقة فأجرها يجري له ما وجدت، ورجل ترك ولدا صالحا فهو يدعو له."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیاں
43657 ۔۔۔ مومن کو اس کی موت کے بعد اس کا جو عمل اور نیکیاں پہنچتی ہیں وہ علم جسے اس نے پھیلایا، نیک اولاد جو پیچھے چھوڑی، یا قرآن کسی کو دیا، یا کوئی مسجد بنادی، یا مسافروں کے لیے کوئی گھر بنادیا، یا کوئی نہر کھدوا دی، یا اپنی زندگی میں صحت کی حالت میں اپنے مال سے کوئی صدقہ کیا تو وہ اسے اس کی موت کے بعد مل جائے گا۔ ابن ماجۃ عن ابوہریرہ ۔
43657- إن ما يلحق المؤمن من عمله وحسناته بعد موته علما نشره، وولدا صالحا تركه، ومصحفا ورثه، أو مسجدا بناه أو بيتا لابن السبيل بناه، أو نهرا أجراه، أو صدقة أخرجها من ماله في صحته وحياته تلحقه بعد موته. "هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৬৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ باقی رہنے والی نیکیاں
43658 ۔۔۔ اپنی جنت کو اپنی دوزخ سے حاصل کرو ، لوگو ! کہا کرو ! سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر، کیونکہ یہ کلمات قیامت کے روز (پڑھنے والے کے) آگے، پیچھے دائیں بائیں سے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک کلمات ہیں۔ نسائی حاکم، عن ابوہریرہ ۔
43658- خذوا جنتكم من النار، قولوا: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، فإنهن يأتين يوم القيامة مقدمات ومعقبات ومجنبات، وهن الباقيات الصالحات."ن، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: