কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩২৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43279 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے جیسا حیا کرنے کا حقے ویسے حیا کرو، سر اور اس کے اعضاء کی، پیٹ اور اس کے مشتملات کی حفاظت کرو، موت اور گلنے کو یاد کرو، جس نے ایسا کیا تو اس کا ثواب جنت الماوی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن الحکیم بن عمیر)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع (805)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع (805)
43279- استحيوا من الله حق الحياء، احفظوا الرأس وما حوى، والبطن وما وعى، واذكروا الموت والبلى، فمن فعل ذلك كان ثوابه جنة المأوى. "طب - عن الحكيم بن عمير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43280 ۔۔۔ وہ شخص کامیاب ہے جس کی خاموشی فکر والی ہو، اور اس کی نظر عبرت والی ہو، وہ شخص کامیاب ہے جس کے اعمال نامہ میں بکثرت استغفار ہو۔ (فردوس عن ابی الدرداء)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1057 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1057 ۔
43280- أفلح من كان سكوته تفكرا، ونظره اعتبارا، أفلح من وجد في صحيفته استغفارا كثيرا."فر - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43281 ۔۔۔ میٹھی بات، سلام کرنے اور کھانا کھلانے کی پابندی کرو۔ (بیہقی فی شعب الایمان من ھانی بن یزید)
کلام ضعیف الجامع 3751 ۔
کلام ضعیف الجامع 3751 ۔
43281- عليك بطيب الكلام، وبذل السلام، وإطعام الطعام." هب - عن هانيء بن يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43282 ۔۔۔ تقدیر پر راضی ہونے والے اور قدر دانی کے لیے کوشش کرنے والے کہاں ہیں ! مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو ہمیشگی کے گھر پر یقین رکھتا ہے پھر بھی دھوکے کے گھر کے لیے کوشش کرتا ہے۔ (ھناد عن عمرو بن مرسلا)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2187 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2187 ۔
43282- أين الراضون بالمقدور؟ أين الساعون للمشكور؟ عجبت لمن يؤمن بدار الخلود كيف يسعى لدار الغرور. "هناد - عن عمرو بن؟ مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43283 ۔۔۔ جہاں تک ہوسکے اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کا اہتمام کر، ہر درخت و پتھر کے پاس اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو اور جب کوئی گناہ ہوجائے تو اس کے نزدیک ہی توبہ کرلیا کرو، خفیہ کے بدلہ خفیہ اور علانیہ کے بدلہ علانیہ (مسند احمد فی الزھد، طبرانی فی الاوسط عن معاذ)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3747 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3747 ۔
43283- عليك بتقوى الله تعالى ما استطعت! واذكر الله عند كل حجر وشجر، وإذا عملت سيئة فأحدث عندها توبة السر بالسر والعلانية بالعلانية."حم في الزهد، طس - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43284 ۔۔۔ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ ہر چیز کی جڑ ہے اور جہاد کو اختیار کرو کیونکہ وہ اسلام کی رہبانیت ہے اور قرآن کی تلاوت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر پابندی سے کرو، کیونکہ وہ آسمان میں تمہاری راحت اور زمین میں تمہارے ذکر کا باعث ہے۔ (مسند احمد، عن ابی سعید)
43284- أوصيك بتقوى الله فإنه رأس كل شيء، وعليك بالجهاد فإنه رهبانية الإسلام، وعليك بذكر الله بتلاوة القرآن فإنه روحك في السماء وذكرك في الأرض."حم - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43285 ۔۔۔ رحمٰن تعالیٰ کی عبادت کرتے رہو، کھانا کھلاتے رہو، سلام پھیلاتے رہو اور سلامتی سے جنت میں داخل ہوجاؤ۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )
43285- اعبدوا الرحمن، وأطعموا الطعام، وأفشوا السلام؛ تدخلوا الجنة بسلام. "ت - عن أبي هريرة
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43286 ۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کو ننگے پن میں کپڑا پہنایا اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا، اور جو مسلمان کسی مسلمان کو بھوک میں کھانا کھلائے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے جنت کے پھل کھلائے گا، اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو پیاس میں سیراب کیا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز مہر زدہ شراب پلائے گا۔ (مسند احمد، ابو داود، ترمذی عن ابی سعید)
کلام ۔۔۔ ضعیف ابی داؤد 371، ضعیف الجامع 2249 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف ابی داؤد 371، ضعیف الجامع 2249 ۔
43286- أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة، وأيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله يوم القيامة من ثمار الجنة، وأيما مسلم سقى مسلما على ظمأ سقاه الله تعالى يوم القيامة من الرحق؟ المختوم."حم، د، ت - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43287 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے (عرش کے) سائے کی طرف بڑھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے جب ان کے سامنے حق آئے تو اسے قبول کرلیتے ہیں، اور جب حق کا سوال کیا جائے تو اسے خرچ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو جیسا اپنے لیے فیصلہ کرتے ہیں ویسا ہی لوگوں کے لیے کرتے ہیں۔ (الحکیم عن عائشۃ)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3633 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3633 ۔
43287- طوبى للسابقين إلى ظل الله! الذين إذا أعطوا الحق قبلوه، وإذا سئلوا بذلوه والذين يحكمون للناس بحكمهم لأنفسهم."الحكيم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43288 ۔۔۔ اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جو جہالت چھوڑ دے، فالتو مال دے دے اور انصاف پر عمل کرے (حلیۃ الاولیاء عن زید بن اسلم مرسلا)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3641 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3641 ۔
43288- طوبى لمن ترك الجهل، وآتى الفضل، وعمل بالعدل."حل - عن زيد بن أسلم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43289 ۔۔۔ اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جو اپنی زبان پر قابو رکھے، اس کا گھر اس کے لیے کفایت کرے اور اپنی خطا پر آنسو بہائے ۔ (طبرانی فی الاوسط، حلیۃ الاولیاء عن ثوبان)
43289- طوبى لمن ملك لسانه، ووسعه بيته، وبكى على خطيئته."طس، حل - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43290 ۔۔۔ جب تم نے نماز قائم کی، زکوۃ ادا کی چھپے اور ظاہر برے کام چھوڑ دیے تو تم (حقیقت میں) مہاجر ہو اگرچہ تم خصرمہ میں فوت ہوجاؤ۔ (مسند احمد عن ابن عمرو)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 393 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 393 ۔
43290- إذا أقمت الصلاة وآتيت الزكاة وهجرت الفواحش ما ظهر منها وما بطن فأنت مهاجر، وإن مت بالحصرمة. "حم - عن ابن عمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43291 ۔۔۔ رحمن کی عبادت کرو سلام پھیلاؤ اور کھانا کھلاؤ (ابن جریر، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن العرباض)
43291- اعبدوا الرحمن، وأفشوا السلام، وأطعموا الطعام."ابن جرير، طب، ك - عن العرباض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43292 ۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کردیتا اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے، مشقت میں مکمل وضو کرنا، مساجد کی طرف کثرت سے قدم اٹھانا اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔ ابن ماجہ عن ابی سعید۔
43292- ألا أدلكم على ما يكفر الله به الخطايا ويزيد به في الحسنات! إسباغ الوضوء على المكروهات، وكثرة الخطا إلى المساجد، وانتظار الصلاة بعد الصلاة."هـ - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43293 ۔۔۔ جس نے رمضان کے روزے رکھے، نمازیں پڑھیں، بیت اللہ کا حج کیا، تو اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے اگرچہ اس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کی ہو یا اپنی مرزبومی زمین میں ٹھہرا رہا۔ (ترمذی عن معاذ)
43293- من صام رمضان وصلى الصلوات وحج البيت كان حقا على الله أن يغفر له إن هاجر في سبيل الله أو مكث بأرضه التي ولد بها."ت - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43294 ۔۔۔ انسان کا کوئی عمل، نماز، آپس کی صلح اور حسن اخلاق سے بڑھ کر افضل نہیں۔ (بخاری فی التاریخ، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ )
43294- ما عمل ابن آدم شيئا أفضل من الصلاة وصلاح ذات البين وخلق حسن."تخ، هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43295 ۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کی، یا تنگدست قرض خواہ کی یا اپنی آزادی میں کوشش کرنے والے مکاتب کی مدد کی، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا، جس دن اس کے سائے کے سوا کسی کا سایہ نہ ہوگا۔ (مسند احمد، حاکم عن سھل بن حنیف)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 5447 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 5447 ۔
43295- من أعان مجاهدا في سبيل الله أو غارما في عسرته أو مكاتبا في رقبته أظله الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله. "حم، ك - عن سهل بن حنيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محتاج و مساکین کی مدد
43296 ۔۔۔ جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اور گناہ ہوجانے کے بعد نیکی کرلیا کرو وہ اسے مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ(مسند احمد، ترمذی حسن والدارمی، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان، ضیاء عن ابی ذر، نسائی، طبرانی فی الکبیر، معاذ بن جبل، وقال ترمذی الصحیح حدیث ابی ذر، ابن عساکر عن انس)
43296- اتق الله حيثما كنت، وأتبع السيئة الحسنة تمحها وخالق الناس بخلق حسن."حم، ت حسن، والدارمي ك، هب، ض - عن أبي ذر؛ ن، طب - معاذ بن جبل؛ وقال ت: الصحيح حديث أبي ذر؛ كر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43297 ۔۔۔ سنو اور اطاعت کرو اگرچہ کوئی نکٹا غلام ہی کیوں نہ ہو، اور جب تم شوربہ بناؤ تو اس کا پانی بڑھا دو پھر اپنے پڑوسیوں کے گھر والوں کو دیکھو اور دستور کے مطابق انھیں پہنچاؤ، اور وقت پر نماز پڑھا کرو اور جب دیکھو کہ (مسجد میں) امام نماز پڑھ چکا ہے تو تم نے اپنی نماز کو جمع کرلیا ورنہ وہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی۔ (بخاری فی الادب المفرد عن ابی ذر)
43297- اسمع وأطع ولو لعبد مجدع الأطراف، فإذا صنعت مرقة فأكثر ماءها ثم انظر أهل بيت من جيرانك فأصبهم منه بمعروف، وصل الصلاة لوقتها، فإن وجدت الإمام قد صلى فقد أحرزت صلاتك وإلا فهي نافلة."خ في الأدب - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43298 ۔۔۔ میں تمہیں ایک بات بتاتا ہوں، تین چیزوں کے بارے میں میں قسم کھاتا ہوں، کسی بندے کا مال صدقہ کی وجہ سے کم نہیں ہوا، جس بندے پر ظلم ہوا اور اس نے اس پر صبر کیا تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کردے گا۔ اور جس بندے نے سوال کا دروازہ کھولا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سامنے فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی کبشۃ الانماری)
کلام ۔۔۔ مر برقم 43232
کلام ۔۔۔ مر برقم 43232
43298- أحدثكم حديثا، ثلاثا أقسم عليهن: ما نقص مال عبد من صدقة، ولا ظلم عبد مظلمة فصبر عليها إلا زاده الله عز وجل بها عزا، ولا فتح عبد باب مسألة إلا فتح له باب فقر."طب - عن أبي كبشة الأنماري" مر برقم 43232.
তাহকীক: