কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৯৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43939 تین آدمی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں جبکہ ان کی دعا نہیں قبول کی جاتی ، وہ آدمی جو اپنا مال کسی بیوقوف کو دے دے حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ” ولا تو توا السفھآء اموالکم “ یعنی بیوقوفوں کو اپنا مال مت دو ۔ وہ آدمی جس کے نکاح میں بدخلق بیوی ہو اور وہ اسے طلاق نہ دیتا ہو اور وہ آدمی جو خریدو فروخت تو کرے لیکن اس پر گواہ نہ بنائے۔ رواہ ابن عساکر عن ابی موسیٰ
43939- ثلاثة يدعون الله فلا يستجاب لهم: رجل أعطى ماله سفيها وقد قال الله تعالى: {وَلا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ} ، ورجل له امرأة سيئة الخلق فلا يطلقها، ورجل بايع ولم يشهد. "ابن عساكر - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43940 لوگوں میں تین آدمی شریر ترین ہیں، والدین پر اپنی برتری ظاہر کرنے والا اور انھیں حقیر سمجھنے والا ، وہ آدمی جو لوگوں کے درمیان جھوٹ بول کر فساد پھیلائے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے بغض کرنے لگیں اور ایک دوسرے سے دور ہوجائیں اور وہ آدمی جو میاں بیوی کے درمیان ناچاقی ڈالنے کے لیے جھوٹ بولے حتیٰ کہ شوہر کو بیوی پر ناحق غیرت آنے لگے حتیٰ کہ ان دونوں کے درمیان تفریق ڈال دے۔ رواہ ابونعیم عن ابن عباس
43940- شر الناس ثلاثة: متكبر على والديه يحقرهما، ورجل سعى في فساد بين الناس بالكذب حتى يتباغضوا ويتباعدوا، ورجل سعى بين رجل وامرأة بالكذب حتى يغيره عليها بغير الحق حتى فرق بينهما ثم يخلفه عليها من بعده. "أبو نعيم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43941 اگر اللہ تعالیٰ کا کوئی بندہ اہل آسمان واہل زمین کی طرح مختلف انواع کے اعمال نیکیاں اور تقویٰ لے کر اللہ تعالیٰ کے پاس حاضر ہو تو تین خصلتوں کے ہوتے ہوئے اس کے یہ سارے اعمال ذرہ کے برابر بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں حیثیت نہیں رکھتے ، عجب کے ہوتے ہوئے، مومن کو اذیت پہنچاتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوسی کے ہوتے ہوئے۔
رواہ الدیلمی عن ابی الدرداء وفیہ عمرو بن بکر السکسکی
رواہ الدیلمی عن ابی الدرداء وفیہ عمرو بن بکر السکسکی
43941- لو أن عبدا من عباد الله قدم على الله بعمل أهل السماوات والأرضين من أنواع البر والتقوى لم يزن ذلك مثقال ذرة عند الله مع ثلاث خصال: مع العجب، وأذى المؤمنين، والقنوط من رحمة الله عز وجل. "الديلمي - عن أبي الدرداء، وفيه عمرو بن بكر السكسكي واه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریاکاروں کی سزا
43942 ہر وہ عمل جس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی جائے بدکاری سے بھی جلدی اس پر پکڑ کی جاتی ہے اور ہر وہ عمل جس سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہورہی ہو حیلہ سے بھی زیادہ جلدی اس پر عمل پر ثواب مرتب ہوتا ہے اور جھوٹی قسم تو گھروں کو اجاڑ دیتی ہے۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
43942- ما من شيء عصي الله به هو أعجل عقابا من البغي، وما من شيء أطيع الله فيه أسرع ثوابا من الصلة، واليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع1. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43943 جو قوم بھی عہد توڑتی ہے ان میں قتل عام ہوجاتا ہے ، جب قوم سے فاحش امور صادر ہوں اس قوم پر اللہ تعالیٰ موت کو مسلط کردیتے ہیں، اور جو قوم زکوۃ دینے سے انکار کرتی ہے اللہ تعالیٰ اس قوم سے بارش کو روک دیتے ہیں۔
رواہ ابو یعلی والرویانی والحاکم والنسائی و سعید بن المنصور عن عبداللہ بن یریدہ عن ابیہ
رواہ ابو یعلی والرویانی والحاکم والنسائی و سعید بن المنصور عن عبداللہ بن یریدہ عن ابیہ
43943- ما نقص قوم العهد قط إلا كان القتل بينهم، ولا ظهرت الفاحشة في قوم قط إلا سلط الله عليهم الموت، ولا منع قوم الزكاة إلا حبس الله عنهم المطر. "ع، والروياني، ك، ن، ص عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43944 جو شخص بستر پر سویا اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا تو قیامت کے دن اس کے لیے یہ بڑی نقصان دہ بات ہوگی، جو آدمی کسی مجلس میں شریک ہوا اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا قیامت کے دن یہ مجلس اس پر وبال بنے گی اور جو شخص کسی راستے پر چلا اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا تو قیامت کے دن اس کا چلنا اس پر وبال ہوگا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
43944- من اضطجع مضجعا لم يذكر الله فيه كان عليه ترة 2 يوم القيامة، ومن جلس مجلسا لم يذكر الله فيه كان عليه ترة يوم القيامة، ومن مشى ممشى لم يذكر الله فيه كان عليه ترة يوم القيامة. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43945 جس شخص نے گمراہی کا جھنڈا بلند کیا یا علم کو چھپایا یا کسی ظالم کی مدد کی حالانکہ اسے علم تھا کہ وہ ظلم ہے وہ اسلام سے بری الذمہ ہے۔ رواہ ابن الجوزی فی العلل عن ابن عمرو بن عنیسۃ
43945- من أعتقد لواء ضلالة، أو كتم علما، أو أعان ظالما وهو يعلم أنه ظالم فقد برئ من الإسلام. "ابن الجوزي في العلل - عن ابن عمرو بن عنبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43946 جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود میں سے کسی حد کے آڑے آئی گویا وہ شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کرنے والا ہے۔ جس شخص نے کسی ناحق جھگڑے میں مدد کی گویا وہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کے سائے تلے جگہ لے رہا ہے حتیٰ کہ وہ مدد چھوڑ دے۔ جس شخص نے کسی مومن مرد یا مومن عورت پر تہمت لگائی اللہ تعالیٰ اسے گناہ گار جہنمیوں کی پیپ اور خون کی کیچڑ میں ٹھہرائے گا۔ جو شخص مقروض ہو کر مرا اس کا حساب اس کی نیکیوں سے چکایا جائے گا حتیٰ کہ نہ کوئی دینار چھوڑا جائے گا اور نہ ہی کوئی درہم۔ فجر کی دو رکعتوں پر پابندی کرو چونکہ یہ رکعتیں فضائل والی ہیں۔ رواہ احمد عن ابن عمر
43946- من حالت شفاعته دون حد من حدود الله فهو مضاد الله في أمره، ومن أعان على خصومة بغير حق فهو مستظل في سخط الله حتى يترك، ومن قفا 1 مؤمنا أو مؤمنة حبسه الله في ردغة الخبال عصارة أهل النار، ومن مات وعليه دين أخذ لصاحبه من حسناته، لا دينار ثم ولا درهم، وركعتي الفجر حافظوا عليهما فإنهما من الفضائل. "حم - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43947 جو شخص شکار کے پیچھے لگا وہ غفلت میں پڑا، جس نے دیہات کو اختیار کیا اس میں جفا آئی جو بادشاہ کے پاس آیا فتنہ میں مبتلا ہوا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس
43947- من علق الصيد غفل، ومن لزم البادية جفا، ومن أتى السلطان افتتن. "هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43948 جو شخص اللہ تعالیٰ پر آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنی جو رکوحمام میں داخل نہ کرے، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ کسی عورت کے پاس خلوت میں نہ بیٹھے درآنحالیکہ اس عورت کے ساتھ اس کا کوئی محرم نہ ہو چونکہ اس حالت میں تیسرا ان کے ساتھ شیطان ہوگا۔ رواہ احمدعن جابر
43948- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل حليلته الحمام، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يعقد على مائدة يشرب عليها الخمر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يخلون بامرأة وليس معها ذو محرم منها، فإن ثالثهما الشيطان. "حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43949 جو شخص گواہی دیتا ہو ک ہمیں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں وہ پیشاب کی حاجت پیش آنے کی حالت میں نماز میں حاضر نہ ہو حتیٰ کہ وہ پیشاب سے فارغ نہ ہوجائے۔ جو شخص گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرائے وہ مقتدیوں کے علاوہ صرف اپنے ہی لیے دعا نہ مانگے۔ جو شخص گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں وہ بغیر اجازت کے کسی گھر میں داخل نہ ہو چنانچہ جب بلا اجازت گھر کے اندر دیکھ لیا گویا وہ گھر میں داخل ہوچکا۔
رواہ الطبرانی والخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی امامۃ وہ فیہ السفر بن لسیر قال الذھبی فیہ، ھو مجھول
رواہ الطبرانی والخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی امامۃ وہ فیہ السفر بن لسیر قال الذھبی فیہ، ھو مجھول
43949- من كان يشهد إني رسول الله فلا يشهد الصلاة حاقنا حتى يتخفف، ومن كان يشهد أني رسول الله فأم قوما فلا يختص نفسه بالدعاء دونهم، ومن كان يشهد أني رسول الله فلا يدخل على أهل بيت حتى يستأنس ويسلم، فإذا نظر في قعر البيت فقد دخل. "طب والخطيب في المتفق والمفترق - عن أبي أمامة وفيه السفر ابن نسير قال الذهبي: مجهول".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43950 تم میں سے کوئی شخص بھی پیشاب کی حاجت محسوس کرتے ہوئے نماز میں حاضر نہ ہو حتیٰ کہ پیشاب سے فارغ ہولے (پھر نماز کے لیے آئے) جس شخص نے بغیر اجازت کے گھر میں نظر ڈال دی گویا وہ گھر میں داخل ہوچکا، جس شخص نے کسی قوم کی امامت کرائی پھر انھیں چھوڑ کر دعا کے ساتھ صرف اپنے آپ کو مخصوص کیا گویا اس ن ان کے ساتھ خیانت کی۔
رواہ احمد والبخاری فی التاریخ والطبرانی وابن عساکر عن ابی امامۃ
رواہ احمد والبخاری فی التاریخ والطبرانی وابن عساکر عن ابی امامۃ
43950- لا يأتي أحدكم الصلاة وهو حقن حتى يتخفف، ومن أدخل عينيه في بيت بغير إذن أهله فقد دمر 1، ومن صلى فخص نفسه بدعوة من دونهم فقد خانهم. "حم، خ في التاريخ، طب، وابن عساكر - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہد توڑنے والی قوم میں قتل عام ہوجاتا ہے
43951 جو شخص مرچکا اور وہ تین چیزوں سے بری الذمہ تھا تکبر سے ، دھوکا دہی سے اور قرض سے وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ثوبان
43951- من مات وهو بريء من ثلاثة: من الكبر والغلال والدين، دخل الجنة. "هب - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43952 میری امت کی ہلاکت تین چیزوں میں عصبیت میں، قدریہ (وہ فرقہ جو تقدیر کا منکر ہے) میں اور غیر ثقہ راوی سے روایت کرنے میں۔ رواہ البزار وابن ابی حاتم فی السنۃ والعقیلی والطبرانی وابن عساکر عن ابن عباس وضعف، والطبرانی فی الاوسط عن ابی قتادۃ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے التعقبات 4 واللاًلی 263/1 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے التعقبات 4 واللاًلی 263/1 ۔
43952- هلاك أمتي في ثلاث: في العصبية، والقدرية، والرواية من غير ثبت. "بز، وابن أبي حاتم في السنة؛ عق، طب وابن عساكر - عن ابن عباس - وضعف؟ طس - عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43953 مالک کے لیے مملوک کی طرف سے ہلاکت ہے، مملوک کے لیے مالک کی طرف سے ہلاکت ہے، مالدار کے لیے فقیر کی طرف سے ہلاکت ہے، فقیر کے لیے غنی (مالدار) کی طرف سے ہلاکت ہے ضعیف کے لیے تند خو کی طرف سے ہلاکت ہے اور تند خو کے لیے ضعیف کی طرف سے ہلاکت ہے۔ رواہ سمویہ عن انس
43953- ويل للمالك من المملوك، ويل للملوك من المالك، ويل للغني من الفقير، ويل للفقير من الغني، وويل للضعيف من الشديد، وويل للشديد من الضعيف. "سمويه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43954 تم ہرگز کسی چیز کو گالی مت دو ، بھلائی کے کام سے چوکو مت گو کہ اپنا چہرہ اپنے بھائی کے لیے پھیلائے اور تم اس سے بات کررہے ہو، اپنا ڈول پانی طلب کرنے والے کے برتن میں انڈیل دو ، تہبند کو نصف پنڈلی تک رکھو اگر ایسا نہ کرسکو تو ٹخنوں تک رکھو، نیز شلوار (یا تہبند) کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے بچو، چونکہ ٹخنوں سے نیچے شلوار لٹکانا تکبر ہے اور اللہ تعالیٰ تکبر کو پسند نہیں فرماتے ۔ رواہ احمد عن رجل
43954- لا تسبن شيئا، ولا تزهد في المعروف ولو ببسط وجهك إلى أخيك وأنت تكلمه، وأفرغ من دلوك في إناء المستسقى واتزر إلى نصف الساق، فإن أبيت فإلى الكعبين، وإياك وإسبال الإزار! فإنها من المخيلة 1، والله لا يحب المخيلة. "حم - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43955 بخیل جنت میں داخل نہیں ہوگا، دھوکا باز جنت میں داخل نہیں ہوگا، خائن اور بداخلاق بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا، جنت کا دروازہ سب سے پہلے مملوکین کھٹکھٹائیں گے جبکہ وہ آپس میں اللہ تعالیٰ کے ہاں نیکوکار ہوں۔ رواہ احمد وابو یعلیٰ عن ابی بکر
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1254 ۔
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1254 ۔
43955- لا يدخل الجنة بخيل، ولا خب، ولا خائن، ولا سييء الملكة، وأول من يقرع باب الجنة المملوكون إذا أحسنوا فيما بينهم وبين الله وفيما بينهم وبين مواليهم. "حم، ع - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43956 اے لوگو اس آدمی کا کوئی دین نہیں جس نے کتاب اللہ کی ایک آیت کا بھی انکار کیا، اے لوگو ! اس شخص کا کوئی دین نہیں جس نے اللہ تعالیٰ پر باطل کا دعویٰ کیا، اے لوگو ! اس شخص کا کوئی دین نہیں جس نے اللہ تعالیٰ کے نافرمان کی اطاعت کی۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابی سعید
43956- يا أيها الناس! إنه لا دين لمن دان بجحود آية من كتاب الله، يا أيها الناس! لا دين لمن دان بقربة باطل ادعاها على الله، يا أيها الناس! إنه لا دين لمن دان بطاعة من عصى الله. "حل - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43957 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور عزت والوں یعنی فرشتوں سے حیاء کرو چونکہ فرشتے تم سے بجز تین مواقع کے الگ نہیں ہونے پاتے، جبکہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کررہا ہو، جبکہ بیت الخلاء میں ہو تم میں سے جب کوئی غسل کرنا چاہے یتو وہ کسی دیوار کے پیچھے چھپ کر غسل کرے یا کسی اونٹ کے پیچھے بیٹھ کر غسل کرے یا اس کا کوئی بھائی اس پر پردہ کرے۔
رواہ عبدالرزاق عن مجاہد مرسلاً
رواہ عبدالرزاق عن مجاہد مرسلاً
43957- يا أيها الناس! اتقوا الله واستحيوا من الكرام، فإن الملائكة لا تفارقكم إلا عند أحد ثلاث: إذا كان الرجل يجامع امرأته، وإذا كان على الخلاء، فإذا اغتسل أحدكم فليتوار بالاغتسال إلى جدار أو إلى جنب بعير أو يستر عليه أخوه. "عبد الرزاق - عن مجاهد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43958 شرابی اپنی قبر سے نکلے گا اس کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا : ” اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس “ سود خور اپنی قبر سے اٹھے گا اس کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا، ” اللہ کے پاس اس کے لیے کوئی حجت نہیں ہے “ ذخیر اندوز اٹھے گا اور اس کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا ” اے کافر اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے “ ۔ رواہ الدیلمی عن ابن مسعود
43958- يخرج الخمار من قبره مكتوب بين عينيه: آيس من رحمة الله، ويقوم آكل الربا من قبره مكتوب بين عينيه: لا حجة له عند الله، ويقوم المحتكر مكتوب بين عينيه: يا كافر تبوأ مقعدك من النار. "الديلمي - عن ابن مسعود".
তাহকীক: