কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৯৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43959 قیامت کے دن دوزخ سے ایک گردن برآمد ہوگی جو تار کول سے بھی زیادہ سیاہ ہوگی اور نرم زبان سے کلام کرے گی اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی اس کی ایک زبان ہوگی جس سے وہ باتیں کرے گی، چنانچہ وہ کہے گی : مجھے ہر ظالم و جابر کے بارے میں حکم دیا گیا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے اور جو بلاوجہ کسی کو قتل کرے، چنانچہ وہ گردن ان پر ٹوٹ پڑے گی اور انھیں دیگر لوگوں سے پانچ سال قبل دوزخ میں دھکیل دے گی۔

رواہ ابن ابی شیبۃ والبزاز وابویعلی والطبرانی فی الاوسط والدارقطنی فی الافراد والخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابی سعید
43959- يخرج عنق من النار يوم القيامة أشد سوادا من القار فيتكلم بلسان طلق ذلق، لها عينان تبصر بهما، ولسان تتكلم به، فتقول: إني أمرت بكل جبار عنيد، ومن دعا مع الله إلها آخر، ومن قتل نفسا بغير نفس، فتنضم عليهم، فتقذفهم في النار قبل الناس بخمسمائة سنة. "ش، ز، ع، طس، قط في الأفراد، والخرائطي في مساوي الأخلاق - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43960 قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نمودار کی جائے گی وہ کہے گی میرے لیے تین آدمی ہیں ہر ظالم و جابر اور وہ جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اور جس نے بغیر نفس کے کسی کو قتل کیا۔ رواہ ابویعلی عن ابی سعید
43960- يرسل عنق من جهنم يوم القيامة يقول: إن لي ثلاثة: كل جبار عنيد، ومن دعا مع الله إلها آخر، ومن قتل نفسا بغير نفس. "ع - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43961 تعجب ہے غافل آدمی پر حالانکہ اس کے متعلق غفلت نہیں برتی جاتی، تعجب ہے دنیا کے طالب پر حالانکہ موت اس کی طلب میں لگی رہتی ہے اور تعجب ہے منہ بھر کر ہنسنے والے پر کہ وہ نہیں جانتا آیا کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہے یا ناراض ۔ رواہ ابوالشیخ و ابونعیم عن ابن مسعود
43961- عجبا لغافل ولا يغفل عنه! وعجبا لطالب دنيا والموت يطلبه! وعجبا لضاحك ملء فيه لا يدري أرضى الله أم أسخط. "أبو الشيخ وأبو نعيم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قومی عصبیت ہلاکت کا سبب ہے
43962 اے لوگو ! تمہیں حیاء نہیں آتی، تم وہ کچھ جمع کرنے میں لگے ہو جسے تم کھا نہیں سکو گے، تم ایسی عمارتیں بنانے میں مصروف ہو جنہیں آباد نہیں کرسکو گے ، تم وہ لمبی چوڑی امیدیں رکھتے ہو جنہیں تم پا نہیں سکو گے، کیا تمہیں اس سے حیاء نہیں آتی۔

رواہ الطبرانی عن اجالو لید بنت عمر بن خطاب
43962- يا أيها الناس! أما تستحيون! تجمعون ما لا تأكلون، وتبنون ما لا تعمرون، وتأملون ما لا تدركون، ألا تستحيون من ذلك. "طب - عن أم الوليد بنت عمر الخطاب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع۔۔۔ترھیب رباعی کے بیان میں
43963 چار چیزیں میری امت میں جاہلیت میں سے ہوں گی وہ انھیں نہیں چھوڑیں گے نسب پر فخر، نسب پر طعنہ زنی، ستاروں سے بارش طلب کرنا اور نوحہ زنی۔

رواہ مسلم عن ابی مالک الاشعری
43963- أربع في أمتي من أمر الجاهلية لا يتركونهن: الفخر في الأحساب، والطعن في الأنساب، والاستسقاء بالنجوم، والنياحة. "م 1 - عن أبي مالك الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع۔۔۔ترھیب رباعی کے بیان میں
43964 چار چیزیں بدبختی میں سے ہیں، آنکھوں کا جمود، سنگدلی، حرص اور لمبی لمبی امیدیں۔

رواہ ابن عدی فی الکامل و ابونعیم فی الحلیۃ عن انس

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 76 اور ترتیب الموضوعات 934 ۔
43964- أربع من الشقاء: جمود العين، وقسوة القلب، والحرص، وطول الأمل. "عد، حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع۔۔۔ترھیب رباعی کے بیان میں
43965 چار چیزیں چار چیزوں میں قبول نہیں کی جاتیں خیانت، یا چوری یا دھوکا دہی سے حاصل کیا جانے والا نفقہ (خرچہ) یا یتیم کا مال، حج میں یا عمرہ میں یا جہاد میں یا صدقہ میں (قبول نہیں کیا جاتا) ۔ رواہ سعید بن المنصور عن مکحول مرسلا وابن عدی عن ابن عمر

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 765 ۔
43965- أربع لا يقبلن في أربع: نفقة من خيانة، أو سرقة، أو غلول، أو مال يتيم، في حج ولا عمرة ولا جهاد ولا صدقة. "ص - عن مكحول مرسلا؛ عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع۔۔۔ترھیب رباعی کے بیان میں
43966 اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ چار آدمیوں کو جنت میں داخل نہ کرے اور نہ ہی انھیں جنت کی نعمتیں چکھائے (وہ یہ ہیں) دائمی شرابی، سود خور، ناحق یتیم کا مال کھانے والا ، اور والدین کا نافرمان ۔ رواہ الحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 749 ۔
43966- أربع حق على الله أن لا يدخلهم الجنة، ولا يذيقهم نعيمها: مدمن الخمر، وآكل الربا، وآكل مال اليتيم بغير حق، والعاق لولديه. "ك، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43967 چار آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (نظر رحمت سے) نہیں دیکھیں گے، والدین کے نافرمان کی طرف، احسان جتلانے والے کی طرف، دائمی شرابی کی طرف اور تقدیر کے جھٹلانے والے کی طرف۔ رواہ الطبرانی وابن عدی فی الکامل عن ابی امامۃ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 466 و ضعیف الجامع 768 ۔
43967- أربعة لا ينظر الله تعالى إليهم يوم القيامة: عاق، ومنان، ومدمن خمر، ومكذب بقدر. "طب، عد - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43968 چار آدمیوں سے اللہ تعالیٰ کو بغض ہے، قسمیں اٹھا اٹھا کر اپنے سامان کو فروخت کرنے والے سے، متکبر فقیر سے، بوڑھے زانی سے اور ظالم حکمران سے۔

رواہ النسائی والبیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
43968- أربعة يبغضهم الله تعالى: البياع الحلاف، والفقير المحتال، والشيخ الزاني، والإمام الجائر. "ن، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43969 امر جاہلیت میں سے چار چیزیں میری امت میں باقی رہیں گی میری امت ان کو نہیں چھوڑے گی، نسبی شرافت پر فخر، نسب پر طعنہ زنی، ستاروں سے بارش کا طلب کرنا اور میت پر نوحہ زنی، نوحہ کرنے والی عورت نے اگر توبہ نہ کی تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گی کہ اس پر تار کول کی شلوار اور دوزخ کی شعلہ زن آگ کی چادر ہوگی۔

رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن ابی مالک الاشعری
43969- أربع بقين في أمتي من أمر الجاهلية ليسوا بتاركيها: الفخر بالأحساب والطعن في الأنساب، والاستسقاء بالنجوم، والنياحة على الميت؛ وإن النائحة إذا لم تتب قبل الموت جاءت يوم القيامة عليها سربال من قطران ودرع من لهب النار. "حم، طب - عن أبي مالك الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43970 چار چیزیں میری امت میں امر جاہلیت میں سے ہوں گی میری امت ان کو نہیں چھوڑے گی، نسب میں طعنہ زنی ، میت پر نوحہ زنی، ستاروں سے بارش طلبی کہ ہمیں فلاں فلاں ستارے سے بارش ملی، اور چھوت کا عقیدہ۔ کہ ایک اونٹ کو خارش ہوئی اس نے سو اونٹوں کو خارشی بنادیا، بتائیے پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی۔ رواہ احمد والترمذی عن ابوہریرہ
43970- أربع في أمتي من أمر الجاهلية لن يدعهن الناس: الطعن في الأنساب، والنياحة على الميت، والأنواء: مطرنا بنوء كذا وكذا، والإعداء: أجرب بعير فأجرب مائة بعير، فمن أجرب البعير الأول. "حم، ت 1 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43971 چار چیزوں کا تعلق جفا سے ہے۔ آدمی کھڑے ہو کر پیشاب کرنا یا نماز سے فارغ ہونے سے قبل پیشانی صاف کرنا یا کوئی شخص اذان سنے لیکن کلمات اذان جواب میں نہ دہرائے یا اس آدمی کی راہ میں نماز پڑھے جو اس کی نماز کو قطع کردے۔

رواہ ابن عدی والبیہقی فی السنن عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 457 و ضعیف الجامع 757 ۔
43971- أربع من الجفاء: يبول الرجل قائما أو يكثر مسح جبهته قبل أن يفرغ من صلاته، أو يسمع المؤذن يؤذن فلا يقول مثل ما يقول، أو يصلي بسبيل من يقطع صلاته. "عد، هق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43972 چار خصلتیں آل قارون کی خصلتوں میں سے ہیں، باریک لباس ، سرخ لباس، تلواریں نیام سے باہر رکھنا چنانچہ قارون تکبر کے مارے اپنے غلام کے چہرہ کی طرف بھی نہیں دیکھتا تھا۔

رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابوہریرہ

کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 750 ۔
43972- أربع خصال من خصال آل قارون: لباس الخفاف المقلوبة، ولباس الأرجوان، وجر نعال السيوف، وكان الرجل لا ينظر إلى وجه خادمه تكبرا. "فر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43973 میرے متعلق جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی کسی حد میں حائل ہوئی گویا اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی، جو شخص مرگیا اور اس کے ذمہ قرض تھا وہ قرض دینا رودرھم کی شکل میں نہیں بلکہ نیکیوں اور بدیوں کی شکل میں تھا اور جس شخص نے جان بوجھ کر باطل میں جھگڑا کیا وہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کا مستحق بن جاتا ہے اور جس شخص نے کسی مومن کے متعلق ناشائستہ بات کہی اللہ تعالیٰ اسے جہنمیوں کے خون اور پیپ کی کیچڑ میں ٹھہرائے گا تاوقتیکہ اسے اپنی کہی ہوئی بات سے چھٹکارا مل جائے جبکہ اسے چھٹکار انھیں مل سکتا۔

رواہ ابوداؤد و الطبرانی والحاکم والبیہقی عن ابن عمر
43973- من حالت شفاعته دون حد من حدود الله في فقد ضاد الله في أمره، ومن مات وعليه دين فليس بالدينار والدرهم ولكن بالحسنات والسيئات، ومن خاصم في باطل وهو يعلمه لم يزل في سخط الله حتى ينزع، ومن قال في مؤمن ما ليس فيه أسكنه الله ردغة الخبال حتى يخرج مما قال وليس بخارج. "د 1، طب، ك، هق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائمی شرابی نظر رحمت سے محروم ہوگا
43974 بےہودہ کلام مت کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ مت پھیرو (قطع تعلقی مت کرو) ، ایک دوسرے کی جاسوسی مت کرو اور کسی دوسرے کے طے کیے ہوئے سودے پر بھاؤ تاؤ مت لگاؤ اے اللہ کے بندو ! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ رواہ مسلم عن ابوہریرہ
43974- لا تهجروا، ولا تدابروا، ولا تجسسوا، ولا يبع بعضكم على بيع بعض، وكونوا عباد الله إخوانا. "م - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب رباعی ۔۔۔حصہ اکمال
43975 قیامت کے دن مخلوق میں اللہ تعالیٰ کے ہاں بدترین لوگ جھوٹے اور متکبرین ہوں گے اور اپنے سینوں میں اپنے بھائیوں کے خلاف بہت سخت بغض رکھتے ہیں، جب وہ اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں تو ہنس مکھ سے اور جنہیں اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف سے بلایا جاتا ہے تو سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جنہیں جب شیطان اور اس کے کام کی طرف بلایا جاتا ہے تو بہت جلدی کرتے ہیں۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن الوضین بن عطاء

کلام : احیاء میں ہے کہ اس حدیث کی کوئی اصل نہیں دیکھئے الاحیاء 341 والضعیفۃ 2396
43975- أبغض خليقة الله إلى الله يوم القيامة الكذابون، والمستكبرون، والذين يكثرون البغضاء لإخوانهم في صدورهم، فإذا لقوهم تخلقوا لهم، والذين إذا دعوا إلى الله ورسوله كانوا بطاء، وإذا دعوا إلى الشيطان وأمره كانوا سراعا. "الخرائطي في مساوي الأخلاق - عن الوضين بن عطاء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب رباعی ۔۔۔حصہ اکمال
43976 اسلام میں چار چیزوں کا وجود جاہلیت کی باقیات میں سے ہے، نوحہ زنی، حسب ونسب پر فخر، اچھوت کا عقیدہ اور ستاروں سے بارش طلب کرنا۔ رواہ بن حریر عن ابن عباس
43976- أربع من الجاهلية في الإسلام: النياحة، والتفاخر بالأحساب، والعدوى، والأنواء. "ابن جرير - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43977 میری امت میں جاہلیت کی چار چیزیں رہیں گی اور وہ انھیں نہیں چھوڑیں گے، خاندانی شرافت پر فخر، نسب پر طعنہ زنی، ستاروں سے بارش طلب کرنا اور میت پر نوحہ زنی۔

رواہ ابن جریر عن انس بن مالک وقال ھو وھم والصحیح عن ابی مالک الاشعری
43977- إن في أمتي أربعا من أمر الجاهلية ليسوا بتاركيهن: الفخر بالأحساب، والطعن في الأنساب، والاستسقاء بالنجوم، والنياحة على الميت. "ابن جرير - عن أنس بن مالك، وقال: هو وهم، والصحيح عن أبي مالك الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৯৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43978 چار آدمیوں پر اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے اوپر سے لعنت بھیجتا ہے اور فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں :

1 ۔ مسکینوں کو بہکانے والا۔ خالد کہتے ہیں یعنی وہ آدمی جو اپنے ہاتھ سے مسکین کی طرف اشارہ کرکے کہے کہ میرے پاس آ میں تجھے کچھ دیتا ہوں ، چنانچہ مسکین جب اس کے پاس آجائے اور وہ آگے سے کہے میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

2 ۔ اور وہ آدمی جو نابینا سے کہے کہ کنوئیں سے بچو، چوپائے سے بچو حالانکہ اس کے سامنے کوئی چیز نہ ہو۔

3 ۔ اور وہ آدمی جو کسی قوم کا ٹھکانا دریافت کرتا ہو اور لوگ آگے سے اسے کسی اور کا ٹھکانا بتادیں۔

4 اور وہ آدمی جو اپنے والدین کو مارتا ہو حتیٰ کہ والدین فریاد کرنے لگیں۔

رواہ الحاکم عن ابی امامۃ وفیہ خالد بن الزبر قان وھو منکر الحدیث
43978- أربعة لعنهم الله من فوق عرشه وأمنت عليهم الملائكة: مضل المساكين - قال خالد: الذي يهوي بيده إلى المسكين فيقول: هلم أعطيك، فإذا جاءه قال: ليس معي شيء، والذي يقول للمكفوف: اتق البئر، اتق الدابة، وليس بين يديه شيء، والرجل يسأل عن دار القوم فيدلونه على غيرها، والرجل يضرب الوالدين حتى يستغيثا. "ك - عن أبي أمامة، وفيه خالد بن الزبرقان: منكر الحديث".
tahqiq

তাহকীক: