কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৯৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43979 چار آدمی جہنمیوں کی اذیت میں مزید اضاف کریں گے اور وہ حمیم وجحیم کے درمیان منڈلاتے رہیں گے، انھیں ہلاکت کی طرف بلایا جائے گا، جہنمی ایک دوسرے سے کہیں گے ان لوگوں کو کیا ہوا انھوں نے ہمیں اذیت میں مبتلا کردیا ہے حالانکہ ہم پہلے سے اذیت میں پڑے ہوئے تھے ، چنانچہ ایک آدمی ہوگا اس پر انگاروں کا تابوت لٹک رہا ہوگا، ایک آدمی ہوگا وہ اپنی انتڑیاں گھسیٹ رہا ہوگا ، ایک آدمی کے منہ سے خون اور پیپ بہہ رہی ہوگی ایک آدمی خود اپنا گوشت کھارہا ہوگا، چنانچہ تابوت والے سے کہا جائے گا تیری اس حالت کی کیا وجہ ہے تو نے تو ہماری اذیت میں مزید اضافہ کردیا ہے ؟ وہ کہے گا میں مرگیا اور مجھ پر لوگوں کا قرض تھا اور اس کی قضاء کی کوئی صورت نہیں بن پڑی تھی، پھر انتڑیاں گھسیٹنے والے سے پوچھا جائے گا : اس منحوس کی کیا حالت ہے جس نے ہماری اذیت میں اضافہ کردیا ہے ؟ وہ جواب دے گا : اس منحوس کو پیشاب کرنے میں کوئی پروا نہیں ہوتی تھی کہ اس کے جسم کے کسی حصہ پر پیشاب لگ رہا ہے پھر بعد میں غسل بھی نہیں کرتا تھا۔ پھر اس شخص سے کہا جائے گا جس کے منہ سے خون اور پیپ بہہ رہی ہوگی، اس منحوس کی کیا حالت ہے اس نے ہماری اذیت میں اضافہ کردیا ہے ؟ وہ کہے گا : یہ منحوس بےہودہ گوئی اور غلط کلامی میں مصروت رہتا تھا اور اس سے لذت بھی محسوس کرتا تھا، پھر اپنا گوشت کھانے والے سے پوچھا جائے گا : اس منحوس کی یہ حالت کیوں ہے اس نے جو ہماری اذیت میں جو چند اضافہ کردیا ہے ؟ وہ جواب دے گا : یہ منحوس غیبت کرکے لوگوں کا گوشت کھاتا تھا اور چغلی کھاتا تھا۔
رواہ سعید بن المنصور وابن ابی الدنیا فی ذھ العیبۃ وابن المبارک و ابونعیم فی الحلیۃ والطبرانی عن شفی بن مانع الا صبحی وقال الطبرانی ، قد اختلف فی صحبتہ
رواہ سعید بن المنصور وابن ابی الدنیا فی ذھ العیبۃ وابن المبارک و ابونعیم فی الحلیۃ والطبرانی عن شفی بن مانع الا صبحی وقال الطبرانی ، قد اختلف فی صحبتہ
43979- أربعة يؤذون أهل النار على ما بهم من الأذى، يسعون بين الحميم والجحيم يدعون بالويل والثبور، يقول أهل النار بعضهم لبعض: ما بال هؤلاء! قد آذونا على ما بنا من الأذى، قال: فرجل مغلق عليه تابوت من جمر، ورجل يجر أمعاءه، ورجل يسيل فوه قيحا ودما، ورجل يأكل لحمه؛ فيقال لصاحب التابوت: ما بال الأبعد! قد آذانا على ما بنا من الأذى؟ فيقول: إن الأبعد مات وفي عنقه أموال الناس ما يجد لها قضاء؛ ثم يقال للذي يجر أمعاءه: ما بال الأبعد قد آذانا على ما بنا من الأذى؟ فيقول: إن الأبعد كان لا يبالي أين أصاب البول منه ثم لا يغسله؛ ثم يقال للذي يسيل فوه قيحا ودما: ما بال الأبعد قد آذانا على ما بنا من الأذى؟ فيقول: إن الأبعد كان ينظر إلى كل كلمة قذعة 1 خبيثة يستلذها ويستلذه الرفث؛ ثم يقال للذي يأكل لحمه: ما بال الأبعد قد آذانا على ما بنا من الأذى؟ فيقول: إن الأبعد كان يأكل لحوم الناس بالغيبة ويمشي بالنميمة. "ص، وابن أبي الدنيا في ذم الغيبة، وابن المبارك، حل، طب - عن شفى بن ماتع الأصبحي؛ قال طب: وقد اختلف في صحبته".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43980 اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے اوپر سے چار آدمیوں پر لعنت کرتا ہے اور فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ وہ شخص جو عورتوں سے اپنے آپ کو دور رکھے اور شادی نہ کرے اور رات کو عورتوں کے پاس بھی نہ جائے کہ اس کے ہاں کہیں کوئی بچہ نہ پیدا ہوجائے ، اور وہ شخص جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہو حالانکہ اسے مرد پیدا کیا گیا ہو۔ وہ عورت جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عورت پیدا کیا ہے ، اور وہ شخص جو مسکینوں کو بہکاتا ہو۔
رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ وفیہ خالد بن الزبرقان۔
رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ وفیہ خالد بن الزبرقان۔
43980- أربعة لعنهم الله من فوق عرشه وأمنت عليهم ملائكته: الذي يحصن نفسه عن النساء ولا يتزوج ولا يتسرى لئلا يولد له، والرجل يتشبه بالنساء وقد خلق ذكرا، والمرأة تتشبه بالرجال وقد خلقها أنثى، ومضلل للمساكين. "طب - عن أبي أمامة؛ وفيه خالد بن الزبرقان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43981 چار آدمیوں پر دنیا و آخرت میں لعنت کی جاتی ہے اور فرشتے اس پر آمین بھی کہتے ہیں، وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مرد بنایا ہے لیکن وہ عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتا ہو اور اپنے آپ کو عورت بنادے۔ اور وہ عورت جسے اللہ تعالیٰ نے عورت بنایا ہے لیکن وہ کردوں کے ساتھ مشابہت کرتی ہو اور اپنے آپ کو مرد بنا ڈالے، اور وہ شخص جو نابینا کو دھوکا دے اور وہ آدمی جو عورتوں سے اور رہتا ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے کسی کو ایسا نہیں بنایا سوائے یحییٰ بن زکریا کے۔
رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
43981- أربعة لعنوا في الدنيا والآخرة، وأمنت الملائكة: رجل جعله الله ذكرا فأنث نفسه وتشبه بالنساء، وامرأة جعلها الله أنثى فتذكرت وتشبهت بالرجال، والذي يضل الأعمى، ورجل حصور 1؛ ولم يجعل الله حصورا إلا يحيى بن زكريا. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جاہلیت کی چار خصلتیں
43982 چار آدمی صبح بھی اللہ کے غصہ میں کرتے ہیں اور شام بھی اللہ کے غصہ میں کرتے ہیں وہ مرد جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہوں اور ہ عورتیں جو مردوں کے مشابہت اختیار کرتی ہوں، اور وہ شخص جو چوپائے کے ساتھ بدکاری کرے اور وہ شخص جو کسی مرد کے ساتھ بدفعلی کرے۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
43982- أربعة يصبحون في غضب الله، ويمسون في غضب الله: المتشبهون من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال، والذي يأتي البهيمة، والذي يأتي الرجل. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43983 اللہ تعالیٰ اور فرشتے اس شخص پر لعنت بھیجتے ہیں جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرے اور اس عورت پر بھی جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے، اس آدمی پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو حضرت یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) کے بعد اپنے آپ کو پاکدامن (عورتوں سے بالکل الگ) سمجھے اور اس شخص پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو کسی نابینا کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے راستے میں بیٹھ جائے اور اس شخص پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو تنگی والے دن پیٹ بھر کر کھانا کھائے۔
رواہ ابن عساکر عن ابن صالح عن بعضھم رفع الحدیث
رواہ ابن عساکر عن ابن صالح عن بعضھم رفع الحدیث
43983- لعن الله والملائكة رجلا تأنث، وامرأة تذكرت، ورجلا تحصر بعد يحيى بن زكريا، ورجلا قعد على الطريق يستهزيء من أعمى، ورجلا شبع من الطعام في يوم مسغبة. "ابن عساكر - عن ابن صالح عن بعضهم رفع الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43984 بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں جن سے وہ قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کا تزکیہ کرے گا اور ان کی صرف نظر (رحمت) سے دیکھے گا۔ ایک وہ شخص جو اپنے والدین سے بری الذمہ ہوجائے دوسرا وہ شخص جو والدین سے منہ مور لے ، تیسرا وہ شخص جو اپنی اولاد سے بیزاری ظاہر کردے اور چوتھا وہ شخص کہ جس پر کسی قوم نے انعام کیا اور وہ ان سے بیزاری کا اعلان کردے۔ رواہ احمد بن حنبل عن معاذ بن انس
43984- إن لله عز وجل عبادا لا يكلمهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولا ينظر إليهم: متبريء من والديه، وراغب عنهما، ومتبريء من ولده، ورجل أنعم عليه قوم نعمة وتبرأ منهم. "حم - عن معاذ بن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43985 بلاشبہ میرے رب نے مجھے پر شراب ، جوا اور عبیراء کو حرام کردیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ رواہ البخاری ومسلم عن قیس بن سعد بن عبادۃ
43985- إن ربي حرم علي الخمر والميسر والكوبة والتنين والغبيراء، وكل مسكر حرام. "ق - عن قيس بن سعد ابن عبادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43986 میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے۔ والدین کی نافرمانی ہرگز نہ کرنا گو کہ تمہیں اپنی دنیا سے نکال دینا چاہیں تو تم (ان کی رضا کے لئے) نکل جاؤ، جب تم اپنے بھائی سے ملو تو ہنس مجھ سے ہو اور اس کے برتن میں اپنے ڈول کا بچا ہوا پانی بھی ڈال دو ۔ رواہ الدیلمی عن علی
43986- أوصيك أن لا تشرك بالله شيئا وإن قطعت أو حرقت بالنار، ولا تعقن والديك وإن أراداك أن تخرج من دنياك فاخرج، ولا تسب الناس، وإذا لقيت أخاك فالقه ببشر حسن وصب له من فضل دلوك. "الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43987 لوگوں کے پاس موجود مال و اسباب کے متعلق اپنے اوپر مایوسی لازم کرلو ، طمع سے بچنے رہو چونکہ یہ پیش آجانے والی محتاجی ہے، ایسی نماز پڑھو گویا یہ تمہاری زندگی کی آخری نماز ہے (اور تمہیں الوداع کیا جاچکا ہے) اور ایسے کلام سے بچو جس سے تمہیں بعد میں معذرت کرنی پڑے۔
رواہ الحاکم والبیہقی فی الزھد، عن اسماعیل بن محمد بن سعد بن ابی وقاص عن ابیہ عن جدہ والبغوی من طریق محمد بن المنکدر عن رجل من الانصار عن ابیہ عن جدہ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3739 ۔
رواہ الحاکم والبیہقی فی الزھد، عن اسماعیل بن محمد بن سعد بن ابی وقاص عن ابیہ عن جدہ والبغوی من طریق محمد بن المنکدر عن رجل من الانصار عن ابیہ عن جدہ
کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3739 ۔
43987- عليك بالإياس مما في أيدي الناس! وإياك والطمع! فإنه الفقر الحاضر، وصل صلاتك وأنت مودع، وإياك وما يعتذر منه. "ك، ق في الزهد - عن إسماعيل بن محمد بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه عن جده؛ البغوي من طريق محمد بن المنكدر - عن رجل من الأنصار عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43988 اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے لیے (کوئی جانور) ذبح کرے، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو دوسروں کے غلام کو اپنا غلام بنالے۔ اللہ تعالیٰ والدین کے نافرمان پر لعنت کرے، اللہ تعالیٰ زمینی حدود میں کمی کرنے والے پر لعنت کرے۔ رواہ الحاکم عن علی
43988- لعن الله من ذبح لغير الله، ولعن الله من تولى غير مواليه، ولعن الله العاق لوالديه، ولعن الله منتقص منار الأرض. "ك - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43989 جس شخص نے کسی چوپائے کی کونچیں کاٹیں اس کا ایک چوتھائی اجر جاتا رہا جس شخص نے کھجور کا درخت کاٹا اس کا بھی ایک چوتھائی اجر جاتا رہا۔ جس نے شریک کے ساتھ دوکا کیا اس کا بھی ایک چوتھائی ثواب جاتا رہا۔ اور جس نے اپنے (شرعی) حکمران کی نافرمانی کی اس کا سارے کا سارا اجر جاتا رہا۔ رواہ البیہقی والدیلمی وابن النجار عن ابی رھم السعدی
43989- من عقر بهيمة ذهب ربع أجره، ومن حرق نخلا ذهب ربع أجره، ومن غش شريكا ذهب ربع أجره، ومن عصى إمامه ذهب أجره كله. "ق، والديلمي، وابن النجار - عن أبي رهم السعدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43990 جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بغیر تہبند کے حمام میں ہرگز داخل نہ ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہو وہ اپنی بیوی کو حمام میں داخل نہ کرے، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ شراب نہ پئے جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ تنہائی میں کسی عورت کے ساتھ ہرگز نہ بیٹھے بایں طور کہ ان کے درمیان کوئی محرم نہ ہو۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
43990- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخلن الحمام إلا بمئزر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخلن حليلته الحمام، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يشرب الخمر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يجلس على مائدة يشرب عليها الخمر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يخلون بامرأة ليس بينه وبينها محرم. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43991 جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ ایسے دستر خوان پر بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ بغیر تہبند کے حمام میں داخل ہو۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو حمام میں داخل کرے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ جمعہ (کی نماز) سے پیچھے رہ جائے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عبداللہ بن محمد مولیٰ اسلم مرسلاً
43991- لا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يجلس على مائدة يشرب عليها الخمر، ولا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يدخل الحمام إلا وعليه مئزر، ولا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يدخل حليلته الحمام - أو امرأته، ولا يحل لأحد يؤمن بالله واليوم الآخر أن يتخلف عن الجمعة. "هب - عن عبد الله بن محمد مولى أسلم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43992 کسی ایک کپڑے کو اپنے اوپر اوڑھ کر اس میں اپنے اعضاء کو بالکلیہ بند نہ کرلو، تم میں سے کوئی بھی بائیں ہاتھ کے ساتھ کھانا نہ کھائے، کوئی آدمی بھی اپنے کپڑے میں احتبا، نہ کرے اور نہ ہی (صرف ) ایک جوتے میں چلے۔ رواہ ابوعوانۃ عن جابر
43992- لا ترتدوا الصماء 1 في ثوب واحد، لا يأكل أحدكم بشماله، ولا يحتبي في ثوب واحد، ولا يمشي في نعل واحدة. "أبو عوانة - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43993 ستاروں سے (اپنی امیدیں) مت مانگو، تقدیر میں شک وشبہ مت رکھو، اپنی رائے سے قرآن مجید کی تفسیر مت کرو، میرے صحابہ (رض) میں سے کسی کو گالی مت دو چونکہ یہ چیزیں نرا ایمان ہیں۔
رواہ الدیلمی وابن صصری فی امالیہ عن عمر
رواہ الدیلمی وابن صصری فی امالیہ عن عمر
43993- لا تسألوا عن النجوم، ولا تماروا في القدر، ولا تفسروا القرآن برأيكم، ولا تسبوا أحدا من أصحابي، فإن ذلك الإيمان المحض. "الديلمي، وابن صصري في أماليه - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا ملعون ہے
43994 عیب جو مت بنو، (فضول ) کسی کی مدح کرنے والے مت بنو، طعنہ زن مت بنو اور اپنے آپ کو عبادت گزار مت ظاہر کرو۔
رواہ ابن المبارک وابن عساکر عن مکحول مرسلا
رواہ ابن المبارک وابن عساکر عن مکحول مرسلا
43994- لا تكونوا عيابين ولا مداحين ولا طعانين ولا متماوتين 1 "ابن المبارك، وابن عساكر - عن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
43995 بخیل، دھوکاباز، احسان جتلانے والا اور بد خلق انسان جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ سب سے پہلے جنت میں وہ غلام داخل ہوگا جو اللہ تعالیٰ اور اپنے مالک کا فرمان بردار ہو۔
رواہ احمد عن ابی بکر وابویعلی والخرائطی فی مساوی الاخلاق عن انس
رواہ احمد عن ابی بکر وابویعلی والخرائطی فی مساوی الاخلاق عن انس
43995- لا يدخل الجنة بخيل ولاخب ولا منان ولا سيئي الملكة، وأول من يدخل الجنة المملوك إذا أطاع الله وأطاع سيده. "حم - عن أبي بكر؛ ع، والخرائطي في مساوي الأخلاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
43996 والدین کا نافرمان، احسان جتلانے والا، تقدیر کا جھٹلانے والا اور دائمی شرابی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔
رواہ احمد والطبرانی وابن بتران فی امالیہ عن ابی الدرداء
رواہ احمد والطبرانی وابن بتران فی امالیہ عن ابی الدرداء
43996- لا يدخل الجنة عاق ولا منان ولا مكذب بالقدر ولا مدمن خمر. "حم، طب، وابن بشران في أماليه - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
43997 ولد زنا، دائمی شرابی، والدین کا نافرمان اور احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ رواہ ابن جریر وابو یعلی عن ابی سعید
43997- لا يدخل الجنة ولد الزنا، ولا مدمن خمر ولا عاق ولا منان. "ابن جرير، ع - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
43998 چار آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے، دائمی شرابی ، والدین کا نافرمان، احسان جتلانے والا اور ولدزنا۔ رواہ عبدالرزاق واحمد بن حنبل وابن جریر والطبرانی والخرائطی فی مساویالاخلاق والخطیب عن ابن عمرو
کلام : حدیث موضوع ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 910، والموضوعات 109/3 ۔
کلام : حدیث موضوع ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 910، والموضوعات 109/3 ۔
43998- لا يدخل الجنة أربعة: مدمن خمر، ولا عاق لوالديه، ولا منان، ولا ولد زنية. "عب، حم، وابن جرير، طب، والخرائطي في مساوي الأخلاق، والخطيب - عن ابن عمرو".
তাহকীক: