কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৪১৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محبت و عداوت میں اعتدال
44119 محبت ایسی چیز ہے جو اہل اسلام کو وراثت میں ملتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن رافع بن خدیج۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6152 ۔
44119- الود الذي يتوارث في أهل الإسلام. "طب - عن رافع بن خديج".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محبت و عداوت میں اعتدال
44120 تم اپنے بھائی کی آنکھ میں پڑے ہوئے تنکے کو دیکھ لیتے ہو اور اپنی آنکھوں میں پڑے ہوئے شہتیر کو بھول جاتے ہو۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابوہریرہ
44120- يبصر أحدكم القذى في عير أخيه، وينسى الجذع في عينيه. "حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکم، جوامع الکلم اور امثال۔۔۔حصہ اکمال
44121 ظرافت طبعی کی آفت ڈینگیں مارنا ہے، شجاعت کی آفت سرکشی ہے احسان مندی کی آفت احسان جتلانا ہے۔ حسن و جمال کی آفت تکبر ہے، عبادت کی آفت توقف کردینا ہے، بات کی آفت جھوٹ ہے، علم کی آفت نسیان ہے، بردباری کی آفت بےوقوفی ہے، خاندانی شرافت کی آفت فخر ہے، جو دو سخا کی آفت اسراف ہے اور دین کی آفت بدعت ہے۔ رواہ ابن لالفی مکارم الاخلاق والقضاعی فی مسند الشھاب، رواہ البیہقی فی شعب الایمان وضعفہ والدیلمی عن علی۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 1430 و ضعیف الجامع 9 ۔
44121- آفة الظرف الصلف، وآفة الشجاعة البغي، وآفة السماحة المن وآفة الجمال الخيلاء، وآفة العبادة الفترة، وآفة الحديث الكذب، وآفة العلم النسيان، وآفة الحلم السفه، وآفة الحسب الفخر، وآفة الجود السرف، وآفة الدين الهوى. "ابن لال في مكارم الأخلاق. والقضاعي في مسند الشهاب، هب وضعفه، والديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکم، جوامع الکلم اور امثال۔۔۔حصہ اکمال
44122 حق کے لیے رسوائی اٹھانا عزت کے زیادہ قریب ہے بنسبت باطل کے لیے عزت داری سے اور جس نے باطل سے عزت حاصل کی اللہ تعالیٰ اسے بغیر ظلم کے ذلت و رسوائی کا بدلہ دیں گے ۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ
44122- التذلل للحق أقرب إلى العز من التعزز بالباطل، ومن تعزز بالباطل جزاه الله ذلا بغير ظلم. "الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکم، جوامع الکلم اور امثال۔۔۔حصہ اکمال
44123 قریب ہے کہ حکیم (دانا آدمی) نبی ہوجائے۔ رواہ الخطیب عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4147 ، الکشف الالٰہی 683 ۔
44123 - كاد الحكيم أن يكون نبيا. "الخطيب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکم، جوامع الکلم اور امثال۔۔۔حصہ اکمال
44124 جو شخص کسی چیز کا خوف رکھتا ہے وہ اس سے بچتا رتا ہے اور جو شخص کسی چیز کی امید رکھتا ہے اس کی کوشش جاری رکھتا ہے اور جسے اپنے بعد اچھائی کا یقین ہوتا ہے وہ عطیہ کرتا ہے۔ رواہ الدیلمی عن انس
44124- من خاف شيئا حذره، ومن رجا شيئا عمل له، ومن أيقن بالخلف جاد بالعطية. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44125 ابن آدم کی تین حسرتیں بہت سخت ہیں۔ ایک وہ آدمی کہ جس کے پاس حسین و جمیل عورت ہو جو اسے بہت محبوب ہو وہ بچہ جنم دے اور مرجائے اب اسے کوئی ایسی عورت دستیاب نہیں جو بچے کو دودھ پلاتی ، ایک وہ آدمی جو جہاد میں گھوڑے پر سوار ہو اس نے مال غنیمت دیکھا جس کی طرف اس کے ساتھی لپک پڑے حتیٰ کہ جب مال غنیمت کے قریب ہوا اس کا گھوڑا گرپڑا وہ شخص مرگیا، اس کے ساتھی مال غنیمت پر ٹوٹ پڑے اور آپس میں تقسیم کرلیا اور ایک وہ آدمی جس کی کھیتی ہو اور اس کے پاس پانی کھینچنے کے لیے ایک اونٹ بھی ہو، جب اس کی کھیتی پروان چڑھ جائے اور کاٹنے کے قریب ہو اسی دوران اس کا اونٹ مرجائے اب اس کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ اور اونٹ خرید سکے حتیٰ کہ اس کی کھیتی بھی تباہ ہوجائے۔ رواہ الطبرانی والحاکم عن سمرۃ
44125- أشد حسرات ابن آدم ثلاث: رجل كانت عنده امرأة حسناء جميلة تعجبه فولدت غلاما فماتت وليس عنده ما يسترضع لابنه، ورجل كان على فرس في غزوة فرأى الغنيمة فسابق أصحابه إليها حتى إذا قرب منها وقع الفرس فمات وواقع أصحابه الغنيمة فاقتسموها، ورجل كان له زرع وناضح فلما استوى زرعه واستحصد مات ناضحه وليس عنده ما يشتري بعيرا فمات زرعه. "طب، ك - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44126 سنی ہوئی بات (خبر) دیکھنے کی طرح نہیں ہوتی۔ رواہ العسکری فی الامثال والخطیب عن ابن عباس، الخطیب عن ابوہریرہ والطبرانی فی الاوسط والخطیب والدیلمی عن انس دیلمی نے اضافہ کیا ہے کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ اس کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا : کہ دنیا آخت کی طرح نہیں ہے۔۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 204 والجامع المصنف 221 ۔
44126- ليس الخبر كالمعاينة. "العسكري في الأمثال، والخطيب - عن ابن عباس، الخطيب - عن أبي هريرة، طس والخطيب والديلمي - عن أنس، زاد الديلمي: قلت: يا رسول الله! ما معناه؟ قال: ليس الدنيا كالآخرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44127 دنیا میں تین (3) آدمیوں کو حسرت رہتی ہے ، ایک وہ آدمی جس کی کھیتی ہو اور اس کے پاس پانی لانے کے لیے ایک اونٹنی ہو جس پر وہ پانی لاکر اپنی زمین کو سیراب کرتا ہو چنانچہ جب زمین کی پیاس بڑھ جائے اور کھیتی نے پھل لایا ہو اسی اثنا میں اس کی اونٹنی مرجائے پس وہ اس پر حسرت ہی کرتا رہ جائے اور اسے یقین بھی ہو کہ اس جیسی اونٹنی نہیں پاسکتا۔ اسے کھیتی کے پھل پر بھی افسوس ہو کہ وہ اس کے متعلق کچھ نہیں کر پائے گا۔ ایک وہ آدمی کہ جس کے پاس عمدہ قسم کا گھوڑا ہو، کفار کی ایک جماعت کے ساتھ اس کی ملاقات ہو جب وہ ایک دوسرے کے قریب ہوجائیں تو دشمن کو شکست ہو اور وہ آدمی اپنے گھوڑے پر آگے بڑھے، جب وہ لاحق ہونے کے قریب ہو تو اس کا گھوڑا گرپڑے اور وہ کھڑا اس کے پاس حسرت ہی کرتا رہ جائے کہ وہ اس جیسا گھوڑا نہیں پاسکتا، یوں اس طرح وہ مال غنیمت کے فوت ہوجانے پر بھی حسرت کرتا رہ جائے اور ایک وہ آدمی جس کے پاس ایک عورت ہو وہ اس کی شکل و صورت اور دینداری سے راضی ہو اس سے ایک لڑکا پیدا ہو اور وہ عورت زچگی کے دوران مرجائے چنانچہ وہ شخص اپنی بیوی پر حسرت ہی کرتا رہ جائے کہ وہ اس جیسی بیوی پھر نہیں پاسکتا۔ وہ بیٹے پر بھی حسرت کرتا رہ جائے اور بچے کے ہلاک ہوجانے کا اسے خوف ہو، یہ بہت بڑی حسرتیں ہیں۔ رواہ الطبرانی عن سمرۃ
44127- ليس في الدنيا حسرة إلا في ثلاث: رجل كان له سقي وله سانية 1 يسقى عليها أرضه فلما اشتد ظمأ أرضه وخرج ثمرها ماتت سانيته فيجد حسرة على سانيته الذي قد علم السقي أن لا يجد مثله، ويجد حسرة على ثمرة أرضه أن تفسد قبل أن يحيل لها حيلة، ورجل: كان له فرس جواد فلقى جمعا من الكفار فلما دنا بعضهم من بعض انهزم أعداء الله فسبق الرجل على فرسه، فلما كرب أن يلحق كسرت به فرسه ونزل قائما عنده يجد حسرة على فرسه أن لا يجد مثله، ويجد حسرة على ما فاته من الظفر الذي كان قد أشرف عليه، ورجل تحته امرأة قد رضي هيئتها ودينها فنفست غلاما فماتت بنفسه فيجد حسرة على امرأته يظن أنه لن يصادف مثلها ويجد حسرة على ولدها يخشى أن يهلك ضيعة قبل أن يجد له مرضعة - فهذه أكبر أولئك الحسرات. "طب - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44128 بھلائی ایک عادت ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود موقوفاً
44128- الخير عادة. "طب - عن ابن مسعود موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44129 تین چیزیں فتنہ میں مبتلا کرنے والی ہیں۔ عمدہ شعر، خوبصورت چہرہ اور خوبصورت آواز۔ رواہ الدیلمی عن ابان عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 1032 ۔
44129- ثلاث فاتنات: الشعر الحسن، والوجه الحسن، والصوت الحسن. "الديلمي - عن أبان عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44130 دیکھنے والا خبر سننے والے کی طرح نہیں ہوتا۔ رواہ ابن خزیمۃ والحسن بن سفیان والخطیب عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المقاصد الحسنۃ 915 ۔
44130- ليس المعاين كالمخبر. "ابن خزيمة، والحسن بن سفيان، والخطيب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44131 کسی معاملہ میں دو بکریاں نہیں جھگڑتیں۔ رواہ ابن سعد عن عبداللہ بن حارث بن الفضیل الخطمی عن ابیہ مرسلاً وابن عدی عن ابن عباس وابن عساکر عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 3137 ۔
44131- لا ينتطح 1 فيها عنزان. "ابن سعد - عن عبد الله بن الحارث بن الفضيل الخطمي عن أبيه مرسلا، عد - عن ابن عباس، ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44132 غم نہیں ہوتا مگر قرض کا اور درد نہیں ہوتا مگر آنکھ کا۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان وقال منکر عن جابر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے التذکرۃ 49 وکشف الخفاء 3094 ۔
44132- لا غم إلا غم الدين، ولا وجع إلا وجع العين. "هب - وقال: منكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44133 قرض کے غم کی طرح کوئی غم نہیں ہے اور آنکھ کے درد کی طرح کوئی درد نہیں ہے۔ رواہ الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی 149/2
44133- لا هم كهم الدين، ولا وجع كوجع العين. "الشيرازي في الألقاب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44134 غم نصف بڑھاپا ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمرو۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 2886 و مختصر المقاصد 1159 ۔
44134- الهم نصف الهرم. "الديلمي - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین سخت حسرتیں
44135 جہالت سے بڑا فقر کوئی نہیں ، عقلمندی سے بڑی مالداری کی کوئی نہیں فکر مندی کی طرح کوئی عبادت نہیں۔ رواہ ابوبکر بن کامل فی معجمہ وابن النجار عن الحارث عن علی
44135- لا فقر أشد من الجهل، ولا غنى أعود من العقل، ولا عبادة كالتفكر. "أبو بكر بن كامل في معجمه، وابن النجار - عن الحارث عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقلمندی اور جہالت
44136 عقلمندی سے بڑھ کر کوئی مالداری نہیں، جہالت سے بڑھ کر کوئی محتاجی نہیں، تکبر سے بڑھ کر کوئی تنہائی نہیں، مشاورت سے بڑھ کر کوئی مظاہرہ نہیں، حسن تدبیر کی طرح کوئی عقلمندی نہیں، حسن اخلاق سے بڑھ کر کوئی خاندانی شرافت نہیں، گناہوں سے بچنے کی طرح کوئی تقویٰ نہیں، فکر مندی کی طرح کوئی عبادت نہیں، خوبصورتی کی آفت زناکاری ہے اور بہادری کی آفت فخر ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان وضعفہ عن علی
44136- لا مال أعود من العقل، ولا فقر أشد من الجهل، ولا وحدة أشد من العجب، ولا مظاهرة أوثق من المشاورة، ولا عقل كالتدبير، ولا حسب كحسن الخلق، ولا ورع كالكف، ولا عبادة كالتفكر، وآفة الجمال البغي، وآفة الشجاعة الفخر. "هب - وضعفه - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقلمندی اور جہالت
44137 اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر حسن تدبیر کی طرح کوئی عقلمندی نہیں، گناہوں سے بچنے کی طرح کوئی تقویٰ نہیں، عمدہ اخلاق کی طرح کوئی خاندانی شرافت نہیں ہے۔
44137- لاعقل كالتدبير في رضى الله، ولا ورع كالكف عن محارم الله، ولا حسب كحسن الخلق. "أبو الحسن القدوري في جزئه، وابن عساكر وابن النجار - عن أنس، وفيه صخر الحاجبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪১৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقلمندی اور جہالت
رواہ ابوالحسن القدوری فی جزہ وابن عساکر وابن النجار عن انس وفیہ صخرالحاجبی
44138- يا أبا سفيان! أنت كما قال القائل: كل الصيد في جوف الفرا1. "الديلمي - عن بصير بن عاصم الليثي عن أبيه".
তাহকীক: