কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩২৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
٤٣٢٥٩۔۔ تین آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سایہ میں رکھے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا امانت دار تاجر، منصف امام اور دن کے وقت سورج کی نگہبانی کرنے والا (نمازوں کے اوقات کا خیال رکھا جاسکے ) حاکم فی تاریخہ ، فردوس عن ابوہریرہ ۔

کلام : ضعیف الجامع ٢٦١٢۔
43259- ثلاثة يظلهم الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله: التاجر الأمين، والإمام المقتصد، وراعي الشمس بالنهار."ك في تاريخه، فر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
43260: ۔۔ سب سے پہلے جنت میں جانے والے تین آدمی سے مجھے مجھے دکھائے گئے۔ پاک دامن شہید، وہ غلام جس نے اچھے طریقہ سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی اور اپنے مالکوں سے خیر خواہی کی۔ ترمذی عن ابوہریرہ ۔

کلام : َ ۔۔ ضعیف الترمذی 278، ضعیف الجامع 3702:
43260- عرض علي أول ثلاثة يدخلون الجنة: شهيد عفيف متعفف، وعبد أحسن عبادة الله ونصح لمواليه."ت " - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
43261: ۔۔ جس آدمی کے بدن سے روح اس حال میں جدا ہو کہ وہ تین باتوں سے بری ہو وہ جنت میں جائے گا، تکبر ، قرض اور خیانت۔ جو مال غنیمت میں تقسیم سے پہلے ہو۔ مسند احمد، ترمذی، نسائی، ابن حبان، حاکم عن ثوبان۔

کلام : ۔۔ ضعیف الترمذی۔ 270:
43261- من فارق الروح جسده وهو برئ من ثلاث دخل الجنة: الكبر والدين والغلول."حم، ت ، ن، حب، ك - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
43262: ۔۔ جنت اور جہنم میں تین جانے والوں میں سے پہلے شخص کو میرے سامنے پیش کیا گیا، سو جنت میں داخل ہونے والے تین تو شہید ہے اور وہ غلام جس نے اپنے رب کی اچھے طریقہ سے عبادت کی اور اپنے مالک سے خیر خواہی کی، اور انتہائی پاک دامن، اور جہنم میں تین داخل ہونے والوں میں سے پہلا شخص، زبردستی قبضہ کرنے والا حکام، (گورنر) اور وہ مال دار جو اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کرتا اور فخر وتکبر کرنے والا فقیر۔ مسند احمد حاکم بیہقی فی السنن عن ابوہریرہ ۔

کلام : ضعیف الجامع 3703:
43262- عرض علي أول ثلاثة يدخلون الجنة وأول ثلاثة يدخلون النار، فأما ثلاثة يدخلون الجنة فالشهيد، ومملوك أحسن عبادة ربه ونصح لسيده، وعفيف متعفف؛ وأما أول ثلاثة يدخلون النار فأمير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق الله في ماله، وفقير فخور. "حم، ك، هق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
43263: ۔۔۔ تین چیزیں نجات کا باعث ہیں : مجلس و تنہائی میں اللہ تعالیٰ کا خوف، غصہ و رضا مندی میں انصاف سے کام لینا، اور ناداری و مالداری میں میانہ روی اور تین چیزیں ہلاکت کا سبب ہیں، وہ خواہش جس کی پیروی کی جائے، ایسا بخل جس کی فرمان برداری کی جائے، خود پسندی۔ (اپنے آپ وک اچھا اور دوسروں کو برا سممجھنا، ) عجب ۔ ابو الشیخ فی التوبیخ ، طبرانی فی الاوسط، عن انس۔
43263- ثلاث منجيات: خشية الله تعالى في السر والعلانية، والعدل في الرضاء والغضب، والقصد في الفقر والغنى؛ وثلاث مهلكات: هوى متبع وشح مطاع، وإعجاب المرء بنفسه."أبو الشيخ في التوبيخ؟، طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی سے اللہ تعالیٰ خوش ہوگا۔
43264: ۔۔۔ تین چیزیں، تین چیزیں، تین چیزیں، سو تین چیزوں میں قسم نہیں، تین میں لعنت ہے اور تین چیزوں کے بارے میں مجھے شک ہے، وہ تین چیزیں جن میں قسم نہیں تو بیٹے کی اپنے باپ کے ساتھ ، عورت کی اپنے خاوند کے ساتھ، غلام کی اپنے آقا کے ساتھ قسم نہیں یعنی قسم کھا کر گواہی دینا رہے وہ جن پر لعنت کی گئی ہے تو وہ شخص ہے جو اپنے والدین پر لعنت کرے اور وہ شخص ملعون ہے جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے اور وہ شخص ملعون ہے جو زمین کے نشانات مٹائے۔ جن سے زمین کی حدود دوسروں سے ممتاز ہوتی ہیں) اور وہ چیزیں جن میں مجھے شک ہے تو عزیز کے بارے میں مجھے علم نہیں وہ نبی تھے یا نہیں اور نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ تبع نے لغت کی یا نہیں اور نہ مجھے وہ علم ہے کہ حدود جن پر لگائی جاتی ہیں ان کے لیے گناہوں کا کفارہ ہیں یا نہیں۔ الاسماعیلی فی معجمہ ابن عساکر، عن ابن عباس۔
43264- ثلاث وثلاث وثلاث! فثلاث لا يمين فيهن، وثلاث الملعون فيهن، وثلاث أشك فيهن؛ فأما الثلاث التي لا يمين فيهن: فلا يمين للولد مع والده، ولا للمرأة مع زوجها، ولا للمملوك مع سيده؛ أما الملعون فيهن فملعون من لعن والديه، وملعون من ذبح لغير الله، وملعون من غير تخوم الأرض؛ وأما التي أشك فيهن: فعزيز لا أدري أكان نبيا أم لا! ولا أدري ألعن تبع أم لا! ولا أدري الحدود كفارة لأهلها أم لا!. "الإسماعيلي في معجمه، وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43265 ۔۔ اللہ کو سب سے زیادہ یہ اعمال پسند ہیں اللہ پر ایمان لانا، صلہ رحمی کرنا، نیکی کا حکم دینا، برائی سے منع کرنا، اور یہ اعمال اللہ سب سے زیادہ ناپسند کرتا ہے۔ اللہ کے ساتھ شرک کرنا ، قطع رحمی کرنا۔ ابویعلی عن رجل عن خثعم۔
43265 - أحب الأعمال إلى الله إيمان بالله، ثم صلة الرحم، ثم الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر؛ وأبغض الأعمال إلى الله الإشراك بالله، ثم قطيعة الرحم." ع - عن رجل من خثعم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43266 ۔۔ جو چیزیں اللہ نے تم پر واجب کی ہیں انھیں ادا کرو سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤ گے اور جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے۔ ان سے بچو سب سے زیادہ پرہیزگار بن جاؤ گے اور جو اللہ نے تمہارے لیے تقسیم کردیا اس پر راضی رہو سب سے زیادہ مالدار بےنیاز بن جاؤ گے۔ ابن عدی عن ابن مسعود۔
43266- أدما افترض الله عليك تكن من أعبد الناس، واجتنب ما حرم الله عليك تكن من أروع الناس، وارض بما قسم الله لك تكن من أغنى الناس."عد - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43267 تین عمل سب سے درست ہیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر، نفس سے انصاف کرنا، مال سے بھائی کی مدد کرنا (ابن المبارک و ھناد والحکیم عن ابی جعفر، حلیۃ الاولیاء عن علی موقوفا) کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 838، الضعیفۃ 1665 ۔
43267- أسد الأعمال ثلاثة: ذكر الله على كل حال، والإنصاف من نفسك، ومؤاساة الأخ في المال."ابن المبارك وهناد والحكيم - عن أبي جعفر؛ حل - عن علي موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43268 ۔۔۔ تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سائے کی طرف سبقت کرنے والے کون ہیں ؟ وہ لوگ ہیں جب انھیں حق پیش کیا جائے تو اسے قبول کرلیتے ہیں اور جب ان سے حق کا سوال کیا جاتا ہے اسے خرچ کرتے ہیں ؟ اور لوگوں کے لیے ایسے ہی فیصلہ کرتے ہیں جیسے اپنے لیے۔ (مسند احمد، حلیۃ الاولیاء عن عائشۃ)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 101 ۔
43268- أتدرون من السابقون إلى ظل الله عز وجل! الذين إذا أعطوا الحق قبلوه، وإذا سئلوه بذلوه، وحكموا للناس كحكمهم لأنفسهم."حم، حل عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43269 ۔۔۔ سب سے افضل یہ عمل ہے کہ تم اپنے بھائی کو خوش کرو، یا اس کا قرض ادا کرو یا اسے روٹی کھلاؤ۔ (ابن ابی الدنیا فی قضاء الحوائف، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ، ابن عدی فی الکامل عن ابن عمر)

کلام ۔۔ کشف الخفاء 451 ۔
43269- أفضل الأعمال أن تدخل على أخيك المؤمن مسرورا، أو تقضى عنه دينا، أو تطعمه خبزا."ابن أبي الدنيا في قضاء الحوائج، هب - عن أبي هريرة؛ عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43270 ۔۔۔ یہ سب سے فضیلت کی بات ہے کہ وہ جو تم سے قطع رحمی کرے تم اس سے صلہ رحمی کرو، اور جو تمہیں محروم رکھے اسے عطا کرو، اور جو تم پر ظلم کرے اسے (دل سے ) معاف کردو۔ (مسند احمد، طبرانی عن معاذ بن انس۔

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1033 ۔
43270- أفضل الفضائل أن تصل من قطعك، وتعطي من حرمك، وتصفح عمن ظلمك."حم، طب - عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43271 ۔۔۔ وقت پر نماز پڑھنا سب سے افضل عمل ہے پھر والدین سے اچھا سلوک کرنا، پھر یہ کہ لوگ تمہاری زبان (کے شر) سے محفوظ رہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1029 ۔
43271- أفضل العمل الصلاة على ميقاتها، ثم بر الوالدين، ثم أن يسلم الناس من لسانك."هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43272 ۔۔۔ وقت پر نماز پڑھنا، والدین سے نیکی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا سب سے افضل عمل ہے۔ (خطیب عن انس)
43272- أفضل الأعمال الصلاة لوقتها، وبر الوالدين، والجهاد في سبيل الله. "خط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43273 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تین آدمیوں سے خوش ہوتا ہے۔ نماز کی صف، وہ شخص جو رات کی گھڑی میں نماز پڑھے اور وہ شخص جو لشکر کے پیچھے (ان کے دفاع میں) جنگ کرے۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید۔

کلام ۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ 35، ضعیف الجامع 1656 ۔
43273- إن الله تعالى ليضحك إلى ثلاثة: الصف في الصلاة، والرجل يصلي في جوف الليل، والرجل يقاتل خلف الكتيبة."هـ - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43274 ۔۔۔ بوڑھے مسلمان کا ادب کرنا اللہ تعالیٰ کی بزرگی کا تقاضا ہے اور وہ صاحب قرآن جو نہ اس میں غلو و زیادتی کرے اور نہ اس سے دور ہو اور عادل بادشاہ کا ادب و احترام ۔ ابو داؤد عن ابی موسیٰ۔

کلام ۔۔۔ التعقبات 45، التنزیہ ج 1 ص 207 ۔
43274- إن من إجلال الله إكرام ذي الشيبة المسلم، وحامل القرآن غير الغالي فيه والجافي عنه، وإكرام ذي السلطان المقسط." د " - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43275 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمہاری تین چیزوں کو پسند کرتا اور تین چیز کو کو ناپسند کرتا ہے تمہاری یہ بات پسند کرتا ہے کہ اس کی عبادت کرو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور تم اللہ تعالیٰ کی رسی مضبوطی سے تھامے رہو اور آپس میں (دینی) پھوٹ نہ ڈالو اور اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو تمہارا حاکم بنایا ہے ان سے خیر خواہی کرو اور تمہاری فضول گفتگو کو ناپسند کرتا ہے، بکثرت سوال کرنا، اور مال کو ضائع کرنا۔ (مسند احمد، مسلم عن ابوہریرہ )
43275- إن الله تعالى يرضى لكم ثلاثا ويكره لكم ثلاثا، فيرضى لكم أن تعبدوه ولا تشركوا به شيئا، وأن تعتصموا بحبل الله ولا تفرقوا، وأن تناصحوا من ولاه الله أمركم، ويكره لكم قيل وقال، وكثرة السؤال، وإضاعة المال."حم، م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ اعمال
43276 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس مانگنے والے سے خوش ہوتے ہیں جو جنت کے علاوہ کوئی چیز مانگے، اور اس دینے والے سے جو اللہ کے علاوہ کے لیے دے اور اس پناہ مانگنے والے سے جو جہنم کے سوا کسی چیز سے پناہ مانگے۔ (خطیب عن ابن عمرو)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1742 ۔
43276- إن الله تعالى يعجب من سائل يسأل غير الجنة، ومن معط يعطي لغير الله، ومن متعوذ يتعوذ من غير النار." خط - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43277 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز فرمائے گا اے انسان ! میں بیمار ہوا (لیکن) تو نے میری عیادت نہیں کی، وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کی کیسے عیادت کرتا آپ تو رب العالمین ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، کیا تمہیں پتہ نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا اور تم نے اس کی عیادت نہیں کی، کیا تمہیں پتہ نہیں کہ جب تم اس کی عیادت کرتے تو مجھے (یعنی میری رحمت کو) اس کے پاس پاتے، اے انسان ! میں نے تجھ سے کھانا مانگا اور تم نے مجھے کھانا نہیں کھلایا ؟ وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کو کیسے کھانا کھلاتا آپ تو رب العالمین ہیں ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تجھے پتہ نہیں تجھ سے میرے بندے نے کھانا مانگا (لیکن) تم نے اسے کھانا نہیں کھلایا، کیا تمہیں پتہ نہیں، کہ اگر تم اسے کھانا کھلاتے تو مجھے اس کے پاس پاتے، اے انسان ! میں نے تم سے پانی مانگا اور تم نے مجھے پانی نہیں پلایا ؟ وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کو کیسے پلاتا جب کہ آپ تو رب العالمین ہیں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا، (لیکن) تم نے اسے پانی نہیں پلایا، اگر تم اسے پانی پلا دیتے تو میرے پاس اس کا ثواب پاتے۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
43277- إن الله تعالى يقول يوم القيامة: يا ابن آدم! مرضت فلم تعدني؟ قال: يا رب! كيف أعودك وأنت رب العالمين! قال: أما علمت أن عبدي فلانا مرض فلم تعده! أما علمت أنك لو عدته لوجدتني عنده، يا ابن آدم! استطعمتك فلم تطعمني؟ قال: يا رب! كيف أطعمك وأنت رب العالمين! قال: أما علمت أنه استطعمك عبدي فلان فلم تطعمه! أما علمت لو أنك أطعمته لوجدت ذلك عندي، يا ابن آدم! استسقيتك فلم تسقني؟ قال: يا رب! كيف أسقيك وأنت رب العالمين! قال: استسقاك عبدي فلان فلم تسقه، أما إنك لو سقيته وجدت ذلك عندي."م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩২৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43278 ۔۔۔ اگر تم یہ چاہو کہ تمہیں اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول محبوب رکھیں، تو جب تمہیں امین بنایا جائے تو (امانت) ادا کرو اور جب بولو تو سچی بات کرو اور جو تمہارے پڑوس میں رہے اس سے اچھا سلوک کرو۔ (طبرانی فی الکبیر، عن عبدالرحمن بن ابی قراد)
43278- إن أحببتم أن يحبكم الله ورسوله فأدوا إذا ائتمنتم، واصدقوا إذا حدثتم، وأحسنوا جوار من جاوركم." طب - عن عبد الرحمن بن أبي قراد".
tahqiq

তাহকীক: