কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৮৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43859 اللہ تعالیٰ پر لوگوں میں سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا وہ شخص ہے جو غیر قاتل کو قتل کرے، جو جاہلیت کے خون کا مطالبہ کرے اور جس کی آنکھیں وہ کچھ بیان کریں جو کچھ انھوں نے دیکھا نہیں۔ رواہ الباوردی والحاکم عن ابی شریح
43859- إن من أعتى الناس على الله: من قتل غير قاتله، ومن طلب بدم الجاهلية، ومن يصر؟؟ عينيه في النوم ما لم تبصرا. "الباوردي، ك - عن أبي شريح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں جس کی مغفرت نہ ہوسکے وہ بدبخت ہے
43860 مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے ستاروں سے بارش طلب کرنے کا، بادشاہ کے ظلم کا اور تقدیر کے جھلانے کا۔ رواہ ابن ابی عاصم فی السنۃ عن جابر بن سمرۃ
43860- أخوف ما أخاف على أمتي ثلاث: الاستسقاء بالأنواء، وحيف السلطان، والتكذيب بالقدر. "ابن أبي عاصم في السنة - عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43861 مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے بدعات کی گمراہی کا، پیٹ اور شرمگاہ کی اتباع خواہشات کا اور تکبر کا۔ رواہ الحکیم عن افلح ، مولیٰ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
43861- أخوف ما أخاف على أمتي ثلاثة: ضلالة الأهواء، واتباع الشهوات في البطن والفرج، والعجب. "الحكيم - عن أفلح مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43862 مجھے تمہارے اوپر پیٹ اور شرمگاہ کی خواہشات اور بدعات کی گمراہیوں کا خوف ہے۔

رواہ الطبرانی عن ابوہریرہ الاسلمی
43862- إنما أخاف عليكم شهوات الغي في بطونكم وفروجكم، ومضلات الهوى. "طس - عن أبي هريرة الأسلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43863 مجھے اپنی امت پر لگے بندھے بخل، اتباع ھویٰ اور ہر ذی رائے کا اپنی رائے پر اترانے کا سب سے زیادہ خوف ہے۔ رواہ ابونصر السجزی فی الابانۃ عن انس
43863- أخوف ما أخاف على أمتي: شح مطاع، وهو متبع، وإعجاب كل ذي رأي برأيه. "أبو نصر السجزي في الإبانة عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43864 مجھے اپنے بعد امت پر تین چیزوں کا خوف ہے۔ معرفت کے بعد گمراہی کا، گمراہ کن فتنوں کا اور پیٹ اور شرمگاہ کی خواہشات کا۔ رواہ الدیلمی عن انس
43864- ثلاث أخافهن على أمتي من بعدي: الضلالة بعد المعرفة، ومضلات الفتن، وشهوات البطن والفرج. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43865 مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا خوف ہے، بخل وحرص کا، اتباع ھواء کا اور گمراہ حکمران کا۔ رواہ الطبرانی وابوالنصر السجزی فی الابانۃ وقال غریب عن ابی الاعور السلمی
43865- إنما أخاف على أمتي ثلاثا: شحا مطاعا، وهوى متبعا، وإماما ضالا. "طب، وأبو النصر السجزي في الإبانة، وقال: غريب - عن أبي الأعور السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43866 تین چیزیں ہلاک کردینے والی ہیں آدمی کا اپنے اوپر اترانا، بےجا حرص اور اتباع ھوائ۔ رواہ البزار عن ابن عباس

کلام : حدیث ضعیف ہے۔ اسنی المطالب 596 اولتمییز 179 ۔
43866- المهلكات ثلاث: إعجاب المرء بنفسه، وشح مطاع، وهوى متبع. "بز - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43867 تین چیزیں ہلاک کنندہ ہیں، بےجا حرص وبخل، اتباع خواہشات اور آدمی کا اپنے اوپر اترانا۔ تین چیزیں نجات دہندہ ہیں، رضامندی اور غصہ کی حالت میں عدل و انصاف سے کام لینا، مالداری اور فقر کی حالت میں میانہ روی اختیار کرنا ، ظاہراً اور باطناً اللہ تعالیٰ کا خوف ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط وابوالشیخ فی التوبیخ والبیہقی فی شعب الایمان والخطیب فی المتفق والمفترق عن انس (رض)

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 131 ۔
43867- ثلاث مهلكات: شح مطاع، وهوى متبع، وإعجاب المرء بنفسه من الخيلاء؛ وثلاث منجيات: العدل في الرضى والغضب والقصد في الغنى والفقر، ومخافة الله في السر والعلانية. "طس، وأبو الشيخ في التوبيخ، هب، والخطيب في المتفق والمفترق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43868 مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا زیادہ خوف ہے، حرص وبخل، اتباع ھواء اور گمراہ حکمران کا۔ رواہ ابونعیم وابن عساکر عن ابی الاعورالسلمی
43868- ما أخاف على أمتي إلا ثلاثا، شحا مطاعا، وهوى متبعا، وإماما ضالا. "أبو نعيم، وابن عساكر - عن أبي الأعور السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43869 اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراؤ حالانکہ وہ تمہارا خالق ہے، پھر تم اپنی اولاد کو کھانا کھلانے کے ڈر سے قتل کرو ۔ پھر یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ رواہ احمد والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی والنسائی عن ابن مسعود
43869- أعظم الذنب عند الله أن تجعل لله ندا وهو خلقك، ثم أن تقتل ولدك مخافة أن يطعم معك، ثم أن تزاني حليلة جارك. "حم، خ، م، د، ت، ن - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43870 اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین چیزوں کو مکروہ قرار دیا ہے قرات قرآن کے وقت لغو حرکت کو، نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو اور دعا میں آواز بلند کرنے کو۔ رواہ الدیلمی عن جابر
43870- إن الله تعالى كره لكم ثلاثا: اللغو عند قراءة القرآن، والتخصر في الصلاة، ورفع الأصوات بالدعاء وعند الدعاء. "الديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43871 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین چیزوں کو مکروہ قرار دیا ہے ! فضول گوئی کو، کثرت سوال کو اور مال کے ضائع کرنے کو۔ رواہ الطبرانی عن معقل بن یسار
43871- إن الله تعالى كره لكم ثلاثا، قيل وقال: وكثرة السؤال، وإضاعة المال. "طب - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43872 اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تین چیزوں کو مکروہ قرار دیا ہے والدین کی نافرمانی کو ، بچیوں کو زندہ درگور کرنے کو، منع کرنے کو اور مانگنے کو۔

رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن معفل والطبرانی عن معقل بن یسار
43872- إن الله تعالى كره لكم ثلاثا: عقوق الأمهات، ووأد البنات، ومنع وهات. "طب - عن عبد الله بن مغفل، طب عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43873 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا ہے، کثرت سوال سے، مال کے ضائع کرنے سے اور فضول گوئی کا پیچھا کرنے سے۔

رواہ ابن سعد والطبرانی عن مسلم بن عبداللہ بن مبرۃ عن ابیہ
43873- إن الله عز وجل ينهاكم عن ثلاث: عن كثرة السؤال وإضاعة المال، وعن اتباع قيل وقال. "ابن سعد، طب - عن مسلم بن عبد الله بن سبرة عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43874 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا ہے قیل وقال سے، مال ضائع کرنے سے اور کثرت سوال سے۔ رواہ الخطیب عن المغیرۃ بن شعبۃ
43874- إن الله تعالى ينهاكم عن ثلاث: عن قيل وقال، وإضاعة المال، وكثرة السؤال. "خط - عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43875 فقر میں مبتلا کرنے والی چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو (جو کہ یہ ہیں) ظالم بادشاہ سے جس کے ساتھ تم اچھائی کرو مگر وہ اسے قبول نہ کرے اور جب تم برائی کرو وہ اسے درگزر نہ کرے۔ برے پڑوسی سے جس کی آنکھیں تمہیں دیکھتی رہیں اور اس کا دل تمہاری نگرانی کرتا رہے اگر وہ تم سے خیر و بھلائی دیکھے اس کی بھر پور مذمت کرے اگر شروبرائی دیکھے تو اسے خوب پھیلائے اور بڑھاپے میں بری بیوی سے۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
43875- استعيذوا بالله من المفاقر: الإمام الجائر الذي إذا أحسنت لم يقبل، وإذا أسأت لم يتجاوز، ومن جار السوء الذي عينه تراك وقلبه يرعاك، إن رأى خيرا أذمه، وإن رأى شرا أذاعه؛ ومن المشيب زوجة السوء. "الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43876 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے ابن آدم میں نے تجھ پر بڑی بڑی نعمتوں کا انعام کیا جنہیں تو شمار بھی نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کا شکر ادا کرنے کی تجھ میں طاقت ہے من جملہ ان نعمتوں میں سے جو میں تجھ پر کی ہیں یہ کہ میں نے تجھے دو آنکھیں عطا کیں جن سے تو دیکھتا ہے اور ان کا پردہ بھی میں نے بنایا۔ اب تو اپنی آنکھ سے حلال چیزوں کو کو دیکھ، اگر میری حرام کردہ چیزوں پر تیری نظر پڑجائے تو فوراً ان پر پردہ ڈال دے، یہ کہ میں نے تجھے زبان عطا کی اور اس کو غلاف میں رکھا لہٰذا جن چیزوں کا میں تجھے حکم دوں انہی کو زبان سے بول اگر تجھے میری حرام کردہ باتوں سے پالا پڑے تو فوراً اپنی زبان کو بندرکھ، میں نے تجھے شرمگاہ عطا کی اور پھر میں نے (اس پر) تیرے لیے ستر بنایا، اپنی شرمگاہ کو حلال مقام تک پہنچاؤ، اگر تجھے میری حرام کردہ حدود سے واسط پڑے تو اپنی شرمگاہ پر پردہ ڈال دے۔ اے ابن آدم ! تو میرے غصے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا اور نہ ہی میرے انتقام کو برداشت کرنے کی تجھ میں سکت ہے۔ رواہ ابن عساکر عن مکحول مرسلاً
43876- إن الله تعالى يقول: يا ابن آدم! قد أنعمت عليك نعما عظاما لا تحصي عددها ولا تطيق شكرها، وإن مما أنعمت عليك أن جعلت لك عينين تنظر بهما وجعلت لهما غطاء، فانظر بعينك إلى ما أحللت لك، فإن رأيت ما حرمت عليك فأطبق عليهما غطاءهما؛ وجعلت لك لسانا وجعلت له غلافا، فأنطق بما أمرتك وأحللت لك، فإن عرض لك ما حرمت عليك فأغلق عليك لسانك؛ وجعلت لك فرجا وجعلت لك سترا، فأصب بفرجك ما أحللت لك، فإن عرض لك ما حرمت عليك فأرخ عليك سترك ابن آدم! إنك لا تحمل سخطي ولا تطيق انتقامي. "كر - عن مكحول مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43877 ابلیس ملعون اپنے شیطانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے : تم اپنے اوپر شراب ، ہر نشہ آور چیز اور عورتوں کو لازم کرلو چونکہ تمام تر برائیوں کی جڑ یہی چیزیں ہیں۔

رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی عن ابی الدرداء
43877- إن إبليس الملعون يخطب شياطينه فيقول: عليكم بالخمر وبكل مسكر وبالنساء فإني لم أجد جماع الشر إلا فيها. "ك - في تاريخه والديلمي - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৮৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43878 مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ تین چیزوں کا خوف ہے، عالم کے پھسل جانے کا، قرآن مجید کے ساتھ منافق کے جھگڑے کا اور دنیا کا جو تمہاری گردنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گی پھر بھی تم اسے اپنے اوپر تھوپ لو گے۔ رواہ ابونصر سجزی فی الابانۃ عن ابن عمر
43878- إن أخوف ما أخاف على أمتي ثلاث: زلة عالم، وجدال منافق بالقرآن، ودنيا تقطع أعناقكم فاتهموها على أنفسكم. "أبو نصر السجزي في الإنابة - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: