কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৩৫২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43339 ۔۔۔ تین خصلتوں سے صرف جنتی ہی غافل رہتے ہیں۔ علم کی طلب، مردوں کو رحمۃ اللہ علیہم کہنا، اور فقراء سے محبت کرنا۔ (الدیلمی عن انس)

کلام ۔۔۔ التنزیہ ج 2 ص 396 ۔۔ ذیل اللآلی 191 ۔
(43339 -) ثلاث خصال لا يغفلها إلا أهل الجنة : طلب العلم ، والترحم على أهل القبور ، وحب الفقراء (الديلمي - عن انس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43340 ۔۔۔ تین خصلتیں جس میں ہوئیں اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات تک وہ اس میں رہیں تو وہ جنم پر اور جہنم اس پر حرام ہے۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، دوم اللہ تعالیٰ سے محبت، سوم، اور اسے آگ میں ڈالا جانا کفر میں لوٹ جانے سے زیادہ پسند ہو۔ (رواہ ابن النجار)
(43340 -) ثلاث من لقى الله وهن فيه حرم على النار وحرمت عليه : إيمان بالله ورسله ، والثانية حب الله عزوجل ، والثالثة أن يوقد نارا فيلقى فيها أحب إليه من أن يرجع إلى الكفر (ابن النجار).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43341 ۔۔۔ تین باتیں نیکیوں کے خزانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ خفیہ صدقہ کرنا، مصیبت کو پوشیدہ رکھنا اور (مصیبت سے ہونے والی) شکایت کو چھپا کر رکھنا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں جب اپنے بندے کو کسی مصیبت میں مبتلا کرتا ہوں اور وہ اس پر صبر کرے اور اپنے عبادت کرنے والوں میں سے کسی سے میری شکایت نہ کرے، پھر میں اسے صحت یاب کردوں تو اس کے گوشت سے بہترین گوشت، اور اس کے خون سے بہترین خون میں تبدیل کردیتا ہوں اور اگر میں اسے (دنیا میں) بھیج دوں تو اس حال میں بھیجتا ہوں کہ اس کے ذمہ کوئی گناہ نہیں ہوگا، اور اگر اسے موت دے دی تو میری رحمت کی طرف۔ طبرانی فی الکبیر حاکم، عن انس۔

کلام ۔۔۔ التعقبات 15 ۔ التنزیہ ج 2 ص 354 ۔
(43341 -) ثلاث من كنوز البر : إخفاء الصدقة ، وكتمان المصيبة ، وكتمان الشكوى ، يقول الله : إذا ابتليت عبدي ببلاء فصبر لم يشكني إلى عواده ثم برأته أبدلته لحما خيرا من لحمه ودما خيرا من دمه ، وإن أرسلته ، أرسلته ولا ذنب له ، وأن توفيته توفيته إلى رحمتي (طب ، ك - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43342 ۔۔۔ تین چیزیں نیکیوں کا خزانہ ہیں۔ خفیہ صدقہ ، شکایت پوشیدہ رکھنا، مصیبت کو چھپانا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں نے اپنے بندے کو مصیبت میں مبتلا کیا اور اس نے بیمار پرسی کرنے والوں سے میری شکایت نہیں کی تو میں اس کے گوشت کو بہترین گوشت اور اس کے خون کو بہترین خون میں بدل دیتا ہوں، اگر اسے (دنیا میں) بھیج دوں تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اور اگر اسے موت دے دی تو میری رحمت کی طرف۔ (ابن عساکر عن انس)

کلام ۔۔۔ التعقبات 15، التنزیہ ج 2 ص 354 ۔
(43342 -) ثلاث من كنوز البر : إخفاء الصدقة ، وكتمان الشكوى ، وكتمان المصيبة ، يقول الله عزوجل : ابتليت عبدي ببلاء فصبر لم يشكني إلى عواده أبدلته لحما خيرا من لحمه ودما خيرا من دمه ، وإن أرسلته أرسلته ولا ذنب له ، وإن توفيته فالى رحمتي (ابن عساكر - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43342 ۔۔۔ تین طرح کے لوگ ابلیس اور اس کے لشکر کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ رات دن اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے، سحری کے وقت استغفار کرنے والے، اور اللہ تعالیٰ کے خوف سے رونے والے۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن ابن عباس)
(43343 -) ثلاثة معصومون من شر إبليس وجنوده : الذاكرون الله كثيرا بالليل والنهار ، والمستغفرون بالاسحار ، والباكون من خشية الله (أبو الشيخ في الثواب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43344 ۔۔۔ تین آدمی بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے، وہ شخص جس نے اپنا کپڑا دھویا اور اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی کپڑا نہیں، وہ شخص جس کے چولے پر دو ہانڈیاں نہ چڑھیں، اور وہ شخص جس نے پانی مانگا اور اسے یوں نہیں کہا گیا کہ و کون سا (پانی) چاہتا ہے (ابو الشیخ فی الثواب عن ابی سعید)
(43344 -) ثلاثة يدخلون الجنة بغير حساب : رجل غسل ثيابه فلم يجد له خلفا ، ورجل لم ينصب على مستوقد قدران ، ورجل دعا بشراب فلم يقل له : أيها تريد (أبو الشيخ في الثواب - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43345 ۔۔۔ تین آدمیوں کا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے ادائیگی کردے، وہ غلام جس نے اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر اپنی مکاتبت (آزادی کا عدد قیمت کی صورت میں ادا کرنے کی بات) کی، تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ وہ اس کی طرف سے ادا کرے، اور وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی حرام کرد چیزوں سے پاک دامن رہنے کے لیے شادی کی تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اس کی مدد کریں اور اسے رزق دیں، اور وہ شخص جس نے کوئی ویران زمین خریدی اور اسے آباد کیا تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اسے اس میں برکت دے اور اسے اجر دے۔ (الدیلمی عن جابر)
(43345 -) ثلاثة حق على الله تعالى أن يؤدي عنهم : رجل مملوك كاتب نفسه ثقة بالله فحق على الله أن يؤدي عنه ، ورجل تزوج ليستعف عما حرم الله فحق على الله أن يعينه ويرزقه ، ورجل اشترى أرضا خرابا فعمرها فحق على الله أن يبارك له فيها ويأجره (الديلمي عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৫৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43346 ۔۔۔ تین آدمیوں کے لیے زمین و آسمان لیل و نہار اور فرشتے استغفار کرتے یں (العلماء، طالب علم اور سخی لوگ) (ابو الشیخ فی الثواب عن ابن عباس)
(43346 -) ثلاثة تستغفر لهم السماوات والارض والليل والنهار والملائكة : العلماء : والمتعلمون ، والاسخياء (أبو الشيخ في الثواب عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43347 ۔۔۔ تین آدمیوں کو (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی۔ اپنے خاوند کی فرمان بردار عورت، والدین کی فرمان بردار اولاد، اپنے خاوند کی غیرت کو روکنے والی عورت۔ (ابو الشیخ عن ابن عباس)
(43347 -) ثلاثة لا تمسهم النار : المرأة المطيعة لزوجها ، والولد البار لوالديه ، والمرأة الصبور على غيرة زوجها (أبو الشيخ عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43348 ۔۔۔ تین آدمیوں کو دنیا و آخرت کا فتنہ نہیں پہنچے گا۔ تقدیر کا اقرار کرنے والا، وہ شخص جو ستاروں میں (اعتقاد کے ساتھ) غور و فکر نہیں کرتا، اور میری سنت پر مضبوطی سے عمل کرنے والا۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
(43348 -) ثلاثة لا تمسهم فتنة الدنيا والآخرة : المقر بالقدر ، والذي لا ينظر في النجوم ، والمتمسك بسنتي (الديلمي - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا شخص جس پر جہنم حرام ہے
43349 ۔۔۔ تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز خوش ہوگا۔ وہ شخص جو رات کھڑے ہو کر (تہجد کی ) نماز پڑھتا ہے اور وہ قوم جو نماز کے لیے صف باندھتی ہے اور وہ قوم جو دشمن کے مقابلہ میں صف بستہ ہوتی ہے۔ (مسند احمد و عبد بن حمید ابو یعلی، ابن جریر، وابن نصر عن ابی سعید)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 2611
(43349 -) ثلاثة يضحك الله إليهم يوم القيامة : الرجل إذا قام من الليل يصلي ، والقوم إذا صفوا للصلاة ، والقوم إذا صفوا لقتال العدو (حم ، وعبد بن حميد ، ع ، وابن جرير ، وابن نصر - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43350 تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ان سے خوش ہوتا اور ان کی وجہ سے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ شخص جب لشکر منتشر ہوجائے تو وہ اکیلا اللہ تعالیٰ کے لیے لڑتا رہے پھر یا تو وہ قتل کردیا جائے یا اللہ تعالیٰ (ساتھیوں کے ذریعہ) اس کی مدد کرے اور اسے کافی ہوجائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ میرے اس بندے کو دیکھو ! اس نے کیسے میرے لیے صبر کیا، اور وہ شخص جس کی خوبصورت بیوی اور نرم بستر ہو تو وہ رات کے وقت اٹھے، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ شخص اپنی خواہش (نفس) چھوڑ کر مجھے یاد کرتا ہے اگر یہ چاہتا تو سویا رہتا، اور وہ شخص جو کسی سفر میں تھا اور اس کے ساتھ قافلہ تھا وہ لوگ رات بھر جاگتے (سفر کرتے) رہے پھر (سستانے کو) سو گئے چنانچہ وہ شخص سحری کے وقت خوشحالی کے وقت خوشحالی اور تنگدستی میں اٹھا (اور نماز پڑھنے لگا) ۔ (طبرانی فی الکبیر حاکم، عن ابی الدرداء)
(43350 -) ثلاثة يحبهم الله ويضحك إليهم ويستبشر بهم : الذي إذا انكشفت فئة قاتل وراءها بنفسه لله فاما أن يقتل وإما أن ينصره الله ويكفيه ، فيقول : انظروا إلى عبدي هذا كيف صبر لي بنفسه ! والذي له امرأة حسنة وفراش لين حسن فيقوم من الليل ، فيقول : يذر شهوته فيذكرني ولو شاء رقد ! والذي إذا كان في سفر وكان معه ركب فسهروا ثم هجعوا فقام من السحر في سراء وضراء (طب ، ك - عن أبى الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43351 ۔۔۔ تین آدمیوں کا اللہ تعالیٰ ضامن ہے اگر وہ زندہ رہے تو انھیں رزق دیا جائے گا اور ان کی کفایت کی جائے گی اور اگر مرگئے تو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا۔ وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے نکلا تو اللہ تعالیٰ اس کا ضامن ہے اسے موت دے اور اسے اجر و غنیمت جو اسے حاصل ہوئی دے کر جنت میں داخل کرے۔ اور وہ شخص جو مسجد گیا تو اللہ تعالیٰ اس کا ضامن ہے اسے موت دے اور جو اجر و فائدہ اسے ملنا ہے دے کر اسے جنت میں داخل کرے، اور وہ شخص جو اپنے گھر سلام کرکے داخل ہوا تو اللہ تعالیٰ اس کا ضامن ہے۔ (ابو داود، ابن حبان و ابن السنی فی عمل یوم و لیلۃ ، طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی، سعید بن منصور عن ابی امامۃ)
(43351 -) ثلاثة كلهم ضامن على الله إن عاش رزق وكفي ، وإن مات أدخله الله الجنة : رجل خرج غازيا في سبيل الله فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخل الجنة أورده بما نال من أجر أو غنيمة ، ورجل راح إلى المسجد فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخل الجنة أو رده بما نال من أجر أو غنيمة ، ورجل دخل بيته بسلام فهو ضامن على الله (د ، حب ، وابن السني في عمل يوم وليلة ، طب ، ك ، ق ، ص - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43352 ۔۔۔ جو آنکھ اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی اللہ تعالیٰ اسے آگ کے لیے حرام کردیتا ہے۔ اور اس آنکھ کو جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں بیدار رہی، اور اس آنکھ کو جو (جنت) فردوس کے لیے روئی، اس شخص کے لیے خرابی ہے جس نے کسی مسلمان پر زیادتی اور اس کا حق گھٹایا، اس کے لیے خرابی، پھر اس کے لیے خرابی ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ۔
(43352 -) حرم الله عينا بكت من خشية الله على النار ، وحرم الله عينا سهرت في طاعة الله على النار ، وحرم الله عينا بكت على الفردوس ، ويل لمن استطال على مسلم وانتقصه حقه ! ويل له ثم ويل له (هب - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43353 ۔۔۔ اپنے مالوں کو زکوۃ کے ذریعہ محفوظ کرو، اپنے بیماروں کا صدقہ سے علاج کرو اور دعا کے ذریعہ مصیبتوں کی امواج کا مقابلہ و سامنا کرو۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ)

کلام ۔۔۔ الشذرہ 363، کشف الخفاء 148 ۔
(43353 -) حصنوا أموالكم بالزكاة ، وداووا مرضاكم بالصدقة ، واستقبلوا أمواج البلاء بالدعاء (هب - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43354 ۔۔۔ اپنے اموال کو زکوۃ کے ذریعہ محفوظ کرو، اور اپنے بیماروں کا صدقہ کے ذریعہ علاج کرو اور آزمائش کی مصیبت کو دعا سے ہٹاؤ۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن سمرۃ)
(43354 -) حصنوا أموالكم بالزكاة ، وداووا مرضاكم بالصدقة ، وردوا نائبة البلاء بالدعاء (هب - عن سمرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43355 ۔۔۔ صلہ رحمی، حسن اخلاق اور اچھا پڑوس، گھروں کو آباد رکھتے اور عمر میں اضافہ کا باعث ہیں۔ (مسند احمد وابو الشیخ، بیہقی فی شعب الایمان عن عائشۃ)
(43355 -) صلة الرحم ، وحسن الخلق ، وحسن الجوار ، يعمرن الديار ، ويزدن في الاعمار (حم ، وأبو الشيخ ، هب - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৬৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43356 ۔۔۔ (امامت کے لیے) اپنے نیک لوگوں کو آگے کیا کرو تاکہ تمہاری نماز اچھی ہو، اور (سحری میں) حلال کھایا کرو تاکہ تمہارا روزہ پورا ہو۔ اور لا الہ الا اللہ کے ساتھ پاکیزہ اعمال کا اضافہ کردیا کرو تاکہ قیامت کے روز تمہارے (اعمال کا) وزن بڑھ جائے۔ (الدیلمی عن جابر)
(43356 -) قدموا خياركم لتزكوا صلاتكم ، وكلوا الحلال يتم لكم صومكم ، وأشركوا مع (لا إله إلا الله) أعمالا زاكية ترجح موازينكم يوم القيامة (الديلمي - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43357 ۔۔۔ تین آنکھوں کے سوا قیامت کے روز ہر آنکھ اشکبار ہوگی۔ وہ آنکھ جو اللہ کے خوف سے روئی، اور وہ آنکھ جو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں (کے دیکھنے) سے جھک گئی اور وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں بیدار رہی۔ (ابن النجار عن ابن عمر)
(43357 -) كل عين باكية يوم القيامة ما خلا ثلاثة أعين : عين بكت من خشية الله ، وعين غضت عن محارم الله ، وعين سهرت في سبيل الله (ابن النجار - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43358 ۔۔۔ نماز کی طرف چلنے سے زیادہ کوئی عمل افضل نہیں، اور نہ آپس کی صلح صفائی سے بڑھ کر اور نہ بلند اخلاق سے بڑھ کر کوئی عمل ہے جو مسلمانوں کے درمیان ہو۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ )
(43358 -) ما عمل شئ أفضل من مشي إلى الصلاة ، وصلاح ذات البين ، وخلق حائر بين المسلمين (ابن عساكر - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক: