কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩১৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی محبت کی ترغیب
٤٣١٣٩۔۔ جس نے اللہ کے کسی ولی کو کوئی کپڑا پہنایا اللہ اسے جنت کے سبز کپڑے پہنائے گا اور جس نے اسے بھوک کی حالت میں کھانا کھلایا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جس نے اسے پیاس کی حالت میں پانی پلایا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز مہرزدہ شراب پلائے گا۔ ابن عساکر۔ عن ابن عباس۔
43139- من كسا وليا لله ثوبا كساه الله خضر الجنة، ومن أطعمه على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة، ومن سقاه على ظمأ سقاه الله من الرحيق المختوم يوم القيامة. "ابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٠۔۔ جس نے کسی مسلمان کو عریانی میں کپڑا پہنایا اللہ تعالیٰ اسے جنت کا ریشم پہنائے گا۔ ابن ابی الدنیا فی کتاب الاخوان عن ابی سعید۔
43140- من كسا مؤمنا ثوبا على عري كساه الله تعالى من استبرق الجنة."ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤١۔۔ جس نے کسی مسلمان کو کپڑاپہنایا تو جب تک اس پر اس کا ایک دھاگہ یاتانا بھی رہا وہ اللہ تعالیٰ کے پردے میں ہے۔ حاکم وتعقب ، ابوالشیخ عن عباس۔
43141- من كسا مسلما ثوبا لم يزل في ستر الله ما دام عليه منه خيط أو سلك. "ك وتعقب، وأبو الشيخ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤١۔۔ جس نے کسی مسلمان کو کوئی کپڑاپہنایا تو جب تک اس پر ایک چیتھڑا بھی رہا وہ اللہ کی حفاظت میں رہے گا۔ ابن النجار، عن ابن عباس (رض)۔
43142- من كسا مسلما ثوبا كان في حفظ الله تعالى عز وجل ما بقي عليه منه خرقة."ابن النجار - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٣۔۔ جو اللہ کی عبادت میں ننگے پاؤں چلا تو اللہ قیامت کے روز اس سے اپنے فرائض کے بارے میں نہیں پوچھے گا۔ طبرانی فی الاوسط عن ابی بکر الآلی ج ١، ص ١٩٥۔
43143- من مشى حافيا في طاعة الله لم يسأله الله عز وجل يوم القيامة عما افترض عليه. "طس - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٤۔۔۔ اے حذیفہ ! جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر حق کیا ہے ؟ یہ کہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں حذیفہ، جانتے ہو کہ بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے ؟ جب یوں کریں تو وہ ان کی بخشش کردے۔ نسائی عن حذیفہ۔
43144- يا حذيفة! تدري ما حق الله على العباد؟ يعبدونه لا يشركون به شيئا؛ يا حذيفة! تدري ما حق العباد على الله؟ إذا فعلوا ذلك يغفر لهم. "ن - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٥۔۔ اسید ! کیا تم جنت پسند کرتے ہو ؟ عرض کیا جی ، تو جو اپنے لیے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرو۔ عبداللہ بن احمد وابن قانع عن خالد بن عبداللہ قسری عن ابیہ عن جدہ یزید بن اسید۔
43145- يا أسيد! أتحب الجنة؟ قال: نعم، أحب لأخيك ما تحب لنفسك. "عم وابن قانع - عن خالد بن عبد الله القسري عن أبيه عن جده يزيد بن أسيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٦۔۔ اے یزید بن اسید جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی لوگوں کے لیے پسند کرو۔ ابن سعد، ابن جریر، مسنداحمد، ابویعلی، بخاری فی التاریخ طبرانی فی الکبیر عن خالد بن عبداللہ القسری ، عن ابیہ عن جدہ یزید بن اسید۔
43146- يا يزيد بن أسيد! أحب للناس ما تحب لنفسك."ابن سعد، وابن جرير، حم، ع، خ في التأريخ، طب - عن خالد بن عبد الله القسري عن أبيه عن جده يزيد بن أسيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٧۔۔ اے یزید بن اسید، کیا تمہیں جنت پسند ہے تو جو اپنے لیے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرو۔ حاکم عن خالد بن یزید القسری عن ابیہ عن جدہ ۔
43147- يا يزيد بن أسيد! أتحب الجنة؟ فأحب لأخيك ما تحب لنفسك. "ك - عن خالد بن يزيد القسري عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٨۔۔ حمزہ ! کیا زندہ نفس آپ کو زیادہ محبوب ہے یامردہ ؟ عرض کیا زندہ، فرمایا اپنی ذات کا خیال رکھو۔ مسنداحمد، عن ابن عمر۔
43148- يا حمزة؟ نفس تحيها أحب إليك أو نفس تميتها؟ قال: نفس أحييها، قال: عليك بنفسك. "حم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٤٩۔۔ جب تم کسی کام کی تدبیر کروتو اس کے انجام میں غور کرو اگر بہتر ہو تو کر گزرو اور اگر گمراہی ہو تو اس سے رک جاؤ۔ ھناد عن عبداللہ بن مسعود۔
43149- إذا هممت بأمر فتدبر عاقبته، فإن كان رشدا فأمضه، وإن كان غيا فانته عنه." هناد - عن عبد الله بن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٠۔۔ کیا تم کوئی وصیت کرنا چاہتے ہو کیا تم کوئی وصیت کرنا چاہتے ہو ؟ جب کسی کام کا ارادہ کروتو اس کے انجام میں غور کرلیاکرو، اگر ہدایت ہو تو کر گزرو اور اس کے علاوہ کوئی چیز ہو تو اس سے باز رہو۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب ، عن وھیب بن وردالم کی۔
43150- هل أنت مستوص؟ هل أنت مستوص؟ إذا أردت أمرا فتدبر عاقبته، فإن كان رشدا فأمضه، وإن كان سوى ذلك فانته عنه. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب - عن وهيب بن ورد المكي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥١۔۔ دیکھو اگر تمہارے دو غلام ہوتے ہیں ان میں سے ایک تم سے خیانت کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے اور دوسرانہ خیانت کرتا اور نہ جھوٹ بولتا تم کون سازیادہ اچھا لگتا ہے ؟ یہی حالت تمہاری رب تعالیٰ کے ہاں ہے۔ مسنداحمد، والحکیم ، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن والد ابی الاحوص۔
43151- أرأيت لو كان لك عبدان أحدهما يخونك ويكذبك والآخر يصدقك ولا يخونك، أيهما أحب إليك؟ فكذلك أنتم عند ربكم."حم، والحكيم، طب، هب - عن والد أبي الأحوص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٢۔۔ حق کی طرف توجہ دو چاہے وہ حق تمہارے پاس چھوٹا شخص لایاہویابڑا، اگرچہ وہ تمہارا دشمن ہی ہو اور باطل اس شخص لوٹا دوجوتمہارے پاس لایا ہو چھوٹا یا بڑا اگرچہ تمہارا دوست ہو۔ الدیلمی عن ابن عباس۔
43152- أقبل الحق ممن أتاك به صغير أو كبير وإن كان بغيضا، واردد الباطل على من جاء به من صغير أو كبير وإن كان حبيبا." الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٣۔۔ آج تم میدان میں ہو اور کل سبقت میں ہو گے سبقت تو جنت ہے اور انتہا جہنم ہے معاف کرنے سے نجات پاؤ گے اور رحمت سے داخل ہوگے اور اپنے اعمال کے ذریعہ تم تقسیم ہو گے۔ ابن لال فی مکارم الاخلاق عن جابر۔

کلام :۔۔ ذخرۃ الحفاظ ٧٦١۔
43153- أنتم اليوم في المضار وغدا في السباق، فالسبق الجنة والغاية النار، وبالعفو تنجون، وبالرحمة تدخلون، وبأعمالكم تقتسمون." ابن لال في مكارم الأخلاق - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٤۔۔ آج گھڑدوڑ ہے اور کل جیت ہوگی انتہا جنت ہے جو جہنم میں داخل ہوا وہ ہلاک ہونے والا ہے میں سب سے پہلے، ابوبکر دوسرے نمبر اور عمر تیسرے نمبر جنت میں داخل ہوں گے پھر دوسرے لوگ پہلے رفتار کے مطابق ایک ایک کرکے داخل ہوں گے۔ طبرانی فی الکبیر، ابن عدی، والخطیب عن ابن عباس وفیہ اخرم بن حوشب متروک۔
43154- اليوم الرهان، وغدا السباق، والغاية الجنة، الهالك من دخل النار؛ أنا الأول وأبو بكر الثاني وعمر الثالث، والناس بعد على السبق الأول فالأول. "طب، عد والخطيب - عن ابن عباس؛ وفيه أخرم بن حوشب متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٥۔۔ اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ لوگوں کو اللہ کے دنوں سے نصیحت کرو اور اس کے ایام اس کی نعمتیں ہیں۔ بیہقی فی شعب الایمان عن ابی۔
43155- أوحى الله إلى موسى أن: ذكرهم بأيام الله؛ وأيامه نعمه."هب - عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٦۔۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ بن مریم کی طرف وحی بھیجی کہ میری حکمت کے ذریعہ اپنے آپ کو نصیحت کرو اگر تمہیں فائدہ ہو تو لوگوں کو بھی نصیحت کرتے رہو، ورنہ مجھ سے حیا کرو۔ الدیلمی عن ابی موسیٰ۔
43156- أوحى الله إلى عيسى ابن مريم: عظ نفسك بحكمتي، فإن انتفعت فعظ الناس، وإلا فاستحي مني. "الديلمي - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٧۔۔ اس جیسی نعموں کے لیے اے میری بھائیو ! تیاری کرو۔ مسنداحمد، ابن ماجہ، ابویعلی ، سعید بن منصور عن البرائ۔
43157- أي أخواني! لمثل هذا فأعدوا."حم، هـ, ع، ص - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩১৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ننگے کو کپڑے پہنانے کی فضیلت
٤٣١٥٨۔۔ تمہارے آنسوؤں سے ، جو آنکھ اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئے اسے جہنم کی آگ نہیں کھائے گی۔ الخطیب عن زید ارقم ، کہ ایک شخص نے رسول اللہ سے پوچھا میں کس ذریعہ سے جہنم سے بچ سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا اور یہ الفاظ ذکر کیے۔
43158- بدموع عينيك، فإن عينا بكت من خشية الله لا تأكلها النار."الخطيب - عن زيد بن أرقم أن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم: بما أتقي النار؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক: