কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৩৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43319 ۔۔۔ اگر تمہاری خواہش ہو تو میں تمہیں بھلائی کے دروازے بتاؤں روزہ ڈھال ہے اور اس سے زیادہ لوگوں کے مناسب وہ صدقہ ہے جو برائی کو ختم کردیتا ہے اور لوگوں کے اس سے زیادہ مناسب وہ رات کی شب بیداری ہے جس سے تم اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ان لوگوں کے پہلو بستروں سے جدا رہتے ہیں جو اپنے رب کو خوف وامید سے پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ محمد بن نصر فی الصلاۃ عن معاذ بن جبل۔
(43319 -) إن شئت أنبأتك بأبواب الخير : الصيام جنة ، وغيره أملك بالناس منه الصدقة تمحو الخطيئة ، وغيرها أملك بالناس منها قيام في جوف الليل تبتغي به رضى ربك ، فان الله تعالى يقول (تتجافى جنوبهم عن المضاجع يدعون ربهم خوفا وطعما ومما رزقناهم ينفقون) (محمد بن نصر في الصلاة - عن معاذ بن جبل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43320 ۔۔۔ کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگ نہ بتاؤں ! جس کا کندھا نرم ہو، اس کے اخلاق اچھے ہوں، اور جب اسے قدرت ہو تو اپنی بیوی کی عزت کرے۔ (ابن لال فی مکارم الاخلاق من طریق بشر بن الحسین الاصبہانی عن الزبیر بن عدی عن انس)
(43320 -) ألا أخبركم بخياركم ! من لان منكبه ، وحسن خلقه ، وأكرم زوجته إذا قدر (ابن لال في مكارم الاخلاق من طريق بشر بن الحسين الاصبهاني عن الزبير بن عدي عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43321 ۔۔۔ کیا میں تمہیں دنیا و آخرت کا سب سے اچھا اخلاق نہ بتاؤں ! جو اپنے سے ناتا توڑنے والے سے جوڑے اور اس پر ظلم کرنے والے کو معاف کرے اور اپنے محروم رکھنے والے کو عطا کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن کعب بن عجرۃ)
(43321 -) ألا أدلكم على خير أخلاق أهل الدنيا والآخرة ! من وصل من قطعه ، وعفا عمن ظلمه ، وأعطى من حرمه (طب - عن كعب بن عجرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43322 ۔۔۔ کیا میں تمہیں دنیا و آخرت کے اچھے اخلاق نہ بتاؤں ! جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کرو اور جو تمہیں محروم رکھے اسے عطا کرو اور جو تم سے ناتا توڑے اس سے جوڑو۔ (بیہقی عن علی)
(43322 -) ألا أدلكم على أكرم أخلاق الدنيا والآخرة ! تعفو عمن ظمك ، وتعطي من حرمك ، وتصل من قطعك (ق - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43323 ۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو مٹا دیتا اور گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے، مشقتوں پر مکمل وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا یہی تمہاری سرحدوں کی حفاظت ہے، یہی تمہاری سرحدوں کی حفاظت ہے یہی تمہاری سرحدوں کی حفاظت ہے۔ (ابن حبان و ابن جریر عن جابر)
(43323 -) ألا أدلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويكفر به الذنوب ! إسباغ الوضوء على المكروهات ، وكثرة الخطا إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة ، فذلكم الرباط (حب ، وابن جرير - عن جابر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43324 ۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جسے اللہ تعالیٰ گناہوں کا جاذب اور رفع درجات کا سبب بتاتا ہے ؟ مشقتوں میں مکمل وضو کرنا، مساجد کی طرف بکثرت قدم اٹھانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔ یہی تمہاری سرحدوں کی حفاظت ہے، یہی تمہاری (ایمانی) سرحدوں کی حفاظت ہے، یہی تمہاری سرحدوں کی حفاظت ہے۔ (مالک والشافعی، ابو یعلی، عبدالرزاق، مسند احمد، مسلم و ابن زنجویہ، ابن حبان ترمذی، نسائی عن ابوہریرہ )
(43324 -) ألا أدلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويرفع به الدرجات ! إسباغ الوضوء على المكاره ، وكثرة الخطا إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة ، فذلكم الرباط ! فذلكم الرباط ! فذلكم الرباط (مالك ، والشافعي ، ع ، عب ، حم ، م ، وابن زنجويه ، حب ، ت ، ن - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43352 کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جسے اللہ تعالیٰ نے گناہوں کا کفارہ اور نیکیوں میں اضافے کا سبب بنایا ہے۔ مشقتوں میں مکمل وضو کرنا، مساجد کی طرف بکثرت جانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا، تم میں سے جو بھی اپنے گھر سے باوضو نکلتا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھتا اور پھر دوسری نماز کا انتظار کرنے لگ جاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں اے اللہ ! اس کی بخشش فرما، اے اللہ اس پر رحم فرما، اس لیے جب تم لوگ نماز کا ارادہ کرو تو اپنی صفوں کو برابر رکھو، انھیں سیدھا رکھو خالی جگہوں کو بھر دو ، کیونکہ میں تمہیں (بعض دفعہ) اپنی پیٹھ پیچھے سے دیکھتا ہوں، اور جب تمہارا امام " اللہ اکبر " کہے، تو تم کہا کرو اللہ اکبر، اور جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کیا کرو، جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم کہا کرو اللھم ربنا لک الحمد اور مردوں کی بہترین صف پہلی صف ہے اور ان کی بری صف آخری ہے اور عورتوں کی بہترین آخری ہے اور ان کی بری صف پہلی ہے، اے عورتو ! جب مرد سجدہ کیا کریں تو ان کی شرم گاہوں کو تہبند کی تنگی کی وجہ سے نہ دیکھا کرو۔ (مسند احمد و عبد بن حمید، والدارمی، ابو یعلی ابن جریر وابن خزیمۃ، ابن حبان، حاکم، سعید بن منصور عن ابی سعید)
(43325 -) ألا أدلكم على ما يكفر الله به الخطايا ويزيد به الحسنات ! إسباغ الوضوء على المكاره ، وكثرة الخطا إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة ، ما منكم من رجل يخرج من بيته متطهر ! يصلي مع المسلمين الصلاة ثم يجلس في المسجد ينتظر الصلاة الاخرى إلا أن الملائكة تقول : اللهم اغفر له ! اللهم ارحمه ! فإذا قمتم إلى الصلاة فاعدلوا صفوفكم وأقيموها وسدوا الفرج فاني أراكم وراء ظهري ، وإذا قال إمامكم : الله أكبر ، فقولوا : الله أكبر ، وإذا ركع فاركعوا ، وإذا قال : سمع الله لمن حمده ، فقولوا : اللهم ! ربنا لك الحمد ، وإن خير الصفوف صف الرجال المقدم وشرها المؤخر ، وخير صفوف النساء المؤخر وشرها المقدم ، يا معشر النساء إذا سجد الرجال فاغضضن أبصاركن ولا ترين عورة الرجال من ضيق الازر (حم ، وعبد بن حميد ، والدارمي ، ع وابن جرير ، وابن خزيمة ، حب ، ك ، ص - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43326 ۔۔۔ گناہوں کا کفارہ تمہیں نہ بتاؤں ! مشقتوں سے وضو کرنا، مساجد کی طرف بکثرت جانا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا، یہی تمہارا جہاد ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبادۃ ابن الصامت، طبرانی فی الکبیر، مسند احمد، عن خولۃ بنت قیس)
(43326 -) ألا أنبئكم بمكفرات الخطايا ! إسباغ الوضوء على المكاره ، وكثرة الخطا إلى المساجد ، وانتظار الصلاة بعد الصلات ، فذلكم الرباط (طب - عن عبادة بن الصامت ، طب ، حم - عن خولة بنت قيس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43327 ۔۔۔ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرتا اور گناہوں کو مٹاتا ہے، مشقتوں میں مکمل وضو کرنا، مساجد کی طرف بکثرت جانا، اور نماز کا انتظار کرنا۔ (رزین عن ابوہریرہ )
(43327 -) ألا أخبركم بما يرفع الله به الدرجات ويمحو به الخطايا ! إسباغ الوضوء على المكاره ، وكثرة الخطا إلى المساجد ، وانتظار الصلاة (ز - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43328 ۔۔۔ جمعوں کی طرف پیدل جانا گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور سخت سردی میں مکمل وضو کرنا، نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔ (طبرانی فی الکبیر عن نافع بن جبیر بن مطعم عن ابیہ)
(43328 -) المشي على الاقدام إلى الجمعات كفارة للذنوب ، وإسباغ الوضوء في السبرات ، وانتظار الصلاة بعد الصلاة (طب - عن نافع بن جبير بن مطعم عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43329 ۔۔۔ کیا میں تمہیں اس کام کی جڑ نہ بتادوں جس کے ذریعہ تم دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرسکو، ذکر کرنے والوں کی مجلس کا اہتمام کرو، اور تنہائی میں جتنا ہوسکے اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں حرکت دو ، اللہ تعالیٰ کے لیے محبت و بغض رکھو، ابو رزین ! کیا تمہیں پتہ ہے کہ جب بندہ اپنے گھر سے اپنے (مسلمان) بھائی کی زیارت و ملاقات کے لیے نکلتا ہے تو اسے ستر ہزار فرشتے چھوڑنے آتے ہیں، سب اس کے لیے دعا کرتے ہوئے کہتے ہیں اے اللہ اس نے آپ کی خاطر ناتا جوڑا آپ اسے جوڑ کر رکھیں تو جہاں تک وسکے کہ تم اس میں اپنے جسم کو کام میں لاؤ تو ایسا ہی کرو۔ (حلیۃ الاولیاء و ابن عساکر عن ابی رزین وفیہ عثمان بن عطاء الخراسانی ضعیف و قال ابو نعیم لا باس بہ وقال ابو حاتم یکتب حدیثہ)
(43329 -) ألا أدلك على ملاك هذا الامر الذي تصيب به خير الدنيا والآخرة ! عليك بمجالسة أهل الذكر ، وإذا خلوت فحرك لسانك ما استطعت بذكر الله ، وأحبب في الله وأبغض في الله ، يا أبا رزين ! هل شعرت أن الرجل إذا خرج من بيته زائرا أخاه شيعه سبعون ألف ملك ، كلهم يصلون عليه ويقولون : ربنا إنه وصل فيك فصل ، فيه ، فما استطعت أن تعمل جسدك في ذلك فافعل (حل وابن عساكر - عن أبي رزين ، وفيه عثمان بن عطاء الخراساني ضعيف ، وقال أبو نعيم : لا بأس به ، وقال أبو حاتم : يكتب حديثه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھلائی کے دروازے
43330 ۔۔۔ تین خصلتیں جس میں نہ ہوئیں اس کا مجھ سے اور اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ایسی بردباری جس سے جاہل کی جاہلیت کو ہٹا یا جاسکے، ایسا اچھا اخلاق جس کی وجہ سے لوگوں میں رہ سکے، اور ایسا تقویٰ جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے روک سکے۔ (الرافعی عن علی)
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 2609 ۔
کلام ۔۔۔ کشف الخفاء 2609 ۔
(43330 -) ثلاث من لم يكن فيه فليس مني ولا من الله : حلم يرد به جهل الجاهل ، وحسن خلق يعيش به في الناس ، وورع يحجزه عن معاصي الله (الرافعي - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43331 ۔۔۔ جس شخص میں تین خصلتیں ہوں گی وہ جہنم پر اور جہنم اس پر حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت، اور کفر میں لوٹنا اسے ایسے ہی ناپسند ہو جیسے آگ میں ڈالا جانا۔ (مسند احمد، ابو یعلی، حلیۃ الاولیاء عن انس)
(43331 -) ثلاث من كن فيه حرم على النار وحرمت النار عليه : إيمان بالله ، وحب الله تبارك وتعالى ، وأن يلقى في النار فيحترق أحب إليه من أن يرجع في الكفر (حم ، ع ، حل - عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43332 ۔۔۔ جس میں تین یا ان میں سے ایک بات ہوگی اس کی شادی حور عین سے ہوگی جہاں وہ چاہے گا، وہ شخص جس کے پاس (اس کی من) پسند امانت رکھی گئی اور اس نے اللہ تعالیٰ کے خوف سے ادا کردی ، وہ شخص جس نے قاتل کو معاف کردیا، اور وہ شخص جس نے ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ " قل ھو اللہ احد " پڑھا۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ وابو الشیخ فی الثواب، ابن عساکر عن ابن عباس)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2549 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2549 ۔
(43332 -) ثلاث من كن فيه أو واحدة منهن زوج من الحور العين حيث شاء : رجل ائتمن من أمانة خفية شهية فأداها من مخافة الله عزوجل ، ورجل عفا عن قاتل ، ورجل قرأ في دبر كل صلاة (قل هو الله أحد) عشر مرات (ابن السني في عمل يوم وليلة ، وأبو الشيخ في الثواب ، ابن عساكر - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43333 ۔۔۔ جس میں تین سے ایک خصلت ہوگی اللہ تعالیٰ حور عین سے اس کی شادی کرائے گا۔ جس کے پاس خفیہ پسندیدہ امانت ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے اسے ادا کردے یا وہ شخص جو اپنے (رشتہ دار کے) قاتل کو معاف کردے یا وہ شخص جو ہر نماز کے بعد قل ھو اللہ احد ڑھے (طبرانی فی الکبیر عن ام سلمہ)
(43333 -) من كان فيه واحدة من ثلاث زوجه الله من الحور العين : من كانت عنده أمانة خفية شهية فأداها من مخافة الله ، أو رجل عفا عن قاتله ، أو رجل قرأ (قل هو الله أحد) دبر كل صلاة (طب - عن أم سلمة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43334 ۔۔۔ جو قیامت کے روز تین چیزیں لے کر نہ آیا تو اس کے لیے کچھ بھی نہیں۔ ایسا تقوی جو اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے روک دے، اخلاق جس سے لوگوں کے ساتھ مدارات کرے، اور بربادی و برداشت جس سے بیوقوف کی جہالت دور کرسکے۔ (الحکیم عن بریدۃ)
(43334 -) ثلاث من لم يأت بهن يوم القيامة فلا شئ له : ورع يحجزه عن محارم الله ، وخلق يداري به الناس ، وحلم يرد به جهل السفيه (الحكيم - عن بريدة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43335 ۔۔۔ جس شخص میں تین میں سے ایک بھی نہ ہوگی اس کے کسی عمل کو شمار میں نہیں لایا جائے گا، جس میں اتنی ہدایت نہ ہو کہ اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے روک دے، یا اخلاق جس کے ذریعہ لوگوں میں گزر بسر کرسکے یا بردباری جس سے بیوقوف سے چھٹکارا پا سکے (الخرائطی فی مکارم الاخلاق و ابن النجار عن ابن عباس)
(43335 -) ثلاث من لم تكن فيه واحدة منهن فلا تعتدن بشئ من عمله : من لم يكن فيه هدى يحجزه عن معاصي الله ، أو تخلق يعيش به في الناس ، أو حلم يرد به السفيه (الخرائطي في مكارم الاخلاق ، وابن النجار - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43336 ۔۔۔ جس نے تین چیزوں کی حفاظت (پابندی) کی تو وہ یقیناً میرا والی ہے اور جس نے انھیں ضائع کردیا وہ یقیناً میرا دشمن ہے۔ نماز، روزہ اور جنابت (سے فوری بلا عذر غسل کرنا) (سعید بن منصور عن الحسن مرسلا۔
(43336 -) ثلاث من حافظ عليهن فهو وليى حقا ومن ضيعهن فهو عدوي حقا : الصلاة ، والصوم ، والجنابة (ص - عن الحسن مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43337 ۔۔۔ تین میں جس میں ایک چیز بھی نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ اس کی اس کے علاوہ گناہوں کی مغفرت فرما دے، جس کی موت اس حالت میں ہوئی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا۔ (نہ ذات میں نہ صفات میں) اور جو نہ ساحر و جادو گر ہو کہ جادو گروں کے پیچھے پھرتا رہے اور جو اپنے (مسلمان) بھائی سے کینہ نہیں رکھتا۔ (طبرانی فی الاوسط وابن النجار عن ابن عباس)
(43337 -) ثلاث من لم تكن فيه واحدة منهن فان الله عز وجل يغفر له ما سوى ذلك : من مات لا يشرك بالله شيئا ، ولم يكن ساحرا يتبع السحرة ، ولم يحقد على أخيه (طس وابن النجار - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43338 ۔۔۔ جس نے تین چیزوں کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ اس کے دین و دنیا کی حفاظت کرے گا اور جس نے انھیں ضائع کردیا اللہ تعالیٰ اس کی کسی چیز کی حفاظت نہیں کرے گا۔ اسلام کی عزت، میری عزت اور میری رشتہ داری کی عزت۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابی سعید)
(43338 -) ثلاث من حفظهن حفظ الله له دينه ودنياه ، ومن ضيعهن لم يحفظ الله له شيئا : حرمة الاسلام ، وحرمتي ، وحرمة رحمي (ك في تاريخه - عن أبي سعيد).
তাহকীক: