কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৩৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43379 ۔۔۔ جس میں تین خصلتیں ہوں گی اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ اور اسے اپنی محبت نصیب کرے گا اور وہ اس کی حفاظت میں ہوگا۔ جسے کوئی چیز دی جائے تو شکریہ ادا کرے، اور جب اس کا بس چلے تو معاف کردے اور جب اسے غصہ آئے تو نرم پڑجائے۔ (بیہقی فی شعب الایمان، و ضعفہ عن ابوہریرہ )
(43379 -) من كانت فيه ثلاث أدخله الله في رحمته وأراه محبته وكان في كنفه : من إذا أعطى شكر ، وإذا قدر غفر ، وإذا غضب فتر (هب وضعفه - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43380 ۔۔۔ جس نے غصہ کو باوجودیکہ وہ اسے نکال سکتا تھا، پی لیا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے حور عین کا اختیار دے گا۔ اور جس نے باوجود قدرت زبیائش کا کپڑا نہیں پہنا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز ایمان کی چادر پہنائے گا۔ اور جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی بندے کا نکاح کرا دیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے سر پر بادشاہت کا تاج رکھے گا۔ (طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء ابن عساکر عن سہل بن معاذ بن انس عن ابیہ)
(43380 -) من كظم غيضا وهو قادر على إنقاذه خيره الله من الحور العين يوم القيامة ، ومن ترك ثوب جمال وهو قادر عليه ألبسه الله رداء الايمان يوم القيامة ، ومن أنكح عبدا لله وضع الله على رأسه تاج الملك يوم القيامة (طب ، حل ، وابن عساكر - عن سهل بن معاذ بن أنس عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43381 ۔۔۔ جس میں تین میں سے ایک چیز بھی نہیں وہ اپنے عمل کو کسی شمار میں نہ لائے۔ ایسا تقوی جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے روکے، بردباری جو بیوقوف سے باز رکھے یا اخلاق جس کی وجہ سے لوگوں میں رہ سکے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام سلمہ)
(43381 -) من لم تكن فيه واحدة من ثلاث فلا يحتسب بشئ من عمله : تقوى تحجزه عن المحارم ، أو حلم يكف به عن السفيه ، أو خلق يعيش به في الناس (طب - عن أم سلمة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43382 ۔۔۔ رحمن کی عبادت کرو، سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ اور میں جب کسی بات کا حکم دیا کروں اسے مانا کرو۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم عن العرباض)
(43382 -) اعبدوا الرحمن ، وأفشوا السلام ، وأطعموا الطعام ، وأطيعوا إذا آمركم (طب ، ك - عن العرياض).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43383 ۔۔۔ جب تک یہ امت گفتگو میں سچائی، فیصلہ میں انصاف اور رحم کی اپیل پر رحم کرتی رہے گی، بھلائی میں رہے گی (ابو یعلی والخطیب فی المتفق والمفترق عن انس)
(43383 -) لا تزال هذه الامة بخير ما إذا قالت صدقت ، وإذا حكمت عدلت ، وإذا استرحمت رحمت (ع ، والخطيب في المتفق والمفترق - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43384 ۔۔۔ لوگوں سے کچھ نہ مانگ تو تیرے لیے جنت ہے غصہ نہ ہوا کر تو تیرے لیے جنت ہے۔ دن میں سورج غروب ہونے سے پہلے مرتبہ استغفار کرلیا کر تیرے ستر سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے انھوں نے عرض کیا میرے ستر سال کے گناہ تو نہیں (یعنی میری عمر ہی اتنی نہیں) فرمایا تمہارے والد کے، عرض کیا میرے والد کے بھی ستر سال کے گناہ نہیں ؟ فرمایا تمہارے گھر والوں میں سے کسی کے، عرض کیا میرے گھر والوں میں سے کسی کے نہیں، فرمایا تمہارے پڑوسیوں کے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبدالرحمن بن دلھم)
(43384 -) لا تسأل الناس شيئا ولك الجنة ، لا تغضب ولك الجنة ، استغفر الله في اليوم سبعين مرة قبل أن تغيب الشمس يغفر لك ذنب سبعين عاما ، قال : وليس لي ذنب سبعين عاما ، قال : فلابيك ! قال : ليس لبي ذنب سبعين عاما ، قال : فلاهل بيتك ؟ قال : لس لاهل بيتي ، قال : فلجيرانك (طب - عن عبد الرحمن ابن دلهم).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43385 ۔۔۔ ابوبکر ! جب تم لوگوں کو دنیا کی طرف جلدی کرتا دیکھو تو تم آخرت کے لیے کوشش کرو، ہر پتھر اور ڈھیلے کے پاس اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو، وہ تمہیں یاد کرے گا جب تم اس کا ذکر کروگے۔ اور کسی مسلمان کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، کیونکہ چھوٹا مسلمان اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑا ہے۔ (السلمی والدیلمی عن علی)
(43385 -) يا أبا بكر ! إذا رأيت الناس يسارعون في الدنيا فعليك بالآخرة ! واذكر الله عند كل حجر ومدر يذكرك إذا ذكرته ، ولا تحقرن أحدا من المسلمين ، فان صغير المسلمين عند الله كبير (السلمي والديملي - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৩৯৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43386 ۔۔۔ ابو الدرداء جس کے پڑوس میں رہو تو اچھا برتاؤ کرو تو تم مومن ہو، جو اپنے لیے پسند کرو وہی لوگوں کے لیے پسند کرو مسلمان کہلاؤگے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو تقسیم کردیا اس پر راضی رہو سب سے مالدار ہوجاؤ گے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی الدرداء)
(43386 -) يا أبا الدرداء ! أحسن جوار من جاورك تكن مؤمنا ، وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مسلما ، وارض بقسم الله لك تكن من أغنى الناس (الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43387 ۔۔۔ لوگو ! اپنے رب کی طرف رجوع کرو، جو (مال و اسباب) تھوڑا اور کافی ہو وہ اس زیادہ سے اچھا ہے جو غافل کردے، لوگو ! وہ تو دو مقام ہیں نیکی اور برائی کا، برائی کا مقام تمہارے لیے نیکی کے مقام سے زیادہ پسندیدہ نہیں بنایا گیا، لوگو ! اگر کھجور کے ٹکڑے سے بھی (جہنم کی) آگ سے بچ سکو تو بچو۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ۔
(43387 -) يا أيها الناس ! أنيبوا إلى ربكم ، إن ما قل وكفى خير مما كثر وألهى ، يا أيا الناس ! إنما هما نجدان : نجد خير ونجد شر ، فما جعل نجد الشر أحب إليكم من نجد الخير ، يا أيها الناس ! اتقوا النار ولو بشق تمرة (طب - عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43388 ۔۔۔ بسرہ ! غلطی کے وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کیا کر، اللہ تعالیٰ اس غلطی کے وقت تجھے مغفرت سے یاد کرے گا، اپنے خاوند کی بات مانا کر تجھے دنیا و آخرت کے لیے کافی ہے اپنے والدین سے نیکی کیا کر تیرے گھر کی خیر و برکت میں اضاف ہوگا۔ (ابو نعیم عن بسرۃ)
(43388 -) يا بسرة ! اذكري الله عند الخطيئة يذكرك عندها بالمغفرة ، وأطيعي زوجك يكفك خير الدنيا والآخرة ، وبري والديك يكثر خير بيتك (أبو نعيم - عن بسرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43389 ۔۔ حذیفہ ! جس نے روزے سے دن گزارا اور اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود تھی اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، اور جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کسی بھوکے کو کھانا کھلایا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی ننگے کو کپڑا پہنایا اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ (ابو یعلی، ابن عساکر عن حذیفہ)
(43389 -) يا حذيفة ! إنه من ختم له بصوم أراد به الله تعالى أدخله الله الجنة ، ومن أطعم جائعا أراد به الله تعالى أدخله الله الجنة ، ومن كسا عاريا أراد به الله تعالى أدخله الله الجنة (ع ، وابن عساكر - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43390 اللہ تعالیٰ تین سے خوش ہوتا ہے۔ نماز سے صف بستہ قوم سے، وہ شخص جو اپنے (جہاد میں شریک) ساتھیوں کے دفاع میں لڑتا ہے اور وہ شخص جو رات کی تاریکی میں (نماز کا) قیام کرتا ہے۔ (ابن ابی شیبۃ و ابن جریر عن ابن سعید)
(43390 -) يضحك الله تعالى إلى ثلاثة : القوم إذا صفوا في الصلاة ، وإلى الرجل يقاتل وراء أصحابه ، وإلى الرجل يقوم في سواد الليل (ش وابن جرير - عن ابن سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43391 ۔۔۔ (سب) لوگ کھلے میدان میں جمع ہوں گے آنکھ انھیں دیکھے گی اور ایک بلانے والا انھیں سنائے گا، پھر ایک پکارنے والا پکارے گا مجمع والے جان لیں کہ کرم نوازی آج کس کے لیے ہے، تین بار کہے گا پھر کہے گا وہ لوگ کہاں ہیں جن کے پہلو بستروں سے جدا رہتے تھے ؟ پھر کہے گا وہ لوگ کہاں ہیں جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہیں کرتی تھی ؟ پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا مجمع والے جان لیں آج کس کے لیے کرم نوازی ہے ! پھر وہ کہے گا زیادہ تعریف کرنے والے کہاں ہیں ؟ وہ لوگ کہاں ہیں جو (اللہ تعالیٰ ) اپنے رب کی تعریف کیا کرتے تھے۔ (حاکم و ابن مردویہ بیہقی فی شعب الایمان ، حلیۃ الاولیاء، عن عقبۃ بن عامر)
(43391 -) يجمع الناس في صعيد واحد ينفذهم البصر ويسمعهم الداعي ، ثم ينادي مناد : سيعلم أهل الجمع لمن الكرم اليوم - ثلاث مرات ، ثم يقول : أين الذين كانت تتجافى جنوبهم عن المضاجع ؟ ثم يقول : أين الذين كانوا لا تلهيهم تجارة ولا بيع عن ذكر الله ؟ ثم ينادي مناد : سيعلم أهل الجمع لمن الكرم اليوم ! ثم يقول أين الحمادون ؟ أين الذين كانوا يحمدون ربهم (ك ، وابن مردويه هب ، حل - عن عقبة بن عامر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43392 ۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ (تمام ) لوگوں کو ایک میدان میں جمع کرے گا، انھیں ایک بلانے والا سنائے گا اور آنکھ دیکھے گی ایک پکارنے والا اٹھ کر پکارے گا، وہ لوگ کہاں ہیں جو سخت و خوشحالی میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کیا کرتے تھے ؟ تو تھوڑے سے لوگ اٹھیں گے اور بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوجائیں، پھر وہ لوگ کر اعلان کرے گا وہ لوگ کہاں ہیں جن کے پہلو بستروں سے جدا رہتے اور اپنے رب کو خوف وامید سے پکارتے اور جو ہم نے انھیں دے رکھا تھا اس میں سے خرچ کرتے تھے۔ تو تھوڑے سے لوگ اٹھیں گے اور بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے، پھر وہ لوٹ کر اعلان کرے گا، وہ لوگ انھیں جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی تھی۔ تو تھوڑے سے لوگ اٹھیں گے اور بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوجائیں گے، پھر سب لوگ اٹھیں گے اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ (ھناد و محمد بن نصر فی الصلاۃ، و ابن ابی حاتم و ابن مردویہ عن اسماء بنت یزید۔
(43392 -) يجمع الله الناس يوم القيامة في صعيد واحد يسمعهم الداعي وينفذهم البصر ، فيقوم مناد فينادي : أيها الذين كانوا يحمدون الله في السراء والضراء ؟ فيقومون وهم قليل فيدخلون الجنة بغير حساب ، ثم يعود فينادي : أين الذين كانت (تتجافى جنوبهم عن المضاجع يدعون ربهم خوفا وطمعا ومما رزقناهم ينفقون) ؟ فيقومون وهم قليل فيدخلون الجنة بغير حساب ، ثم يعود فينادي : ليقم الذين كانوا (لا تلهيهم تجارة ولا بيع عن ذكر الله) ! فيقومون وهم قليل فيدخلون الجنة بغير حساب ، ثم يقوم سائر الناس فيحاسبون (هناد ومحمد بن نصر في الصلاة ، وابن أبي حاتم ، وابن مردويه - عن أسماء بنت يزيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43393 مخنف ! صلہ رحمی کرو تمہاری عمر لمبی ہوگی، نیکی کا کام کرو تمہارے گھر کی خیر و برکت بڑھے گی، ہر پتھر اور ڈھیلے کے پاس اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کر قیامت کے روز تمہاری شہادت و گواہی دے گا۔ (ابو نعیم عن مخنف بن یزید)
(43393 -) يا مخنف ! صل رحمك يطل عمرك ، وافعل المعروف يكثر خير بيتك ، واذكر الله عند كل حجر ومدر يشهد لك يوم القيامة (أبو نعيم - عن مخنف بن يزيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43394 ۔۔۔ عویمر ! اس بات کی پابندی کیا کرو کہ وتر پڑھے بغیر رات نہ گزرے، اور چاشت کی (نماز کی) دو رکعتیں سفر و حضر میں، ہر مہینے کے تین دن کے روزے تم نے پورا زمانہ مکمل کرلیا۔ (الحکیم عن ابی الدرداء)
(43394 -) يا عويمر ! حافظ على أن لا تبيتن إلا على وتر ، وركعتي الضحى مقيما ومسافرا ، وصيام ثلاثة أيام من كل شهر تستكمل الزمان كله (الحكيم - عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43395 ۔۔۔ علی ! تین چیزوں میں دیر (تاخیر) ن کرو، نماز کا جب وقت ہوجائے، جنازہ حاضر ہو تب ، اور بےنکاح (عورت ہو یا مرد) کا جب جوڑ (کا رشت) مل جائے۔ حاکم بیہقی، غریب منقطع، والعسکری فی الامثال عن علی۔

کلام ۔۔۔ ضعیف الترمذی 25 ۔ 182 ۔
(43395 -) يا علي ! ثلا ث لا تؤخرها الصلاة إذا آنت ، والجنازة إذا حضرت ، والايم إذا وجدت لها كفوا (ك ، ق : غريب منقطع ، والعسكري في الامثال - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43396 ۔۔۔ سائب ! اپنے وہ اخلاق دیکھو جو تم جاہلیت میں رکھتے تھے انھیں اسلام میں استعمال کرو ، مہمان کی ضیافت، یتیم پر کرم نوازی اور اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کیا کرو۔ مسند احمد والبغوی، عن السائب بن ابی السائب عبداللہ المخزومی۔
(43396 -) يا سائب ! انظر أخلاقك التي كنت تصنعها في الجاهلية فاجعلها في الاسلام ، اقر الضيف ، وأكرم اليتيم ، وأحسن إلى جارك (حم ، والبغوي - عن السائب بن أبي السائب عبد الله المخزومي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43397 جس نے یتیم کو اپنے کھانے پینے میں شریک کیا یہاں تک کہ وہ مستغنی ہوگیا تو یقیناً اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ جس نے اپنے والدین یا ان میں سے ایک کا زمانہ پایا پھر جہنم میں داخل ہوا اللہ تعالیٰ اسے دور کرے اور جس کسی مسلمان (غلام لونڈی) کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم سے چھٹکارے کا باعث ہے آزاد کرنے والے کی ہر ہڈی، آزا د ہونے والے کی ہر ہڈی کی عوض۔ (الباوردی عن ابی بن مالک العامری، مسند احمد عن مالک بن عمرو القیصری)
(43397 -) من ضم يتيما إلى طعامه وشرابه حتى يستغني عنه وجبت له الجنة البتة ، ومن أدرك والديه أو أحدهما فدخل النار فأبعده الله ، ومن أعتق رقبة مسلمة كانت فكاكه من النار مكان كل عظم من عظام محرره بعظم من عظامه (الباوردي - عن أبي بن مالك العامري ، حم - عن مالك بن عمر والقيصري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪১১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند ہو
43398 ۔۔۔ عقبہ بن عامر ! اپنی زبان پر قابو رکھو، تمہارے لیے تمہارا گھر ہی کافی ہونا چاہیے اور اپنی خطا پر آنسو بہاؤ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر والخطب عن عقبۃ بن عامر)

کلام ۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ 6443 ۔
(43398 -) يا عقبة بن عامر ! أمسك عليك لسانك ، وليسعك بيتك ، وابك على خطيئتك (حم ، طب ، والخطيب - عن عقبة ابن عامر).
tahqiq

তাহকীক: