কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৪৩৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔حکمت کی باتیں
44379 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : آدمی کا مال اس کا جاہ وحسب ہے اس کا دین اس کی شرافت ہے اس کی اصل اس کی عقلمندی ہے اس کا اخلاق اس کی مروت ہے۔ رواہ ابن المرزبان
44379- عن عمر قال: حسب المرء ماله، وكرمه دينه، وأصله عقله، ومروءته خلقه. "ابن المرزبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔حکمت کی باتیں
44380 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں آدمی کا مال اس کا جاہ حسب ہے اس کی مروت اس کا اخلاق ہے اور اس کی اصل اس کا عقل ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والدارقطنی والخرائطی فی مکارم الاخلاق وابن المرزبان فی المروۃ والبیہقی و صحیحہ
44380- عن عمر قال: حسب الرجل دينه، ومروءته خلقه، وأصله عقله. "ش، قط، والخرائطي في مكارم الأخلاق، وابن المرزبان في المروءة، ق وصححه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل۔۔۔حکمت کی باتیں
44381 ابوعثمان، سفیان ثوری (رح) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کو خط لکھا : حکمت و دانائی کبر سنی کی وجہ سے نہیں ہوتی لیکن یہ اللہ کی عطا ہے جسے چاہے عطا فرمائے گھٹیا امور اور برے اخلاق سے بچتے رہو۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی کتاب الاشراف والدینوری
44381- عن أبي عثمان عن سفيان الثوري قال: كتب عمر ابن الخطاب إلى أبي موسى الأشعري: إن الحكمة ليست عن كبر السن ولكنه عطاء الله يعطيه من يشاء، فإياك ودناءة المأمور ومداق الأخلاق. "ابن أبي الدنيا في كتاب الأشراف، والدينوري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44382 عروہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) اپنے خطبہ میں فرماتے تھے تم جانتے ہو کہ طمع فقر ہے اور لوگوں سے ناامیدی مالداری ہے اور یہ کہ جو شخص لوگوں کے پاس موجود دنیا سے ناامید ہوتا ہے وہ لوگوں سے بےنیاز ہوجاتا ہے۔ رواہ ابن المبارک
44382- عن عروة قال قال عمر بن الخطاب في خطبته: تعلمون أن الطمع فقر، وأن اليأس غنى، وأنه من أيس مما عند الناس استغنى عنهم. "ابن المبارك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44383 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں حق کے ساتھ لازم ہوجاؤ حق تمہارے ساتھ لازم ہوجائے گا۔ رواہ البیہقی
44383- عن عمر قال: الزم الحق يلزمك الحق. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44384 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : لوگوں میں سب سے زیادہ جری انسان وہ ہے جو ایسے شخص پر احسان کرے جس سے بدلے کی کوئی امید نہ ہو۔ سب سے زیادہ بردبار وہ ہے جو قدرت کے باوجود معاف کردے سب سے زیادہ بخیل شخص وہ ہے جو سلام کرنے میں بھی بخل کرتا ہو سب سے زیادہ عاجز شخص وہ ہے جو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے میں بھی عاجزہو۔ رواہ البیہقی
44384- عن عمر قال: أجرأ الناس من جاد على من لا يرجو ثوابه، وأن أحلم الناس من عفا بعد القدرة، وأن أبخل الناس الذي يبخل بالسلام، وأن أعجز الناس الذي يعجز في دعاء الله. " ... ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44385 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : فاجر شخص کی مثال ایسی ہے چنانچہ آپ (رض) نے پلکوں تک اپنا سر ڈھانپ لیا خبردار نیکی کی مثال ایسی ہے اور آپ (رض) نے سرکھول دیا۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
44385- عن عمر قال: إن الفجور هكذا - وغطى رأسه إلى حاجبيه، ألا إن البر هكذا - وكشف رأسه. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৩৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44386 حضرت ابودرداء (رض) فرماتے ہیں صحت جسم کی غنیمت ہے۔ رواہ ابن عساکر
44386- عن أبي الدرداء قال: الصحة غناء الجسد. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44387 عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں : آدمی کی زبان اس کی عقل کی ترجمان ہوتی ہے۔ رواہ ابن عساکر
44387- عن عدي بن حاتم قال: لسان المرء ترجمان عقله. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44388” مسند علی (رض) “ عقبہ بن ابی الصہباء کہتے ہیں جب حضرت علی (رض) کو ابن ملجم نے زخمی کیا تو آپ (رض) کے پاس حضرت حسن (رض) آئے اور وہ رو رہے تھے : حضرت علی (رض) نے ان سے فرمایا : اے بیٹے تم کیوں رو رہے ہو ؟ عرض کیا : میں کیوں نہ روؤں جبکہ آپ آخرت کے پہلے دن کی طرف رواں دواں ہیں اور دنیا کے آخری دن کو چھوڑے جارہے ہیں فرمایا : اے بیٹے ! چار اور چار چیزوں کی حفاظت کرو ان کے ہوتے ہوئے تمہیں عمل ضرر نہیں پہنچائے گا عرض کیا : اے ابا جان وہ کیا ہیں ؟ فرمایا : سب سے بڑی مالداری عقلمندی ہے بےوقوفی سب سے بڑا فقر ہے عجب (خودسرائی) سب سے زیادہ وحشت زدہ چیز ہے۔ سب سے بڑی شرافت حسن اخلاق ہے۔ میں نے عرض کیا یہ چار چیزیں ہوگئیں دوسری چار کونسی ہیں ؟ فرمایا : بیوقوف کی حاجت کرنے سے بچو چونکہ وہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا اور تمہیں نقصان پہنچادے گا ۔ کذاب سے بھی بچو چونکہ وہ تمہیں فضول شے کے بدلے میں بیچ ڈالے گا۔ رواہ ابن عساکر
44388- "مسند علي" عن عقبة بن أبي الصهباء قال: لما ضرب ابن ملجم عليا دخل عليه الحسن وهو باك، فقال له: ما يبكيك يا بني؟ قال: وما لي لا أبكي وأنت في أول يوم من الآخرة وآخر يوم من الدنيا، فقال يا بني! احفظ أربعا وأربعا لا يضرك ما عملت معهن، قال: وما هن يا أبت؟ قال إن أغنى الغنى العقل، وأكبر الفقر الحمق، وأوحش الوحشة العجب، وأكرم الكرم حسن الخلق؛ قال: قلت يا أبت! هذه الأربع، فأعلمني الأربع الأخرى، قال: إياك ومصادقة الأحمق! فإنه يريد أن ينفعك فيضرك، وإياك ومصادقة الكذاب! فإنه يقرب عليك البعيد ويبعد عليك القريب وإياك ومصادقة البخيل! فإنه يبعد عنك أحوج ما تكون إليه، وإياك ومصادقة الفاجر! فإنه يبيعك بالتافه. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44389 حارث حضرت علی (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہالت سے بڑا فقر کوئی نہیں ہے، عقلمندی سے افضل کوئی مال نہیں ہے عجب اور خودنمائی سے بڑی وحشت کوئی نہیں مشاورت سے پختہ کوئی اظہار رائے نہیں حسن تدبیر جیسی کوئی عقل نہیں حسن خلق جیسا کوئی جاہ حشمت نہیں گناہوں سے رک جانے کی طرح کوئی تقویٰ نہیں تفکر سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں صبروحیاء کی طرح کوئی ایمان نہیں جھوٹ باتوں کی آفت ہے نسیان علم کی آفت ہے بردباری کی آفت بےوقوفی ہے عبادت کی آفت وفترت ہے ظرافت طبعی کی آفت بیہودہ گوئی شجاعت کی آفت بغاوت سے سخاوت کی آفت احسان جتلانا ہے خوبصورتی کی آفت خود نمائی ہے اور محبت کی آفت فخر ہے۔ رواہ الطبرانی وقال لم یروہ عن شعبہ الا محمد بن عبداللہ الحبطی ابورجاء تفردبہ عثمان بن سعید الزیات والا یروی عن علی الابھذا الاسناد
44389- عن الحارث عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا فقر أشد من الجهل، ولا مال أعود من العقل، ولا وحدة أوحش من العجب، ولا استظهار أوثق من المشاورة، ولا عقل كالتدبير، ولا حسب كحسن الخلق، ولا ورع كالكف، ولا عبادة كالتفكر، ولا إيمان كالحياء والصبر؛ وآفة الحديث الكذب: وآفة العلم النسيان، وآفة الحلم السفه، وآفة العبادة الفترة، وآفة الظرف الصلف وآفة الشجاعة البغي، وآفة السماحة المن، وآفة الجمال الخيلاء، وآفة الحب الفخر. "طب؛ وقال: لم يروه عن شعبة إلا محمد بن عبد الله الحبطي أبو رجاء، تفرد به عثمان بن سعيد الزيات، ولا يروى عن علي إلا بهذا الإسناد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لالچ وطمع فقر ہے
44390” مسند علی “ کلبی کی روایت ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں : ہر آدمی کی قیمت اس کی خوبیوں میں ہوتی ہے۔ رواہ ابن النجار
44390- "مسند علي" عن الكلبي قال قال علي بن أبي طالب: قيمة كل رجل ما يحسن. "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44391 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : بات کی زینت سچائی ہے اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے، سب سے بڑی ندامت قیامت کے دن کی ندامت ہے۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی الصمت وابوالشیخ فی التوبیح
44391- عن علي قال: زين الحديث الصدق، وأعظم الخطايا عند الله اللسان الكذوب، وشر الندامة ندامة يوم القيامة. "ابن أبي الدنيا في الصمت، وأبو الشيخ في التوبيخ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44392 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : وہ شخص قریب ہوتا ہے جس کی محبت اسے قریب کردے اگرچہ نسب کے اعتبار سے وہ بعید ہو بعید وہ شخص ہے جس کی عداوت بعید کردے اگرچہ اس کا نسب قریب کا ہو خبردار ہاتھ جسم کا قریب ترین کا حصہ ہے اور جب ہاتھ فاسد ہوجاتا ہے کاٹ دیا جاتا ہے اور جب کاٹ دیا جاتا ہے تو اسے آگ سے جھلسایاجاتا ہے۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق ورواہ الدیلمی وابن النجار عنہ مرفوعاً
44392- عن علي قال: القريب من قربته المودة وإن بعد نسبه، والبعيد من باعدته العداوة وإن قرب نسبه، ألا لا شيء أقرب من يد إلى جسم، وإن اليد إذا فسدت قطعت، وإذا قطعت حسمت. "الخرائطي في مكارم الأخلاق؛ ورواه الديلمي وابن النجار عنه مرفوعا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44393 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : عقلمندی دل میں ہوتی ہے رحمت جگر میں ہوتی ہے ، نرمی تلی میں ہوتی ہے اور نفس سیرابی میں ہوتا ہے۔ رواہ البخاری فی الادب ووکیع فی الغرر عبدالغنی بن سعید فی ایضاح الاشکال والبیہقی فی شعب الایمان
44393- عن علي قال: العقل في القلب، والرحمة في الكبد، والرأفة في الطحال، والنفس في الرئة. "خ في الأدب، ووكيع في الغرر، وعبد الغني بن سعيد في إيضاح الإشكال، هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44394 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : شریف آدمی نر خو ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے جبکہ کمینہ سنگدل ہوتا ہے جب وہ ٹٹولا جاتا ہے۔ رواہ الدینوری وابن عساکر
44394- عن علي قال: الكريم يلين إذا استعطف، واللئيم يقسو إذا لطف. "الدينوري، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44395 ریاشی کہتے ہیں : مجھے حضرت علی (رض) بن ابی طالب کی حدیث پہنچی ہے کہ انھوں نے فرمایا : جس چیز کے کان غائب ہوتے ہیں وہ انڈے دیتی ہے اور جس کے کان ظاہری ہوں وہ بچے دیتی ہے۔ رواہ الدینوری
44395- عن الرياشي قال: بلغني عن علي بن أبي طالب أنه قال: ليس شيء يغيب أذناه إلا وهو يبيض، وليس شيء يظهر أذناه إلا وهو يلد. "الدينوري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44396 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں توفیق بہترین قائد ہے حسن اخلاق بہترین ہمنوا ہے عقل مند اچھا ساتھی ہے ادب بہترین میراث ہے عجب سے بڑھ کر کوئی وحشت نہیں ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان وابن عساکر
44396- عن علي قال: التوفيق خير قائد، وحسن الخلق خير قرين، والعقل خير صاحب، والأدب خير ميراث، ولا وحشة أشد من العجب. "هب، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44397 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : بات کرنے والے کی طرف مت دیکھو بلکہ دیکھو کہ وہ کیا بات کررہا ہے۔ رواہ ابن السمعانی فی الدلائل۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاسرار مرفوعۃ 591 والدر المنتشرۃ 490 ۔
44397- عن علي قال: لا تنظر إلى من قال: وانظر إلى ما قال. "ابن السمعاني في الدلائل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44398 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ہر بھائی چارہ ختم ہوجاتا ہے صرف وہ بھائی چارہ باقی رہتا ہے جس کی بنیاد طمع پر نہ ہو۔ رواہ ابن السمعانی
44398- عن علي قال: كل إخاء منقطع إلا إخاء كان على غير الطمع. "ابن السمعاني".
tahqiq

তাহকীক: