কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৪৪১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44399 سالم بن ابی سعد کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے اپنے بیٹے حضرت حسن (رض) سے فرمایا : اے بیٹے ! متقین کی صحبت دینداری کی جڑ ہے پورا اخلاص تب ہوتا ہے جب محارم سے اجتناب کیا جائے بہترین قول وہ ہے جس کی تصدیق فعل کرتا ہو تم سے جو معذرت کرے اس کے عذر کو قبول کرو لوگوں کو درگزر کرو اپنے بھائی کی فرمان برداری کرو گو وہ تمہاری نافرمانی کرے اس کے ساتھ صلہ رحمی رکھو اگرچہ وہ تم سے جفا کرے۔ رواہ قاضی المارستان فی مشخیتہ
44399- عن سالم بن أبي الجعد قال قال: علي بن أبي طالب لابنه الحسن: يا بني! رأس الدين صحبة المتقين، وتمام الإخلاص اجتناب المحارم، وخير المقال ما صدقه الفعال؛ أقبل عذر من اعتذر إليك، واقبل العفو من الناس، وأطع أخاك وإن عصاك، وصله وإن جفاك. "قاضي المارستان في مشيخته".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44400 حسن بن علی (رض) فرماتے ہیں جان لو بردباری زینت ہے وفاداری مروت ہے جلد بازی بےوقوفی ہے گھٹیا لوگوں کے ساتھ مجلس عیب ہے اور اہل فسق کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا گناہ ہے۔ رواہ ابن عساکر
44400- عن الحسن بن علي قال: اعلموا أن الحلم زينة، والوفاء مروءة، والعجلة سفه، والسفر ضعف، ومجالسة أهل الدناءة شين، ومخالطة أهل الفسق ريبة. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44401” ایضاً “ فرمایا : لوگوں کی چار قسمیں ہیں : کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا حصہ تو ہوتا ہے لیکن ان کے اخلاق نہیں ہوتے کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے اخلاق ہوتے ہیں لیکن ان کا حصہ کچھ نہیں ہوتا کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے اخلاق ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کا بھلائی میں کچھ حصہ ہوتا ہے۔ یہ سب سے بدترین لوگ ہیں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے اخلاق بھی اچھے ہوتے ہیں اور بھلائی میں بھی اس کا حصہ ہوتا ہے۔ اور یہ افضل ترین لوگ ہوتے ہیں۔ رواہ ابن عساکر
44401- "أيضا" قال: الناس أربعة: فمنهم من له خلاق وليس له خلق، ومنهم من له خلق وليس له خلاق، ومنهم من ليس له خلق ولا خلاق - فذاك شر الناس، ومنهم له خلق وخلاق - فذاك أفضل الناس. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے بڑی خطا جھوٹی بات ہے
44402 عروہ کہتے ہیں : کہا جاتا تھا کہ اس جہاں میں سب سے زیادہ زاہد لوگ اس کے اہل ہوتے ہیں۔ رواہ ابن عساکر
44402- عن عروة قال: كان يقال: أزهد الناس في العالم أهله. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46241 سب سے افضل ہجرت ہجرت باتہ ہے اور ہجرت باتہ یہ ہے کہ تم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ثابت قدم رہو اور ہجرت بادیہ یہ ہے کہ تم اپنے بادیہ (گاؤں دیہات) کی طرف واپس لوٹ جاؤ تمہیں ہر حال میں اطاعت و فرمان برداری کرنی چاہیے خواہ تم تنگدستی میں ہو یا آسائش میں کسی کے دباؤ تلے ہو یا کشائش میں، ہر حال میں فرمان برداری تمہارے اوپر واجب ہے۔ رواہ الطبرانی عن واثلۃ
46241- "أفضل الهجرتين الباتة، والهجرة الباتة أن تثبت مع رسول لله صلى الله عليه وسلم، والهجرة البادية أن ترجع إلى باديتك، وعليك السمع والطاعة في عسرك ويسرك ومكرهك ومنشطك وأثرة عليك. "طب - عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46242 اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی نازل کی ان تین جگہوں میں سے جس جگہ بھی تم اترو گے وہی تمہارا ادرا ہجرت ہوگا۔ وہ یہ ہیں مدینہ منورہ، بحرین اور قسرین۔ رواہ الترمذی والحاکم عن جریر
46242- إن الله تعالى أوحى إلي: أي هذه الثلاثة نزلت فهي دار هجرتك: المدينة، أو البحرين، أو قنسرين. "ت، ك - عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46243 اہل ہجرت ہجرت کی برکات اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔۔ رواہ الطبرانی وابن عساکر عن مجاشع بن مسعود
46243 -" ذهب أهل الهجرة بما فيها. " طب، كر - عن مجاشع ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46244 اے کشتی والوں تمہارے لیے دو ہجرتیں ہیں۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابی موسیٰ
46244- "لكم أنتم أهل السفينة هجرتان. " ق - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46245 ہجرت کی دو قسمیں ہیں : (1) شہری کی ہجرت (2) دیہاتی کی ہجرت۔ دیہاتی کی ہجرت یہ ہے کہ جب اسے دعوت دی جائے تو وہ دعوت قبول کرلے۔ اور جب اسے حکم دیا جائے وہ اطاعت کرے شہری ہجرت آزمائشوں سے بھر پور ہے اور اس کا اجر وثواب بھی بہت زیادہ ہے۔۔ رواہ النسائی عن ابن عمر
46245- "الهجرة هجرتان: هجرة الحاضر وهجرة البادي، أما البادي فيجيب إذا دعى ويطيع إذا أمر؛ وأما الحاضر فهو أعظمها بلية وأعظمها أجرا. " ن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46246 تمہارا ناس ہو ، ہجرت کا معاملہ بڑا سخت ہے کیا تیرے پاس اونٹ ہیں جن کا توصدقہ دیتا ہے عرض کیا جی ہاں تم دیہاتوں کے ماوراء بھی عمل کرو اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں کچھ کمی نہیں کرے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن ابی سعید
46246- "ويحك! إن شأن الهجرة لشديد، فهي لك من إبل تؤدي صدقتها؟ فاعمل من وراء البحار فإن الله لن يترك من عملك شيئا. " حم، ق، د، ن - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46247 مجھے تمہارا دار ہجرت دکھا دیا گیا ہے جو سیاہ پتھریلی زمین کے درمیان شور زمین تھی یا وہ ” ھجر “ ہے یایثرب۔ رواہ الطبرانی والحاکم عن صھیب ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 790
46247- "أريت دار هجرتكم سبخة بين ظهراني حرة، فاما أن يكون هجر أو تكون يثرب. " طب، ك - عن صهيب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46248 جب تک کفار کے ساتھ جنگ جاری رہے گی تب تک ہجرت ختم نہیں ہوگی۔۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابن حبان عن عبداللہ بن وقد ان السعدی
46248- "لن تنقطع الهجرة ما قوتل الكفار. " حم، ن، حب - عن عبد الله بن وقدان السعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46249 ہجرت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک توبہ کا دروازہ نہ بند ہوجائے اور توبہ کا دروازہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔۔ رواہ مسلم وابوداؤد عن معاویۃ
46249- "لا تنقطع الهجرة حتى تنقطع التوبة، ولا تنقطع التوبة حتى تطلع الشمس من مغربها. " م، د - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46250 فتح کے بعد ہجرت نہیں رہی : لیکن جہاد اور خلوص نیت (ہجرت کا قائم مقام) ہے اور جب تم سے جہاد میں نکلنے کا مطالبہ کیا جائے تو جہاد کے لیے نکگو۔ رواہ مسلم عن عائشۃ واحمد بن حنبل والنسائی عن صفوان بن امیۃ واحمد بن حنبل والنسائی والترمذی عن ابن عباس
46250- "لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا. " م 1 - عن عائشة؛ حم، ن - عن صفوان بن أمية؛ حم، ت، ن - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46251 فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے۔ رواہ البخاری عن مجاشع بن مسعود
46251- "لا هجرة بعد فتح مكة. " خ - عن مجاشع بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46252 ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد ہے اور خلوص نیت ہے جب تم سے جہاد میں نکلنے کا مطالبہ کیا جائے تو جہاد کے لیے نکلو۔ جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس دن سے اس شہر (مکہ مکرمہ) کو حرمت والا قرار دیا ہے۔ اس شہر میں مجھ سے قبل جنگ حلال نہیں ہوئی اور اب میرے لیے دن کے کچھ وقت کے لیے حلال کی گئی ہے اس شہر میں تاقیامت جنگ حرام ہے۔ اس شہر کے کانٹے بھی نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی اس کے شکار کو بھگایا جائے اور نہ ہی اس شہر میں گری پڑی چیز کو اٹھایا جائے البتہ وہ شخص اسے اٹھاسکتا ہے جو اسے پہچانتا ہو۔ اور سوائے اذخرگھاس کی کوئی اور گھاس نہ کاٹی جائے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن ابن عباس
46252- "لا هجرة، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا، فإن هذا بلد حرمه الله يوم خلق السماوات والأرض، وهو حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة، وإنه لم يحل القتال فيه لأحد قبلي ولم يحل إلا ساعة من نهار فهو حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة، لا يعضد شوكه ولا ينفر صيده، ولا يلتقط لقطته إلا من عرفها، ولا يختلى خلاها إلا الإذخر. " حم، ق، د، ن - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الہجرتین۔۔۔از قسم اقوال
46253 جو شخص اسلام لانے کے بعد شرک کرے اللہ اس کا کوئی عمل قبول نہیں فرماتا یہاں تک کہ وہ مسلمانوں اور مشرکوں کے درمیان فرق نہ کردے۔ رواہ ماجہ عن معاویہ بن حیدۃ
46253- "لا يقبل الله من مشرك أشرك بعد ما أسلم عملا حتى يفارق المشركين إلى المسلمين. " هـ - عن معاوية بن حيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46254 اے ابو وہب ! بطحاء مکہ کی طرف واپس لوٹ جاؤ اور اپنے گھروں میں ٹھہرے رہو چونکہ ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ لیکن جہاد اور خلوص نیت باقی ہے۔ جب تم سے جہاد میں نکلے کا مطالبہ کیا جائے تو جہاد کے لیے نکلو۔ رواہ البخاری ومسلم
46254- "ارجع أبا وهب إلى أباطح مكة فقروا عن سكنتكم، فقد انقطعت الهجرة ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا. " ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46255 اے عثمان ! میں نے اسی کا پختہ ارادہ کررکھا ہے تم اپنا رخ حبشہ کے عظیم شخص یعنی نجاشی کی طرف کرو۔ چونکہ وہ بڑا وفادارت شخص ہے اپنے ساتھ رقیہ کو بھی لیتے جاؤ اسے اپنے پیچھے مت چھوڑ کر جاؤ اور مسلمانوں میں سے جو لوگ تمہاری طرح کی رائے رکھتے ہوں وہ بھی وہیں کا رخ کرلیں اور وہ بھی اپنے ساتھ اپنی عورتوں کو لیتے جائیں انھیں اپنے پیچھے چھوڑ کر نہ جائیں۔۔ رواہ ابن مندہ وابن عساکر عن اسماء بنت ابی بکر
46255- "أزمعت بذاك يا عثمان! فليكن وجهك إلى الرجل بالحبشة - يعني النجاشي، فإنه ذو وفاء، واحمل معك رقية فلا تخلفها، ومن رأى معك من المسلمين مثل رأيك فليتوجهوا هناك وليحملوا معهم نساءهم ولا يخلفوهم. " ابن منده، كر - عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46256 حضرت اسمائ (رض) کہتی ہیں کہ حضرت عثمان اور حضرت رقیہ (رض) ہجرت حبشہ پر چل پڑے ہیں۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور لوط (علیہ السلام) کے بعد یہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے ہجرت کی۔ روا ہ ابن مندہ و اسن عساکر عن اسماء بنت ابی بکر
46256- "زعمت أسماء أن عثمان ورقيه قد سارا فذهبا، والذي نفسي بيده إنه لأول من هاجر بعد إبراهيم ولوط. " ابن منده، وابن عساكر - عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক: