কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৭১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43699 جنت میرے قریب کی گئی حتیٰ کہ اگر میں جرات کرتا تمہارے پاس جنتی پھلوں کے خوشے لے آتا۔ دوزخ بھی میرے قریب کی گئی حتیٰ کہ میں نے کہا : اے میرے رب ! میں تو ان کے درمیان ہوں، میں نے (دوزخ میں) ایک عورت بھی دیکھی جسے بلی نوچ رہی تھی۔ میں نے پوچھا : اسے یہ سزا کیوں دی جارہی ہے ؟ فرشتوں نے کہا : اس عورت نے بلی باندھ دی تھی حتیٰ کہ بھوکوں مرگئی، نہ اسے کھانا دیا اور نہ ہی کھلی چھوڑی تاکہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا سکتی۔ رواہ احمد وابن ماجہ عن اسماء بنت ابی بکر
43699- لقد دنت مني الجنة حتى لو اجترأت عليها لجئتكم بقطاف من قطافها، ودنت مني النار حتى قلت: أي رب! وأنا فيهم! ورأيت امرأة تخدشها هرة لها فقلت: ما شأن هذه؟ قالوا: حبستها حتى ماتت جوعا، لا هي أطعمتها ولا هي أرسلتها تأكل من خشاش الأرض. "حم، هـ - 1 - عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43700 اے صفیہ بنت عبدالمطلب ! اے فاطمہ بنت محمد ! اے بنی عبدالمطلب ! میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگو۔

رواہ الترمذی عن عائشۃ (رض)
43700- يا صفية بنت عبد المطلب! يا فاطمة بنت محمد! ّ يا بني عبد المطلب! إني لا أملك لكم من الله شيئا، سلوني من مالي ما شئتم. "ت - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43701 اے جماعت قریش ! اللہ تعالیٰ سے اپنی جانوں کو خرید لو، میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔ اے عباس بن عبدالمطلب ! میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے کسی کام نہیں آسکتا۔ اے فاطمہ بنت محمد ! میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگو میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کسی کام نہیں آسکتا۔

رواہ البخاری ومسلم والنسائی عن ابوہریرہ ومسلم ایضاً عن عائشہ (رض)
43701- يا معشر قريش! اشتروا أنفسكم من الله، لا أغني عنكم من الله شيئا، يا بني عبد مناف اشتروا أنفسكم من الله، لا أغني عنكم من الله شيئا، يا عباس بن عبد المطلب! لا أغني عنك من الله شيئا، يا صفية عمة رسول الله! لا أغني عنك من الله شيئا، يا فاطمة بنت محمد! سليني من مالي ما شئت، لا أغني عنك من الله شيئا. "ق، ن - عن أبي هريرة؛ م 2 - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43702 اے جماعت قریش ! اپنے آپ کو دوزخ سے باہر نکال پھینکو، بلاشبہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے نقصان کا مالک ہوں اور نہ ہی نفع کا۔ اے بنی عبدمناف ! اپنے آپ کو دوزخ سے باہر نکال پھینکو، بلاشبہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کسی نفع نقصان کا مالک نہیں ہوں، اے جماعت بنی قصی ! اپنی جانوں کو دوزخ سے باہر نکال پھینکو، چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے میں تمہارے کسی نفع نقصان کا مالک نہیں ہوں، اے جماعت بنی عبدالمطلب اپنی جانوں کو دوزخ سے باہر نکال پھینکو چونکہ میں تمہارے لیے کسی نفع نقصان کا مالک نہیں ہوں۔ اے فاطمہ ! بنت محمد ! اپنی جان کو دوزخ سے باہر نکال دے، چونکہ میں تیرے لیے کسی نفع نقصان کا مالک نہیں ہوں، بلاشبہ تیرے لیے صلہ رحمی ہے جسے میں اس کی تری کے ساتھ کرتا رہوں گا۔

رواہ احمد والترمذی عن ابوہریرہ (رض)
43702- يا معشر قريش! أنقذوا أنفسكم من النار، فإني لا أملك لكم من الله ضرا ولا نفعا، يا معشر بني عبد مناف! أنقذوا أنفسكم من النار، فإني لا أملك لكم من الله ضرا ولا نفعا، يا معشر بني قصي! أنقذوا أنفسكم من النار، فإني لا أملك لكم من الله ضرا ولا نفعا، يا معشر بني عبد المطلب! أنقذوا أنفسكم من النار، فإني لا أملك لكم ضرا ولا نفعا، يا فاطمة بنت محمد! أنقذي نفسك من النار، فإني لا أملك لك ضرا ولا نفعا، إن لك رحما وسأبلها 1 ببلاها. "حم، ت 2 - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام کھانے والے جنت سے محروم ہوں گے
43703 جس شخص نے کسی مسلمان کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی، جس نے مجھے اذیت پہنچائی اس نے اللہ تعالیٰ کو اذیت پہنچائی۔ رواہ الطبرانی عن انس

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 5316 ۔
43703- من آذى مسلما فقد آذاني، ومن آذاني فقد آذى الله. "طب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43704 جو شخص مومن سے ڈرتا رہا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ قیامت کے دن کی ہول ناکی سے اسے بےخوف رکھے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیف الجامع 5362 ۔
43704- من أخاف مؤمنا كان حقا على الله أن لا يؤمنه من افزاع يوم القيامة. "طس - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43705 جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں لوگوں کو راضی رکھا، اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے سپرد کردیتے ہیں اور جس شخص نے لوگوں کی ناراضی میں اللہ تعالیٰ کو راضی رکھا اللہ تعالیٰ لوگوں کی طرف سے اس کی کفایت کریں گے۔ رواہ الترمذی و ابونعیم فی الحلیۃ عن عائشہ (رض)
43705- من أرضى الناس بسخط الله وكله الله إلى الناس، ومن أسخط الناس برضا الله كفاه الله مؤنة الناس. "ت، حل - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43706 جو شخص صبح کو اٹھا درآنحالیکہ اس کی تمام تر سوچ وفکر غیر اللہ میں بٹی ہوئی تھی وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی درجہ میں نہیں ہے اور جس شخص نے صبح کی اور وہ مسلمانوں کے متعلق فکر مند نہیں ہوا وہ مسلمانوں میں سے نہیں ہے۔ رواہ الحاکم عن ابن مسعود

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5127، الضعیف الجامع 5429 ۔
43706- من أصبح وهمه غير الله فليس من الله، ومن أصبح لا يهتم بالمسلمين فليس منهم. "ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43707 جس شخص نے کسی دوسرے کو نقصان پہنچایا اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہنچائے گا جس نے دوسرے کو مشقت میں ڈالا اللہ تعالیٰ اسے مشقت میں ڈالے گا۔ رواہ احمد وابویعلی عن ابی صرمۃ
43707- من ضار ضر الله به، ومن شاق شق الله عليه. "حم، ع - عن أبي صرمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43708 جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ ہرگز کسی مسلمان کو نہ ڈرائے۔

رواہ الطبرانی عن سلیمان بن صرد

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5804 ۔
43708- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يروعن مسلما. "طب - عن سليمان بن صرد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43709 مسلمان کو مت ڈراؤ چونکہ مسلمان کو ڈرانا ظلم عظیم ہے۔

رواہ الطبرانی عن عامر بن ربیعہ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6211، والنوضح 2556 ۔
43709- لا تروعوا المسلم، فإن روعة المسلم ظلم عظيم. "طب - عن عامر بن ربيعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43710 کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو ڈرائے۔

رواہ ابوداؤد عن رجال

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 6308 ۔
43710- لا يحل لمسلم أن يروع مسلما. "حم، د 1 - عن رجال".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43711 جس شخص نے کسی مسلمان کی طرف ایسی نظر سے دیکھا جس سے اسے اللہ تعالیٰ کے حق کے علاوہ کسی اور معاملہ میں ڈرایا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ڈرائیں گے۔

رواہ الطبرانی عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5867 ۔
43711- من نظر إلى مسلم نظرة يخيفه بها في غير حق الله أخافه الله يوم القيامة. "طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43712 بہت بری ہے وہ قوم جس کے بیچ مومن تقیہ اور کتمان کرکے چلتاہو۔

رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابن مسعود
43712- بئس القوم يمشي المؤمن فيهم بالتقية والكتمان. "فر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کو ناراض کرکے کسی بندے کی اطاعت جائز نہیں
43713 جو شخص برا عمل کرتا ہے اس کا بدلہ اسے دنیا ہی میں دے دیا جاتا ہے۔

رواہ الحاکم عن ابی بکرۃ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5653، ضعیف الجامع 5891 ۔
43713- من يعمل سوء يجز به في الدنيا. "ك - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب احادی۔۔۔حصہ اکمال
43714 اللہ تعالیٰ کی ممنوعہ گندگیوں سے بچتے رہو ، سو جس شخص نے کسی گندگی کا ارتکاب کیا اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے پردے سے اپنا ستر کرے اور دوبارہ اس کی طرف نہ لوٹے۔

رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
43714- اجتنبوا هذه القاذورات التي نهى الله عنها، فمن ألم بشيء منها فليستتر بستر الله تعالى، ولا يعد. "الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب احادی۔۔۔حصہ اکمال
43715 میں تمہیں دوزخ کی آگ کا ڈر سناتا ہوں۔

رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن النعمان بن بشیر
43715- أنذرتكم النار. "حم ق - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب احادی۔۔۔حصہ اکمال
43716 ایک عورت بلی کی وجہ سے دوزخ میں داخل ہوگئی۔

رواہ ابن عدی وابن عساکر عن عقبۃ بن عامر
43716- دخلت امرأة النار في هرتها. "عد، كر - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب احادی۔۔۔حصہ اکمال
43717 اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا ہے مگر اس شخص کی بخشش نہیں کرتا جو اس کی اطاعت سے اونٹ کی طرح نکل جاتا ہو۔ رواہ احمد والحاکم والضیاء المقدسی عن ابی امامۃ
43717 - إن الله غافر إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله. "حم، ك، ض - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب احادی۔۔۔حصہ اکمال
43718 دوزخ میں صرف بدبخت ہی داخل ہوسکتا ہے، صحابہ (رض) نے پوچھا یارسول اللہ ! بدبخت کون ہے ؟ فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ کی طاعت میں عمل نہ کرتا ہو اور کوئی معصیت نہ چھوڑتا ہو۔

رواہ احمد والبیہقی عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6342 ۔
43718- لا يدخل النار إلا شقي: قيل يا رسول الله! ومن الشقي؟ قال: من لم يعمل بطاعة الله ومن لم يترك له معصية. "حم، ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: