কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৪০৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روز بھلائی اور برائی والے ممتاز ہوں گے
44079 (ہمیشہ) بھلی بات کہو اور سبحان اللہ وبحمدہ کہو چنانچہ ایک بار کہنے سے دس نیکیاں ملیت ہیں، دس بار کہنے سے سو نیکیاں ملتی ہیں، سو بار کہنے سے ہزار نیکیاں ملتی ہیں اور جو اس سے زیادہ مرتبہ کہے گا اللہ تعالیٰ اسے زیادہ نیکیاں عطا فرمائے گا۔ جو شخص استغفار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔ جس کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے آڑے آگئی گویا اس نے اللہ تعالیٰ کی بادشاہت میں مخالفت کی، جس نے بغیر علم کے کسی جھگڑے کی مدد کی وہ اللہ تعالیٰ کے غصے کا مستحق ہوگیا حتیٰ کہ وہ اس سے الگ ہوجائے۔ جس نے کسی مومن مرد یا مومن عورت پر بہتان باندھا اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی کیچڑ میں قید کریں گے یہاں تک وہ کہی ہوئی بات سے نکل نہ جائے۔ جو شخص مقروض حالت میں مرا اس سے اس کی نیکیاں چھین لی جائیں گی وہاں دینار و درہم نہیں ہوں گے، (صبح کی) دو رکعتوں کی پابندی کرو چونکہ ان میں عمر بھر کی رغبتیں موجود ہیں۔ رواہ الخطیب عن ابن عمر
44079- قولوا خيرا، قولوا: سبحان الله وبحمده، فبالواحدة عشرة، وبالعشرة مائة، وبالمائة ألف، ومن زاد زاده الله، ومن استغفر غفر الله له، ومن حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في ملكه، ومن أعان على خصومة من غير علم كان في سخط الله حتى ينزع، ومن بهت مؤمنا أو مؤمنة حبسه الله في ردغة الخبال حتى يأتي بالمخرج مما قال، ومن مات وعليه دين أخذ من حسناته، ليس ثم دينار ولا درهم، حافظوا على ركعتي فإن فيهما رغب الدهر. "الخطيب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44080 تمہیں کیا ہوا تم بات نہیں کرتے ؟ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ کہا اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دیتے ہیں، جس نے دس بار کہا اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دیتے ہیں، جس نے سو بار کہا اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ جس نے اس سے زیادہ بار کہا اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس سے زیادہ نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ جس نے استغفار کیا اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دیتے ہیں۔ جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی کسی حد کے آڑے گئی گویا اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی، جس نے کسی بےگناہ پر تہمت لگائی اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کے کیچڑ میں کھڑا کریں گے حتیٰ کہ وہ کہی ہوئی بات سے نکل جائے۔ جس نے کسی کو دنیا میں رسوا کیا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن سرعام مخلوق کے سامنے رسوا کریں گے۔ رواہ ابن صصری فی امالیہ عن ابن عمر
44080- ما لكم لا تتكلمون؟ من قال: سبحان الله وبحمده كتب الله له عشر حسنات، ومن قالها عشرا كتب الله له مائة حسنة، ومن قالها مائة مرة كتب الله له ألف حسنة، ومن زاد زاده الله، ومن استغفر غفر الله له، ومن حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في حكمه، ومن اتهم بريئا صيره الله إلى طينة الخبال حتى يأتي بالمخرج مما قال، ومن انتفى من ولده فيفضحه به في الدنيا فضحه الله على رؤس الخلائق يوم القيامة. "ابن صصري في أماليه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44081 جس شخص نے سبحان اللہ وبحمدہ کہا اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتے ہیں، جس نے دس بار کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دیتے ہیں، جس نے سو بار کہا اس کے لیے ایک لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں جس نے زیادہ بار کہا اس کے لیے اس سے زیادہ نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ جس نے استغفار کیا اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دیتے ہیں۔ جس شخص نے سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں میں سے کسی حد آڑے آگئی اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی، جس نے کسی بےگناہ شخص پر تہمت لگائی اللہ تعالیٰ اسے طینہ خبال (دوزخ کی کیچڑ) میں کھڑا کریں گے۔ جس نے اپنی اولاد میں سے کسی کی نفی کرکے اسے دنیا میں رسوا کیا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن مخلوق کے سامنے رسوا کریں گے۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابن عمر
44081- من قال: سبحان الله وبحمده، كتب الله له عشر حسنات، ومن قالها عشرا كتب الله له مائة حسنة، ومن قالها مرة كتب الله له ألف ألف حسنة، ومن زاد زاده الله، ومن استغفر غفر الله له، ومن حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في حكمه، ومن اتهم بريئا صيره الله إلى طينة الخبال حتى يأتي بالمخرج مما قال، ومن انتهى من ولده يفضحه به في الدنيا فضحه الله على رؤس الخلائق يوم القيامة. "ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44082 جو شخص اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بغیر ازار کے حمام میں داخل نہ ہو اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کی عورتیں حمام میں داخل نہ ہوں۔ رواہ ابویعلی وابن حبان والطبرانی والحاکم والبیہقی و سعید بن المنصور عن عبداللہ بن زید الحطمی عن ابی ایوب
44082- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه،ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل الحمام إلا بمئزر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر من نسائكم فلا يدخلن الحمام. "ع، حب، طب، ك، ق، ص - عن عبد الله بن زيد الخطمي عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44083 میری امت کے سب سے بہترین لوگ وہ ہیں جو گواہی دیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد اس کے بندے اور رسول ہیں، یہ لوگ جب نیکیاں کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور جب ان سے برائی سرزد ہوتی ہے تو استغفار کرتے ہیں، جب سفر کرتے ہیں قصر نماز پڑھتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں جو نازونعم میں پیدا ہوئے اور اسی میں پلے ان کا مقصد نرم نرم لباس، عمدہ کھانے اور منہ پھاڑ پھاڑ کر باتیں کرنا ہے۔ رواہ الطبرانی عن عروۃ بن رویم
44083- خيار أمتي من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأن محمدا عبده ورسوله، والذين إذا أحسنوا استبشروا وإذا أساؤا استغفروا، وإذا سافروا قصروا وأفطروا، وشرار أمتي الذين ولدوا في النعيم وغذوا به همتهم - أو قال: نهمتهم - لين الثياب وطيب الطعام والتشدق في الكلام. "طب - عن عروة بن رويم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44084 میں نے نیکی کو دل میں نور پایا ہے، چہرے کی زینت پایا ہے، عمل میں قوت پایا ہے، جبکہ برائی کو دل میں کالا داغ پایا ہے، عمل کی کمزوری پایا ہے اور چہرے کی رسوائی پایا ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تبیض الصحیفۃ 46 ۔
44084- وجدت الحسنة نورا في القلب، وزينا في الوجه، وقوة في العمل، ووجدت الخطيئة سوادا في القلب، ووهنا في العمل، وشينا في الوجه. "حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44085 مقام حجر میں لکھا ہوا پایا گیا ہے : میں اللہ ہوں جو بکہ (مکہ) کا مالک ہوں، خیر وشر کا مالک میں ہی ہوں۔ چنانچہ جس کے ہاتھوں پر میں نے خیر و بھلائی پیدا کی ہے اس کے لیے خوشخبری ہے اور جس کے ہاتھوں پر میں نے برائی پیدا کی ہے اس کے لیے ہلاکت ہے۔ رواہ الدیلمی عن انس
44085- وجد في المقام حجر مكتوب فيه: أنا الله ذو بكة 1، خلقت الخير والشر، فطوبى لمن خلقت الخير على يديه! وويل لمن خلقت الشر على يديه. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪০৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبحان اللہ وبحمدہ پر دس نیکیاں
44086 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں ہی رب ہوں، خیر وشر کا میں نے ہی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے میں نے برائی کا فیصلہ کردیا اس کے لیے ہلاکت ہے اور جس کے لیے بھلائی کا فیصلہ کردوں اس کے لیے بشارت ہے۔ رواہ ابن النجار عن علی
44086- قال الله تعالى: إني أنا الرب، قضيت الخير والشر، فويل لمن قضيت على يديه الشر! وطوبى لمن قضيت على يديه الخير. "ابن النجار - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44087 مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں اور میرے لیے ۔ کلام بہت مختصر کیا گیا ہے۔ رواہ ابویعلی عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 949 والمقاصد الحسنۃ 266 ۔
44087- أعطيت جوامع الكلم، واختصر لي الكلام اختصارا. "ع - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44088 حکمت شریف آدمی کی شرافت کو بڑھاتی ہے اور غلام کو اتنا بلند کرتی ہے کہ اسے بادشاہوں کی مجالس میں جا بٹھاتی ہے۔ رواہ ابن عدی و ابونعیم فی الحلیۃ عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2786 والکشف الالٰہی 333 ۔
44088- الحكمة تزيد الشريف شرفا، وترفع العبد المملوك حتى تجلسه مجالس الملوك. "عد، حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44089 کلمہ حکمت مومن کی گمشدہ چیز ہے وہ اسے جہاں بھی ملے وہی اس کا زیادہ حقدار ہے۔ رواہ الترمذی وابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 912 و ضعیف الترمذی 506 ۔
44089- الكلمة الحكمة ضالة المؤمن حيث وجدها فهو أحق أحق بها. "ت 1 هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44090 کلمہ حکمت مومن کی گمشدہ چیز ہے وہ اسے جہاں بھی ملتا ہے لے لیتا ہے۔ رواہ ابن حبان فی الضعفاء عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4301 ۔
44090- الكلمة الحكمة ضالة المؤمن حيث وجدها جذبها. "حب في الضعفاء - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44091 ظرافت کی آفت غلو ہے، شجاعت کی آفت بغاوت ہے، سخاوت کی آفت احسان جتلانا ہے، خوبصورتی کی آفت تکبر ہے، عبادت کی آفت عبادت میں توقف کرنا ہے، بات کی آفت جھوٹ ہے، علم کی آفت نسیان ہے، بردباری کی آفت بےوقوفی ہے، حسب ونسب کی آفت فخر ہے او ور جو دوسخا کی آفت اسراف ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان وضعفہ عن علی۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 1440 و ضعیف الجامع 9 ۔
44091- آفة الظرف 2 الصلف 3 وآفة الشجاعة البغي، وآفة السماحة المن، وآفة الجمال الخيلاء، وآفة العبادة الفترة وآفة الحديث الكذب، وآفة العلم النسيان، وآفة الحلم السفه، وآفة الحسب الفخر، وآفة الجود السرف. "هب - وضعفه - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44092 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں، آنکھ دیکھنے سے، زمین میں بارش سے، مونث آلہ تناسل سے اور عالم علم ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابوہریرہ والخطیب وابن عدی عن عائشۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاسرار المرفوعۃ 441 و اسنی المطالب 163 ۔
44092- أربع لا يشبعن من أربع: عين من نظر، وأرض من مطر، وأنثى من ذكر، وعالم من علم. "حل - عن أبي هريرة؛ خط - عد - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44093 آدمی پر سب سے زیادہ تنگ خو اس کے اہل و عیال اور پڑوسی ہوتے ہیں۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابی الدرداء وابن عدی عن جابر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 139 والتنزیہ 264/1 ۔
44093- أزهد الناس في العالم أهله وجيرانه. "حل - عن الدرداء؛ عد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44094 لوگوں میں انبیاء پر سب سے زیادہ تنگ خو اور ان پر سختی کرنے والے ان کے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ رواہ ابن عساکر عن ابی الدرداء۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 795 والکشف الا لٰہی 41 ۔
44094- أزهد الناس في الأنبياء وأشدهم عليهم الأقربون. "ابن عساكر - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44095 بلاشبہ ابن آدم ممنوعات کا زیادہ حریص ہوتا ہے۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 292 والاتقان 391 ۔
44095- إن ابن آدم لحريص على ما منع. "فر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44096 بلاشبہ ابن آدم کو جب گرمی لگتی ہے تو اس پر ناراض ہوجاتا ہے اور جب اسے سردی لگتی ہے تو اس پر ناراض ہوجاتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن خولۃ
44096- إن ابن آدم إذا أصابه حر قال: حس 1 وإن أصابه برد قال: حس. "حم، طب - عن خولة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44097 بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ دنیاوی معاملات میں سے اگر کسی چیز کو اوپر اٹھایا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے کمتر کردیتے ہیں۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری وابن ماجہ وابوداؤد والنسائی عن انس
44097- إن حقا على الله أن لا يرفع شيئا من أمر الدنيا إلا وضعه. "حم، خ 1 هـ، د، ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪১১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الثالث۔۔۔حکم اور جوامع الکلم کے بیان میں
44098 لوگوں کی مثال ایسے سو اونٹوں کی طرح ہے جن میں تم سواری کے قابل کسی کو نہیں پاسکتے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی وابن ماجہ عن ابن عمر
44098- إنما الناس كالإبل المائة لا تكاد تجد فيها راحلة. "حم، ق 2، ت، هـ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: