কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৬৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43679 بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر بد خلق، اجڈ اور بازاروں میں شور مچانے والے کو ناپسند کرتے ہیں ، جو کہ رات کو گوشت کا ایک لوتھڑا (بنا سوئے رہتا) ہے اور دن کو نرا گدھا ہوتا ہے، جو دنیا کی بھر پور معلومات رکھتا ہے اور آخرت سے سراسر جامل ہوتا ہے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابوہریرہ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2304 والمعلۃ 340 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2304 والمعلۃ 340 ۔
43679- إن الله تعالى يبغض كل جعظري 1 جواظ 2 سخاب 3 في الأسواق، جيفة بالليل، حمار بالنهار، عالم بالدنيا، جاهل بالآخرة. " هق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43680 بلاشبہ جنت گناہ گار کے لیے حلال نہیں ہے۔ رواہ احمد والحاکم عن ثوبان
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 1429 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 1429 ۔
43680- إن الجنة لا تحل لعاص. "حم، ك - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43681 جو شخص مرجاتا ہے اس کا ٹھکانا یا جنت ہوتی ہے یا جہنم ، ہمیشہ ہمیشہ داخل رہے گا اسے موت نہیں آئے گی اور نہ ہی کہیں کوچ کرسکے گا۔ رواہ الطبرانی عن معاذ
43681- إن المرد إلى الله، إلى جنة أو نار، خلود بلا موت وإقامة بلا ظعن. "طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43682 ہر رات سمندر تین مرتبہ نکتہ محمول سے مائل بہ عروج ہوتا ہے اور حق تعالیٰ سبحانہ سے اجازت طلب کرتا ہے کہ لوگوں پر چڑھائی کردے لیکن اللہ عزوجل اسے منع کردیتے ہیں۔
رواہ احمد عن عمر
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 37 ۔
رواہ احمد عن عمر
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 37 ۔
43682- ليس من ليلة إلا والبحر يشرف فيها ثلاث مرات يستأذن الله تعالى في أن ينفضح عليكم 1 فيكفه الله عز وجل. " حم - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43683 ہر چیز ابن آدم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی فرمان بردار ہے۔ رواہ البزار عن بریدۃ
43683- ليس شيء إلا وهو أطوع لله تعالى من ابن آدم. "البزار - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43684 قیامت کے دن ایک بہت بڑا اور موٹا آدمی آئے گا، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا مرتبہ مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہوگا۔ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ (رض)
43684- إنه ليأتي الرجل العظيم السمين يوم القيامة لا يزن عند الله جناح بعوضة. "ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترھیبات کے بیان میں اس باب میں 9 فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔مفردات کے بیان میں
43685 میں اپنی امت کے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے دن پہاڑوں کے برابر نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے جو بظاہر بارونق لگ رہی ہوں گی لیکن اللہ تعالیٰ ان تمام نیکیوں کو اڑتے ہوئے ذرات کی طرح منتشر کردیں گے، وہ لوگ نسل کے اعتبار سے تمہارے بھائی ہوں گے۔ راتوں کو اسی طرح بیدار رہیں گے جس طرح تم رہتے ہو، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ خلوت میں اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود کو توڑ دیتے ہیں۔ رواہ ابن ماجہ عن ثوبان
43685- لأعلمن أقواما من أمتي يأتون يوم القيامة بحسنات أمثال جبال تهامة بيضاء، فيجعلها الله هباء منثورا، أما! إنهم إخوانكم من أهل جلدتكم ويأخذون من الليل كما تأخذون ولكنهم قوم إذا خلوا بمحارم الله انتهكوها. "هـ عن ثوبان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43686 میں اپنی امت کے ایسے لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو قیامت کے دن پہاڑوں کے برابر نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے، بظاہر ان کی نیکیاں چمکدار ہوں گی ، لیکن اللہ تعالیٰ انھیں اڑتے ہوئے ذرات کی طرح منتشر کردیں گے ، وہ لوگ نسل کے اعتبار سے تمہارے بھائی ہوں گے، راتوں کو اسی طرح بیدار رہیں گے جس طرح تم رہتے ہوں، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ خلوت میں اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود کو توڑ دیتے ہیں۔ رواہ ابن ماجہ عن ثوبان
43686- لألفين أقواما من أمتي يأتون يوم القيامة بحسنات أمثال جبال تهامة بيضاء، فيجعلها الله هباء منثورا، أما! إنهم إخوانكم ومن جلدتكم، ويأخذون من الليل كما تأخذون، ولكنهم قوم إذا خلوا بمحارم الله انتهكوها. "هـ - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43687 تم ضرور جنت میں داخل ہوجاؤ گے مگر وہ آدمی (جنت میں داخل نہیں ہوگا) جو مکرگیا اور اونٹ کی طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے نکل گیا۔ رواہ الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
43687- لتدخلن الجنة إلا من أبى وشرد 1 على الله كشراد البعير. " ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43688 یقیناً تمہارے آگے تنگ ، دشوار گزار ایک گھاٹی ہے اسے وہی عبور کرپائے گا جو دبلا اور لاغر ہو۔ رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض)
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 1845 ۔ فائدہ : گو کہ فنی اعتبار سے حدیث ضعیفے لیکن باب ترھیب میں حد عروج کو پہنچی ہوئی ہے حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مرنے کے بعد حشر، پل صراط وغیرہا کو گھاٹی سے تشبیہ دی گئی ہے، اس گھاٹی کو وہی شخص عبور کرپائے گا جس نے دنیا میں محنت کی ہو، مجاہدہ و ریاضت کی ہو، خوف خدا اور خوف آخرت سے اپنے جسم وجان کو لاغر کررہا ہو۔

43688- إن بين أيديكم عقبة كؤوداء مضرسة، لا يجوزها إلا كل ضامر مهزل. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43689 جس شخص نے کھیت اور شکار کی ضرورت کے علاوہ کتا پالا ہر دن اس کے نامہ اعمال سے ایک قیراط کم کردیا جائے گا۔ رواہ احمد ومسلم وابوداؤد عن ابوہریرہ (رض)
43689- من اتخذ كلبا إلا كلب زرع أو صيد، انتقص من أجره كل يوم قيراط. "حم، م، 2 د - عن أبي هريرة وابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43690 جس شخص نے کتا پالا جو اسے کھیتی اور شکار کا فائدہ نہیں پہنچا رہا ہر روز اس کے اعمال سے ایک قیراط کم کیا جائے گا۔ رواہ احمد والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن سفیان بن ابی زھیر
43690- من اقتنى كلبا لا يغني عنه زرعا ولا ضرعا، نقص من عمله كل يوم قيراط. "حم، ق، 2 ن، هـ - عن سفيان بن أبي زهير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43691 جوش خص مویشیوں کی حفاظت کرنے والے کتے اور شکاری کرنے کے علاوہ کوئی کتا پالتا ہے اس کے اعمال (کے ثواب) میں سے روزانہ دو قیرط کے برابر کمی کردی جاتی ہے۔
رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی عن ابن عمر
رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی عن ابن عمر
43691- من اقتنى كلبا إلا كلب ماشية أو ضار 1 نقص من عمله كل يوم قيراطان. "حم، ق، ت، ن - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43692 جس شخص نے شکار کرنے والے ، مویشیوں کی حفاظت کرنے والے اور زمین کی حفاظت کرنے والے کتے کے علاوہ کوئی کتا پالا ہر دن اس کے ثواب میں سے دو قیراط کے برابر کمی کردی جاتی ہے۔ رواہ احمد والترمذی والنسائی عن ابوہریرہ (رض)
43692- من اقتنى كلبا ليس بكلب صيد ولا ماشية ولا أرض فإنه ينقص من أجره قيراطان كل يوم. "حم، ت، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43693 جس شخص نے کتا پالا جو کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کا کام نہیں دیتا روزانہ اس کے عمل سے ایک قیراط کے برابر کمی کردی جاتی ہے۔ رواہ البخاری عن ابوہریرہ (رض)
43693- من أمسك كلبا فإنه ينقص من عمله كل يوم قيراط إلا كلب حرث أو كلب ماشية. "خ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43694 جہنم میں داخل نہیں ہوگا مگر بدبخت آدمی جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں عمل نہ کیا ہو اور کوئی نافرمانی چھوڑی نہ ہو۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن ابوہریرہ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 6342 و ضعیف ابن ماجہ 935 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 6342 و ضعیف ابن ماجہ 935 ۔
43694- لا يدخل النار إلا شقي، من لم يعمل بطاعة الله ولم يترك له معصية. "حم، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43695 ایک عورت کو بلی باندھ دینے پر عذاب دیا گیا، یہاں تک کہ وہ مرگئی عورت نے اسے کھولا نہیں تاکہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا کر زندہ رہتی، اس وجہ سے اس کے لیے آتش جہنم واجب ہوگی۔ رواہ احمد بن حنبل عن جابر
43695- عذبت امرأة في هر ربطته حتى مات ولم ترسله فيأكل من خشاش 2 الأرض، فوجبت لها النار بذلك. "حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43696 ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا اس نے بلی باندھ دی تھی حتیٰ ک بھوکی مرگئی اور وہ عورت اس کی پاداش میں جہنم میں داخل ہوگئی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تو نے بلی کو کھانا دیا اور نہ ہی پانی پلایا جبکہ تو نے اسے باندھ رکھا تھا اور نہ ہی تو نے اسے کھولا تاکہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھاسکتی۔ رواہ احمد والبخاری ومسلم عن ابن عمر والدار قطنی فی الافراد عن ابوہریرہ (رض)
43696- عذبت امرأة في هرة حبستها حتى ماتت جوعا فدخلت فيها النار، قال الله: لا أنت أطعمتها ولا سقيتها حين حبستها، ولا أنت أرسلتها فأكلت من خشاش الأرض. "حم، ق 1 - عن ابن عمر؛ قط في الأفراد - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43697 ایک عورت کو بلی نوچ رہی تھی میں نے پوچھا اسے یہ سزا کیوں جی دارہی ہے ؟ فرشتوں نے جواب دیا : اس عورت نے بلی باندھ دی تھی حتی کہ بھوکی مرگئی اور نہ ہی اسے کھولا تاکہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھاسکتی ۔ رواہ البخاری عن اسماء بنت ابی بکر
43697- امرأة تخدشها هرة قلت: ما شأن هذه؟ قالوا: حبستها حتى ماتت جوعا، ولا أرسلتها تأكل من خشاش الأرض. "خ - عن أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43698 دوزخ میرے قریب ترکی گئی حتیٰ کہ میں اس کی تپش کو اپنے چہرے سے جھاڑنے لگا۔ دوزخ میں میں نے ایک چھڑی والا بھی دیکھا جو بحیرہ (اونٹوں) کے کان کاٹتا تھا اور حمیر کی عورت جو بلی والی تھی اسے بھی دیکھا۔ رواہ مسلم عن المغیرۃ
43698- إن النار أدنت مني حتى نفحت حرها عن وجهي، فرأيت فيها صاحب المحجن 2، والذي بحر البحيرة 3، وصاحبة حمير صاحبة الهرة. "م - 4 عن المغيرة".
তাহকীক: