কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৩১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
432999 ۔۔۔ تین آدمیوں پر رحم کرو۔ کسی قوم کا عزت مند شخص جو ذلیل ہوگیا ہو، وہ مالدار جو فقیر ہوگیا ہو اور عالم جو جاہلوں کے درمیان ہو۔ (ابن حبان فی الضعفاء ، عن انس)
43299- ارحموا ثلاثة: عزيز قوم ذل، وغني قوم افتقر، وعالما بين جهال."حب في الضعفاء........"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43300 ۔۔۔ تین اعمال سب سے زیادہ درست ہیں۔ تمہارے اپنے نفس سے لوگوں کو انصاف دلانا، اپنے مال سے بھائی کی مدد کرنا، اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا۔ (الرافعی بسند جلیل، عن المزنی عن الشافعی عن مالک عن نافع عن ابن عمر)
43300- أسد الأعمال الثلاثة: إنصاف الناس من نفسك، ومؤاساة الأخ من مالك، وذكر الله على كل حال."الرافعي بسند جليل - عن المزني عن الشافعي عن مالك عن نافع عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43301 ۔۔۔ تین اعمال سب سے زیادہ سیدھے ہیں۔ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر لوگوں کا ایک دوسرے سے انصاف کرنا۔ اور بھائیوں کی مدد (الدیلمی عن علی)
43301- أسد الأعمال ثلاثة: ذكر الله على كل حال، وإنصاف الناس بعضهم من بعض، ومؤاساة الإخوان."الديلمي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43302 ۔۔۔ جب مومن مرجاتا ہے تو نماز اس کے سرہانے، صدقہ اس کی دائیں طرف، اور اس کے سینہ کے پاس ہوتا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ثوبان)
43302- إذا مات المؤمن كانت الصلاة عند رأسه والصدقة عن يمينه، والصيام عند صدره."حل - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43303 ۔۔۔ تین عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہیں۔ مال سے بھائی کو تسلی دینا، اپنے نفس سے لوگوں کو انصاف دلانا، اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر۔ (ابن النجار عن ابی جعفر محمد بن علی بن الحسین معضلا)
43303- إن أحب الأعمال إلى الله عز وجل ثلاث: مؤاساة الأخ في المال، وإنصاف الناس من نفسك، وذكر الله على كل حال."ابن النجار - عن أبي جعفر محمد بن علي بن الحسين معضلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43304 ۔۔۔ حج کیا کرو مالدار ہوجاؤگے، سفر کیا کرو صحت مند رہوگے اور نکاح کیا کرو تاکہ تمہاری کثرت ہو اور میں تمہاری وجہ سے (دوسری) امتوں پر فخر کرسکوں۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
43304- حجوا تستغنوا، وسافروا تصحوا، وتناكحوا تكثروا فإني مباه بكم الأمم."الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43305 ۔۔۔ اپنے مالوں کو زکوۃ سے محفوظ کرو، اور اپنے مریضوں کا صدقہ سے علاج کرو اور دعا کے ذریعہ مصیبت کا سامنا کرو۔ (العسکری عن الحسن مرسلا)
43305- حصنوا أموالكم بالزكاة، وداووا مرضاكم بالصدقة، واستقبلوا البلاء بالدعاء."العسكري - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43306 ۔۔۔ آدمی جب اپنی لونڈی کو اچھا ادب سکھائے، پھر اسے آزاد کرکے اس سے شادی کرلے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے، اہل کتاب کا وہ شخص جو اپنی کتاب پر اور ہماری کتاب پر ایمان لائے، تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے اور وہ بندہ جو اللہ تعالیٰ کا اور اپنے مالک کا حق ادا کرے اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے۔ (عبدالرزاق عن موسیٰ)
43306- إن الرجل إذا أدب الأمة فأحسن أدبها ثم أعتقها فتزوجها كان له أجران اثنان، وإن الرجل من أهل الكتاب إذا آمن بكتابه ثم آمن بكتابنا فله أجران اثنان، وأن العبد إذا أدى حق الله وحق سيده كان له أجران اثنان."عب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43307 ۔۔۔ تین شخصوں میں سے پہلا شخص جو جنت میں جائے گا۔ شہید اور وہ فقیر جو صاحب عیال پاک دامن و پاکباز ہو اور وہ بندہ جو اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے، اور جہنم میں پہلے تین داخل ہونے والے زبرستی قبضہ کرنے والا حاکم اور وہ مالدار جو اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہ کرے، اور فخر وتکبر کرنے والا فقیر۔ (ابن حبان، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ )
43307- أول ثلاثة يدخلون الجنة: الشهيد، ورجل عفيف فقير مستعفف وذو عيال، وعبد أحسن عبادة ربه وأدى حق مواليه، وأول ثلاثة يدخلون النار: أمير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق الله، وفقير فخور."حب، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثلاثیات۔۔۔ ازالاکمال۔
43308 ۔۔۔ تین شخص ایسے ہیں جو حساب کی پروا نہیں کریں گے اور نہ انھیں چیخ سے گھبراہٹ ہوگی، اور نہ انھیں بڑی گھبراہٹ کا خوف ہوگا۔ صاحب قرآن جو کچھ اس میں ہے اپنے رب کے سامنے پیش کرتا ہے اور اپنے رب کے سامنے سردار و عزت مند پیش ہوگا، یہاں تک کہ مسلمانوں کے ساتھ مل جائے گا۔ جس نے ساٹھ سال بلا اجرت اذان دی، اور وہ غلام جو (اپنے) اللہ تعالیٰ کا اور اپنے مالک کا حق اپنے نفس سے ادا کرے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس)

کلام ۔۔ الضعیفۃ 2417 ۔
43308- ثلاثة لا يكترثون للحساب ولا يفزعهم الصيحة ولا يحزنهم الفزع الأكبر: حامل القرآن يؤديه إلى الله بما فيه يقدم على ربه سيدا شريفا حتى يرافق المسلمين، ومن أذن سبع سنين لا يؤخذ على أذانه طمعا، وعبد مملوك أدى حق الله من نفسه وحق مواليه."هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43309 ۔۔۔ تین آدمی قیامت کے روز سیاہ مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے، انھیں بڑی گھبراہٹ کا خوف ہوگا اور نہ حساب کی نوبت آئے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہوجائے ۔ وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے قرآن پڑھا اور اس کے ذریعہ لوگوں کی امامت کرائی اور وہ اس سے راضی تھے، وہ شخص جس نے کسی مسجد میں اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے اذان دی، اور وہ غلام جس کی غلام اسے آخرت کی طلب سے غافل نہ کرے۔ (بیہقی فی شعب الایمان وابو نصر السجزی فی الابانۃ والخطیب عن ابوہریرہ وابی سعید معا)
43309- ثلاثة يوم القيامة على كثيب من مسك أسود لا يهولهم الفزع الأكبر ولا ينالهم الحساب حتى يفرغ الله مما بين الناس: رجل قرأ القرآن ابتغاء وجه الله عز وجل وأم به قوما وهم به راضون ورجل أذن في مسجد دعا إلى الله ابتغاء وجه الله عز وجل، ورجل مملوك بالرق فلم يشغله ذلك عن طلب الآخرة."هب، وأبو نصر السجزي في الإبانة، والخطيب - عن أبي هريرة وأبي سعيد معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43310 ۔۔۔ تین آدمیوں کو بڑی گھبراہٹ کا خوف ہوگا اور نہ حساب کی نوبت آئے گی اور وہ لوگوں کے حساب سے فارغ ہونے تک مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے۔

وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے قرآن پڑھا، پھر اس کے ذریعہ لوگوں کی امامت کرائی اور وہ اس سے خوش تھے اور وہ داعی جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے نمازوں کی دعوت (بذریعہ اذان) دیتا ہو اور وہ غلام جو اپنے اور اپنے رب کے درمیان اچھا تعلق رکھے اور اپنے اور اپنے مالکوں کے درمیان بہتر معاملہ کرے۔ طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)
43310- ثلاثة لا يهولهم الفزع الأكبر ولا ينالهم الحساب هم على كثيب من مسك حتى يفرغ من حساب الخلائق: رجل قرأ القرآن ابتغاء وجه الله وأم به قوما وهم يرضون به، وداع يدعو إلى الصلوات ابتغاء وجه الله وعبد أحسن فيما بينه وبين ربه وفيما بينه وبين مواليه. "طس - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43311 ۔۔۔ تین آدمی قیامت کے روز مشک کے ٹیلوں پر ٹہل رہے ہوں گے۔ وہ شخص جو دن رات میں اللہ تعالیٰ کی رضا طلبی کے لیے نماز کی طرف بلاتا ہو اور وہ شخص جس نے کتاب اللہ سیکھی اور اس کے ذریعہ ایسی قوم کی امامت کی کہ وہ اس سے راضی تھے، اور وہ غلام جسے دنیا کی غلامی اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل نہ کرسکی۔ (عبدالرزاق عن اسماعیل بن خالد مرسلا)
43311- ثلاثة يتبطحون على كثبان المسك يوم القيامة: رجل دعا إلى الصلوات الخمس في اليوم والليلة يبتغي بذلك وجه الله، ورجل تعلم كتاب الله ثم أم به قوما وهم به راضون ، وعبد مملوك لم يشغله رق الدنيا عن طاعة الله (عب - عن إسماعيل بن خالد مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43312 ۔۔۔ تین آدمیوں کے لیے دوہرا اجر ہے۔ وہ غلام جو اللہ تعالیٰ اور اپنے مالک کا حق ادا کرے، وہ شخص جو کسی باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے، اور اہل کتاب کی مسلمان عورت۔ (عبدالرزاق عن عمرو بن دینار بلاغا)
(43312 -) ثلاثة لهم أجرهم مرتين : عبد أدى حق الله وحق سيده ، ورجل عتق سرية ثم نكحها ، ومسلمة أهل الكتاب (عب - عن عمرو بن دينار بلاغا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43313 ۔۔۔ بندے کی روح اس کی نیند میں قبض کرلی جاتی ہے اسے معلوم نہیں ہوتا کہ اس کی طرف واپس آئے گی یا نہیں، جب کہ اس نے اپنے وتر ادا کرلیے یہ اس کے لیے بہتر ہے اور جس نے مہینہ کے تین روزے رکھے گویا اس نے پورا زمانہ روزوں میں گزارا، کیونکہ ایک نیکی کے بدلہ دس نیکیاں ہیں، اور بندے کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے، کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! جوڑ (سے) کیا (مراد ) ہے ؟ فرمایا انسان کے جسم کی ہر ہڈی کا سرا، جب وہ دو رکعتیں چار سجدوں کے ساتھ پڑھتا ہے تو جو صدقہ جسم پر واجب تھا وہ اس نے ادا کردیا۔ (ابن عساکر عن ابی الدرداء فرماتے ہیں مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ میں وتر ادا کیے بغیر نہ سویا کروں اور مجھے ہر ماہ کے تین دن روزہ رکھنے کا حکم دیا اور چاشت کے وقت سورج بلند ہونے کے بعد چار سجدوں کا حکم دیا، پھر ان کی تفسیر میرے سامنے بیان کی تو فرمایا۔
(43313 -) إن العبد تقبض روحه في منامه فلا يدري أترد إليه أم لا فيكون قد قضى وتره خير له ، ومن صام ثلاثا من الشهر فقد صام الدهر ، لان الحسنة بعشرة أمثالها ، ويصبح العبد وعلى كل سلامى منه زكاة ، قيل : يا رسول الله ! وما السلامى ؟ قال : رأس كل عظم من جسده ، فإذا صلى ركعتين بأربع سجدات فقد أدى ما على جسد من زكاة (كر - عن أبي الدرداء قال : أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن لا أنام إلا على وتر ، وأمرني بصيام ثلاثة أيام من الشهر ، وأمرني بأربع سجدات بعد ارتفاع الشمس للضحى ثم فسرهن لي قال - فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43314 ۔۔۔ جنت کا ایک درجہ ہے جسے صرف تین آدمی حاصل کرسکیں گے۔ عادل بادشاہ، یا صلہ رحمی کرنے والا رشتہ دار یا صبر کرنے والا عیالدار جو کچھ وہ اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے ان پر احسان نہیں رکھتا۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
(43314 -) إن في الجنة درجة لا يبلغها إلا ثلاثة : إمام عادل ، أو ذو رحم وصول ، أو ذو عيال صبور لا يمن على أهله بما ينفق عليهم (الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43315 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے پر تین باتیں واجب ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کا کوئی حق دیکھے تو اسے ایسے دنوں کی طرف موخر نہ کرے کہ پھر اسے نہ پا سکے، اور اعلانیہ بھی وہ ایسا عمل کرے جیسا وہ تنہائی میں کرتا ہے اور جس کی وہ امیدرکھتا ہے اس کی بہتری کو جمع کرے، اس طرح اللہ تعالیٰ کا ولی ہوتا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن جابر)
(43315 -) إن من موجبات الله على العبد ثلاثا : إذا رأى حقا من حقوق الله لم يؤخره إلى أيام لا يدركها ، وأن يعمل العمل الصالح في العلانية على قوام من عمله في السريرة وهو يجمع مع ما يعمل صلاح ما يأمل ، فهكذا ولى الله عزوجل (حل - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43316 ۔۔۔ جنت میں ایک محل ہے جس کے ارد گرد اونچے قبے ہیں جس کے پانچ ہزار دروازے ہیں جس میں صرف نبی یا صدیق یا شہید یا عادل بادشاہ ہی داخل ہوگا اور اس میں رہے گا۔ (الدیلمی عن ابن عمرو)
(43316 -) إن في الجنة لقصبرا حوله البروج والمروج ، له خمسة آلاف باب لا يدخله ولا يسكنه إلا نبي أو صديق وشهيد أو إمام عادل (الديلمي عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43317 ۔۔۔ ہم انبیاء کی جماعت کو یہ حکم ہے کہ ہم سحری تاخیر سے اور افطار جلدی کیا کریں، اور ہم لوگ اپنی نمازوں میں اپنے داہنے ہاتھوں سے اپنے بائیں ہاتھوں کو پکڑیں۔ (ابن سعد عن عطا مرسلا، طبرانی فی الکبیر عن عطاء و طاؤس عن ابن عباس)

کلام ۔۔۔ ضعیف الدار قطنی 218 ۔
(43317 -) إنا معشر الانبياء أمرنا أن نؤخر سحورنا ، ونعجل إفطارنا ، وأن نمسك بأيماننا على شمائلنا في صلاتنا (ابن سعد - عن عن عطاء مرسلا ، طب - عن عطاء وطاوس عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43318 ۔۔۔ ہم انبیاء کی جماعت کو تین باتوں کا حکم ہے۔ جلد افطار، تاخیر سے سحری کرنا اور نماز میں بائیں ہاتھ پر داہنا ہاتھ رکھنا۔ (ابن عدی، بیہقی عن ابن عمر)

کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 2057 ۔
(43318 -) إنا معاشر الانبياء أمرنا بثلاث : تعجيل الفطر ، وتأخير السحور ، ووضع اليد اليمنى على اليسرى في الصلاة (عد ، ق - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক: