কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৪০৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سابع۔۔۔ترھیب سباعی کے بیان میں
44039 سات مہلکات سے بچو، شرک باللہ سے، جادو سے، اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی جان کے قتل سے، سود کھانے سے، یتیم کا مال کھانا، جنگ سے بھاگنا، بھولی بھالی پاکدامن مومن عورتوں پر تہمت لگانا۔ رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن ابوہریرہ
44039- اجتنبوا السبع الموبقات: الشرك بالله، والسحر، وقتل النفس التي حرم الله إلا بالحق، وأكل الربا، وأكل مال اليتيم، والتولي يوم الزحف، وقذف المحصنات المؤمنات الغافلات. "ق 1، د، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44040 سات آدمیوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہیں دیکھیں گے، نہ ہی ان کا تزکیہ کریں گے اور نہ ہی انھیں جہانوں کے ساتھ جمع کریں گے بلکہ اللہ تعالیٰ انھیں سب سے پہلے دوزخ میں داخل کریں گے ہاں یہ کہ وہ توبہ کرلیں سو جس نے توبہ کی اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمالیتے ہیں (وہ آدمی یہ ہیں) مشت زنی کرنے والا، فاعل اور مفعول ، دائمی شرابی ، والدین کو مارنے والا حتیٰ کہ وہ فریاد کرنے لگیں، پڑوسیوں کو اذیت پہنچانے والا حتیٰ کہ وہ اس پر لعنت کرنے لگیں اور پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے والا۔ رواہ الحسن بن عرفہ جزہ والبیہقی فی شعب الابسان عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1046 ۔
44040- سبعة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولا يجمعهم مع العالمين، يدخلهم النار أول الداخلين إلا أن يتوبوا، إلا أن يتوبوا، فمن تاب تاب الله عليه: الناكح يده، والفاعل، والمفعول به، ومدمن الخمر، والضارب أبويه حتى يستغيثا، والمؤذي جيرانه حتى يلعنوه، والناكح حليلة جاره. "الحسن بن عرفة في جزئه، هب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44041 سات چیزوں کی مجھ سے حفاظت کرو۔ ذخیرہ اندوزی مت کرو، نجش (بھاؤ پر بھاؤ) مت کرو، تجاری قافلوں سے آگے مت جاکر ملو، شہری دیہاتی کے لیے خریدو فروخت نہ کرے، کوئی آدمی اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے یہاں تک کہ وہ سامان کو چھوڑ نہ دے، کسی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح مت بھیجو، کوئی عورت اپنی کسی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ وہ (اسے طلاق دلواکر) اپنے برتن پر ہی اکتفاء کرائے بلاہ شبہ اس کے حصہ میں وہی ہے جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے لکھ دیا ہے۔ رواہ ابن عساکر عن ابی الدرداء
44041- سبعا احفظوهن مني: لا تحتكروا، ولا تناجشوا، تلقوا الركبان، ولا يبع حاضر لباد، ولا يبع رجل على بيع أخيه حتى يذر، ولا يخطب على خطبة أخيه، ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكتفيء إناءها فإن لها ما كتب الله لها. "ابن عساكر - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44042 اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو دوسروں کے غلاموں کو اپنا غلام بنالے، اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جو زمین کی حدود کو تبدیل کردے، اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو نابینا کو راستے کے متعلق دھوکا دے، اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو اپنے والدین پر لعنت کرتا ہو، اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جو غیر اللہ کے لیے (جانور) ذبح کرتا ہو، اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو چوپائے کے ساتھ بدکاری کرے اور اس شخص پر بھی اللہ کی لعنت ہو جو قوم لوط جیسا فعل کرے۔ رواہ احمد والطبرانی والحاکم والبیہقی عن ابن عباس
44042- لعن الله من والى غير مواليه، لعن الله من غير تخوم الأرض، لعن الله من كمه أعمى عن الطريق، ولعن الله من لعن والديه، ولعن الله من ذبح لغير الله، ولعن الله من وقع على بهيمة ولعن الله من عمل عمل قوم لوط. "حم، طب، ك، ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44043 سات آسمانوں کے اوپر سے اللہ تعالیٰ سات آدمیوں پر لعنت کرتے ہیں اور ہر ایک پر تین تین بار لعنت کرتے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں، لعنت ہے لعنت ہے لعنت ہے اس شخص پر جو قوم لوط کا فعل کرے، ملعون ہے ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جو بیوی اور اس کی بیٹی کو نکاح میں جمع کرے، وہ شخص ملعون ہے جو اپنے والدین کو گالی دے، وہ شخص ملعون ہے جو چوپایوں کے ساتھ بدکاری کرے ، ملعون ہے وہ شخص جو زمین میں حدود تبدیل کرے، ملعون ہے وہ شخص جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے، ملعون ہے وہ شخص جو دوسرے غلاموں کو اپنا غلام بنالے۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق والحاکم والبیہقی فی شعب فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
44043- لعن الله سبعة من خلقه من فوق سبع سماوات - فردد اللعنة على واحد منهم ثلاث مرات ولعن كل واحد منهم لعنة لعنة. فقال: ملعون ملعون ملعون من عمل عمل قوم لوط، ملعون من جمع بين المرأة وبنتها، ملعون من سب شيئا من والديه، ملعون من أتى شيئا من البهائم، ملعون من غير حدود الأرض، ملعون من ذبح لغير الله، ملعون من تولى غير مواليه. "الخرائطي في مساوي الأخلاق، ك، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44044 مخلوق میں سے آٹھ (8) آدمی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ مبغوض ہوں گے ، جھوٹے کذاب ، متکبرین ، وہ لوگ جو اپنے بھائیوں کے متعلق بغض دلوں میں چھپائے رکھتے ہیں۔ چنانچہ جب ان سے ملتے ہیں تو ہنس مکھ سے ملتے ہیں اور جنہیں جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تو سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جب انھیں شیطان یا شیطانی کام کی طرف بلایا جاتا ہے تو بہت جلدی کرتے ہیں جنہیں جب کوئی دنیاوی لالچ سامنے آتی ہے تو قسموں کے ذریعے اسے اپنے لیے حلال کرلیتے ہیں اگرچہ وہ حق پر نہیں ہوتے ، چغل خور دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنے والے، باغی سرکش، یہ لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت بغض ہے۔ رواہ ابوالشیخ فی التوریخ وابن عساکر عن الوضین بن عطاء مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1615 ۔
44044- ثمانية أبغض خليقة الله إليه يوم القيامة: السقارون وهم الكذابون، والخيالون وهم المستكبرون، والذين يكنزون البغضاء لإخوانهم في صدورهم، فإذا لقوهم تخلقوا لهم، والذين إذا دعوا إلى الله ورسوله كانوا بطاء، وإذا دعوا إلى الشيطان وأمره كانوا سراعا والذين لا يشرف لهم طمع من الدنيا إلا استحلوه بأيمانهم وإن لم يكن لهم ذلك بحق، والمشاؤن بالنميمة، والمفرقون بين الأحبة، والباغون البراء الدحضة؛ أولئك يقذرهم الرحمن عز وجل. "أبو الشيخ في التوبيخ، وابن عساكر - عن الوضين بن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب سباعی۔۔۔حصہ اکمال
44045 کیا میں تمہیں لوگوں میں سے بدترین شخص کے متعلق نہ بتاؤں، جو اکیلا کھانا کھائے، اپنے عطیہ سے منع کرے، کیا اسفر کرے اور اپنے غلام کو مارے، اس سے بھی زیادہ برے شخص کے متعلق میں تمہیں نہ بتاؤں ! وہ آدمی جو لوگوں سے بغض رکھتا ہو اور لوگ اس بےبغض رکھتے ہوں، کیا اس سے بھی زیادہ برے شخص کے متعلق میں تمہیں نہ بتاؤں۔ وہ شخص جس کے شر سے ڈرا جائے اور اس سے خیر و بھلائی کی کوئی امید نہ کی جاتی ہو۔ کیا اس سے بھی زیادہ برے شخص کے متعلق میں تمہیں نہ آگاہ کروں جو اپنی آخرت کو دوسرے کی دنیا کے بدلہ میں بیچ ڈالے ، کیا تمہیں اس سے زیادہ برے شخص کے متعلق آگاہ نہ کروں، جس نے دین کے بدلہ میں دنیا کھائی۔ رواہ ابن عساکر عن معاذ
44045- ألا أنبئك بشر الناس! من أكل وحده، ومنع رفده، وسافر وحده، وضرب عبده، ألا أنبئك بشر من هذا! من يبغض الناس ويبغضونه؛ ألا أنبئك بشر من هذا! من يخشى شره من مقدار سبع أرضين؛ وأنفق على أهلك من طولك، ولا ترفع عصاك عنهم وأخفهم في الله عز وجل. "طب - عن أميمة مولاة لرسول الله صلى الله عليه وسلم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثمانی۔۔۔حصہ اکمال
44046 کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے متعلق آگاہ نہ کروں۔ تم میں برا آدمی وہ ہے جو تنہا ٹھکانا کرے، اپنے غلام کو مارتا ہو اور اپنے عطیہ سے منع کرتا ہو۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے کے متعلق آگاہ نہ کروں جس سے خطائیں سرزد ہوتی ہوں، اس کی معذرت قبول نہ کی جاتی ہو اور لوگ اس کی غلطی کو معاف نہ کرتے ہوں۔ اس سے بھی زیادہ برے کے متعلق میں تمہیں نہ بتاؤں۔ وہ شخص جو لوگوں سے بغض رکھتا ہو اور لوگ اس سے بغض رکھتے ہوں۔ اس سے بھی زیاندہ برے کے متعلق میں تمہیں نہ بتاؤں۔ وہ شخص جس سے خیر و بھلائی کی امید نہ ہو اور جس کے شر سے محفوظ نہ رہا جاسکتا ہو۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
(44046 -) ألا أنبئكم بشراركم ! إن شراركم الذي ينزل وحده وبجلد عبده ، ويمنع رفده ، أفلا أنبئكم بشر من ذلك ! الذين يقيلون عثرة ، ولا يقبلون معذرة ، ولا يغفرون ذنبا ، أفلا أنبئكم بشر من ذلكم ، من يبغض الناس ويبغضونه ، أفلا أنبئكم بشر من ذلكم ! من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره (طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثمانی۔۔۔حصہ اکمال
44047 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے، والدین کی نافرمانی مت کرو گو کہ وہ تمہیں اپنے اہل و عیال اور دنیا سے الگ ہوجانے کا حکم کیوں نہ دیں۔ ہرگز شراب مت پیو چونکہ شراب ہر برائی کی جڑ ہے، جان بوجھ کر نماز مت چھوڑو چونکہ جس نے ایسا کیا وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ذمہ سے بری ہے۔ جنت سے ہرگز مت بھاگو جس نے ایسا کیا وہ اللہ کے غصہ کا مستحق بن گیا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ، اپنی زمین کی حدود میں ہرگز اضافہ مت کرو، جس نے ایسا کیا وہ قیامت کے دن اپنی گردن پر زمین اٹھا کر لائے گا جس کی مقدار سات زمینوں تک ہوگی۔ اپنی طاقت کے مطابق اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے رہو اور اپنے اہل و عیال سے عصا اٹھا کر نہ رکھ ہاں اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں ان سے نرمی برتو۔ رواہ الطبرانی عن امیمۃ مولاۃ رسول اللہ ﷺ
(44047 -) لا تشرك بالله شيئا وإن قطعت وحرقت بالنار ، ولا تعصين والديك ، وإن أمراك أن تخلى من أهلك ودنياك فتخله ، ولا تشربن خمرا فانها رأس كل شر ، ولا تتركن صلاة متعمدا ، فمن فعل ذلك برئت منه ذمة الله وذمة رسوله ، ولا تفرن يوم الزحف ، فمن فعل ذلك باء بسخط من الله ومأواه جهنم وبئس المصير ، ولا تزدادن في تخوم أرضك ، فمن فعل ذلك يأتي به على رقبته يوم القيامة من مقدار سبع أرضين ، وأنفق على أهلك من طولك ، ولا ترفع عصاك عنهم وأخفهم في الله عزوجل (طب - عن أميمة مولاة لرسول الله ص).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثمانی۔۔۔حصہ اکمال
44048 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں قتل کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے اپنے والدین کی ہرگز نافرمانی مت کرنا گو کہ وہ تمہیں اپنے اہل و عیال اور مال سے نکل جانے کا حکم دے دیں۔ ہرگز فرض نماز مت چھوڑنا چونکہ جو شخص جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ سے بری ہوجاتا ہے۔ شراب ہرگز مت پینا چونکہ شراب ہر برائی کی جڑ ہے۔ معصیت سے بچتے رہو چونکہ معصیت اللہ تعالیٰ کے غصہ کو حلال کردیتی ہے، جنگ میں بھاگنے سے بچتے رہو گو کہ سب لوگ مرجائیں جب لوگوں میں مرگ پھیل جائے تم ثابت قدم رہو، اپنی طاقت کے بقدر اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے رہو اور اہل و عیال کو ادب سکھانے کے لیے عصاء ہاتھ سے مت چھوڑو اور اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں ان سے نرمی سے پیش آؤ۔ رواہ احمد والطبرانی و ابونعیم فی الحلیۃ عن معاذ
44048- لا تشرك بالله شيئا وإن قتلت أو حرقت، ولا تعقن والديك وإن أمرك أن تخرج من أهلك ومالك، ولا تتركن صلاة مكتوبة متعمدا فإن من ترك صلاة مكتوبة متعمدا فقد برئت منه ذمة الله، ولا تشربن خمرا فإنه رأس كل فاحشة؛ وإياك والمعصية! فإن المعصية تحل سخط الله، وإياك والفرار من الزحف وإن هلك الناس! وإذا أصاب الناس موت وأنت فيهم فاثبت، وأنفق على عيالك من طولك ولا ترفع عصاك عنهم أدبا وأخفهم في الله عز وجل. "حم، طب، حل - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثمانی۔۔۔حصہ اکمال
44049 اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں عذاب دیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے۔ اپنے والدین کی فرمان برداری کرو گو کہ وہ تمہیں ہر چیز سے نکل جانے کا حکم دیں۔ جان بوجھ کر فرض نماز مت چھوڑو چونکہ جو شخص جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ سے بری ہوجاتا ہے، شراب نوشی سے بچتے رہو چونکہ شراب ہر برائی کی کنجی ہے۔ معصیت سے بچتے رہو چونکہ معصیت اللہ تعالیٰ کے غصہ کی موجب بنتی ہے۔ دھوکا دہی سے دور رہو۔ جنگ سے مت بھاگو اگرچہ تم ہلاک ہی کیوں نہ ہوجاؤ اور تمہارے ساتھی بھاگ ہی کیوں نہ جائیں، اگر لوگ مرگ عام کا شکار ہونے لگیں اور تم لوگوں میں موجود ہو تو ثابت قدم رہو اور معاملہ حکمرانی میں حکمرانوں کے ساتھ جھگڑا مت کرو جب تم دیکھو کہ وہ تمہارے لیے ہے۔ اپنے گھر والوں پر اپنی طاقت کے مطابق خرچ کرتے رہو اور انھیں ادب سکھانے کے لیے ہاتھ سے عصا مت چھوڑو اور اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں ان پر نرمی کرو۔ رواہ احمد والطبرانی عن ابی الدرداء والبیہقی وابن عساکر عن ام ایمن
44049- لا تشرك بالله شيئا وإن عذبت وحرقت، وأطع والديك وإن أمراك أن تخرج من كل شيء هو لك فاخرج منه، ولا تترك صلاة مكتوبة عمدا فإن من ترك الصلاة عمدا فقد برئت منه ذمة الله، وإياك والخمر! فإنها مفتاح كل شر، وإياك والمعصية! فإنها موجبة لسخط الله ولا تغلل ولا تفر يوم الزحف وإن هلكت وفر أصحابك، وإن أصاب الناس موتان وأنت فيهم فاثبت، ولا تنازع الأمر أهله وإن رأيت أنه لك، وأنفق من طولك على أهل بيتك ولا ترفع عصاك عنهم أدبا وأخفهم في الله عز وجل. "حم، طب - عن أبي الدرداء؛ ق، وابن عساكر - عن أم أيمن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب ثمانی۔۔۔حصہ اکمال
44050 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا جلا دیا جائے یا سولی پہ چڑھا دیا جائے۔ نماز جان بوجھ کر مت چھوڑو چونکہ جس شخص نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی وہ ملت (اسلام) سے نکل گیا معصیت کا ارتکاب مت کرو چونکہ معصیت اللہ تعالیٰ کے غصہ کی موجب ہے۔ شراب مت پیو چونکہ شراب خطاؤں کی جڑ ہے۔ موت سے مت بھاگو اگرچہ تم موت میں کیوں نہ پڑ جاؤ۔ والدین کی نافرمانی مت کرو گو کہ والدین تمہیں ساری دنیا سے نکل جانے کا حکم دیں پھر بھی نکل جاؤ، اپنے ہاتھ سے عصا اہل و عیال کے ادب کے لیے مت چھوڑو اور اپنی طرف سے اہل و عیال کو انصاف مہیا کرو۔ رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت
44050- لا تشركوا بالله شيئا وإن قطعتم أو حرقتم أو صلبتم، ولا تتركوا الصلاة متعمدا فمن تركها متعمدا فقد خرج عن الملة، ولا تركبوا المعصية فإنها سخطة الله، ولا تشربوا الخمر فإنها رأس الخطايا كلها، ولا تفروا من الموت وإن كنتم فيه، ولا تعقن والديك وإن أمراك أن تخرج من الدنيا كلها فاخرج، ولا تضع عصاك عن أهلك، وأنصفهم من نفسك. "طب - عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب تساعی۔۔۔حصہ اکمال
44051 اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ، چوری مت کرو، زنا مت کرو، کسی نفس کو قتل مت کرو کسی نفس کو قتل مت کرو جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا مگر کسی حق وجہ سے۔ کسی بےگناہ آدمی کو لے کر کسی زور آور کے پاس مت جاؤ تاکہ وہ اسے قتل کردے۔ جادو مت کرو، سود مت کھاؤ، کسی پاکدامن عورت پر تہمت مت لگاؤ، جنت سے مت بھاگو، اور تم پر لازم ہے خاص طور پر یہود کے ہفتہ کے دن سرکشی مت کرو۔ رواہ الترمذی وقال حسن صحیح والنسائی عن صفوان بن عسال
44051- لا تشركوا بالله شيئا، ولا تسرقوا وتزنوا، ولا تقتلوا النفس التي حرم الله إلا بالحق، ولا تمشوا ببريء إلى ذي سلطان ليقتله، ولا تسحروا، ولا تأكلوا الربا، ولا تقذفوا محصنة ولا تولوا الفرار يوم الزحف؛ وعليكم خاصة اليهود أن لا تعتدوا في السبت. "ت: حسن صحيح 1، ن - عن صفوان بن عسال أن يهوديين أتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألاه عن تسع آيات بينات قال - فذكره ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب تساعی۔۔۔حصہ اکمال
44052 اے جماعت مسلمین ! زنا سے ڈرتے رہو چونکہ زنا پر مرتب ہونے والی سزا بہت کڑی ہے۔ رشتہ داری کو جوڑتے رہو چونکہ اس کا ثواب بہت جلدی ملتا ہے۔ جھوٹی قسم سے بچتے رہو چونکہ جھوٹی قسم گھروں کو اجاڑ دیتی ہے، والدین کی نافرمانی سے بچتے رہو۔ چنانچہ جنت کی خوشبو ایک ہزار سال کی مسافت سے پائی جاتی ہے جبکہ والدین کا نافرمان جنت کی خوشبو نہیں پاتا۔ اسی طرح قطع تعلقی کرنے والا بوڑھا زانی اور تکبر سے اپنی تہبند کھینچنے والا بھی جنت کی خوشبو نہیں پائے گا چونکہ بڑائی کا سزا وار صرف اللہ رب العالمین ہے۔ جھوٹ نرا گناہ ہے، مگر یہ کہ جھوٹ سے کسی مسلمان کو نفع ہو یا اللہ کے دین کا دفاع کیا جائے، جنت میں ایک بازار ہے جس میں صرف مردوں اور عورتوں کی صورتوں کی خریدو فروخت ہوتی ہے، اہل جنت دنیاوی دن کے بقدر اس بازار میں جائیں گے، جو جنتی بھی ان صورتوں کے پاس سے گزرے گا اور وہ جس صورت (تصویر) کو پسند کرے گا اس کی شکل اسی صورت جیسی ہوجائے گی۔ رواہ ابن عساکر عن محمد بن ابی الفرات الجرمی عن ابی اسحاق عن الحارث عن علی ومحمد کذبہ احمد وغیرہ وقال ابوداؤد روی احایدث موضوعۃ
44052- يا معشر المسلمين! احذروا البغي فإنه ليس من عقوبة هي أحضر من عقوبة بغي، وصلوا أرحامكم فإنه ليس من ثواب أعجل من صلة الرحم، وإياكم واليمين الفاجرة! فإنها تدع الديار بلاقع من أهلها، وإياكم وعقوق الوالدين! فإن ريح الجنة توجد من مسيرة ألف عام، وما يجد ريحها عاق، ولا قاطع، ولا شيخ زان، ولا جار إزاره خيلاء، إنما الكبرياء لله رب العالمين؛ والكذب كله إثم إلا ما نفعت به مسلما أو دفعت به عن دين الله، وإن في الجنة لسوقا لا يباع فيه ولا يشترى إلا الصور من الرجال والنساء، يتوافون على مقدار كل يوم من أيام الدنيا، يمر بهم أهل الجنة، فمن اشتهى صورة دخل فيها من رجل أو امرأة فكان هو تلك الصورة. "ابن عساكر - عن محمد بن أبي الفرات الجرمي عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي؛ ومحمد كذبه أحمد وغيره، وقال د: روى أحاديث موضوعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل تاسع (نویں) ترھیب عشاری کے بیان میں
44053 اس امت کے دس آدمی اللہ رب العزت کے ساتھ کفر کرنے والے ہیں۔ دھوکا باز، جادو گر، دیوث ، عورت کے پچھلے حصے سے جماع کرنے والا ، شراب پینے والا، زکوۃ سے انکار کرنے والا، جس نے وسعت کے باوجود حج نہ کیا اور مرگیا، فتنے برپا کرنے والا، اہل حرب (جنگ ) کو اسلحہ فروخت کرنے والا محرم کے ساتھ نکاح کرنے والا ۔ رواہ ابن عساکر عن البراء۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4188 والضعیفۃ 2005 ۔
44053- كفر بالله العظيم عشرة من هذه الأمة: الغال، والساحر، والديوث، وناكح المرأة في دبرها، وشارب الخمر، ومانع الزكاة، ومن وجد سعة ومات ولم يحج، والساعي في الفتن، وبائع السلاح أهل الحرب، ومن نكح محرم منه. "ابن عساكر - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل تاسع (نویں) ترھیب عشاری کے بیان میں
44054 بہت برا بند ہ ہے متکبر اور اکڑ کر چلنے والا جو رب تعالیٰ جس کے لیے بڑائی اور بلندی ثابت ہے کہ بھول جاتا ہے ، بہت براندہ ہے زبردستی اور سرکشی کرنے والا جو جبار بلند شان والے کو بھول جاتا ہے بہت برابندہ ہے لہو ولعب میں مبتلا ہونے والا جو قبروں کو اور بوسیدگی کو بھول جاتا ہے۔ بہت برا بندہ ہے سرکشی کرنے والا جو ابتداء و انتہاء کو بھول جاتا ہے۔ بہت برا بندہ ہے دین کے بدلہ میں دنیا کو ہتھیا لینے والا، بہت برا بندہ ہے جو شبہات میں پڑ کر دین کے معاملہ میں دھوکا کھاجائے، بہت برابند ہ ہے جسے لمبی چوڑی امیدیں جکڑ لیں، بہت برا بند ہ ہے جسے خواہش نفس گمراہ کردے، بہت برا بند ہ ہے جسے (فضول) رغبتیں ذلیل کردیں۔ رواہ ابوداؤد والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن اسماء بنت عمیس والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان عن اسماء بنت عمیس والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان ایضاً عن نعیم بن حمار۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 433 و ضعیف الجامع 2350 ۔
44054- بئس العبد عبد تخيل واختال ونسى الكبير المتعال! بئس العبد عبد تجبر واعتدى ونسي الجبار الأعلى! بئس العبد عبد سها ولها ونسى المقابر والبلى! وبئس العبد عبد عتا وطغى ونسي المبتدأ والمنتهي! بئس العبد عبد يختل 1 الدنيا بالدين! بئس العبد عبد يختل الدين بالشبهات بئس العبد عبد طمع يقوده! بئس العبد عبد هوى يضله! بئس العبد عبد رغب يذله. "د، ك، هب - عن أسماء بنت عميس؛ طب، هب - عن نعيم بن همار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب عشاری بمعہ مزید۔۔۔حصہ اکمال
44055 جب ابلیس کو زمین پر اتارا گیا تو اس نے کہا : اے میرے رب ! تو نے مجھے زمین پر اتار دیا ہے اور مجھے مردود ٹھہرایا ہے، میرے لیے کوئی گھر مقرر کردے، حکم ہوا، حمام تیرا گھر ہے، کہا : میرے لیے کوئی بیٹھک بھی ہونی چاہیے ، حکم ہوا بازار اور چورا ہے تیری بیٹھکیں ہیں، کہا : میرا کوئی کھانا بھی ہو، حکم ہوا ہر وہ شے تیر اکھانا ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے، کہا : میرے لیے کوئی پینے کی چیز بھی ہونی چاہیے، حکم ہوا ہر نشہ آور شئے تیرے لیے پینے کی چیز ہے۔ کہا : میرا اعلان کرنے والا کون ہوگا ؟ حکم ہوا بین باجے تیرا اعلان کریں گے۔ کہا : میرا کوئی قرآن بھی بنادے، حکم ہوا شعر گوئی تیرا قرآن ہے۔ کہا : میرے لیے کوئی کتاب بھی ہونی چاہیے حکم ہوا تل بنائی تیری کتاب ہے، کہا : میرا کوئی قاصد بنادے، حکم ہوا کہانت تیرا قاصد ہے، کہا : میرے لیے پھندے بنادے حکم ہوا عورتیں تیرے پھندے ہیں۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی مکاید الشیطان وابن جریر والطبرانی وابن مردویہ عن ابی امامۃ
44055- إن أبليس لما أنزل إلى الأرض قال: يا رب! أنزلني إلى الأرض وجعلتني رجيما فاجعل لي بيتا، قال: الحمام، قال: فاجعل لي مجلسا، قال: الأسواق ومجامع الطرق، قال: فاجعل لي طعاما، قال، ما لا يذكر اسم الله عليه، قال: اجعل لي شرابا، قال: كل مسكر، قال: اجعل لي مؤذنا، قال: المزامير، قال: اجعل لي قرآنا: قال الشعر قال: اجعل لي كتابا، قال: الوشم، قال: اجعل لي حديثا، قال: الكذب، قال: اجعل لي رسولا، قال: الكهانة، قال: اجعل لي مصايد، قال: النساء. "ابن أبي الدنيا في مكايد الشيطان، وابن جرير، طب، وابن مردويه - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب عشاری بمعہ مزید۔۔۔حصہ اکمال
44056 ابلیس نے رب تعالیٰ سے عرض کیا : اے میرے رب ! آدم زمین پر اتار دیئے گئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ عنقریب کتابوں اور پیغمبروں کا سلسلہ سروع ہونا چاہتا ہے ، انسانوں کی کتابیں اور پیغمبر کیا ہوں گے ؟ حکم ہوا ان کے پیغمبر فرشتے اور انبیاء ہوں گے اور ان کی کتابیں توراۃ ، انجیل، زبور اور قرآن مجید ہوں گی، فرمایا : گودائی تیری کتاب ہوگی، شعر گوئی تیرا قرآن ہوگا، کاہن تیرے پیغمبر ہوں گے، تیرا کھانا وہ شئے ہوگی جس پر اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا گیا ہو، ہر نشہ آور شئے تیرے لیے پیئے کی چیز ہے، جھوٹ تیری سچائی ہوگی، حمام تیرا گھر ہوگا، عورتیں تیرے پھندے ہوں گے، بین باجے تیرے موذن ہوں گے اور بازار تیری مسجد ہوگی۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے 1564 ۔
44056- قال إبليس لربه: يا رب! أهبط آدم وقد علمت أنه سيكون كتاب ورسل، فما كتابهم ورسلهم؟ قال: رسلهم الملائكة والنبيون معهم، وكتبهم التوراة والإنجيل والزبور والفرقان؛ قال: كتابك الوشم، وقرآنك الشعر، ورسلك الكهانة، وطعامك ما لم يذكر اسم الله عليه، وشرابك كل مسكر، وصدقك الكذب وبيتك الحمام ومصايدك النساء، ومؤذنك المزمار، ومسجدك الأسواق. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب عشاری بمعہ مزید۔۔۔حصہ اکمال
44057 خبردار ! اللہ تعالیٰ ! فرشتوں اور سب کے سب لوگوں کی اس شخص پر لعنت ہو جو میرے حق میں کمی کرتا ہو اور اس پر لعنت ہو جو میری اولاد پر زیادتی کرتا ہو، اس پر لعنت ہو جو میری ولایت کو کمتر سمجھتا ہو، اس پر لعنت ہو جو غیر قبلہ کے لیے ذبح کرتا ہو، اس پر لعنت ہو جو اپنی اولاد کی نفی کرتا ہو، جو اپنے موالی سے بیزاری ظاہر کرتا ہو، اس پر لعنت ہو جو زمین کی حدود و نشانات کو چوری کرتا ہو، اس پر لعنت ہو جو اسلام میں کوئی بدعت ایجاد کردے یا کسی بدعتی کو ٹھکانا مہیا کرے، چوپائے کے ساتھ بدکاری کرنے والے پر لعنت ہو، مشت زنی کرنے والے پر لعنت ہو، مردوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے پر لعنت ہو، بتکلف پاکدامن بننے والے پر لعنت ہو حالانکہ یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) کے بعد کوئی پاکدامن نہیں ہوا، اس شخص پر لعنت ہو جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرے، اس عورت پر لعنت ہو جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، اس شخص پر لعنت ہو جو نکاح میں عورت اور اس کی بیٹی کو جمع رکھے، اس شخص پر لعنت ہو جو دو بہنوں کو ایک ہی نکاح میں جمع رکھے ہاں البتہ جو قبل ازیں ہوچکا سو ہوچکا، باریاں مقرر کیے ہوئے پانی کو پستی کی طرف لے جانے والے پر لعنت ہو، اس شخص پر لعنت ہو جو لوگوں کے بیٹھنے کی سایہ دار جگہ میں پیشاب یا پاخانہ کرے، اس شخص پر لعنت ہو جو ہماری راہوں میں ہمیں اذیت پہنچائے، اس شخص پر لعنت ہو جو تہبند گھسیٹتا ہو، اس شخص پر لعنت ہو جو متکبرانہ چال سے چلتا ہو اس شخص پر لعنت ہو جو اپنے ہونٹوں کو ٹیڑھا کرکے باتیں کرتا ہو ، تکبر کرنے والے نوجوانوں پر لعنت ہو اور معقوس لغلین والے پر اللہ کی لعنت ہو۔ رواہ الباوردی عن بشر بن عطیۃ وضعف
44057- ألا لعنة الله والملائكة والناس أجمعين على من انتقص شيئا من حقي، وعلى من أبى عترتي، وعلى من استخف بولايتي، وعلى من ذبح لغير القبلة، وعلى من انتفى من ولده، وعلى من برئ من مواليه، وعلى من سرق من منار الأرض وحدودها، وعلى من أحدث في الإسلام حدثا أو آوى محدثا، وعلى ناكح البهيمة، وعلى ناكح يده، وعلى من أتى الذكران من العالمين، وعلى من تحصر ولا حصور بعد يحيى بن زكريا، وعلى رجل تأنث وعلى امرأة تذكرت، وعلى من أتى امرأة وابنتها، وعلى من جمع الأختين إلا قد سلف، وعلى مغور الماء المنتاب، وعلى المتغوط في ظل النزال، وعلى من آذانا في سبلنا، وعلى الجارين أذبالا، وعلى الماشين اختيالا وعلى الناطقين أشفارا بالخنى، وعلى الشابين فضالا، وعلى المعقوس نعالا. "الباوردي - عن بشر بن عطية، وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترھیب عشاری بمعہ مزید۔۔۔حصہ اکمال
44058 دس چیزیں قوم لوط کی عادات میں سے ہیں : مجلس میں کنکریاں مارنا، علک چپانا، سرراہ مسواک کرنا، سیٹیاں بجانا، حمام، غلیل س کنکریاں مارنا، اس طرح عمامہ باندھنا جو ٹھوڑی کے نیچے نہ باندھا گیا ہو، سبتی جوتے، مہندی سے ہاتھوں کو رنگنا، قباؤں کے بٹن کھلے رکھنا، بازاروں میں چلنا اور رانوں کا کھلا رکھنا۔ رواہ الدیلمی من طریق ابراھیم الطیان عن الحسین بن القاسم الزاھد عن اسماعیل بن ابی زیادہ الشاشی عن جویر عن الضحاک عن ابن عباس والطیان والثلاثۃ فوقہ کذابون۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1233 ۔
44058- عشرة من أخلاق قوم لوط: الخذف في النادي، ومضغ العلك، والسواك على ظهر الطريق، والصفير، والحمام، والجلاهق والعمامة التي لا يتلحى بها، والسبتية 1، والتطريف بالحناء، وحل أزرار الأقبية، والمشي بالأسواق والأفخاذ بادية. "الديلمي من طريق إبراهيم الطيان عن الحسين بن القاسم الزاهد عن إسماعيل ابن أبي زياد الشاشي عن جويبر عن الضحاك عن ابن عباس؛ والطيان والثلاثة فوقه كذابون".
tahqiq

তাহকীক: