কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৭৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43739 بھلائی کے کام میں ایک دوسرے کو تکلیف مت پہنچاؤ۔

رواہ ابوداؤد فی مراسیلہ عن اب قلابۃ مرسلاً
43739- لا تضاروا في الخير. "د في مراسيله؛ ق - عن أبي قلابة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہ گار بندوں کو شرمند نہ کیا جائے
43740 اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اذیت مت پہنچاؤ، انھیں عار مت دلاؤ اور ان کی پوشیدہ باتوں کے درپے مت ہو، جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی پوشیدہ بات کی طلب میں رہا ، اللہ تعالیٰ اس کی پوشیدہ بات کی طلب میں رہتے ہیں حتیٰ کہ اسے گھر میں بیٹھے بیٹھے رسوا کردیتے ہیں۔

رواہ احمد و سعید بن المنصور عن ثوبان
43740- لا تؤذوا عباد الله، ولا تعيروهم، ولا تطلبوا عوراتهم، فإنه من طلب عورة أخيه المسلم طلب الله عورته حتى يفضحه في بيته. "حم، ص - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43741 اپنے مسلمان بھائی کو ہرگز حقیر مت سمجھو چونکہ وہ مسلمانوں میں چھوٹا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے یہاں بہت بڑا ہے۔ رواہ ابوعبدالرحمن السلمی عن ابی بکر
43741- لا تحقرن أحدا من المسلمين، فإنه صغير المسلمين عند الله كبير. "أبو عبد الرحمن السلمي - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43742 ان لوگوں کے ٹھکانوں میں داخل مت ہو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے الایہ کہ تم روتے ہوئے جاؤ اس خوف سے کہ ان پر پڑی ہوئی مصیبت میں کہیں تم بھی نہ گرفتار ہوجاؤ۔

رواہ عبدالرزاق واحمد والبخاری ومسلم عن ابن عمر
43742- لا تدخلوا مساكن الذين ظلموا أنفسهم إلا أن تكونوا باكين حذرا أن يصيبكم مثل ما أصابهم. "عبد الرزاق، حم ، خ ، م - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43743 پرندوں کو ان کے گھونسلوں سے مت اڑاؤ چونکہ رات کے وقت گھونسلے ان کے لیے امان گاہ ہیں۔ رواہ الطبرانی عن فاطمۃ بنت حسین عن ابیھا
(3743 -) لا تطرقوا الطير في أوكارها ، فان الليل أمان لها (طب - عن فاطمة بنت الحسين عن أبيها).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43744 بدخلق ، تندخو، اجڈ اور کمینہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، یہ سخت اخلاق کا مالک ہے ، صحتمند ہے، کھانے پینے کا شوقین ہے، کھانا اور پانی وافر مقدار میں پالیتا ہے، لوگوں پر ظلم ڈھاتا ہے اور اپنے پیٹ کا پجاری ہے۔ رواہ احمد عن عبدالرحمن بن غنم
(43744 -) لا يدخل الجنة الجواظ الجعظري والعتل الزنيم ، هو الشديد الخلق ، المصحح الاكول الشروب ، الواجد للطعام والشراب ، الظلوم للناس ، الرحيب الجوف (حم - عن عبد الرحمن ابن غنم).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43745 تمہیں فاجر آدمی نعمتوں میں پڑے ہوئے ہرگز دھوکا میں نہ ڈالے، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا ایک قاتل ہے جو مرتا نہیں جب بھی وہ سرکشی کرتا ہے ہم آگ کو بڑھا دیتے ہیں۔

رواہ البخاری فی ناریخہ والبیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
(43745 -) لا يغرنكم فاجر في نعمة ، فان له عند الله قاتلا لا يموت ، كلما خبت زدناهم سعيرا (خ في تاريخه هب - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43746 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ کے متعلق دھوکے میں مت رہو چونکہ اللہ تعالیٰ اگر کسی چیز کو نظر انداز کرتا تو چیونٹی ، کیڑا اور مچھر اس کا زیادہ حقدار ہوتا ۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الضعیفۃ 1214 ۔
(43746 -) يا أيها النا س ! لا تغتروا بالله ، فان الله لو كان مغفلا شيئا لاغفل الذرة والخردلة والبعوضة الديلمي - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43747 اے عائشہ اپنے عذر کم کرو۔ رواہ الدیلمی عن عائشۃ (رض)
(43747 -) يا عائشة أقلي من المعاذير (الديلمي - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43748 اے بنی عبدمناف ! اے بنی عبدالمطلب ! اے فاطمہ بنت محمد ! اے صفیہ بنت عبدالمطلب رسول اللہ کی پھوپھی ! اپنی جانوں کا سودا کرلو۔ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں کچھ نفع نہیں پہنچاسکتا۔ میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگو ۔ جان لو ! قیامت کے دن مجھ سے زیادہ قریب پرہیزگار لوگ ہوں گے۔ تم اپنے رشتہ داروں کے قریب رہو یہ بات تمہارے زیادہ لائق ہے۔ ایسا نہ ہو کہ لوگ میرے پاس اعمال لے کر حاضر ہوں اور تم اپنے کاندھوں پر دنیا کا بوجھ اٹھائے ہوئے حاضر ہو۔ تم اس وقت کہو : اے محمد ! میں تمہیں آگے سے یہی جواب دوں۔ تم پھر کہو اے محمد ! میں پھر یہی جواب دوں، میں تم سے منہ موڑلوں اور تم کہو میں فلاں بن فلاں ہوں ، میں جواب دوں، میں تمہارے نسب کو جانتا ہوں اور تمہارے عمل کو نہیں جانتا۔ تم اپنی کتاب (نامہ اعمال) کو پھینک دو ۔ واپس لوٹ جاؤ میرے اور تمہارے درمیان کوئی قرابت نہیں۔
(43748 -) يا بني عبد مناف ! يا بني عبد المطلب ! يا فاطمة بنت محمد ! يا صفية بنت عبد المطلب عمة رسول الله ! اشتروا أنفسكم ، لا أغني عنكم من الله شيئا ، سلوني من مالي ما شئتم ، واعلموا أن أولى الناس بي يوم القيامة المتقون ، وأن تكونوا أنتم مع قرابتكم فذاك ، لا يأتيني الناس بالاعمال وتأتوني بالدنيا تحملونها على أعناقكم فتقولون : يا محمد ! فأقول هكذا ، ثم تقولون يا محمد ! فأقول هكذا - أعرض بوجهي عنكم ، فتقولون : يا محمد ! أنا فلان ابن فلان ، فأقول : أما النسب فأعرف ، وأما العمل فلا أعرف ، نبذتم الكتاب ، فارجعوا فلا قرابة بيني وبينكم (الحكيم - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43749 دیوث (جسے اپنے اہل خانہ پر غیرت نہ آئے) جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

رواہ الطبرانی عن عمار
43749- لا يدخل الجنة ديوث 1 "طب - عن عمار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43750 اے بنی ہاشم ! اے بنی قصی ! اے بنی عبدمناف ، میں تمہیں ڈر سنانے والا ہوں، موت غارت گری ڈال دیتی ہے اور قیامت کا وقت مقرر ہے۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ
43750- يا بني هاشم! يا بني قصى! يا بني عبد مناف! أنا النذير، والموت المغير، والساعة الموعد. "ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی ممانعت
43751 اے بنی ہاشم ! میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کسی کام نہیں آسکتا ہوں اے بنی ہاشم ! میرے دوست تم سے ڈرتے ہیں، اے بنی ہاشم دوزخ سے ڈرو گو کہ اس کے متعلق کھجور کی ایک گٹھلی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو۔ اے بنی ہاشم ! میں تمہیں ہرگز اس حالت میں نہ پاؤں کہ تم اپنی پیٹھوں پر دنیا کو لادے ہوئے ہو اور تم آخرت میں ہو دنیا کو اٹھائے ہوئے۔

رواہ الطبرانی عن عمران بن حصین
43751- يا بني هاشم! لا أغني عنكم من الله شيئا، يا بني هاشم! إن أوليائي منكم المتقون، يا بني هاشم! اتقوا النار ولو بشق تمرة، يا بني هاشم! لا ألفينكم تأتون بالدنيا تحملونها على ظهوركم، ويأتون بالآخرة يحملونها. "طب - عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت میں ہر شخص اپنے اعمال کا جوابدہ ہوگا
43752 اے فاطمہ بن محمد ! اپنی جان کو دوزخ سے آزاد کرلو، چونکہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں۔ اے صفیہ بنت عبدالمطلب ! اے صفیہ رسول اللہ کی پھوپھی ! اپنی جان کو دوزخ سے آزاد کرلو گو کہ کھجور کی ایک گٹھلی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو۔ اے عائشہ ! تمہارے پاس سے کوئی آدمی خالی ہاتھ نہ لوٹنے پائے گو کہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ دے دو ۔

رواہ ابن حبان عن ابوہریرہ
43752- يا فاطمة بنت محمد! اشتري نفسك من النار، فإني لا أملك لك من الله شيئا، يا صفية بنت عبد المطلب: يا صفية عمة رسول الله صلى الله عليه وسلم! اشتري نفسك من النار ولو بشق تمرة، يا عائشة! لا يرجع من عندك ولو بظلف محرق. "حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت میں ہر شخص اپنے اعمال کا جوابدہ ہوگا
43753 اے فاطمہ بنت رسول اللہ ! اللہ کے لیے بھلائی کے اعمال کرتی رہو چونکہ قیامت کے دن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کسی کام نہیں آسکتا ہوں۔ اے عباس ! اے رسول اللہ کے چچا ! اللہ کے لیے بھلائی کے اعمال کرتے رہو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا۔ اے حذیفہ ! جس شخص نے گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں اور میری لائی ہوئی ضروریات دین پر ایمان لایا اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام کردیں گے اور جنت اس کے لیے واجب ہوجائے گی جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی اور آخرت کے لیے رمضان شریف کے روزے رکھے پھر اللہ تعالیٰ نے اسی پر اس کا خاتمہ کردیا، اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام کردیتے ہیں۔ جس شخص نے خدائے تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے صدقہ کیا اور جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور دارآخرت کے لیے بیت اللہ کا حج کیا پھر اسی حالت پر اس کا خاتمہ ہوا اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ کو حرام کردیتے ہیں اور جنت اس کے لیے واجب ہوجاتی ہے۔

رواہ البزار عن سماک بن حذیفہ، عن ابیہ وقال البزار لا نعلم لحذیثۃ ابنا یقال لہ سماک الافی ھذا الاسناد
43753- يا فاطمة بنت رسول الله! اعملي لله خيرا، فإني لا أغني عنك من الله شيئا يوم القيامة، يا عباس! يا عم رسول الله صلى الله عليه وسلم! اعمل لله خيرا، فإني لا أغني عنك من الله شيئا يوم القيامة، يا حذيفة! من شهد أن لا إله إلا الله وإني رسول الله وآمن بما جئت به حرم الله عليه النار ووجبت له الجنة، ومن صام رمضان يريد به وجه الله والدار الآخرة ختم الله له به وحرم الله عليه النار، ومن تصدق بصدقة يريد بها وجه الله والدار الآخرة، ومن حج بيت الله يريد به وجه الله والدار الآخرة ختم الله له به وحرم الله عليه النار ووجبت له الجنة. "ز - عن سماك بن حذيفة عن أبيه، وقال ز: لا نعلم لحذيفة ابنا يقال له سماك إلا في هذا الإسناد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت میں ہر شخص اپنے اعمال کا جوابدہ ہوگا
43754 اے جماعت قریش ! اپنی جانوں کو اللہ سے خرید لو میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کسی کام نہیں آسکتا ہوں، اے بنی عبدمناف ! اللہ تعالیٰ سے اپنی جانوں کو خرید لو، میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا ہوں۔ اے صفیہ رسول اللہ کی پھوپھی ! میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا ہوں ۔ اے فاطمہ بنت محمد ! میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگو لیکن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا ہوں۔

رواہ البخاری ومسلم و النسائی عن ابوہریرہ ومسلم ایضاعن عائشۃ (رض)
43754- يا معشر قريش! اشتروا أنفسكم من الله، ما أغني عنكم من الله شيئا، يا بني عبد مناف! اشتروا أنفسكم من الله، لا أغني عنكم من الله شيئا، يا صفية عمة رسول الله! لا أغني عنك من الله شيئا، يا فاطمة بنت محمد! سليني من مالي ما شئت، لا أغني عنك من الله شيئا. "خ، م، ن - عن أبي هريرة؛ م - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت میں ہر شخص اپنے اعمال کا جوابدہ ہوگا
43755 اللہ عزوجل فرماتے ہیں : جو شخص بھی میرے علاوہ کوئی اور امید رکھے گا میں اس کی امید کو کاٹ دوں گا اور میں ضرور اسے ذلت آمیز لباس پہناؤں گا اور میں اسے اپنے سے دور کروں گا، میں اسے اپنی ملاقات سے دور رکھوں گا۔ کیا میرا بندہ سختیوں میں میرے غیر سے امیدیں باندھ لیتا ہے حالانکہ سختیاں میری قبضہ قدرت میں ہیں میں ہر وقت زندہ رہنے والا ہوں اور کریم ہوں ، وہ میرے غیر سے امیدیں وابستہ رکھتا ہے حالانکہ دروازوں کی تمام تر کنجیاں میرے ہاتھ میں ہیں۔ جو شخص مجھے پکارتا ہے اس کے لیے میرا دروازہ کھلا رہتا ہے کون ہے جو مجھ سے امید وابستہ رکھے اپنی مشکلات میں اور میں اس کی امید کو کا ٹدوں۔ یا کون ہے جو اپنے جرم کی پاداش میں مجھ سے بھلائی کی امید رکھتا ہو اور میں اس کی امید پر پانی پھیر دوں۔ میں اپنے بندوں کی امیدوں کو اپنے سے وابستہ رکھتا ہوں۔ جو شخص میری تسبیح سے اکتاتا نہیں میں اس کے لیے رحمت سے آسمانوں کو بھر دیتا ہوں۔ میری رحمت سے مایوس ہونے والوں کے لیے افسوس ہے اور میری نافرمانی کرنے والے کے لیے بدبختی ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابی ذر
43755- يقول الله عز وجل: لأقطعن أمل كل مؤمل دوني بالإياس، ولألبسنه ثوب المذلة بين الناس، ولأنحينه من قربي، ولأبعدنه من وصلي، أيؤمل عبدي غيري في الشدائد والشدائد بيدي وأنا الحي الكريم! ويرجو غيري وبيدي مفاتيح الأبواب وبابي مفتوح لمن دعاني! من ذا الذي أملني لعظيم نوائبه فقطعت به دونها! أم من ذا الذي رجاني لعظيم جرمه فقطعت رجاؤه مني، جعلت آمال عبادي متصلة بي، وملأت سماواتي من لا يمل تسبيحي فيا بؤسا للقانطين من رحمتي! ويا شقوة لمن عصاني ولم يراقبني. "الديلمي - أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔ترھبیات ثنائیہ کے بیان
43756 گناہوں کو کم کرو موت تمہارے اوپر آسان تر ہوجائے گی۔ قرضہ کم کرو آزادی سے زندگی بسر کرو گے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1079 ۔
43756- أقل من الذنوب يهن عليك الموت، وأقل من الدين تعش حرا. "هب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔ترھبیات ثنائیہ کے بیان
43757 جس شخص نے کسی مومن کو ڈرایا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ڈر سے بےخوف نہیں رہ سکتا۔ جس شخص نے کسی مومن کی چغلی کھائی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے ذلت کے مقام پر کھڑا کریں گے اور اسے (سرعام) رسوا کریں گے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن انس

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5604 ۔
43757- من ورع مؤمنا لم يؤمن الله روعته يوم القيامة، ومن سعى بمؤمن أقامه الله مقام ذل وخزي يوم القيامة. "هب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৭৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔ترھبیات ثنائیہ کے بیان
43757 ایک آدمی کو اس کی قبر میں داخل کیا گیا اس کے پاس دو فرشتے آئے اور اس سے کہنے لگے : ایک ضرب لگانا چاہتے ہیں۔ چنانچہ فرشتوں نے اسے ایک ضرب لگائی جس سے قبر آگ سے بھر گئی۔ فرشتوں نے پھر اسے چھوڑ دیا حتیٰ کہ اسے افاقہ ہوا اور اس کا رعب جاتا رہا، پھر فرشتوں سے کہنے لگا : تم نے مجھے کیوں مارا ہے ؟ فرشتوں نے جواب دیا : بلاشبہ تو نماز پڑھتا تھا لیکن بغیر طہارت کے اور تو ایک مظلوم آدمی کے پاس سے گزرا لیکن تو نے اس کی مدد نہیں کی۔

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 657، والضعیفۃ 2188 ۔
43758- أدخل رجل قبره فأتاه ملكان فقالا له: إنا ضاربوك ضربة، فضرباه ضربة امتلأ قبره منها نارا، فتركاه حتى أفاق وذهب عنه الرعب، فقال لهما: علام ضربتماني؟ فقالا: إنك صليت صلاة وأنت على غير طهور، ومررت برجل مظلوم فلم تنصره. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: