কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৪০১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
43999 کاہن، دائمی شرابی، تقدیر کا جھٹلانیوالا اور والدین کا نافرمان جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء
43999- لا يدخل الجنة كاهن، ولا مدمن خمر، ولا مكذب بقدر، ولا عاق لوالديه. "طب - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44000 والدین کی نافرمانی سے بچو، بلاشبہ جنت کی خوشبو ایک ہزار سال کی مسافت سے پائی جاتی ہے جبکہ والدین کا نافرمان ، قطع تعلقی کرنے والا، بوڑھا زانی جنت کی خوشبو نہیں پائے گا اور اسی طرح تکبر سے اپنی تہبند (شلوار) کو گھسیٹنے والا بھی جنت کی خوشبو نہیں پائے گا چونکہ بڑائی تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔ رواہ الدیلمی عن علی (رض)
44000- إياكم وعقوق الوالدين! فإن الجنة يوجد ريحها من مسيرة ألف عام ولا يجد ريحها عاق ولا قاطع رحم ولا شيخ زان ولا جار إزاره خيلاء، إنما الكبرياء لله عز وجل. "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44001 اللہ تعالیٰ قیامت کے دن زکوۃ دینے والے ، یتیم کا مال کھانے والے، جادو گر اور دھوکا باز کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ رواہ الدیلمی عن شریح
44001- لا ينظر الله يوم القيامة إلى مانع الزكاة ولا إلى آكل مال يتيم ولا إلى ساحر ولا إلى غادر. "الديلمي - عن شريح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44002 اے علی ! یقیناً جو چیز میں اپنے لیے پسند کرتا ہوں وہی تمہارے لیے پسند کرتا ہوں اور جو چیز اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں وہ تمہارے لیے بھی ناپسند کرتا ہوں، لہٰذا عصفر بوٹی میں رنگے ہوئے کپڑے مت پہنو، سونے کی انگوٹھی مت پہنو، قسی کپڑے (ریشم کے مخلوط کپڑے) مت پہنو اور سرخ رنگ کی زین پر مت سوار ہو چونکہ یہ شیطان کی زینوں میں سے ہے۔ رواہ القاضی عبدالجبار فی امالیہ عن علی
44002- يا علي! إني أحب لك ما أحب لنفسي، وأكره لنفسي، لا تلبس المعصفر، ولا تختم بالذهب، ولا تلبس القسي ولا تركبن على ميثرة 1 حمراء، فإنها من مياثر إبليس. "القاضي عبد الجبار في أماليه - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44003 اے علی ! وضو پورا کرنا گو کہ تمہیں سخت مشقت کا سامانا کرنا پڑے، صدقہ مت کھاؤ، گھوڑوں کو گدھوں پر مت کدواؤ اور نجومیوں کے پاس مت بیٹھو۔ رواہ احمد بن حنبل وابویعلی والخطیب عن علی
44003- يا علي! أسبغ الوضوء وإن شق عليك، ولا تأكل الصدقة، ولا تنز الخيل على الحمر، ولا تجالس أصحاب النجوم. "حم، ع، والخطيب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44004 اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جو دن رات اعلان کرتا ہے کہ : اے چالیس سال کی عمر والو ! اپنے اعمال کی کھیتی تیار کرلو چونکہ اس کے کاٹنے کا قوت قریب آچعا ہے۔ اے پچاس اور ساٹھ سال کی عمر والو ! حساب کے لیے آجاؤ، کاش مخلوقات پیدا نہ کی گئی ہوتی، کاش جب وہ پیدا کیے گئے تو جس مقصد کے لیے پیدا کیے گئے تھے اس کے لیے اعمال کرتے، پس ان کے ساتھ مل بیٹھو اور مذاکرہ کرو، خبردار ! قیامت آچکی لہٰذا اپنے بچاؤ کا سامان کرلو۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر
44004- إن لله تعالى ملكا ينادي كل يوم وليلة: أبناء الأربعين زرع قد دنا حصاده، أبناء الخمسين أبناء الستين هلموا إلى الحساب، ماذا قدمتم وماذا عملتم؟ أبناء السبعين هلموا إلى الحساب، ليت الخلائق لم يخلقوا! وليتهم إذا خلقوا علموا لماذا خلقوا! فتجالسوا بينهم فتذاكروا، ألا! أتتكم الساعة فخذوا حذركم. "الديلمي - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بداخلاق انسان جنت میں نہیں جائے گا
44005 انجیل میں لکھا ہے ، اے ابن آدم ! میں تیر اخالق ہوں، میں تیرا رازق ہوں اور تو میرے غیر کی پوجا کرتا ہے، اے ابن آدم ! تو مجھے بلاتا ہے اور مجھ سے بھاگتا ہے، اے ابن آدم ! تو مجھے یاد کرتا ہے اور پھر مجھے بھول بھی جاتا ہے۔ اے ابن آدمی ! اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہ اور پھر جہاں جی چاہے سوجا۔ رواہ ابونعیم وابن لال عن ابن عمر
44005- مكتوب في الإنجيل: ابن آدم! أخلقك وأرزقك وتعبد غيري! ابن آدم تدعوني وتفر مني، ابن آدم! تذكرني وتنساني، ابن آدم! اتق الله ثم نم حيث شئت. "أبو نعيم، وابن لال - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44006 پانچ چیزیں پانچ چیزوں کے بدلے میں ہیں، جو قدم عہد شکنی کی مرتکب ہوتی ہے اس پر اللہ تعالیٰ دشمن کو مسلط کردیتے ہیں ، جو قوم اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام سے ہٹ کر فیصلے کرتی ہے اس قوم میں فقروفاقہ جنم لے لیتا ہے۔ جس قوم میں فحاشی عام ہوجائے اس میں مرگ پھیل جاتی ہے جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے اس قوم کو زمینی نباتات سے محروم کردیا جاتا ہے اور اس میں قحط پڑجاتا ہے اور جو قوم زکوۃ دینے سے انکار کرتی ہے اس سے بارش روک لی جاتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
44006- خمس بخمس: ما نقض قوم العهد إلا سلط عليهم عدوهم، وما حكموا بغير ما أنزل الله إلا نشأ فيهم الفقر، ولا ظهر فيهم الفاحشة إلا فشا فيهم الموت، ولا طفقوا المكيال إلا منعوا النبات وأخذوا بالسنين، ولا منعوا الزكاة إلا حبس عنهم القطر. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44007 پانچ چیزوں کا کوئی کفارہ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرنے کا، کسی کو ناحق قتل کرنے کا مومن کو رسوا کرنے کا، جنگ سے بھاگنے کا اور جھوٹی قسم جس کے ذریعے کسی کا مال ہتھیا لیا جانے کا۔ رواہ احمد وابوالشیخ فی التوبیخ عن ابوہریرہ
44007- خمس ليس لهن كفارة: الشرك بالله، وقتل النفس بغير حق، وبهت المؤمن، والفرار من الزحف، ويمين صابرة يقتطع بها مالا بغير حق. "حم، وأبو الشيخ في التوبيخ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44008 پانچ چیزیں کمر توڑ دینے والی ہیں، والدی کی نافرمانی، وہ عورت جس کا سو ہر اس پر اعتماد رکھتا ہو حالانکہ وہ اس سے خیانت کرتی ہو، وہ امام کہ لوگ جس کے فرمانیردار ہوں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کا نافرمان ہو ، وہ شخص جو خود وعدہ کرے اور پھر اسے توڑ بھی دے اور آدمی کا نسب میں اعتراض کرنا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ : کلام : حدیث موضوع ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2859 والضعیفۃ 2435 ۔
44008- خمس هن من قواصم الظهر: عقوق الوالدين، والمرأة يأتمنها زوجها فتخونه، والإمام يطيعه الناس ويعصى الله، ورجل وعد عن نفسه خيرا وأخلف، واعتراض المرء في الأنساب. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44009 پانچ چیزوں پر اللہ تعالیٰ بہت جلدی پکڑتے ہیں، بغاوت پر، دھوکے پر، والدین کی نافرمانی پر ، قطع تعلقی پر اور اس اچھائی پر جس کا شکر نہ ادا کیا جائے۔ رواہ ابن لال عن زیدبن ثابت کلام : حدیث موضوع ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2560 ۔
44009- خمس يعجل الله لصاحبها العقوبة: البغي والغدر وعقوق الوالدين وقطيعة الرحم ومعروف لا يشكر. "ابن لال -عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44010 اے مہاجرین کی جماعت ! جب تمہیں پانچ چیزوں میں مبتلا کردیا جائے گا، اور ان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ ، جس بھی کسی قوم میں فحاشی کا دور دورہ ہوا ہے حتیٰ کہ ان پر لعنت برسنے لگی تو ان میں طاعون اور مصیبتیں ایسی عام ہوجاتی ہیں کہ ان کی مثال گزشتہ لوگوں میں نہیں ملتی، جب کوئی قوم ناپ تول اور ترازو میں کمی کرلی ہے تو وہ قحط سالی ، تنگی اور بادشاہ کے ظلم میں جکڑ دی جاتی ہے، جو قوم زکوۃ سے انکار کرتی ہے اس سے بارش روک لی جاتی ہے اگر بےزبان چوپایوں کی بات نہ ہوتی ان پر بارش کا ایک قطرہ بھی نہ برسایا جاتا اور جو قوم اللہ اور اللہ کے رسول کا عہد تورتی ہے اللہ تعالیٰ ان پر دشمن کو مسلط کردیتے ہیں جو ان کا سب مال و اسباب لوٹ لیتے ہیں اور جس قوم کے حکام اللہ تعالیٰ سے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ان کے درمیان ان کی آپس کی جنگ مسلط کردیتے ہیں۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن ابن عمر
44010- يا معشر المهاجرين! خصال خمس إذا ابتليتم بهن وأعوذ بالله أن تدركوهن: لم تظهر الفاحشة في قوم قط حتى يعلنوا بها إلا فشا فيهم الطاعون والأوجاع التي لم تكن مضت في أسلافهم الذين مضوا، ولم ينقصوا المكيال والميزان إلا أخذوا بالسنين وشدة المؤنة وجور السلطان عليهم، ولم يمنعوا زكاة أموالهم إلا منعوا القطر من السماء، ولولا البهائم لم يمطروا، ولم ينقضوا عهد الله وعهد رسوله إلا سلط الله عليهم عدوهم من غيرهم فأخذوا بعض ما كان في أيديهم "وما لم يحكم أئمتهم بكتاب الله عز وجل ويتخيروا فيما أنزل الله إلا جعل الله بأسهم بينهم ". "هـ 1، ك - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ترھیب خماسی کے بیان میں
44011 اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑی گراں بات ہے کہ بغیر بھوک کے کھانا کھایا جائے، بغیر ضرورت کے سوال کیا جائے، بغیر تعجب کے پیش آنے کے ہنسنا اور کسی نعمت کے وقت چیخ و پکار۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4163 ۔
44011- كبر مقتا عند الله الأكل من غير جوع، والنوم من غير شهرة، والضحك من غير عجب، وصوت الرنة 2 عند النعمة؟ "فر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب خماسی۔۔۔حصہ اکمال
44012 جب میری امت میں پانچ چیزیں ظاہر ہوجائیں گی اس وقت اس پر ہلاکت کا آن پڑنا حلال ہوجائے گا۔ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنا ، شراب نوشی، ریشم کا استعمال ، باجے گاجے کا رواج اور مردوں کا مردوں پر اکتفا کرلینا اور عورتوں کا عورتوں پر اکتفا کرلینا۔ رواہ الحاکم فی التاریخ والدیلمی عن انس
44012- إذا ظهر في أمتي خمس حل عليهم الدمار: التلاعن، والخمر، والحرير، والمعازف، واكتفاء الرجال بالرجال والنساء بالنساء. "ك في التاريخ، والديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب خماسی۔۔۔حصہ اکمال
44013 جب میری امت پانچ کام کرنے لگے گی ان پر ہلاکت مسلط کردی جائے گی ، جب ان میں لعن طعن ہونے لگے گا، شراب نوشی کرنے لگ جائیں گے، ریشم پہننا شروع کردیں گے ، لونڈیاں نچوانے لگیں گے، مرد مردوں پر اکتفا کرنے لگیں گے اور عورتیں عورتوں پر۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن انس
44013- إذا عملت أمتي خمسا فعليهم الدمار: إذا ظهر فيهم التلاعن، وشربوا الخمور، ولبسوا الحرير، واتخذوا القينات، واكتفى الرجال بالرجال والنساء بالنساء. "حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب خماسی۔۔۔حصہ اکمال
44014 اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم میں پانچ چیزیں پڑجائیں گی اور ان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ ۔ چنانچہ جب بھی کسی قسم میں فحاشی کا ظہور ہوا ہے اوہ وہ اعلانیاہ طور پر فحاشی کا اررتکاب کرنے لگتے ہیں ان میں طاعون اور ایسی مصیبتیں آن پڑتی ہیں جس کی مثال گزشتہ زمانہ میں نہیں ملتی۔ جو قوم زکوۃ دینے سے انکار کردے وہ بارش سے محروم کردی جاتی ہے اگر بےزبان جانوروں کا لحاظ نہ ہوتا ان پر بارش کا ایک قطرہ بھی نہ برسایا جاتا، جو قوم ناپ تول اور ترازو میں کمی کرتی ہے وہ تنگی ، شدت اور بادشاہ کے ظلم میں گرفتار کرلی جاتی ہے جس قوم کے امراء اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام سے ہٹ کر فیصلے کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر دشمن کو مسلط کردیتے ہیں جو ان کا سب مال و اسباب لوٹ لیتے ہیں اور جو قوم کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کو ترک کردیتی ہے اللہ تعالیٰ اس میں باہمی جنگ چھیڑ دیتے ہیں۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر
44014- كيف أنتم إذا وقعت فيكم خمس وأعوذ بالله أن تكون فيكم أو تدركوهن: ما ظهرت الفاحشة في قوم قط فعمل بها بينهم علانية إلا ظهر فيهم الطاعون والأوجاع التي لم تكن في أسلافهم، وما منع قوم الزكاة إلا منعوا القطر من السماء، ولولا البهائم لم يمطروا، وما بخس قوم المكيال والميزان إلا أخذوا بالسنين وشدة المؤنة وجور السلطان عليهم، ولا حكم أمراؤهم بغير ما أنزل إلا سلط الله عليهم عدوهم فاستنقذوا بعض ما في أيديهم، وما عطلوا كتاب الله وسنة رسوله إلا جعل الله بأسهم بينهم. "هب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب خماسی۔۔۔حصہ اکمال
44015 مثال اس شخص کی جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہو اور خود اپنے آپ کو بھلا دیتا ہو چراغ کی سی ہے جو لوگوں کو روشنی تو فراہم کرتا ہے لیکن خود جلتا رہتا ہے ، جس نے اپنے علم کے ذریعے لوگوں کے سامنے دکھلاوا کیا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن رسوا کریں گے اور جس نے لوگوں کے سامنے اپنے علم کی شہرت بیان کی اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلیل کریں گے۔ یاد رکھو مرنے کے بعد سب سے پہلے بدبودار ہوجانے والی چیز پیش ہے لہٰذا پیٹ میں پاک وطیب چیز ہی داخل کی جائے۔ جہاں تک ہوسکے کوشش کیجئے کہ آپ کے اور جنت کے درمیان چلو بھر خون حائل نہ ہو اور ایسا ضرور کیا جائے۔ رواہ الطبرانی عن جندب
44015- مثل من يعلم الناس الخير وينسى نفسه كمثل المصباح الذي يضيء للناس ويحرق نفسه، ومن راءى الناس بعمله راءى الله به يوم القيامة، ومن سمع الناس بعمله سمع الله به، واعلموا أن أول ما ينتن من أحدكم إذا مات بطنه، فلا يدخل بطنه إلا طيبا، ومن استطاع منكم أن لا يحول بينه وبين الجنة ملء كف من دم فليفعل. "طب - عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب خماسی۔۔۔حصہ اکمال
44016 جو شخص کثرت سے ہنستا ہو وہ اپنے حق کو کمتر سمجھتا ہے۔ جس شخص کی شوخیاں کثرت سے ہونے لگیں اس کا جلال ختم ہوجاتا ہے ، جو شخص کثرت سے مزاح کرتا ہو اس کا وقار جاتا رہتا ہے ، جو نہار منہ پانی پیتا ہے اس کی نصف قوت جاتی رہتی ہے، جس کا ۔ کلام کثیر ہوگا اس کی لاپرواہیاں بھی زیادہ ہوگی جس کی لاپرواہیاں زیادہ ہوں گی اس کی خطا میں کثیر ہوں گی اور جس کی خطائیں زیادہ ہوں گی وہ جہنم کا زیادہ حقدار ہوگا۔ رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ وقال غریب الاسناد والمتن۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الخفاء 2594 ۔
44016- من كثر ضحكه استخف بحقه، ومن كثرت دعابته ذهبت جلالته، ومن كثر مزاحه ذهب وقاره، ومن شرب الماء على الريق ذهب نصف قوته، ومن كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه كثرت خطاياه، ومن كثرت خطاياه كانت النار أولى به. "ابن عساكر - عن أبي هريرة، وقال: غريب الإسناد والمتن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44017 قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے میری امت کے کچھ لوگ برائی، مستی، کھیل کود اور لہو ولعب میں مشغول رات گزاریں گے جبکہ صبح کو وہ بندر اور خنزیر بن جائیں گے چونکہ انھوں نے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود کو حلال سمجھ لیا، کنجریاں نچوانی شروع کرلیں ، شراب نوشی شروع کرلی ، سود خوری شروع کرلی اور ریشم پہننے لگے۔ رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل فی زوائد الزھد عن عبادۃ بن الصامت وعن عبدالرحمن بن غنم وعن ابی امامۃ وعن ابن عباس
44017- والذي نفسي بيده! ليبيتن أناس على أمتي على أشر وبطر ولعب ولهو فيصبحون قردة وخنازير، باستحلالهم المحارم، واتخاذهم القينات، وشربهم الخمر، وبأكلهم الربا، ولبسهم الحرير. "عم في زوائد الزهد - عن عبادة بن الصامت، وعن عبد الرحمن بن غنم، وعن أبي أمامة وعن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44018 اس امت کے کچھ لوگ کھانے پینے ، لہو ولعب اور دھوکا دہی میں مشغول رہیں گے وہ صبح کہ اٹھیں گے اور اس کی شکلیں مسخ ہو کر بندر اور خنزیر بن جائیں گے یہ لوگ زمین میں دھنسنے ، شکلیں مسخ ہونے اور پتھر برسنے کا ضرور شکار بنیں گے، لوگ کہیں گے، آج رات فلاں آدمی کے بیٹے زمین میں دھنس گئے ، فلاں گھر والے آج رات زمین میں دھنس گئے، اور ان پر آسمان سے پتھر برسائے جائیں گے جیسا کو قوم لوط، ان کے قبائل اور ان کے گھروں پر برسائے گئے، ان پر ضرورتند وتیز آندھی بھیجی جائے گی جس نے قوم عاد اور ان کے قبائل اور گھروں کو تباہ و برباد کردیا تھا چونکہ وہ شراب پیتے ہوں گے، ریشم پہنتے ہوں گے، لونڈیاں (کنجریاں) نچواتے ہوں گے، سود کھاتے ہوں گے، اور قطع تعلقی کے مرتکب ہوں گے۔ رواہ للطبرانی و عبداللہ ، وسمویہ والخرائطی فی مساوی الاخلاق والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ والطبرانی عن سعید بن المسیب مرسلاً و عبداللہ بن احمد عن عبادۃ بن الصامت
44018- يبيت قوم من هذه الأمة على طعم وشرب ولهو وحب فيصبحون قد مسخوا قردة وخنازير، ليصيبنهم خسف ومسخ وقذف حتى يصبح الناس فيقولون: خسف الليلة ببني فلان، وخسف الليلة بدار فلان خواص؛ وليرسلن عليهم حاصب حجارة من السماء كما أرسلت على قوم لوط وعلى قبائل فيها، وعلى دور فيها، وليرسلن عليهم الريح العقيم التي أهلكت عادا على قبائل فيها وعلى دورهم، بشربهم الخمر، ولبسهم الحرير، واتخاذهم القينات، وأكلهم الربا، وقطيعتهم الرحم. "ط، عم، وسمويه والخرائطي في مساوي الأخلاق؛ ك، هب - عن أبي أمامة؛ ط - عن سعيد بن المسيب مرسلا؛ عم - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক: