কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৯৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43919 تین چیزیں میری امت کو لازم ہیں بدفالی، حسد اور بدظنی، کسی نے پوچھا : یارسول اللہ ! ان رذائل کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ؟ ارشاد فرمایا : جب تمہیں حسد آئے تو اللہ تعالیٰ سے استغفار کرو، جب بدظنی ہونے لگے اسے حقیقت مت سمجھو اور جب بدفالی کا گمان گزرے تو اپنا کام کر گزرو اور اس کی طرف مطلق توجہ نہ دو ۔ رواہ الطبرانی عن حارثۃ بن نعمان
43919- ثلاث لازمات لأمتي: الطيرة، والحسد، وسوء الظن؛ قيل: ما يذهبهن يا رسول الله؟ قال: إذا حسدت فاستغفر الله، وإذا ظننت فلا تحقق، وإذا تطيرت فامض. "طب - عن حارثة بن النعمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43920 تین چیزوں کو ابن آدم نہیں چھوڑے گا بدفالی، بدظنی اور حسد۔ تمہیں بدفالی سے نجات مل سکتی ہے کہ اس پر عمل نہ کرو ، بدظنی سے تمہیں بوں نجات مل سکتی ہے کہ اس کا کلام نہ کرو، تمہیں حسد سے نجات مل سکتی ہے کہ تم اپنے بھائی کے لیے برائی نہ چاہو۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن اسماعیل بن امیۃ مرسلاً
43920- ثلاثة لا يهجرهن ابن آدم: الطيرة، وسوء الظن، والحسد؛ فينجيك من الطيرة أن لا تعمل بها، وينجيك من سوء الظن أن لا تتكلم، وينجيك من الحسد أن لا تبغى أخاك سوءا. "هب - عن إسماعيل بن أمية مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43921 تین چیزوں یعنی بدفالی، بدظنی اور حسد سے نکلنے کا ڈھنگ یہ ہے کہ بدفالی کی صورت میں واپس نہ لوٹو، بدظنی کو حقیقت نہ سمجھا جائے حسد کی صورت میں اسے چاہانہ جائے۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
43921- ثلاثة: الطيرة والظن والحسد، فمخرجه من الطيرة أن لا يرجع، ومخرجه من الظن أن لا يحقق، ومخرجه من الحسد أن لا يبغى. "هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43922 تین چیزوں کے فیصلے سے اللہ تعالیٰ فارغ ہوچکا ہے۔ تم میں سے کوئی شخص ہرگز سرکشی نہ کرے چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے : یا ایھا الناس انما بغیکم علی انفسکم۔ یعنی اے لوگو ! تمہاری سرکشی کا وبال تمہارے ہی اوپر پڑے گا۔ تم میں سے کوئی شخص بھی مکروفریب سے کام نہ لے چونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے ” ولا یحیق المکر السییء الاباھلہ “ یعنی مکرو فریب کا وبال مکر کرنیوالوں پر ہی پڑتا ہے۔ اور تم میں سے کوئی شخص عہد ہرگز نہ توڑے چونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ” فمن نکث فانما ینکث علی نفسہ “ یعنی جس نے عہد توڑا بلاشبہ اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔ رواہ الدیلمی عن انس
43922- ثلاث قد فرغ الله من القضاء فيهن: لا يبغين أحدكم فإن الله تعالى يقول: {يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ} ، ولا يمكرن أحدكم فإن الله تعالى يقول: {وَلا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ} ولا ينكثن أحدكم فإن الله تعالى يقول: {فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ} . "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43923 تین چیزیں کمر کو توڑ دینے والی ہیں۔ داخلی فقروفاقہ جو اپنے صاحب کو کبھی تذت نہ دے سکے، وہ عورت جس کا خاوند اس سے بےخوف ہو حالانکہ وہ اس سے خیانت کر ری ہو اور وہ بادشاہ جو اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی رکھ رہا ہو۔ مومن عورت کی نیکوکاری ستر صدیقین کے عمل کی طرح ہے اور فاجرہ عورت کی برائی ایک ہزار فاجروں کی برائی جیسی ہے۔

رواہ ابن زنجویہ عن ابن عمر وھو ضعیف
43923- ثلاث قاصمات الظهر: فقر داخل لا يجد صاحبه متلذذا، وزوجة يأمنها صاحبها وهي تخونه، وإمام يسخط الله ويرضي الناس، وبر المرأة المؤمنة كعمل سبعين صديقا، وفجور المرأة الفاجرة كفجور ألف فاجر. "ابن زنجويه - عن ابن عمر، وهو ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43924 تین آدمیوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر نہیں جانے پاتی، اپنے آقا سے بھاگ جانے والا غلام، وہ عورت جو رات بسر کرے لیکن اس کا شوہر اس سے ناراض ہو اور وہ امام جو کسی قوم کی امامت کرتا ہے لیکن وہ اسے ناپسند کرتے ہوں ۔ رواہ البیہقی عن قتادۃ مرسلاً
43924- ثلاثة لا تجاوز صلاتهم آذانهم: عبد أبق من سيده حتى يأتي فيضع يده في يده، وامرأة بات زوجها غضبان عليها، ورجل أم قوما وهم له كارهون. "ق - عن قتادة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43925 تین آدمیوں کی نماز نہیں قبول کی جاتی، وہ آدمی جو کسی قوم کی امامت کراتا ہو حالانکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں، غلام جب بھاگ جائے حتیٰ کہ اپنے آقا کے پاس واپس لوٹ آئے اور وہ عورت جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر رات گزارے اور اس کی نافرمان ہو۔

رواہ ابن ابی شیبۃ عن الحسن مرسلاً
43925- ثلاثة لا يقبل لهم صلاة: رجل أم قوما وهم له كارهون، والعبد إذا أبق حتى يرجع إلى مولاه، والمرأة إذا باتت مهاجرة لزوجها عاصية له. "ش - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43926 تین آدمیوں کی نماز اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا، وہ عورت جو اپنے گھر سے شوہر کی اجازت کے بغیر نکل جائے، بھاگ جانے والا غلام اور وہ آدمی جو کسی قوم کی امامت کرتا ہو حالانکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ عن سلمان
43926- ثلاثة لا يقبل الله صلاتهم: المرأة تخرج من بيتها بغير إذنه، والعبد الآبق، والرجل يؤم القوم وهم له كارهون. "ش - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43927 تین آدمیوں کی نماز کو اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتے اور نہ ہی ان کی کوئی نیکی اوپر اللہ تعالیٰ کی طرف چڑھنے پاتی ہے، بھاگ جانے والا غلام حتیٰ کہ واپس لوٹ کر اپنا ہاتھ مالکوں کے ہاتھ میں دے دے، وہ عورت جس کا شوہر اس سے ناراض ہے تاوقتیکہ وہ راضی نہ ہوجائے اور شے والا آدمی حتیٰ کہ صحیح ہوجائے۔

رواہ ابن خزیمہ وابن حبان والطبرانی فی الاوسط والبیہقی فی شعب الایمان والضیاء المقدسی عن جابر
43927- ثلاثة لا يقبل الله لهم صلاة ولا تصعد لهم إلى الله حسنة: العبد الآبق حتى يرجع إلى مواليه فيضع يده في أيديهم والمرأة الساخط عليها زوجها حتى يرضى، والسكران حتى يصحو. "ابن خزيمة، حب، طس، هب، ض - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43928 تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں کی جاتی اور نہ ہی آسمان کی طرف اوپر چڑھنے پاتی ہے حتیٰ کہ ان کے سروں کو بھی تجاوز نہیں کرتی۔ وہ آدمی جو کسی قوم کی امامت کرتا ہو اور وہ اسے ناپسند کرتے ہوں۔ رواہ ابن خزیمۃ عن انس
43928- ثلاثة لا يقبل لهم صلاة ولا تصعد إلى السماء ولا تجاوز رؤسهم: رجل أم قوما وهم له كارهون. "ابن خزيمة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43929 تین آدمیوں پر میں لعنت کرتا ہوں، ظالم امیر، اعلانیہ فسق کرنے والا اور وہ بدعتی جو سنت کو منہدم کرتا ہو۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر
43929- ثلاثة لعنتهم: أمير ظالم، وفاسق قد أعلن بفسقه ومبتدع يهدم سنة. "الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے
43930 تین آدمیوں پر اللہ تعالیٰ لعنت کرتا ہے وہ شخص جو اپنے والدین سے منہ پھیرے، وہ شخص جو میاں بیوی کے درمیان تفریق ڈالنے کے درپے ہو پھر بعد میں قسمیں بھی اٹھاتا پھرے اور وہ شخص جو مومنین کے درمیان باتیں پھیلاتا ہوتا کہ مومنین ایک دوسرے سے بغض اور حسد کرنے لگیں ۔ رواہ الدیلمی عن عمر
43930- ثلاثة لعنهم الله تعالى: رجل رغب عن والديه، ورجل سعى بين رجل وامرأة يفرق بينهما، ثم يخلف عليها من بعده، ورجل سعى بين المؤمنين بالأحاديث ليتباغضوا ويتحاسدوا. "الديلمي - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43931 تین آدمی دوزخ کی آگ میں جائیں گے۔ وہ آدمی جس نے دنیا کی خاطر قتال کیا وہ آدمی جو چاہے کہ نصیحت کرے لیکن اپنے علم کا احتساب نہ کرتا ہو اور وہ آدمی جسے وسعت دی گئی اور وہ دنیا اور ناموری کی خاطر سخاوت کرتا ہو۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر
43931- ثلاثة يدخلون النار: رجل قاتل للدنيا، ورجل أراد أن يذكر لا يحتسب علمه، ورجل وسع عليه فجاد به للثناء والدنيا. "الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43932 تین آدمی اللہ تعالیٰ کی سزا کے مستحق ہیں، بھوک کے بغیر کھانا کھانے والا، بیداری کے بغیر نیند اور تعجب خیز بات کے بغیر ہنسی۔ رواہ الدیلمی عن انس
43932- ثلاثة يستوجبون المقت من الله تعالى: الآكل من غير جوع، والنوم من غير سهر، والضحك من غير عجب. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43933 تین آدمیوں کی کوئی ضرورت نہیں، اعلانیہ فسق کرنے والا ، صاحب بدعت اور ظالم بادشاہ ۔ رواہ الدیلمی عن الحسن عن انس
43933- ثلاثة لا حرمة لهم: فاسق معلن بفسقه، وصاحب هوى، وسلطان جائر. "الديلمي - عن الحسن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43934 تین آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہیں دیکھے گا اور نہ ان کا تزکیہ کرے گا ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا۔ وہ آدمی جس کے پاس راستے میں بچا ہوا پانی ہو اور مسافر کو لینے سے روک دے۔ وہ آدمی جو دنیا کی خاطر بادشاہ کے ہاتھ پر بیعت کرے پھر اگر بادشاہ اسے دنیا میں سے کچھ دے دے وہ اس سے راضی رہے اور اگر کچھ نہ دے تو ناراض ہوجائے اور وہ آدمی جو عصر کے بعد اپنا سامان لے کر کھڑا ہوجائے اور کہے : قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اس کے بدلہ میں اتنے اور اتنے درہم دیئے ہیں ، کوئی آدمی اس کی تصدیق کرکے سامان اس سے لے لیتا ہے اور وہ اس کے بدلہ میں نہیں دیتا۔

رواہ عبدالرزاق واحمد و البخاری وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ و ابن جریر عن ابوہریرہ
43934- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: رجل كان له فضل ماء بالطريق فمنعه من ابن السبيل؛ ورجل بايع إماما لا يبايعه إلا للدنيا، فإن أعطاه منها رضي وإن لم يعطه منها سخط؛ ورجل أقام سلعته بعد العصر فقال: والله الذي لا إله غيره لقد أعطيت بها كذا وكذا، فصدقه رجل وأخذها ولم يعط بها. "عب، حم، خ، د، ت، هـ، وابن جرير - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43935 تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں کریں گے، نہ ان کا تزکیہ کریں گے اور نہ ہی ان کی طرف نظر کریں گے بلکہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا، بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور متکبر فقیر۔ رواہ احمد ومسلم والنسائی عن ابوہریرہ
43935- ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا يزكيهم ولا ينظر إليهم ولهم عذاب أليم: شيخ زان، وملك كذاب، وعائل مستكبر. "حم، م، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43936 اللہ تعالیٰ بوڑھے زانی کی طرف نہیں دیکھے گا، متکبر فقیر کی طرف بھی نہیں دیکھے گا اور اس شخص کی طرف بھی نہیں دیکھے گا جو تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹتا چلا جائے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
43936- لا ينظر الله إلى الأشمط الزاني، ولا العائل المزهو، ولا الذي جر إزاره من الخيلاء. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43937 تین چیزوں کے ہوتے ہوئے عمل کوئی نفع نہیں دیتا، شرک باللہ، والدین کی نافرمانی اور جنگ سے بھاگنا۔ رواہ الطبرانی عن ثوبان

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2606 والضعیفۃ 1384 ۔
43937- ثلاثة لا ينفع معهن عمل: الشرك بالله، وعقوق الوالدين، والفرار من الزحف. "طب - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43938 قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کا تزکیہ کرے گا بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا، کتاب کا معلم جو کسی یتیم کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف بنائے ، وہ سائل جو مانگتا ہو حالانکہ وہ مانگنے سے بےنیاز ہو اور وہ شخص جو بادشاہ کے پاس بیٹھ کر اس کی چاہت کے مطابق باتیں کرے۔ رواہ الرافعی عن ابن عباس وسندہ واہ
43938- ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: معلم الكتاب، يكلف اليتيم ما لا يطيق؛ وسائل يسأل وهو مستغن عن السؤال؛ ورجل قعد عند السلطان يتكلم بهوى السلطان. "الرافعي - عن ابن عباس، وسنده واه".
tahqiq

তাহকীক: