কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৪২৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولین آخرین کی عمدہ اخلاق
44279 حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کہتے ہیں : ایک مرتبہ میں رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرض وفات میں تھے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ نے صبح کس حال میں کی ہے ؟ آپ (رض) نے مجھے مناسب جواب دیا اور پھر فرمایا : اے حذیفہ ! میرے قریب ہوجاؤ میں آپ کے روبرو قریب ہو کر بیٹھ گیا ارشاد فرمایا : جس شخص نے محض اللہ کے لیے روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کردیتے ہیں جس نے کسی ننگے بدن انسان کو کپڑا پہنایا اللہ اسے بھی جنت میں داخل کردیتے ہیں اور جس شخص نے کسی بھوکے کو خالص اللہ کے لیے کھانا کھلایا اللہ اسے بھی جنت میں داخل کردیتے ہیں۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اس حدیث کو میں لوگوں سے چھپائے رکھوں یا ظاہر کردوں ؟ ارشاد فرمایا : بلکہ لوگوں سے ظاہر کردو۔ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ آخری حدیث سنی ہے۔ رواہ ابویعلی وابن عساکر
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں سنان بن ہارون برجمی ہے ابن معین اس کے متعلق فرماتے ہیں اس کی حدیثیں کسی درجے میں نہیں ہیں۔
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں سنان بن ہارون برجمی ہے ابن معین اس کے متعلق فرماتے ہیں اس کی حدیثیں کسی درجے میں نہیں ہیں۔
44279- عن حذيفة بن اليمان قال: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه الذي توفاه الله فيه فقلت: يا رسول الله! كيف أصبحت بأبي أنت وأمي؟ فرد علي ما شاء الله ثم قال: يا حذيفة! ادن مني، فدنوت من تلقاء وجهه، قال: يا حذيفة! إنه من ختم الله له بصوم يوم أراد به الله أدخله الله الجنة، ومن أطعم جائعا أراد به الله تعالى أدخله الجنة، ومن كسا عاريا أراد به الله تعالى أدخله الله الجنة؛ قلت: يا رسول الله! أسر هذا الحديث أم أعلنه؟ قال: بل أعلنه. فهذا آخر شيء سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ع، كر، وفيه سنان بن هارون البرجمي، قال ابن معين: ليس حديثه بشيء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولین آخرین کی عمدہ اخلاق
44280 حضرت ابودرداء (رض) کی روایت ہے کہ مجھے میرے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ انھیں ہرگز نہ چھوڑوں۔ مجھے ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھنے کی وصیت کی ، یہ کہ میں وتر پڑھ کر سویا کروں یہ کہ سفر وحضر میں چاشت کی نماز پڑھو۔ رواہ ابن زنجویہ وابن عساکر
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 313 ۔
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 313 ۔
44280- عن أبي الدرداء قال: أوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث لا أدعهن بشيء: أوصاني بصيام ثلاثة أيام من كل شهر، ولا أنام إلا على وتر، وتسبيحتي الضحى في الحضر والسفر. "ابن زنجويه: كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44281 حضرت ابودرداء (رض) کی روایت ہے کہ حضرت موسیٰ بن عمران (علیہ السلام) نے فرمایا : اے میرے رب ! کل تیری جنت میں کون سکونت پذیر ہوگا اور تیرے عرش کے سائے تلے کسے سایہ میسر ہوگا جس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کسی چیز کا سایہ نہیں ہوگا حکم ہوا : اے موسیٰ ، وہ لوگ جن کی نظریں زنا میں مشغول نہیں ہوتیں جو اپنے اموال میں سود کے درپے نہیں ہوتے جو اپنے فیصلوں پر رشوت نہیں لیتے ان کے لیے بشارت ہے اور اچھا انجام ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان
44281- عن أبي الدرداء قال قال موسى بن عمران عليه السلام يا رب! من يسكن غدا في حظيرتك ويستظل بعرشك يوم لا ظل إلا ظلك؟ فقال: يا موسى! أولئك الذين لا تنظر أعينهم في الزنى، ولا يبتغون في أموالهم الربا، ولا يأخذون على أحكامهم الرشى، طوبى لهم وحسن مآب. "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44282 حضرت ابودرداء (رض) فرماتے ہیں کہ طاعت کے بغیر اسلام کی کوئی حیثیت نہیں جماعت کی بدوں کوئی بھلائی نہیں اور خیر خواہی اللہ تعالیٰ خلیفہ اور عامۃ المومنین کے لیے ہو۔ رواہ ابن عساکر
44282- عن أبي الدرداء قال: لا إسلام إلا بطاعة، ولا خير إلا في جماعة، والنصح لله وللخليفة وللمؤمنين عامة. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44283 حضرت ابودردائ (رض) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے لیے خلوص دل سے اس طرح عمل کرو گویا تم اللہ کو دیکھ رہے ہو۔ اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو اور مظلوم کی بددعا سے بچتے رہو، مظلوم کی بددعا آسمانوں کی طرف اس طرح چڑھتی ہے جیسے آگ کی چنگاریاں۔ رواہ ابن عساکر
44283- عن أبي الدرداء قال: اعمل لله كأنك تراه، واعدد نفسك مع الموتى، وإياك ودعوة المظلوم! فإنهن يصعدن إلى الله كأنهن شرارات من نار. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44284 معمر، قتادہ، حسن کے سلسلہ سند سے حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے تین چیزوں کی وصیت کی ہے میں انھیں سفر وحضر میں نہیں چھوڑتا یہ کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں ہر مہینہ میں تین دن کے روزے رکھوں اور چاشت کی دو رکعتیں پڑھوں۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعدحسن کو وھم ہوجاتا چنانچہ وہ چاشت کی دو رکعتوں کی جگہ جمعہ کے غسل کو روایت کرتے تھے۔
رواہ عبدالرزاق
رواہ عبدالرزاق
44284- عن معمر عن قتادة عن الحسن عن أبي هريرة قال: أوصاني رسول الله صلى الله عليه وسلم بثلاث لست بتاركهن في حضر ولا سفر: نوم على وتر، وصيام ثلاثة أيام من كل شهر، وركعتي الضحى. قال: ثم أوهم الحسن بعد ذلك فجعل مكان - ركعتي الضحى: غسل الجمعة. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44285 سلیمان بن ابی سلیمان کی روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : میرے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے تین چیزوں کی وصیت کی ہے یہ کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں یہ کہ ہر مہینہ میں تین دن رورزے رکھوں یہ کا چاشت کی دو رکعتوں کو نہ چھوڑوں بلاشبہ یہ اوابین کی نماز ہے۔ رواہ ابن رنجویہ
44285- عن سليمان بن أبي سليمان أنه سمع أبا هريرة يقول: أوصاني خليلي بثلاث: أن لا أنام إلا على وتر، وأن أصوم ثلاثة أيام من كل شهر، وأن لا أدع ركعتي الضحى فإنها صلاة الأوابين. "ابن زنجويه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44286 محمد بن سیرین حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے سونے سے پہلے وتر پڑھوں ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھوں اور جمعہ کے دن غسل کروں۔ رواہ ابن جریر وابن عساکر
44286- عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة قال: أوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث: الوتر قبل النوم، وصيام ثلاثة أيام من كل شهر والغسل يوم الجمعة. "ابن جرير، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44287 محمد بن زیاد حضرت ابوہریرہ (رض) سے بمثل بالا روایت نقل کرتے ہیں۔ رواہ ابن جریر
44287- عن محمد بن زياد عن أبي هريرة - مثله. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی لوگوں کی پہچان
44288 حسن ابوہریرہ (رض) سے بمثلہ روایت ہے نقل کرتے ہیں۔
44288- عن الحسن عن أبي هريرة - مثله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44289 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ جنت میں ایک اعلیٰ درجہ ہے اس تک صرف تین قسم کے لوگ پہنچے پائیں گے : امام عادل، رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے والا اور صابر عیالدار۔ حضرت علی (رض) نے پوچھا : عیال دار کے صبر سے کیا مراد ہے ؟ حکم ہوا : عیالدار اپنے گھر والوں پر جو کچھ خرچ کرے اس کا احسان نہ جتلائے۔ رواہ الدیلمی
44289- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن في الجنة درجة لا يبلغها إلا ثلاثة: أمام عادل، أو ذو رحم وصول، أو ذو عيال صبور؛ فقال له علي بن أبي طالب: ما صبر ذي عيال؟ قال: لا يمن على أهله بما ينفق عليهم. "الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44290 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ ان میں کیا فضیلت ہے اور ان میں کتنی خیروبرکت ہے ان کے حصول کے لیے بھر پور حرص و لالچ کرنے لگ جائیں۔ پوچھا گیا یا نبی اللہ وہ کیا ہیں ؟ ارشاد فرمایا : نمازوں کے لیے اذان جماعت کے لیے جلدی حاضر ہونا اور پہلی صفوں میں نماز ادا کرنا۔ رواہ ابن النجار
44290- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاث لو يعلم الناس ما فيهن ما أخذت إلا بسهمة حرصا على ما فيهن من الخير والبركة، قيل: ما هن يا نبي الله؟ قال: التأذين بالصلوات، والتهجير بالجماعات، والصلاة في أول الصفوف. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44291 حضرت ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ! یارسول اللہ ! آپ نے صبح کس حال میں کی ہے ؟ ارشاد فرمایا : خیریت کے ساتھ ایک آدمی کی طرح جس نے کسی مریض کی عیادت نہو کی ہو جو کسی جنازے کے ساتھ نہ چلا ہو اور جس نے روزہ کی حالت میں صبح نہ کی ہو۔
رواہ البیہقی فی شعب الایمان
رواہ البیہقی فی شعب الایمان
44291- عن ابن عباس قال قال رجل: يا رسول الله! كيف أصبحت؟ قال: بخير - من رجل لم يعد مريضا، ولم يشيع جنازة، ولم يصبح صائما. "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44292” مسند صحابہ “ حبیب بن ثابت ، حضرت ابن عباس اور زید بن ارقم (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں اور یہ حضرات ابو اشھب سے قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) پر دھوئے ہوئے کپڑے دیکھے، ارشاد فرمایا : کیا تمہارا یہ کپڑا نیا ہے حضرت عمر (رض) نے جواب دیا : یارسول اللہ دھویا ہوا ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نیا کپڑا پہنو، خوش وخرم رہو اور شہید کی موت وفات پاؤ اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔ رواہ ابن ابی شیبہ
44292- "مسند رجال من الصحابة" حبيب بن ثابت روى عن ابن عباس وزيد بن أرقم عن أبي الأشهب عن رجل من مزينة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى على عمر ثوبا غسيلا فقال: جديد ثوبك هذا؟ قال: غسيل يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألبس جديدا، وعش حميدا، ومت شهيدا، يعطك الله قرة عين في الدنيا والآخرة. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44293 زہری کی روایت ہے کہ مجھے ایک انصاری نے حدیث سنائی ہے جس پر میں جھوٹ کی تہمت نہیں لگا سکتا یہ کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے یا گھنگھارتے تو صحابہ کرام (رض) فوراً آگے بڑھتے اور آپ (رض) کی تھوک لے کر چہروں پر مل لیتے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم ایسا کیوں کررہے ہو صحابہ کرام (رض) نے جواب دیتے : اس سے ہم برکت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جسے پسند ہو کہ اللہ اور اللہ کا رسول اس سے محبت کرے اسے چاہیے کہ وہ سچ بولے امانت ادا کرے اور اپنے پڑوسی کو اذیت نہ پہنچائے۔
44293- عن الزهري قال: حدثني من لا أتهم من الأنصار أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا توضأ أو تنخم ابتدروا نخامته فمسحوا بها وجوههم وجلودهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لم تفعلون هذا؟ قالوا: نلتمس به البركة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أحب أن يحبه الله ورسوله فليصدق الحديث، وليؤد الأمانة ولا يؤذي جاره. "هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44294 حضرت ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد خیف میں (جو کہ منی میں ہے) ہم سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی پھر اپنے بھائی کو سنائی تین چیزیں ہیں جن پر مسلمان کا دل دھوکا نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے عمل کا اخلاص حکمرانوں کو وعظ و نصیحت اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ چمٹے رہنا بلاشبہ ان کی دعام اور اء سے بھی ان کا احاط کرلیتی ہے۔ رواہ ابن النجار
44294- عن ابن عمر قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسجد الخيف بمنى فقال: نضر الله عبدا سمع مقالتي فعمد بها يحدث بها أخاه: ثلاثة لا يغل عليهن قلب مسلم: إخلاص العمل لله، ومناصحة ولاة الأمر، ولزوم جماعة المسلمين فإن دعوتهم تحيط من ورائهم. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44295 ابوعبیدہ حضرت ابن مسعود (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ کونسا عمل افضل ہے ؟ ارشاد فرمایا وقت پر نماز والدین کے ساتھ حسن سلوک اور جہاد فی سبیل اللہ ابن مسعود (رض) کہتے ہیں اگر میں آپ (رض) سے اور زیادہ سوال کرتا تو آپ مزید جواب بھی دیتے۔
رواہ سعید بن المنصور
رواہ سعید بن المنصور
44295- عن أبي عبيدة عن ابن مسعود قال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم: أي الأعمال أفضل؟ قال: الصلاة لوقتها وبر الوالدين وجهاد في سبيل الله، ولو استزدته لزادني. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے اعلیٰ درجات حاصل کرنے والے
44296 حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہو لوگوں میں سب سے زیادہ بےنیاز ہوجاؤ گے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو سب سے زیادہ پرہیزگار بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے فریضے کو ادا کرو سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤ گے۔ اگر تم لوگوں کو گالیاں دوگے وہ بھی تمہیں گالیاں دیں گے اگر ان پر تنقید کرو گے وہ بھی تم پر تنقید کریں گے اگر انھیں ویسے ہی چھوڑ دو گے وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے اگر ان سے دور بھاگو گے وہ وہ تمہیں پکڑ لیں گے قیامت کے دن دوزخ ہزار لگاموں کے ساتھ باندھی ہوئی لائی جائے گی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔ رواہ ابن عساکر
44296- عن ابن مسعود قال: ارض بما قسم الله تكن من أغنى الناس، واجتنب المحارم تكن من أورع الناس، وأد ما أفترض الله عليك تكن من أعبد الناس، إنك إن سببت الناس سبوك، وإن ناقدتهم ناقدوك، وإن تركتهم لم يتركوك، وإن فررت منهم أدركوك، وإن جهنم تقاد يوم القيامة بسبعين ألف زمام كل زمام بسبعين ألف ملك. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر صدیقی (رض) کو نصیحت
44297 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابوبکر ! جب تم لوگوں کو دنیا کے لیے دوڑ لگاتے دیکھو تم آخرت میں متوجہ ہوجاؤ ہر پتھر اور ڈھیلے کے پاس اللہ کا ذکر کرو اللہ تعالیٰ تمہیں یاد کرے گا جب تم اسے یاد کرو گے، مسلمانوں میں کسی کو بھی حقیر نہ سمجھو چونکہ چھوٹے سے چھوٹا مسلمان بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا ہوتا ہے۔ رواہ الدیلمی
44297- عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا أبا بكر! إذا رأيت الناس يسارعون في الدنيا فعليك بالآخرة! واذكر الله عند كل حجر ومدر يذكرك إذا ذكرته، ولا تحقرن أحدا من المسلمين فإن صغير المسلمين عند الله كبير. "الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر صدیقی (رض) کو نصیحت
44298 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اسلحہ سنبھالا میں نے تلوار کے دستے میں تین حروف لکھے ہوئے پائے : (1) جو قطع تعلقی کرے اس کے ساتھ صلہ رحمی کرو (2) جو تمہارے ساتھ برائی کرے تم اس سے اچھائی کرو (3) حق بات کہو گو کہ تمہارے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ رواہ ابن النجار
44298- عن علي قال: لقد ضممت إلى سلاح رسول الله صلى الله عليه وسلم فوجدت في قائم سيفه معلقة فيها ثلاثة أحرف: صل من قطعك، وأحسن إلى من أساء إليك، وقل الحق ولو على نفسك. "ابن النجار".
তাহকীক: