কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৭৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43719 بلاشبہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے کو عار دلاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے پڑوسی قریبی اور دنیا میں اسے جاننے والے اس سے کہتے ہیں اے آدمی ! تجھے کیا ہوا ، تجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔ کیا یہی ہے جو تو دنیا میں علانیہ نیکی کرتا تھا۔ رواہ ابن النجار عن جابر
43719- إن الله تعالى ليعير العبد يوم القيامة حتى يقول له جيرانه وأقاربه ومن عرف من الدنيا: يا لك من آدمي! عليك لعنة الله! أبكل هذا بارزت الله وقد أظهرت في الدنيا علانية حسنة. "ابن النجار - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43720 بلاشبہ اللہ تعالیٰ خلق کثیر کو مسخ کردیتے ہیں۔ انسان تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی معصیت کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے حکم کو کمتر سمجھ کر معصیت کا ارتکاب کیا جارہا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی صورت کو مسخ کردیتے ہیں، پھر قیامت کے دن اسے انسان بنا کر اٹھاتے ہیں اور پھر فرماتے ہیں : جیسے تم پہلے تھے اسی طرح ہوجاؤ، پھر اسے آگ میں داخل کردیتے ہیں۔

رواہ البخاری فی الضعفاء عن عبدالغفور بن عبدالعزیز بن سعید الانصاری عن ابیہ عن جدہ
43720- إن الله تعالى يمسخ خلقا كثيرا، وإن الإنسان يخلو بمعصية فيقول الله تعالى: استهانة بي! فيمسخه، ثم يبعثه يوم القيامة إنسانا يقول: كما بدأناكم تعودون، ثم يدخله النار. "خ في الضعفاء - عن عبد الغفور بن عبد العزيز بن سعيد الأنصاري عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43721 لوگوں میں بدترین انسان وہ ہے جس کے شر سے بچا جائے۔

رواہ ابن عساکر عن عائشہ (رض)
43721- إن شر الناس من يتقى لشره. "ابن عساكر - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43722 یقیناً تم میں سے بدترین لوگ وہ ہیں جن کی کثرت شر سے بچا جائے۔

رواہ ابن النجار عن عائشہ (رض)
43722- إن شركم الذين يتقون لكثرة شرهم. "ابن النجار - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43723 موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی کہ تمہاری قوم نے مسجدیں تو بناڈالی ہیں لیکن اپنے دلوں کو اجاڑ دیا ہے، وہ فربہ کیے جارہے ہیں جیسے کہ خنزیر ذبح کے دن فربہ کیا جاتا ہے، میں ان کی طرف نظر کرتا ہوں تو ان پر لعنت برساتا ہوں، میں ان کی دعا قبول نہیں کرتا اور نہ ہی ان کی مانگی ہوئی کوئی چیز انھیں دیتا ہوں۔ رواہ ابن مندہ والدیلمی عن ابن عم حنظلۃ الکاتب
43723- أوحى الله تعالى إلى موسى أن قومك بنوا مساجدهم وخربوا قلوبهم، وتسمنوا كما تسمن الخنازير يوم ذبحها، وإني نظرت إليهم فلعنتهم، فلا أستجيب لهم ولا أعطيهم مسألتهم. "ابن منده والديلمي - عن ابن عم حنظلة الكاتب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43724 نیکی بوسیدہ نہیں ہوتی، گناہ بھلایا نہیں جاتا، بدلہ دینے والا نہیں مرتا جیسے چاہو ہوجاؤ، جیسا کرو گے ویسا بھروگے۔ رواہ ابن عدی والدیلمی عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2329 والشذرۃ 713 ۔
43724- البر لا يبلى، والذنب لا ينسى، والديان لا يموت، فكن كما شئت فكما تدين تدان. "عد، والديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43725 مکروفریب ، خیانت اور دھوکا بازی کا انجام دوزخ ہے یہ بھی خیانت ہے کہ آدمی اپنے بھائی سے ایسی بات پوشیدہ رکھے جس کا اگر اسے علم ہوتا تو وہ بھلائی تک پہنچ جاتا یا اسے پریشانی سے نجات مل جاتی، پوچھا گیا : یارسول اللہ ! ہم اپنے دل کی بات اپنے بھائی کے سامنے ظاہر کردیا کریں ؟ فرمایا اس بات کو پوشیدہ رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں جس کا دوسرے کو کوئی نفع یا نقصان نہ ہو ۔ رواہ البغوی عن عبادۃ الانصاری
43725- المكر والخيانة والخديعة في النار، ومن الخيانة أن يكتم الرجل أخاه ما لو علم كان عسى أن يدرك به خيرا أو ينجو به من سوء، قيل: يا رسول الله! أيظهر أحدنا لأخيه ما في نفسه؟ قال: إلا مالا يضره ولا ينفعه. "البغوي - عن عبادة الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43726 آدمی کے شر میں سے اتنا بھی کافی ہے کہ وہ اپنے بھائی کو حقارت کی نظر سے دیکھے۔

رواہ ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
43726- بحسب إمرئ من الشر أن يحقر أخاه. "هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43727 ہارون (علیہ السلام) کے دو بیٹے تھے جو مسجد کی خدمت سر انجام دیتے تھے ، آگ سے مسجد کے چراغ روشن کرتے ، وہ آگ آسمان سے نازل ہوتی تھی۔ چنانچہ ایک رات وقت مقررہ پر آگ کو نازل ہونے میں تاخیر ہوگئی ، لڑکوں نے چراغ دنیا کی آگ سے روشن کردیئے، اتنے میں آسمانی آگ آئی اور ان دونوں پر آن پڑی ہارون (علیہ السلام) اٹھے تاکہ اپنے بیٹوں سے اس آگ کو بجھائیں، موسیٰ (علیہ السلام) فوراً پکارا اٹھے کہ رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ کے حکم کو پورا ہونے دو ، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی نازل کی کہ میرے اولیاء میں سے جو میرے حکم کی مخالفت کرتا ہے اس کا انجام یہ ہے او میرے دشمنوں میں سے جو میرے حکم کی مخالفت کرے گا اس کا کیا حال ہوگا۔ رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض)
43727- كان لهارون ولدان يخدمان المسجد ويسرجان قناديله من نار تأتيهما من السماء، وإن النار تأخرت ذات ليلة عن وقتها التي كانت تأتيه فيه، فأسرج الغلامان تلك القناديل من نار الدنيا، فجاءت النار من السماء فوقعت عليهما فقام هارون ليطفئ عن ولديه تلك النار، فصاح موسى: كف عن ذلك، ودع أمر الله ينفذ فيهما، فأوحى الله عز وجل إلى موسى: هذا فعلي لمن خالف أمري من أوليائي، فكيف ممن خالف أمري من أعدائي. "الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43728 مومن کو ڈرانے کا انجام کیسا ہوگا۔

رواہ الطبرانی عن عمر بن یحییٰ بن ابی حسن عن ابیہ عن جدہ
43728- كيف بروعة المؤمن. "طب - عن عمر بن يحيى بن أبي حسن عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43729 جس شخص نے کسی مومن کو دنیا میں ڈرایا اللہ تعالیٰ اس کے ڈر کو اس دن طویل تر کردیں گے جس کی مقدار ایک ہزار سال کے براب رہے ، پھر یا تو اس کی بخشش کردی جائے گی یا مبتلائے عذاب ہوگا۔ رواہ الدیلمی عن انس
43729 - من راع مؤمنا في الدنيا أطال الله روعته في يوم كان مقداره ألف سنة مغفورا له أو معذبا. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43730 جس شخص نے کسی مومن کو ڈرایا فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔

رواہ ابونعیم عن ابن عباس
43730- من راع مؤمنا لعنته الملائكة. "أبو نعيم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43731 جس شخص نے کسی مومن کو ڈرایا قیامت کے دن اس کا ڈر ختم نہیں ہونے پائے گا۔

رواہ الدیلمی عن انس کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے النواصح 2163 ۔
43731- من روع مؤمنا لم تؤمن روعته يوم القيامة. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43732 ہر دن ایک منادی اعلان کرتا ہے کہ اے لوگو رک جاؤ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ کو زبردست غلبہ حاصل ہے، تمہارے زخم خون رستے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان بردار بندے نہ ہوتے، دودھ پیتے بچے نہ ہوتے ، چرنے والے چوپائے نہ ہوتے تمہارے اوپر کب کی بلاء نازل ہوچکی ہوتی اور کب کے تم اللہ تعالیٰ کے غصہ میں کوٹے جاچکے ہوتے۔

رواہ ابونعیم فی الحلیہ عن ابی الزاھریہ عن ابی الدرداء وحذیفۃ
43732- ما من يوم إلا ينادي مناد: مهلا أيها الناس! فإن لله سطوات، ولكم قروح داميات، ولولا رجال خشع، وصبيان رضع ودواب رتع لصب عليكم البلاء صبا ورضضتم رضا. "حل - عن أبي الزاهرية عن أبي الدرداء وحذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
42733 کوئی قوم اس وقت تک ہلاک نہیں ہوتی جب تک کہ وہ اپنی جانوں سے دھوکا نہ کرلیں۔ رواہ ابن جریر عن ابن مشعود
43733- ما هلك قوم حتى يغدروا من أنفسهم. "ابن جرير - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43734 جس شخص نے لوگوں کے لیے وہ چیز پسند کی جسے وہ پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اس چیز کا اظہار کیا جسے وہ ناپسند کرتا ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا درآنحالیکہ اللہ تعالیٰ کو اس پر سخت غصہ ہوگا۔ رواہ الطبرانی عن عصمۃ بن مالک
43734- من تحبب إلى الناس بما تحبون وبارز الله بما يكره لقي الله يوم القيامة وهو عليه غضبان. "طب - عن عصمة بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43735 جو شخص گھوڑے پر سوار ہوا پھر میری امت کو قتل کرنے کے درپے ہوا وہ اسلام سے نکل گیا۔ رواہ ابن عساکر عن انس
43735- من ركب فرسا ثم استعرض أمتي بقتلهم بسيفه خرج من الإسلام. "ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
42736 کسی شخص نے اس چڑیا کو اس کے بچوں کی وجہ سے پریشان کیا ہے ؟ اس کے بچوں کو واپس لوٹا دو ۔ رواہ ابوداؤد عن عبدالرحمن بن عبداللہ عن ابیہ
43736- من فجع هذه بولدها؟ ردوا ولدها إليها - يعني حمرة. "د - عن عبد الرحمن بن عبد الله عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43737 جس شخص نے اپنے باطل کے ذریعے حق کو روکا اللہ اور اس کا رسول اس سے بری الذمہ ہیں۔ رواہ الخرائطی فی مساویالاخلاق عن ابن عباس
43737- من منع بباطله حقا فقد برئت منه ذمة الله وذمة رسوله. "الخرائطي في مساويء الأخلاق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43738 ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو اپنی زبان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرتا ہے لیکن عملاً اس کی نافرمانی کرتا ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر
43738- ويل لمن يكثر ذكر الله بلسانه ويعصي الله في عمله. "الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: