কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ৪৩৪১২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43399 ۔۔۔ معاذ ! شکر گزار دل، ذکر کرنے والی زبان، اور وہ نیک بیوی جو تمہارے دنیاوی اور دینی کاموں میں مددگار ہو اس سے بہتر ہے جو لوگ حاصل کریں۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن حبان عن ابی امامۃ)
(43399 -) يا معاذ ! قلب شاكر ، ولسان ذاكر ، وزوجة صالحة تعينك على أمر دنياك ودينك خير ما اكتسب الناس (طب ،حب - عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43400 ۔۔۔ قرض کم کرو آزاد رہو گے، کم گناہ کرو موت آسانی ہوگی، اور دیکھ کسی نظام میں اپنے بیٹے کو لگا رہے کیونکہ رگ اثر کھینچ لیتی ہے۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
کلام ۔۔۔ الضعیفۃ 2023
کلام ۔۔۔ الضعیفۃ 2023
(43400 -) أقل من الدين حرا ، وأقل من الذنوب يهن عليك الموت ، وانظر في أي نصاب تضع ولدك ، فان العرق دساس (الديلمي (عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43401 ۔۔۔ نماز قائم کیا کرو زکوۃ دیا کرو برائی چھوڑ دو اور اپنی قوم کی زمین میں جہاں چل چاہے رہو۔ طبرانی فی الکبیر عن فدیک ۔
(43401 -) أقم الصلاة ، وآت الزكاة ، واهجر السوء ، واسكن من أرض قومك حيث شئت (طب - عن فديك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
42402 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے لوح محفوظ میں لکھا بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی دعا و عبادت کے لائق نہیں، میرا (ذات وصفات میں) کوئی شریک نہیں، جس نے اپنے آپ کو میری تقدیر کے سامنے جھکا دیا اور میری آزمائش پر صبر کیا، میرے فیصلے پر راضی رہا میں اسے صدیق لکھ دیتا ہوں اور اسے قیام کے روز صد یقین کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ (ابن النجار عن علی)
کلام ۔۔۔ ذیل اللآلی 114، تذکر الموضوعات 189، 190 ۔
کلام ۔۔۔ ذیل اللآلی 114، تذکر الموضوعات 189، 190 ۔
(43402 -) إن أول شئ كتبه الله في اللوح المحفوظ (بسم الله الرحمن الرحيم ، إني أنا الله لا إله إلا أنا لا شريك لي ، إنه من استسلم لقضائي وصبر على بلائي ورضي بحكمي كتبته صديقا وبعثته مع الصديقين يوم القيامة) (ابن النجار - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43403 ۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے بنی اسرائیل ! کام تین ہیں۔ ایک وہ جس کی ہدایت تمہارے لیے واضح ہے سو اس کی اتباع کرو، اور ایک وہ جس کی گمراہی واضح ہے سو اس سے پرہیز کرو، اور ایک وہ ہے جس میں اختلاف ہے سو اسے اللہ تعالیٰ کے سپرد کرو، اور ایک روایت میں ہے اسے اس سے باخبر شخص کے سامنے پیش کرو۔ (طبرانی فی الکبیر وابو نصر السجزی فی الاباندۃ عن ابن عباس)
(43403 -) إن عيسى عليه السلام قال : يا بني إسرائيل ! إنما الامور ثلاثة : أمر تبين لكم رشده فاتبعوه ، وأمر تبين لكم غيه فاجتنبوه ، وأمر اختلف فيه فكلو إلى الله تعالى - وفي لفظ : فردوه إلى عالمه (طب ، وأبو نصر السجزي في الابانة - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43404 ۔۔۔ ایک غافل پر تعجب ہے کہ وہ اس غافل نہیں، دنیا کے طلب گار پر تعجب ہے جب کہ موت اس کی تلاش میں ہے اور منہ بھر کر ہنسنے والے پر تعجب ہے جب کہ اسے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہے یا ناراض۔ (ابو لاشیخ و ابو نعیم عن ابن مسعود)
(43404 -) عجبا لغافل ولا يغفل عنه ، وعجبا لطالب دنيا والموت يطلبه ، وعجبا لضاحك ملء فيه لا يدري أأرضى الله أم أسخطه (أبو الشيخ وأبو نعيم - عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43405 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے انسان ! تین چیزیں ہیں ایک میرے لیے، ایک تیرے لیے اور ایک ہم دونوں کے درمیان (مشترک ) ہے میرے لیے یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اور تیرے لیے یہ ہے کہ میں تمہیں تمہارے ہر عمل کا بدلہ دوں اور اگر میں بخش دوں تو میں بخشنے والا مہربان ہوں اور جو میرے اور تمہارے درمیان ہے وہ یہ کہ تمہارے ذمہ دعا اور سوال کرنا ہے قبول کرنا اور عطا کرنا میرا کام ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن سلمان)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 4058 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 4058 ۔
(43405 -) قال الله تعالى : يا ابن آدم ! ثلاثة : واحدة لي وواحدة لك وواحدة بيني وبينك فأما التي لي فتعبدني لا تشرك بي شيئا ، وأما التي لك فما عملت من عمل جزيتك به وإن أغفر فأنا الغفور الرحيم ، وأما التي بيني وبينك فعليك الدعاء والمسألة وعلى الاجابة والعطاء (طب - عن سلمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43406 ۔۔۔ آدمی کے لیے وہ جس کی اس نے (ثواب کی) امید رکھی اور اس کے ذمہ وہ چیز ہے جو اس نے کمائی، اور آدمی جس کے ساتھ محبت کرتا ہے اسی کے ساتھ ہوگا، اور جو کسی ارادے سے مرا تو وہ انہی لوگوں میں شمار کیا جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر وابن عساکر عن ابی امامۃ وفیہ عمر بن بکر السکسکی لہ عن الثقات احادیث مناکیر)
(43406 -) لامرئ ما احتسب وعليه ما اكتسب ، والمرء مع من أحب ، ومن مات على ذنابى فهو من أهله (طب وابن عساكر - عن أبي أمامة ، وفيه عمر بن بكر السكسكي له عن الثقات أحاديث مناكير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43407 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان ! اگر تیری آنکھ میری حرام کردہ چیزوں ( کو دیکھنے) کے بارے میں تجھ سے جھگڑے تو میں نے دو پردوں سے تیری اعانت و مدد کی ہے تو ان دونوں پردوں (پیوٹوں) میں اسے بند کرلے، اور اگر تیری زبان میری حرام کردہ چیزوں کے بارے میں تجھ سے جھگڑے تو میں نے دو پردوں (ہونٹوں) سے تیری مدد کی ہے تو ان دونوں میں اسے بند کرلے، اور اگر تیری شرم گاہ میری حرام کردہ چیزوں کے بارے میں تجھ سے جھگڑے تو میں نے دو پردوں کے ذریعہ تمہاری مدد کی ہے تو ان دونوں (رانوں) میں اسے بند کرلے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
(43407 -) يقول الله تعالى : يا ابن آدم ! إن نازعك بصرك ما حرمت عليك فقد أعنتك عليه بطبقتين فأطبقهما عليه ، وإن نازعك لسانك إلى بعض ما حرمت عليك فقد أعنتك عليه بطبقتين فأطبقهما عليه ، وإن نازعك فرجك فقد أعنتك بطبقتين فأطبقهما عليه (الديلمي - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43408 ۔۔۔ عقلمند کو چاہیے کہ وہ صرف تین باتوں میں مصروف ہو، معیشت گزر اوقات کی روزی کی تلاش میں، آخرت کے لیے قدم اٹھانے میں یا حلال چیز کی لذت میں۔ (الخطیب والدیلمی عن علی۔
کلام ۔۔ المتناھیۃ 1180 ۔
کلام ۔۔ المتناھیۃ 1180 ۔
(43408 -) ينبغي للعاقل أن لا يكون شاخصا إلا في ثلاث : طلب لمعاش ، أو خطوة لمعاد ، أو لذة في غير محرم (الخطيب ، والديلمي - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43409 ۔۔۔ لوگو ! تمہیں شرم نہیں آتی ! تم وہ جمع کرتے جسے کھاؤگے نہیں، اور وہ بناتے ہو جسے آباد نہیں کروگے اور اس چیز کی تمنا رکھتے ہو جسے پا نہیں سکوگے کیا تمہیں اس سے شرم نہیں آتی۔ طبرانی فی الکبیر عن ام الولیہ بنت عمر بن الخطاب۔
(43409 -) يا أيها الناس ! أما تستحيون ! تجمعون ما لا تأكلون ! وتبنون ما لا تعمرون ! وتأملون ما لا تدركون ! ألا تستحيون من ذلك ! (طب - عن أم الوليد بنت عمر بن الخطاب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راحت و سکون کے اسباب
43410 ۔۔۔ نصیحت و یاد دہانی سے لوگوں کی حفاظت کرو، نصیحت کے بعد نصیحت سے کام لینا اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ چیزوں کے ذریعہ لوگوں کو مضبوط کرنے کا اچھا طریقہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت سے نہ ڈرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس کی طرف تمہیں جمع ہونا ہے۔ (ابو نعیم والدیلمی عن عبید بن سخر ابن لوذان)
(43410 -) تعاهدوا الناس بالتذكرة ، واتبعوا الموعظة بالموعظة وهو أقوى للعالمين بما يحب الله ، ولا تخافوا في الله لومة لائم ، واتقوا الله الذي إليه تحشرون (أبو نعيم والديلمي - عن عبيد بن سخر ابن لوذان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ چار گوشی احادیث
43411 ۔۔۔ آگاہ رہو ! وہ چار چیزیں ہیں (جن کی تم نے پاسداری کرنا ہے) اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، اور جس نفس کا قتل اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا اسے ناحق قتل نہ کرنا، اور زنا نہ کرنا اور چوری نہ کرنا۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن سلمۃ بن قیس)
43411- ألا إنما هي أربع: لا تشركون بالله، ولا تقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق، ولا تزنون، ولا تسرقون."حم، ت ، ك - عن سلمة بن قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ چار گوشی احادیث
43412 ۔۔۔ ابوہریرہ ! میں تمہیں چار چیزوں کی وصیت کرتا ہوں جب تک تم زندہ رہے انھیں کبھی بھی نہ چھوڑنا، جمعہ کے روز غسل کرنا اور اس کی طرف جلدی جانا، (اور دوران جمعہ) فضول اور بےہودہ کام کرنا، اور ہر مہینہ تمہیں دن کے روزوں کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ زمانہ کے روزے ہیں اور تمہیں سونے سے پہلے وتر ادا کرنے کی وصیت کرتا ہوں، اور تمہیں فجر کی دو رکعتوں کی وصیت کرتا ہوں انھیں ترک نہ کرنا، اگرچہ تم رات بھر (نفل) نماز پڑھتے رہو کیونکہ ان دونوں میں رغبت کی نعمتیں ہیں۔ (ابو یعلی عن ابوہریرہ )
کلا ۔۔۔ ضعیف الجامع 2123 ۔
کلا ۔۔۔ ضعیف الجامع 2123 ۔
43412- أوصيك يا أبا هريرة بخصال أربع لا تدعهن أبدا ما بقيت: عليك بالغسل يوم الجمعة والبكور إليها ولا تلغ ولا تله، وأوصيك بصيام ثلاثة أيام من كل شهر فإنه صيام الدهر، وأوصيك بالوتر قبل النوم، وأوصيك بركعتي الفجر لا تدعهما وإن صليت الليل كله فإن فيهما الرغائب."ع - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ چار گوشی احادیث
43413 ۔۔۔ چار باتیں اگر تم میں ہوئیں تو دنیا کی کوئی چیز نہ بھی ہوتی تو تم پر کوئی ملامت نہیں، بات کی سچائی، امانت کی حفاظت، اچھے اخلاق، کھانے کی پاکیزگی۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر حاکم بیہقی عن ابن عمر، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو، ابو عدی و ابن عساکر عن ابن عباس)
کلام ۔۔۔ الحفاظ 40 ۔
کلام ۔۔۔ الحفاظ 40 ۔
43413- أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا: صدق الحديث، وحفظ الأمانة، وحسن الخلق، وعفة مطعم."حم، طب، ك، هب - عن ابن عمر؛ طب - عن ابن عمرو؛ عد وابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ چار گوشی احادیث
43414 ۔۔۔ چار آدمیوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ جہاد کرنے والا، شادی کرنے والا (شادی شدہ) مکاتب، اور حاجی ( جو حج کرنے جا رہا ہو) ۔ مسند احمد عن ابوہریرہ ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 749 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 749 ۔
43414- أربع حق على الله عونهم: الغازي، والمتزوج، والمكاتب؛ والحاج."حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43415 ۔۔۔ چار باتیں جس میں ہوں گی اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے لیے حرام کردے گا اور شیطان سے اسے محفوظ فرمائے گا، جس نے رغبت خوف شہوت اور غضب کے وقت اپنے نفس کو قابو میں رکھا، اور چار چیزیں جس میں ہوں گی اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت نچھاور کرے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا۔ جس نے مسکین کو ٹھکانا دیا، کمزور پر رحم کھایا، غلام سے نرمی کی، اور والدین پر خرچ کیا۔ (الحکیم عن ابوہریرہ )
43415- أربع من كن فيه حرمه الله تعالى على النار وعصمه من الشيطان؛ من ملك نفسه حين يرغب، وحين يرهب، وحين يشتهي، وحين يغضب؛ وأربع من كن فيه نشر الله تعالى عليه رحمته وادخله الجنة: من آوى مسكينا، ورحم الضعيف، ورفق بالمملوك، وأنفق على الوالدين."الحكيم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43416 ۔۔۔ جسے چار چیزیں عطا ہوگئیں (گویا) اسے دنیا و آخرت کی بھلائی مل گئی۔ ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل، مصیبت جھیلنے والا بدن ، اور ایسی بیوی جو اس کے مال اور اپنے بارے میں خاوند کو خوفزدہ نہیں کرتی۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس )
کلام ۔۔۔ تلبیض الصحیفۃ 3 ضعیف الجامع 756 ۔
کلام ۔۔۔ تلبیض الصحیفۃ 3 ضعیف الجامع 756 ۔
43416- أربع من أعطيهن فقد أعطى خير الدنيا والآخرة: لسان ذاكر، وقلب شاكر، وبدن على البلاء صابر، وزوجة لا تبغيه خونا في نفسها ولا ماله."طب، هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43417 ۔۔۔ چار چیزیں آدمی کی سعادت مندی ہیں۔ نیک بیوی، فرمان بردار اولاد، نیک ساتھی، شریک اور اس کی روزی (کا بندوبست) اس کے شہر میں ہو۔ (ابن عساکر، فردوس عن علی، ابن ابی الدنیا فی کتاب الاخوان عن عبداللہ بن الحکم عن ابیہ عن جدہ)
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 759، 1147 ۔
کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 759، 1147 ۔
43417- أربع من سعادة المرء: أن تكون زوجته صالحة، وأولاده أبرارا، وخلطاؤه صالحين، وأن يكون رزقه في بلده."ابن عساكر، فر - عن علي؛ ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان - عن عبد الله بن الحكم عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43418 ۔۔۔ چار چیزیں تعجب سے حاصل ہوتی ہیں۔ خاموشی اور وہ اولین عبادت ہے تواضع، اللہ تعالیٰ کا ذکر، اور کسی چیز کی کمی۔ (طبرانی فی الکبیر، حاکم بیہقی فی شعب الایمان عن انس)
کلام تلبیض الصحیفۃ 4، ترتیب الموضوعات 950)
کلام تلبیض الصحیفۃ 4، ترتیب الموضوعات 950)
43418- أربع لا يصبن إلا بعجب: الصمت وهو أول العبادة، والتواضع، وذكر الله، وقلة الشيء."طب، ك، هب - عن أنس".
তাহকীক: