কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৩৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43359 ۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے پاس تین چیز لے کر حاضر ہو اور اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کیا، اور جس نے اپنے مال کو زکوۃ خوش دلی اور ثواب کی امید سے ادا کی۔ اور (امیر کی بات) سنی اور فرمان برداری کی۔ (ابن جریر عن ابوہریرہ )
(43359 -) من أتى الله بثلاث أدخله الله الجنة : من عبد الله لا يشرك به شيئا ، وأعطى زكاة ماله طيبة بها نفسه محتسبها ، وسمع وأطاع (ابن جرير - عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43360 ۔۔۔ جو یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس سے محبت کرے تو وہ سچی بات کیا کرے، امانت ادا کیا کرے، اور اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچایا کرے۔ (عبدالرزاق فی المصنف، بیہقی فی شعب الایمان عن رجل من الانصار)
(43360 -) من أحب أن يحبه الله ورسوله فليصدق الحديث ، وليؤد الامانة ، ولا يؤذ جاره (عبد الرزاق في المصنف ، هب - عن رجل من الانصار).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43361 ۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ سے اپنا معاملہ درست رکھا اللہ تعالیٰ لوگوں اور اس کے درمیانی تعلقات کے لیے کافی ہوگا، اور جس نے اپنی تنہائی کو درست رکھا اللہ تعالیٰ اس کی ظاہری حالت کو درست کردے گا، اور جس نے آخرت کے لیے عمل کیا اللہ تعالیٰ اس کی دنیا کے لیے کفایت کردے گا۔ (حاکم فی التاریخ عن ابن عمرو)
(43361 -) من أحسن فيما بينه وبين الله كفاه الله ما بينه وبين الناس ، ومن أصلح سريرته أصلح الله علانيته ، ومن عمل لآخرته كفاه الله دنياه (ك في التاريخ - عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43362 ۔۔۔ جس نے روزہ رکھا، مریض کی عیادت کی، جنازے کے ساتھ چلا جس نے یہ سارے کام (ایک) دن میں کیے اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ (طبرانی فی الکبیر، ابو یعلی عن ابن عباس)
(43362 -) من أصبح صائما ، من عاد مريضا ، من شيع جنازة ، من جمعهن في يوم دخل الجنة (طب ، ع - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43363 ۔۔۔ جس نے نماز قائم کی زکوۃ ادا کی اور اس حالت میں اس کی موت ہوئی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اس نے ہجرت کی یا اپنی جائے پیدائش میں بیٹھا رہا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی مالک الاشعری)
(43363 -) من أقام الصلاة وآتى الزكاة ومات يعبد الله ولا يشرك به كان حقا على الله أن يدخله الجنة هاجر أو قعد في مولده (طب - عن أبي مالك الاشعري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43364 ۔۔۔ جو نماز قائم کرتا رہا، زکوۃ دیتا رہا اور ایسی حالت میں مرا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اس نے ہجرت کی یا اپنی جائے پیدائش میں مرگیا، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اپنے صحابہ (رض) میں یہ بات کیوں نہیں پھیلا دیتے ؟ فرمایا لوگوں کو چھوڑ دو وہ عمل میں لگے رہیں، کیونکہ جنت میں سو درجے یں اور ہر درجہ میں زمین آسمان جتنا فاصلہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کر رکھا ہے اگر مجھے اپنے بعد کے لوگوں کی مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ایک جہادی مہم سے بھی پیچھے نہ رہتا، جسے میں روانہ کرتا ہوں، لیکن پھر لوگوں میں میرے ساتھ جانے کی وسعت نہیں ہوگی، اور مجھ سے پیچھے ر ہ جانے کو پسند نہیں کریں گے، میرے پاس انھیں دینے کی کوئی چیز نہیں، اور مجھے یہ پسند ہے کہ میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے پھر زندہ کیا جائے، پھر میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر شہید کیا جائے۔ (الرویانی و ابن عساکر، سعید بن منصور عن ابی ذر، نسائی، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن ابی الدرداء)
(43364 -) من أقام الصلاة وآتى الزكاة ومات لا يشرك بالله شيئا كان حقا على الله أن يدخله الجنة هاجر أو مات في مولده ، قالوا يا رسول الله ! ألا تنشر به أصحابك ؟ قال : دعوا الناس فليعملوا ، فان في الجنة مائة درجة ، ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض أعدها الله لمجاهدين في سبيله ، ولولا أشق على الناس بعدي ما تخلفت عن سرية أبعثها ولكن لا يجدون سعة فيتبعوني ، ولا يطيب أنفسهم أن يتخلفوا بعدي ، ولا أجد ما أفضل به عليهم ، ولوددت أن أغزو فأقتل ثم أحيى ، ثم أغزو فأقتل ، ثم أحيى ثم أقتل (الروياني وابن عساكر ، ص - عن أبي ذر ، ن ، طب ، ك - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43365 ۔۔ جس نے حلال کھایا، سنت پر عمل کیا، اور لوگ اس کی اذیتوں سے محفوظ رہے تو وہ جنت میں جائے گا، لوگوں نے عرض کیا یہ تو آج کل آپ کی امت میں بہت ہے ؟ آپ نے فرمایا میرے بعد کچھ زمانے ہوں گے۔ (ترمذی، غریب، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان ضیاء عن ابی سعید)

کلام ۔۔۔ ضعیف الترمذی 453 ۔
(43365 -) من أكل طيبا وعمل في سنة ، وأمن الناس بوائقه ، دخل الجنة ، قالوا : إن هذا في أمتك اليوم كثير ؟ قال : وسيكون قرون بعدي (ت : (1 غريب ، ك ، هب ، ض - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43366 ۔۔ بہترین پانی، ٹھنڈا ہے اور بہترین مال بکریاں ہیں، اور بہترین چراگاہ پیلو اور کانٹے دار درخت ہے جب اس کے پھول لگتے تو چاندی سے چمکتے نظر آتے اور جب گرتے ہیں تو پرانی خشک گھاس ہوتے ہیں اور جب (یہ پتے) کھائے جاتے ہیں تو دودھ لانے کا سبب بن جاتے ہیں۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
(43366 -) خير الماء الشبم ، وخير المال الغنم ، وخير المرعى الاراك والسلم ، إذا أخلف كان لجينا ، وإذا سقط كان درينا ، وإذا أكل كان لبينا - أي مدرا للبن (الديلمي - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43367 ۔۔۔ جسے تین چیزیں مل گئیں گویا اسے خاندان داؤد (علیہ السلام) کی چیزیں مل گئیں ظاہر و باطن میں اللہ تعالیٰ کا خوف، رضا مندی، و ناراضگی میں انصاف، مالداری و ناداری میں میانہ روی۔ (ابن النجار عن ابی ذر)
(43367 -) من أوتي ثلاثا فقد اوتي مثل ما أوتي آل داود : خشية الله في السر والعلانية ، والعدل في الغضب والرضى ، والقصد في الفقر والغنى (ابن النجار - عن أبي ذر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43368 ۔۔۔ جس کی نعمتیں بکثرت ہوں وہ الحمد للہ پڑھا کرے اور جس کی پریشانیاں بڑھ جائیں وہ استغفار کیا کرے، اور جس پر محتاجی ٹوٹ پڑے وہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کی کثرت کرے۔ (الخطیب عن انس)
(43368 -) من تظاهرت عليه النعم فليكثر (الحمد لله) ومن كثر همومه فعليه بالاستغفار ، ومن ألح عليه الفقر فليكثر من قول : لا حول ولاقوة إلا بالله (الخطيب (عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43369 ۔۔۔ جو شخص قیامت کے روز تین چیزوں سے بری ہو کر آیا جنت میں جائے گا۔ تکبر، خیانت اور قرض۔ (ابن حبان عن ثوبان)
(43369 -) من جاء يوم القيامة بريئا من ثلاث دخل الجنة : الكبر ، والغلول ، والدين (حب - عن ثوبان).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43370 ۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ نے حسن اخلاق اور نعمت اسلام سے نوازا اسے جنت میں داخل کرے گا۔ (ابن النجار عن انس)
(43370 -) من حسن الله خلقه ورزقه الاسلام أدخله الله الجنة (ابن النجار - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43371 ۔۔۔ جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی، اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا، اور جس نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک دے گا، اور جس نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنا عذر پیش کیا اللہ تعالیٰ اس کا عذر قبول کرے گا۔ (الحکیم عن انس)
(43371 -) من حفظ لسانه ستر الله عورته ، ومن كف غضبه كف الله عنه عذابه ، ومن اعتذر إلى الله في الدنيا قبل الله معذرته (الحكيم - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43372 ۔۔۔ جو (اپنے پاس) کوئی نعمت دیکھے الحمد للہ کہے، اور جو رزق میں تنگی محسوس کرے استغفار کرے، اور جسے کوئی کام در پیش ہو وہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہے۔ حاکم فی تاریخہ والدیلمی عن علی۔
(43372 -) من رأى نعمة فليحمد الله ، ومن استبطأ الرزق فليستغفر الله ، ومن حزبه أمر فليقل : لا حول ولا قوة إلا بالله (ك في تاريخه والديلمي - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43373 ۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرنا چاہے یا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس سے محبت کرے اسے چاہیے کہ وہ گفتگو میں سچائی پیدا کرے، اور جس چیز کا اسے امین بنایا جائے اسے ادا کرے، اور جس کے پڑوس میں رہے اچھے انداز سے رہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عبدالرحمن بن ابی قراد)
(43373 -) من سره أن يحب الله ورسوله أو يحبه الله ورسوله فليصدق في حديثه إذا حدث ، وليؤد أمانته إذا ائتمن ، ليحسن جوار من جاوره (هب - عن عبد الرحمن بن أبي قراد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43374 ۔۔۔ جو چاہے کہ اس کی عمارت بلند ہو اور اس کے درجات عالی ہوں اسے چاہیے کہ ظلم کرنے والے کو معاف کردے، اور محروم کرنے والے کو عطا کرے، اور قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی کرے۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم و تعقب عن عبادۃ بن الصامت عن ابی بن کعب قال ابن حجر فی اطرافہ فیہ ضعف و انقطاع)
(43374 -) من سره أن يشرف له البنيان وأن ترتفع له الدرجات فليعف عمن ظلمه ، ويعط من حرمه ، ويصل من قطعه (طب ، ك وتعقب - عن عبادة بن الصامت عن أبي بن كعب ، قال ابن حجر في أطرافه : فيه ضعف وانقطاع).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43375 ۔۔۔ جس نے اپنے مسلمان بھائی سے دنیا کی کوئی پریشانی دور کی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے روز کی ستر پریشانیاں دور کردے گا، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا رہتا ہے اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی دنیا میں پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ تو ایک شخص عرض کرنے لگایا رسول اللہ ! جنتی کون ہے ؟ آپ نے فرمایا ہر نرم مزاج، کم مرتبہ، سہولت والا قریب رہنے والا شخص۔ الخطیب عن انس۔

جس کا خاتمہ لا الہ الا اللہ پر ہو۔
(43375 -) من فرج عن أخيه المؤمن كربة من كرب الدنيا فرج الله عنه سبعين كربة من كرب يوم القيامة ، والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه ، ومن ستر على أخيه المسلم في الدنيا ستر الله عليه يوم القيامة ، فقال رجل : يا رسول الله ! من أهل الجنة ؟ قال : كل هين لين سهل قريب (الخطيب - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43376 ۔۔۔ جس نے لا الہ الا اللہ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کہا اس کا اسی پر خاتمہ ہوگا وہ جنت میں جائے گا اور جس نے کسی دن رضائے الہی کے لیے روزہ رکھا تو اس کا اچھا انجام ہوگا۔ وہ جنت میں جائے گا۔ اور جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے صدقہ کیا اس کا انجام بہتر ہوگا اور وہ جنت میں جائے گا۔ (مسند احمد عن حذیفہ)
(43376 -) من قال : لا إله إلا الله ، ابتغاء وجه الله ختم له بها ، دخل الجنة ومن صام يوما ابتغاء وجه الله ختم له به ، دخل الجنة ، ومن تصدق بصدقة ابتغاء وجه الله ختم له بها ، دخل الجنة (حم - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43377 ۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے مال کی زکوۃ ادا کیا کرے، جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ حق سچ بات کیا کرے یا خاموش رہا کرے، اور جس کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان ہو وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کیا کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابوہریرہ )
(43377 -) من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليؤد زكاة ماله ، ومن كان يؤمن بالله ورسوله فليقل حقا أو ليسكت ، ومن كان يؤمن بالله ورسوله فليكرم ضيفه (طب (عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43378 ۔۔۔ جس کا اللہ تعالیٰ ، اس کے رسول اور آخرت پر ایمان ہو پس وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اپنے مہمان کا اکرام و احترام کرے، اور جس کا اللہ تعالیٰ اس کے رسول اور آخرت پر ایمان ہو اسے چاہیے کہ وہ سچی بات کہے یا خاموش رہے۔ (مسند احمد عن رجال من الصحابۃ)
(43378 -) من كان يؤمن بالله ورسوله واليوم الآخر فليتق الله وليكرم ضيفه ، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل حقا أو ليسكت (حم - عن رجال من الصحابة).
tahqiq

তাহকীক: