কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৪০৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44019 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے، اپنے والدین کی فرمان برداری کرتے رہو گو کہ وہ تمہیں اپنے اہل و عیال اور دنیا سے الگ ہوجانے کا حکم کیوں نہ دیں، جان بوجھ کر کوئی نماز مت چھوڑو جس نے نماز چھوڑی وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے بری ہے۔ ہرگز شراب مت پیو چونکہ شراب ہر برائی کی جڑ ہے، زمینی حدود میں ذرہ برابر بھی تجاوز نہ کرنے پاؤ چونکہ قیامت کے دن سات زمینوں کے بقدر لانی ہوگی۔ رواہ ابن النجار عن ابی ریحانۃ
44019- لا تشركن بالله شيئا وإن قطعت وحرقت بالنار، وأطع والديك وإن أمراك أن تخلى من أهلك ودنياك، ولا تدعن صلاة متعمدا، فإنه من تركها فقد برئت منه ذمة الله وذمة رسوله، ولا تشربن خمرا فإنها رأس كل خطيئة، ولا تزدادن في تخوم الأرض، فإنك تأتي بها يوم القيامة من مقدار سبع أرضين. "ابن النجار - عن أبي ريحانة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44020 احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا، والدین کا نافرمان جنت میں داخل نہیں ہوگا، دائمی شرابی جنت میں داخل نہیں ہوگا، جادو کی وجہ سے مومن جنت میں داخل نہیں ہوگا اور بےہودو گو بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ رواہ القاضی عبدالجبار عن احمد فی امالیہ عن ابی سعید
44020- لا يدخل الجنة منان، ولا عاق، ولا مدمن خمر،ولا مؤمن بسحر، ولا قتات 1 "القاضي عبد الجبار بن أحمد في أماليه - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44021 جس آدمی میں پانچ چیزیں ہوں گی وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، دائمی شرابی، جادو گر مومن، قطع تعلقی کرنے والا، کاہن اور احسان جتلانے والا۔ رواہ احمد عن ابی سعید۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1424 ۔
44021- لا يدخل الجنة صاحب خمس: مدمن خمر، ولا مؤمن بسحر، ولا قاطع الرحم، ولا كاهن، ولا منان. "حم - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندر اور خنزیر کی شکل میں چہرہ مسخ ہونا
44022 گندگی کھانے والا جانور ہرگز تمہارے ساتھ نہ رہے ، تم میں سے کوئی شخص بھی گمشدہ چیز کی ضمانت نہ دے، اگر تم نفع اور سلامتی چاہتے ہو تو کسی سائل کو بھی خالی ہاتھ واپس مت لوٹاؤ، اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو تمہاری صحبت میں یہ لوگ ہرگز نہ رہیں جادو گر مرد ہو یا عورت ، کاہن مرد ہو یا عورت، نجومی خواہ مرد ہو یا عورت شاعر خواہ مرد ہو یا عورت، بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندہ کو عذاب دینا چاہتے ہیں تو عذاب کو آسمان دنیا پر بھیج دیتے ہیں پس میں تمہیں روکتا ہوں اللہ کی نافرمانی سے رات کے وقت۔ رواہ ابوبشر الدولابی فی الکنی وابن مندہ والطبرانی وابن عساکر عن ابی ریطۃ بن کر امۃ المذحجی
44022- لا يصحبنكم جلال 2 من هذه النعم، ولا يضمن أحد منكم ضالة، ولا يردن سائلا إن كنتم تريدون الربح والسلامة، ولا يصحبنكم من الناس - إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر ساحر ولا ساحرة، ولا كاهن ولا كاهنة، ولا منجم ولا منجمة ولا شاعر ولا شاعرة، وإن كل عذاب يريد الله أن يعذب به أحدا من عباده فإنما يبعث به إلى السماء الدنيا، فأنهاكم عن معصية الله عشاء. "أبو بشر الدولابي في الكنى، وابن منده، طب، وابن عساكر - عن أبي ريطة بن كرامة المذحجي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل السادس۔۔۔ترھیب سداسی کے بیان میں
44023 چھ چیزیں اعمال کا احاطہ کرلیتی ہیں، مخلوق کی عیب جوئی، سنگدلی، جب دنیا ، قلت حیاء ، لمبی چوڑی امیدیں اور غیر منتہی ظلم۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن عدب بن حاتم
44023- ستة أشياء تحيط الأعمال: الاشتغال بعيوب الخلق، وقسوة القلب، وحب الدنيا، وقلة الحياء، وطول الأمل وظلم لا ينتهى. "فر - عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل السادس۔۔۔ترھیب سداسی کے بیان میں
44024 چھ آدمیوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت پرستی ہے اور ہر نبی کی دعا قبول کی جاتی ہے، کتاب اللہ میں اضافہ کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، ظلم وستم برپا کرنے والا بایں طور کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے ذلیل بنایاے اسے عزت دے اور جسے عزت دی ہے اسے ذلیل کرے، اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ حدود کو حلال سمجھنے والا، میری حرام کردہ اولاد (عترت) کو حلال سمجھنے والا اور میری سنت کو ترک کرنے والا۔ رواہ الحاکم عن عائشۃ
44024- ستة لعنتهم ولعنهم الله وكل نبي مجاب: الزائد في كتاب الله، والمكذب بقدر الله، والمتسلط بالجبروت، فيعز بذلك من أذل الله، ويذل من أعز الله، والمستحل لحرم الله، والمستحل من عترتي ما حرم الله، والتارك لسنتي. "ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل السادس۔۔۔ترھیب سداسی کے بیان میں
44025 اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے چھ چیزوں کو مکروہ قرار دیا ہے ، نماز میں کھیلنے کو، صدقہ کرکے پھر جتلانے کو، روزہ کی حالت میں بےہودہ گوئی قبروں کے پاس ہنسنے کو، جنابت کی حالت میں مساجد میں داخل ہونے کو اور بغیر اجازت کے گھروں میں دیکھنے کو۔ رواہ سعید بن المنصور عن یحییٰ بن ابی کثیر مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1631 ۔
44025- إن الله تعالى كره لكم ستا: العبث في الصلاة، والمن بالصدقة، والرفث في الصيام، والضحك عند القبور، ودخول المساجد وأنتم جنب، وإدخال العيون البيوت بغير إذن. "ص - عن يحيى بن أبي كثير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل السادس۔۔۔ترھیب سداسی کے بیان میں
44026 بدظنی سے بچو، چونکہ بد ظنی بہت جھوٹ بات ہے، جاسوسی میں مت پڑو، دوسرے کی حقیقت حال معلوم کرنے میں مت لگو، ایک دوسرے پر فخر مت کرو، ایک دوسرے سے حسد مت کرو، ایک دوسرے سے بغض مت رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ مت پھیرو اے اللہ کے بندو ! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے یا چھوڑ دے۔ رواہ مالک واحمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابوہریرہ
44026- إياكم والظن! فإن الظن أكذب الحديث، ولا تجسسوا ولا تحسسوا، ولا تنافسوا، ولا تحاسدوا، ولا تباغضوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى ينكح أو يترك. "مالك، حم، ق 1، د، ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل السادس۔۔۔ترھیب سداسی کے بیان میں
44027 ملعون ہے وہ شخص جس نے اپنے باپ کو گالی دی ، ملعون ہے وہ آدمی جس نے غیر اللہ کے لیے (جانور) ذبح کیا ، ملعون ہے وہ شخص جس نے زمین کی حدود کو تبدیل کیا، ملعون ہے وہ آدمی جس نے نابینا کو راستے سے دھوکا دیا، ملعون ہے وہ آدمی جو کسی چوپائے کے ساتھ فدفعلی کرے، ملعون ہے وہ آدمی جس نے قوم لوط جیسا فعل کیا۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عباس
44027- ملعون من سب أباه، ملعون من ذبح لغير الله، ملعون من غير تخوم الأرض، ملعون من كمه 2 أعمى عن طريق، ملعون من وقع على بهيمة، ملعون من عمل بعمل قوم لوط. "حم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44028 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے قیل وقال، کثرت سوال، مال کے ضائع کرنے، کسی چیز کو دینے سے منع کرنے، مانگنے، بچیوں کے زندہ درگور کرنے اور ماؤں کی نافرمانی کی مکروہ قرار دیا ہے۔ رواہ الطبرانی عن عمار بن یاسر والمغیرۃ بن شعۃ والطبرانی عن معفل بن یسار
44028- إن الله عز وجل كره لكم قيل وقال، وكثرة السؤال، وإضاعة المال، ومنع وهات، ووأد البنات، وعقوق الأمهات. "طب - عن عمار بن ياسر والمغيرة بن شعبة؛ طب - عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44029 بلاشبہ اللہ عزوجل بھوک سے زیادہ کھانے والے، اپنے رب کی طاعت سے غافل رہنے والے اپنے نبی کی سنت کو ترک کرنے والے، اپنے ذمہ کو بااولیٰ طاق رکھنے والے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عترت سے بغض رکھنے والے اور اپنے پڑوسیوں کو اذیت پہنچانے والے سے بغض رکھتے ہیں۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
44029- إن الله عز وجل يبغض الآكل فوق شبعه، والغافل عن طاعة ربه، والتارك سنة نبيه، والمخفر ذمته، والمبغض عترة نبيه، والمؤذي جيرانه. "الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44030 چھ آدمی بغیر حساب کے دوزخ میں داخل ہوجائیں گے، امراء ظلم کی وجہ سے ، عرب عصبیت کی وجہ سے ، سوادگر کبر کی وجہ سے ، تجار جھوٹ کی وجہ سے، علماء حسد کی وجہ سے اور دولتمند بخل کی وجہ سے۔ رواہ ابونعیم عن ابن عمر
44030- ستة يدخلون النار بغير حساب: الأمراء بالجور والعرب بالعصبية، والدهاقين بالكبر، والتجار بالكذب، والعلماء بالحسد، والأغنياء بالبخل. "أبو نعيم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44031 چھ آدمیوں کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب دیں گے۔ امراء کو ظلم کی وجہ سے ، علماء کو حسد کی وجہ سے ، عرب کو عصبیت کی وجہ سے ، اہل بازار کو خفانت کی وجہ سے، سوداگروں کو کبر کی وجہ سے اور اہل دیہات کو جہالت کی وجہ سے۔ رواہ الدیلمی عن انس
44031- ستة يعذبهم الله بذنوبهم يوم القيامة: الأمراء بالجور، والعلماء بالحسد، والعرب بالعصبية، وأهل الأسواق بالخيانة، والدهاقين بالكبر، وأهل الرساتيق بالجهل. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44032 چھ آدمیوں پر اللہ تعالیٰ لعنت بھیجتا ہے اور میں بھی لعنت بھیجتا ہوں اور ہر نبی کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ (وہ چھ آدمی یہ ہیں) کتاب اللہ میں زیادتی کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، میری امت سے منہ موڑ کر بدعت کی طرف رغبت کرنے والا، میری عترت جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کررکھا ہے اسے حلال سمجھنے والا، میری امت پر ظلم وستم مسلط کرنے والا تاکہ جسے اللہ تعالیٰ نے ذلیل کیا ہے اسے عزت دے اور جسے اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے وہ اسے ذلیل کرے اور کسی اعرابی کو ہجرت کرنے کے بعد لوٹا دینے والا۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد ، والخطیب فی المتفق والمفترق عن علی وقال الدارقطنی ھذا حیث غریب من حدیث الثوری عن زید بن علی بن الحسین تفردبہ ابوقتادۃ الخزاعی عن علی
44032- ستة لعنهم الله ولعنتهم وكل نبي مجاب: الزائد في كتاب الله، والمكذب بقدر الله، والراغب عن سنتي إلى بدعة، والمستحل من عترتي ما حرم الله، والمتسلط على أمتي بالجبروت ليعز من أذل الله ويذل من أعز الله، والمرتد أعرابيا بعد هجرته "قط في الأفراد، والخطيب في المتفق والمفترق - عن علي، قال قط: هذا حديث غريب من حديث الثوري عن زيد بن علي بن الحسين، تفرد به أبو قتادة الخزاعي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44033 ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے اپنے والد کو گالی دی، ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے اپنی ماں کو گالی دی ، ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے قوم لوط جیسا فعل کیا، ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے دو چوپایوں کو آپس میں جھگڑایا ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے زمین کی حدود کو تبدیل کیا، ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے کسی نابینا کو راستہ کے متعلق دھوکا دیا۔ رواہ الخطیب وضعفہ عن ابوہریرہ
44033- ملعون ملعون من سب أباه! ملعون ملعون من سب أمه، ملعون ملعون من عمل عمل قوم لوط! ملعون ملعون من أغرى بين بهيمتين! ملعون ملعون من غير تخوم الأرض! ملعون ملعون من كمه أعمى عن الطريق. "الخطيب - وضعفه - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44034 ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جس نے قوم لوط جیسا فعل کیا، وہ شخص ملعون ہے جس نے اپنے والدین کو گالی دی، ملعون ہے وہ شخص جس نے زمین کی حدود کو تبدیل کیا، وہ شخص ملعون ہے جس نے نکاں میں ماں بیٹی کو جمع کیا، ملعون ہے وہ شخص جو مالکوں کی اجازت کے بغیر کسی کو اپنا غلام بنالے اور ورہ شخص بھی ملعون ہے جس نے غیر اللہ کے لیے (جانور) ذبح کیا۔ رواہ عبدالرزاق عن ابن عباس
44034- ملعون ملعون من عمل عمل قوم لوط! ملعون من سب شيئا من والديه! ملعون من غير شيئا من تخوم الأرض! ملعون من جمع بين امرأة وابنتها! ملعون من تولى قوما بغير إذن مواليه! ملعون من ذبح لغير الله. "عب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44035 جس شخص نے باطل کے ذریعے کسی ظالم کی اعانت کی تاکہ باطل کے ذریعے حق کو مٹاڈالے وہ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسول کے ذمہ سے بری ہے، جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی حجت کو ناکام کرنے کے لیے کوشش کی اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن رسوا کریں گے نیز اس کے لیے مزید رسوائی بھی ذخیر رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی حجت، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ہے۔ جس شخص نے کسی کو مسلمانوں کے امور سپرد کیے (یعنی اسے کوئی سرکاری عہدہ دیا) حالانکہ وہ جانتا تھا کہ مسلمانوں میں اس سے بہتر آدمی موجود ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کا اس سے بڑا عالم ہے اس نے اللہ تعالیٰ ، رسول اللہ اور جماعت مسلمین کے ساتھ خیانت کی، جس شخص کو مسلمانوں کے امور سپرد کیے گئے اور پھر اس نے اللہ تعالیٰ کی طرف نظر نہ کی حتیٰ کہ مسلمانوں کے امور اور حوائج پورے کرنے لگا۔ جس شخص نے سود کا ایک درہم بھی کھایا وہ اس گناہ گار کی طرح ہے جس نے چھتیس مرتبہ زنا کیا ہو، جس شخص کا گوشت حرام سے پل رہا ہو وہ دوزخ کی آگ کا زیادہ حقدار ہے۔ رواہ الطبرانی والبیہقی والخطیب والحاکم عن ابن عباس وضعف
44035- من أعان ظالما بباطل ليدحض حقا فقد برئ من ذمة الله وذمة رسوله، ومن مشى إلى سلطان الله في الأرض ليذله أذل الله رقبته مع ما يدخر له من الخزي يوم القيامة، وسلطان الله في الأرض كتاب الله وسنة نبيه، ومن ولى وليا من المسلمين شيئا من أمور المسلمين وهو يعلم أن في المسلمين من هو خير للمسلمين منه وأعلم بكتاب الله وسنة رسوله صلى الله عليه وسلم فقد خان الله ورسوله وخان جماعة المسلمين، ومن ولى شيئا من أمور المسلمين لم ينظر الله له في شيء من أموره حتى يقوم بأمورهم ويقضي حوائجهم، ومن أكل درهما من ربا فهو كآثم ستة وثلاثين زنية ومن نبت لحمه من سحت فالنار أولى به. "طب، ق، والخطيب، ك - عن ابن عباس، وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44036 والدین کی نافرمانی کرنے والا، احسان جتلانے والا ، دائمی شرابی، ھجرت کے بعد کسی اعرابی کو واپس کرنے والا، ولد زنا اور ذی محرم کے ساتھ زنا کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ رواہ ابن جریر والخطیب عن ابن عمرو
44036- لا يدخل الجنة عاق، ولا منان، ولا مدمن خمر، ولا مرتد أعرابيا بعد هجرة، ولا ولد زنى، ولا من اتى ذات محرم. "ابن جرير، والخطيب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سداسی۔۔۔ حصہ اکمال
44037 دھوکا باز، بخیل، لئیم (کمینہ) احسان جتلانے والا، خائن اور بدخلق جنت میں داخل نہیں ہوگا، سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والا مملوک اور مملوکہ ہوگی، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اللہ تعالیٰ کے ساتھ معاملہ اچھا رکھو اور اپنے غلاموں کے ساتھ بھی اچھا معاملہ رکھو۔ رواہ الخطیب فی کتاب البخلاء وابن عساکر عن ابی بکر
44037 - لا يدخل الجنة خب ولا بخيل، ولا لئيم، ولا منان، ولا خائن، ولا سيئي الملكة، وإن أول من يقرع باب الجنة المملوك والمملوكة، فاتقوا الله وأحسنوا فيما بينكم وبين الله وفيما بينكم وبين مواليكم. "الخطيب في كتاب البخلاء، وابن عساكر عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سابع۔۔۔ترھیب سباعی کے بیان میں
44038 سات آدمیوں پر میں لعنت بھیجتا ہوں اور ہر نبی کی دعا قبول کی جاتی ہے (وہ سات آدمی یہ ہیں) کتاب اللہ میں زیادتی کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، اللہ تعالیٰ کی حرمت کو حلال سمجھنے والا، میری عترت جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اسے حلال سمجھنے والا، میری سنت کا تارک، مال غنیمت کو ترجیح دینے والا، اپنا زور مسلط کرنے والا تاکہ اللہ تعالیٰ کے ذلیل کیے ہوئے کو عزت دے اور اللہ تعالیٰ کے عزتمند کو ذلیل کرے۔ رواہ الطبرانی عن عمرو بن شعیب۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3237 ۔
44038- سبعة لعنتهم وكل نبي مجاب: الزائد في كتاب الله، والمكذب بقدر الله، والمستحل حرمة الله، والمستحل من عترتي ما حرم الله، والتارك لسنتي، والمستأثر بالفيء، والمتجبر بسلطانه ليعز من أذل الله ويذل من أعز الله. "طب - عن عمرو ابن شعيب".
tahqiq

তাহকীক: