কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৬২৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46257 اللہ تعالیٰ ان دونوں کے ساتھ ہے۔ حضرت عثمان (رض) لوط (علیہ السلام) کے بعد وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی۔ (رواہ ابویعلی والبیہقی فی۔۔۔حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عثمان (رض) نے اپنی بیوی کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی اس موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46257- "صحبهما الله! إن عثمان لأول من هاجر إلى الله تعالى بأهله بعد لوط. " ع، ق في...... - عن أنس أن عثمان هاجر إلى الحبشة ومعه امرأته، فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46258 کیا تم لوگ راضی نہیں ہو کہ لوگوں کے لیے ایک ہی ہجرت ہے اور تمہارے لیے دو ہجرتیں ہیں۔ (رواہ ابن قانع عن خالد بن سعید بن عمرو بن سعید بن العاص عن ابیہ۔ چنانچہ انھوں نے اپنے بھائی عمرو بن سعید کے ساتھ ہجرت حبشہ کی جب مدینہ واپس لوٹے تو سخت غمزدہ ہوئے کہ وہ بدر کی جنگ میں شریک نہ ہوسکے اس موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث فرمائی)
46258- "أما ترضون أن تكون للناس هجرة ولكم هجرتان. " ابن قانع - عن خالد بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص عن أبيه وكان في مهاجرة الحبشة هو وأخوه عمرو بن سعيد، فلما قدموا جزعوا أن لا يكونوا شهدوا بدرا فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46259 میں اور میرے صحابہ کرام (رض) اپنی جگہوں پر ہیں اور لوگ بھی اپنے جگہوں پر ہیں فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد ہے اور نیت ہے۔ رواہ الطبرانی وابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل والحاکم والبیہقی فی الدلائل عن ابی سعید وزید بن ثابت ورافع بن خدیج معا
46259- "أنا وأصحابي حيز، والناس حيز، لا هجرة بعد الفتح ولكن جهاد ونية. " ط، ش، حم، طب، ك، ق في الدلائل - عن أبي سعيد وزيد بن ثابت ورافع بن خديج معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46260 اے لوگو ! ہجرت کرو اور اسلام پر کاربند رہو جب تک جہاد باقی ہے ہجرت ختم نہیں ہوگی۔ رواہ الطبرانی عن ابی قرصافۃ
46260- "أيها الناس هاجروا وتمسكوا بالإسلام، فإن الهجرة لا تنقطع ما دام الجهاد. " طب - عن أبي قرصافة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46261 مہاجر تو وہ ہے جو برائیوں کو چھوڑ دے اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عمرو
46261- "المهاجر من هجر السوء والمسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده. " ابن عساكر - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46262 ہجرت کی دو قسمیں ہیں : ایک یہ کہ تم برائیوں کو چھوڑ دو ، دوسری یہ کہ تم اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف ہجرت کرکے آجاؤ۔ جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی ہجرت ختم نہیں ہوگی اور ہجرت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔ جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا دلوں پر مہر لگادی جائے گی اور لوگوں کے اعمال لپیٹ دیئے جائیں گے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن عبدالرحمن بن عوف و معاویۃ وابن عمرو
46262- "الهجرة هجرتان: إحداهما أن تهجر السيئات، والأخرى أن تهاجر إلى الله تعالى ورسوله، ولا تنقطع الهجرة ما تقبلت التوبة، ولا تزال التوبة مقبولة حتى تطلع الشمس من المغرب، فإذا طلعت طبع على كل قلب بما فيه، وكفى الناس العمل. " حم، طب - عن عبد الرحمن بن عوف ومعاوية وابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46263 سب سے افضل ہجرت یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے مکروھات کو چھوڑ دو ۔۔ رواہ احمد بن حنبل وعبد بن حمید عن جابر والنسائی والبخاری ومسلم عن ابن عمر
46263- "أفضل الهجرة أن تهجر ما كره الله. " حم، وعبد ابن حميد - عن جابر؛ ن، ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
46264 سب سے افضل ہجرت یہ ہے کہ تم برائیوں کو چھوڑ دو ۔ رواہ الطبرانی عن عمرو بن عبسۃ
46264- "أفضل الهجرة أن تهجر السوء. " طب - عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46265 سب سے افضل اسلام یہ ہے کہ دوسرے مسلمان تمہاری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں اور افضل ترین ہجرت یہ ہے کہ تم اپنے رب تعالیٰ کے مکروھات کو چھوڑ دو ۔ ہجرت کی دو قسمیں ہیں شہری کی ہجرت اور دیہاتی کی ہجرت۔ دیہاتی کی ہجرت یہ ہے کہ جب اسے دعوت دی جائے وہ اسے قبول کرلے اور جب اسے حکم دیا جائے وہ اطاعت بجا لائے جب کہ شہری کی ہجرت آزمائشوں سے پر ہے اور اس کا اجر وثواب بھی بہت زیادہ ہے۔۔ رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل وابن حبان والحاکم عن ابن عمرو
46265- "أفضل الإسلام أن يسلم المسلمون من لسانك ويدك، وأفضل الهجرة أن تهجر ما كره ربك، والهجرة هجرتان: هجرة الحاضر، وهجرة البادي، فهجرة البادي أن يجيب إذا دعي ويطيع إذا أمر، وهجرة الحاضر أعظمها بلية وأفضلها أجرا. " ط، حم، حب، ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46266 اے فدیک ! نماز قائم کرو، زکوۃ دیتے رہو برائیاں چھوڑ دو اور جہاں چاہو اپنی قوم کی سرزمین پر سکونت پذیر ہو اس طرح تم مہاجر ہو جاؤ گے۔ (رواہ ابن حبان والبیہقی واسن عساکر عن صالح بن بشیر بن فدیک کہ فدیک (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ لوگوں کا خیال ہے کہ جس شخص نے ہجرت نہ کی وہ ہلاک ہوگیا اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46266- "يا فديك! أقم الصلاة وأد الزكاة، واهجر السوء واسكن من أرض قومك حيث شئت تكن مهاجرا. " حب، ق، وابن عساكر - عن صالح بن بشير بن فديك قال قال فديك يا رسول الله! إنهم يزعمون أنه من لم يهاجر هلك، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46267 اے فدیک ! نماز قائم کرو رمضان کے روزے رکھو بیت اللہ کا حج کرو مہمان نوازی کرو اپنی قوم کی سرزمین میں سکونت پذیر رہو۔۔ رواہ البغوی والبارودی عن صالح بن بشیر بن فدیک عن ابیہ وقال البغوی ولااعلم لہ غیر ھذا
46267- "يا فديك! أقم الصلاة، وصم رمضان، وحج البيت واقر الضيف، وأسكن أي أرض قومك شئت. " البغوي والبارودي عن صالح بن بشير بن فديك عن أبيه؛ قال البغوي: ولا أعلم له غير هذا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46268 تم لوگ کیوں غم کرتے ہو لوگوں کے لیے ایک ہجرت ہے جب کہ تمہارے لیے دو ہجرتیں ہیں ایک ہجرت تم نے اس وقت کی جب تم حبشہ کے بادشاہ کی طرف چل پڑے دوسری ہجرت تمہاری یہ ہوئی کہ تم حبشہ سے میری طرف آئے۔۔ رواہ ابن مندہ وابن عساکر عن خالد بن سعید بن العاص
46268- "وما تحزنون! للناس هجرة واحدة ولكم هجرتان: هاجرتم حين خرجتم إلى صاحب الحبشة، ثم جئتم من عند صاحب الحبشة مهاجرين إلي. " ابن منده، وابن عساكر - عن خالد بن سعيد بن العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46269 جس نے ایسا کہا اس نے جھوٹ بولا : تمہارے لیے دو ہجرتیں ہیں۔ ایک ہجرت تم نے نجاشی کی طرف کی ہے اور دوسری ہجرت میری طرف کی ہے۔ رواہ الطبرانی عن اسماء بنت عمیس
46269- "كذب من قال ذاك، لكم هجرتان: هاجرتم إلى النجاشي، وهاجرتم إلي. " طب - عن أسماء بنت عميس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46270 ۔۔ فرمایا کہ تیری ضرورت ان کی ضرورتوں سے بہتر ہے ہجرت ختم نہیں ہوگی جب تک دشمن سے قتال ہوتار ہے۔ مسنداحمد، عن رجل من بنی کنانہ۔
46270- "حاجتك خير من حوائجهم، لا تنقطع الهجرة ما قوتل العدو. " حم - عن رجل من بني مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46271 م ہیں ہجرت کرلینی چاہیے چونکہ ہجرت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔۔ رواہ النسائی عن ابی فاطمۃ
46271- "عليك بالهجرة، فإنه لا مثل لها. " ن - عن أبي فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46272 مہاجر کا عمل دیہاتی کے عمل پر ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے عالم کا عمل عابد کے عمل پر ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے پوشیدہ عمل اعلانیہ عمل سے ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ اور جس شخص کا ظاہر اور باطن برابر ہو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس شخص پر فخر کرتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے میرے فرشتو ! یہ میرا سچا بندہ ہے۔ رواہ الخطیب فی المتفق والمفترق والدیلمی عن ابن عباس وفیہ عمر بن ابی البلخی شیخہ الحکیم الترمذی ضعیف
46272- "فضل عمل المهاجر على الأعرابي سبعين ضعفا، وفضل عمل العالم على العابد سبعين ضعفا، وفضل عمل السر على العلانية سبعين ضعفا، ومن استوت سريرته وعلانيته باهى الله تعالى به ملائكته ثم يقول: يا ملائكتي! هذا عبدي حقا. " الخطيب في المتفق والمفترق، الديلمي - عن ابن عباس؛ وفيه عمر بن أبي البلخي شيخه الحكيم الترمذي ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46273 جب تک کفار کے ساتھ قتال جاری رہے گا اس وقت تک ہجرت ختم نہیں ہوگی۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی وابن مندہ والبخاری ومسلم عن عبداللہ بن السعدی والبغوی وابن مندہ و ابونعیم فی المعرفۃ عن عبداللہ بن السعدی المصری وقیل البصری
46273- "لا تنقضي الهجرة ما قوتل الكفار. " حم، طب، وابن منده، ق - عن عبد الله بن السعدي؛ البغوي، وابن منده، وأبو نعيم في المعرفة - عن عبد الله السعدي المصري - وقيل: البصري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46274 ہجرت اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک دشمن کے ساتھ قتال جاری رہے گا۔۔ رواہ البغوی عن ابن السعدی
46274- "لا تنقطع الهجرة ما دام العدو يقاتل. " البغوي - عن ابن السعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46275 تیری ہلاکت ہو ! ہجرت کا معاملہ بڑا سخت ہے۔ کیا تیرے اونٹ ہیں جن کی تو زکوۃ دیتا ہو ؟ عرض کیا : جی ہاں۔ فرمایا : دیہاتوں میں رہتے ہوئے عمل کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں کمی نہیں کرے گا۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد وابن حبان عن ابی سعید کہ ایک دیہاتی ۔ (اعرابی) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہجرت کے متعلق سوال کیا آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
46275- "ويحك! إن شأن الهجرة لشديد، فهل لك من إبل تؤدي صدقتها. قال: نعم، قال فاعمل من وراء البحار، فإن الله لن يترك من عملك شيئا. " حم، خ، م د، ن، حب - عن أبي سعيد أن أعرابيا سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الهجرة قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گناہوں کو چھوڑنا بھی ہجرت ہے
46276 جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی اس وقت تک ہجرت ختم نہیں ہوگی اور توبہ کا دروازہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔ جب سورج مغرب سے طلوع ہوجائے گا ہر دل پر مہر لگادی جائے گی اور لوگوں کے اعمال لپیٹ دیئے جائیں گے۔۔ رواہ ابن عساکر عن عبدالرحمن بن عوف و معاویۃ بن عمرو
46276- "لا تنقطع الهجرة ما تقبلت التوبة، ولا تزال التوبة مقبولة حتى تطلع الشمس من المغرب، فإذا طلعت من المغرب ختم على كل قلب بما فيه وكفي الناس العمل. " كر - عن عبد الرحمن ابن عوف ومعاوية بن عمرو".
tahqiq

তাহকীক: