কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৮৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43879 مجھے تمہارے اوپر تین چیزوں کا خوف ہے او وہ ہو کر رہیں گی، عالم کے پھسل جانے کا ، قرآن کے ساتھ منافق کے جدال کا اور دنیا کا جس کے خزانے تمہارے اوپر کھول دیئے جائیں گے۔ رواہ الطبرانی عن معاد
43879- إني أخاف عليكم ثلاثا وهن كائنات: زلة عالم، وجدال منافق بالقرآن، ودنيا تفتح عليكم. "طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43880 میرے بعد مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا خوف ہے، عالم کے پھسل جانے کا، ظالم حکمران کا اور اتباع خواہشات کا۔ رواہ الطبرانی عن معاذ
43880- إني لأخاف على أمتي من بعدي من ثلاثة: من زلة العالم ومن حكم جائر ومن هوى متبع. "طب - عن معاذ؛ والقاضي أبو الحسن عبد الجبار بن أحمد في أماليه - عن كثير بن عبد الله بن عمر بن عوف المزني عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں خوفناک ہیں
43881 جہاں تک ہوسکے تم تین چیزوں سے بچتے رہو، عالم کے پھسلنے سے، قرآن کے ساتھ منافق کے جھگڑے سے اور دنیا سے جس پر تم باہم جھگڑنے لگو، رہی بات عالم کے پھسلنے کی تم اپنے دین کے معاملہ میں اس کی تقلید مت کرو بشرطیکہ وہ ہدایت پر آجائے اور اگر پھسل جائے تو اس سے اپنی امیدوں کو قطع مت کرو ۔ رہی بات قرآن کے ساتھ منافق کے جدال کی لہٰذا جس چیز کو تم پہنچانتے ہوا سے قبول کرلو اور جو تمہیں غیر معروف لگے اسے رد کردو، رہی بات دنیا کی جو تمہاری گردنیں اڑانے لگے سو اللہ تعالیٰ جس کے دل میں غنی ڈال دے وہی حقیقت میں غنی ہے۔
رواہ الطبرانی فی الاوسط عن معاذ
رواہ الطبرانی فی الاوسط عن معاذ
43881- إياكم وثلاثة: زلة عالم، وجدال منافق بالقرآن، ودنيا تقطع أعناقكم؛ فأما زلة عالم فإن اهتدى فلا تقلدوه دينكم، وإن زل فلا تقطعوا عنه آمالكم؛ وأما جدال منافق بالقرآن منارا كمنار الطريق، فما عرفتم فخذوه، وما أنكرتم فردوه إلى عالمه، وأما دنيا تقطع أعناقكم، فمن جعل الله في قلبه غنى فهو الغني. "طس - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کے قاتل کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا
43882 قیامت کے دن دوزخیوں میں سب سے زیادہ عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو یا کسی نبی نے جس کو قتل کیا ہو، ظالم حکمران اور یہ مصورین۔
رواہ الطبرانی و ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن مسعود
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1159 ۔
رواہ الطبرانی و ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن مسعود
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1159 ۔
43882- إن أشد أهل النار عذابا يوم القيامة من قتل نبيا أو قتله نبي، وإمام جائر، وهؤلاء المصورون. "طب، حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کے قاتل کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا
43883 لوگوں میں سب سے زیادہ سرکش وہ شخص ہے جس نے ایسے آدمی کو مارا جو اسے مارنے والا نہیں ہے، اور وہ شخص جس نے غیر قاتل کو قتل کیا اور وہ شخص جو غیر غلام کو غلام بنالے۔ جس نے ایسا کیا اس نے اللہ اور اس کے رسول کا کفر کیا۔ اس سے نہ سفارش قبول کی جائے گی اور نہ ہی کوئی بدلہ قبول کیا جائے گا۔ رواہ الحاکم والبیہقی عن عائشۃ
43883- إن أشد الناس عتوا رجل ضرب غير ضاربه، ورجل قتل غير قاتله، ورجل تولى غير أهل نعمته، فمن فعل ذلك فقد كفر بالله ورسوله، لا يقبل منه صرف ولا عدل. "ك، ق - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کے قاتل کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا
43884 لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کے خلاف سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا وہ شخص ہے جو غیر قاتل کو قتل کردے یا اہل اسلام سے جاہلیت کے خون کا مطالبہ کرے اور وہ شخص جس کی آنکھوں نے جو کچھ دیکھا نہیں وہ اسے بیان کرے۔ رواہ ابن جریر والطبرانی والبیہقی عن ابی شریح
43884- إن أغنى الناس على الله عز وجل رجل قتل غير قاتله أو طلب بدم الجاهلية من أهل الإسلام، ومن بصر عينيه في المنام ما لم تبصرا. "ابن جرير، طب، ق - عن أبي شريح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کے قاتل کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا
43885 لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا دشمن وہ ہے جس نے غیر قاتل کو قتل کیا اور جس نے ایسے شخص کو مارا جو حقیقت میں اسے مارنے والا نہیں ہے اور جس نے کسی آزاد کو غلام بنالیا، گویا اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ تعلیمات کا کفر کیا۔
رواہ البیہقی عن علی بن حسین مرسلاً
رواہ البیہقی عن علی بن حسین مرسلاً
43885- إن أعدى الناس على الله القاتل غير قاتله، والضارب غير ضاربه، ومن تولى غير مواليه فقد كفر بما أنزل الله على محمد. "ق - عن علي بن حسين مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کے قاتل کو سب سے زیادہ عذاب ہوگا
43886 سب سے بڑا جھوٹا وہ شخص ہے جو میری طرف ایسی بات کو منسوب کرے جو میں نے کہی نہیں ہے اور جو اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ کچھ دکھائے جو اس نے دیکھا نہیں (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور جو اپنے آپ کو غیر باپ کی طرف منسوب کرے۔
رواہ الشافعی والبیہقی فی المعرفۃ عن واثلۃ
رواہ الشافعی والبیہقی فی المعرفۃ عن واثلۃ
43886- إن أفرى الفرى من قولني ما لم أقل، ومن أرى عينيه في المنام ما لم تريا، ومن ادعى إلى غير أبيه. "الشافعي ق في المعرفة - عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43887 سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو اپنے آپ کو غیر والد کی طرف منسوب کرے اور سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو جھوٹا خواب بیان کرے اور سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو میری طرف ایسی بات کو منسوب کرے جس میں نے کہا نہیں۔ رواہ البزار عن ابن عمرو البیہقی فی شعب الایمان عن واثلۃ
43887- من أفرى الفرى من ادعى إلى غير والده، ومن افرى الفرى من أرى عينيه ما لم ير، ومن أفرى الفرى من قال علي ما لم أقل. "بز - عن ابن عمر؛ هب - عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43888 جس شخص نے کسی آزاد کو غلام بنالیا قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب ہو ، اس سے نہ سفارش قبول کی جائے گی اور نہی ہی کوئی بدلہ قبول کیا جائے گا۔ جس شخص نے غیر قاتل کو قتل کیا اس پر تاقیامت اللہ تعالیٰ کی لعنت اور غضب ہو اللہ تعالیٰ اس کی نہ سفارش قبول کریں گے اور نہ ہی کوئی بدلہ اور جس شخص نے کوئی بدعت ایجاد کی یا بدعتی کو پناہ دی اس پر بھی تاقیامت اللہ تعالیٰ کی لعنت اور غضب ہو، اللہ تعالیٰ اس سے نہ سفارش قبول کریں گے اور نہ ہی کوئی بدلہ۔ رواہ الطبرانی عن کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ
43888- من تولى غير مواليه فعليه لعنة الله وغضبه يوم القيامة، لا يقبل منه صرف ولا عدل، ومن قتل غير قاتله فعليه لعنة الله وغضبه إلى يوم القيامة، لا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا، ومن أحدث حدثا أو آوى محدثا فعليه لعنة الله وغضبه إلى يوم القيامة لا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا. "طب - عن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43889 جس شخص نے کسی مسلمان کے غلام کو مالک کی اجازت کے بغیر غلام بنالیا یا اسلام میں کسی بدعتی کو پناہ دی یا کسی قابل احترام چیز کو لوٹ لیا اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اس کی نہ سفارش قبول کی جائے گی اور نہ ہی کوئی بدلہ لیا جائے گا۔ رواہ عبدالرزاق عن عمرو بن شعیب
43889- من توالى مولى مسلم بغير إذنه، أو آوى محدثا في الإسلام، أو انتهب نهبة 1 ذات شرف؛ فعليه لعنة الله، لا صرف عنها ولا عدل. "عب - عن عمرو بن شعيب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43890 جس شخص نے کسی قابل احترام چیز کو لوٹایا اسلام میں کسی نئی بات کے جاری کرنیوالے کو جگہ دی یا کسی قوم کے غلام کو ان کی اجازت کے بغیر اپنا غلام بنالیا اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اور اس کی نہ سفارش قبول کی جائے گی اور نہ ہی اس سے بدلہ قبول کیا جائے گا۔
رواہ عبدالرزاق عن عمرو بن شعیب معضلاً
رواہ عبدالرزاق عن عمرو بن شعیب معضلاً
43890- من انتهب نهبة ذات شرف، أو آوى محدثا في الإسلام، أو تولى مولى قوم بغير إذنهم؛ فعليه لعنة الله، لا صرف عنها ولا عدل. "عب - عن عمرو بن شعب معضلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43891 لوگوں میں سے کچھ بندے ایسے ہوں گے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے کلام نہیں کریں گے، نہ ان کا تزکیہ کریں گے اور نہ ہی ان کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھیں گے بلکہ ان کے لیے عذاب عظیم ہوگا۔ (وہ یہ ہیں) والدین سے بیزاری کرنے والا، اپنی اولاد سے بیزاری کرنے والا اور وہ آدمی جس پر کسی قوم نے انعام کیا اور اس نے ان کی نعمت کا کفران کیا اور ان سے بیزاری کی۔ رواہ الطبرانی والخرائطی فی مساوی الاخلاق عن معاذ بن انس
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1941 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1941 ۔
43891- من العباد عباد لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا يزكيهم ولا ينظر إليهم ولهم عذاب عظيم: المتبرئ من والديه رغبة عنهما، والمتبرئ من ولده، ورجل أنعم عليه قوم فكفر نعمتهم وتبرأ منهم. "طب، والخرائطي في مساوي الأخلاق - عن معاذ بن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43892 بلاشبہ میرے رب نے مجھ پر شراب طبلے اور ناچنے والی لونڈیوں کو حرام کردیا ہے، تم غبیراء شراب سے بچو چونکہ وہ ایک تہائی شراب ہے۔ رواہ احمد الطبرانی عن قیس بن سعد
43892- إن ربي حرم علي الخمر والكوبة 1 والقيان، وإياكم والغبيراء 2! فإنها ثلث خمر العالم. "حم، طب - عن قيس ابن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43893 بلاشبہ جفا میں سے ہے کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے قبل اپنی پیشانی کو صاف کرڈالے اور یہ کہ آدمی نماز تو پڑھ لے لیکن اسے مطلق پروا نہ ہو کہ اس کا امام کون ہے اور یہ کہ ایسے شخص کے ساتھ ایک ہی برتن میں کھانا کھالے جو کہ نہ تو اس کے اہل دین میں سے ہے اور نہ ہی اہل کتاب میں سے ہے۔ رواہ الخطیب وابن عساکر عن ابن عباس
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 200 اور ضعیف الجامع 1993 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 200 اور ضعیف الجامع 1993 ۔
43893- إن من الجفاء أن يمسح الرجل جبينه قبل أن يفرغ من صلاته، وأن يصلي لا يبالي من إمامه، وأن يأكل مع رجل ليس من أهل دينه ولا من أهل الكتاب في إناء واحد. "الخطيب، وابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43894 بلاشبہ علم تعلم (حاصل کرنے) سے ہے ، بردباری برداشت کرنے سے ہے، جو شخص خیر و بھلائی کی تلاش میں رہا اسے بھلائی عطا کردی جاتی ہے اور جو برائی سے بچتا رہا وہ بچالیا جاتا ہے، جس شخص میں تین باتیں ہوں گی وہ اعلیٰ مراتب نہیں پاسکتا، میں نہیں کہتا کہ تمہارے لیے جنت ہوگی، جس نے کہانت (غیب کی باتیں سنانا) کی، یاتیروں سے اپنی قسمت آزمائی یا جس کو بدفالی نے سفر پر جانے سے روک دیا۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط والخطیب وابن عساکر عن ابی الدرداء
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 381 وتبیض الصحیفہ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 381 وتبیض الصحیفہ
43894- إنما العلم بالتعلم، وإنما الحلم بالتحلم، ومن يتحر الخير يعطه، ومن يتقي الشر يوقه، ثلاث من كن فيه لم ينل الدرجات العلى ولا أقول لكم الجنة: من تكهن أو استقسم أو رده من سفر تطير. "طس، والخطيب، وابن عساكر - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43895 آدمی کو اس کے دین میں بطور فتنہ کے اتنی ہی بات کافی ہے کہ اس کی خطائیں کثیر ہوں اس کی بردباری ناقص ہو، اس کی حقیقت قلیل ہو، رات کو ایک لاش بن کر پڑا رہے اور دن کو پہلوان ہو سست، اجڈ، خیر کی باتوں سے روکنے والا اور برائی کی باتوں میں مزے اڑانے والا ہو۔
رواہ الحسن بن سفیان، و ابونعیم فی الحلیۃ عن الحکم بن عمیر
رواہ الحسن بن سفیان، و ابونعیم فی الحلیۃ عن الحکم بن عمیر
43895- كفى بالمرء في دينه فتنة أن يكثر خطأه، وينقص حلمه، ويقل حقيقته، جيفة بالليل وبطال بالنهار، كسول جزوع هلوع منوع رتوع. "الحسن بن سفيان؛ حل - عن الحكم بن عمير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43896 تین چیزیں (کبیرہ) گناہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، سودا طے کرے پھر اسے توڑ دینا اور جماعت سے خروج کرکے سنت کو ترک کرنا۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
43896- الإثم ثلاثة: الإشراك بالله، ونكث الصفقة، وترك السنة بالخروج من الجماعة. "الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43897 کیا میں تمہیں برے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں، جو تنہا کھائے، جو اپنے عطیہ سے منع کرے اور جو اپنے غلام کو کوڑے مارے۔ رواہ الحکیم عن ابن عباس
43897- ألا أنبئكم بشراركم من أكل وحده، ومنع رفده، وجلد عبده. "الحكيم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا خواب بیان کرنا بڑا گناہ ہے
43898 تم میں سے برا آدمی وہ ہے جو تنہا کسی جگہ اترے، جو اپنے غلام کو مارے، جو اپنے عطیہ سے روکے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
43898- شركم من نزل وحده، وضرب عبده، ومنع رفده. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক: