কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩৪৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43419 ۔۔۔ چار آدمیوں کو دہرا اجر دیا جائے گا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گھر والیاں، اہل کتاب کے مسلمان ہونے والے لوگ، کسی کے پاس کوئی باندی تھی جو اسے بھلی لگی اسے اس نے آزاد کرکے اس سے شادی کرلی، اور وہ غلام جس نے اللہ تعالیٰ اور اپنے مالکوں کا حق ادا کیا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 769 ۔
43419- أربعة يؤتون أجورهم مرتين: أزواج النبي صلى الله عليه وسلم، ومن أسلم من أهل الكتاب، ورجل كانت عنده أمة فأعجبته فأعتقها ثم تزوجها، وعبد مملوك أدى حق الله تعالى وحق سادته."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43420 ۔۔۔ چار چیزیں جنت کا خزانہ ہیں۔ خفیہ صدقہ، مصیبت کو پوشیدہ رکھنا، صلہ رحمی اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ، کہنا۔ (خطیب عن علی)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 766 ۔
43420- أربعة من كنز الجنة: إخفاء الصدقة، وكتمان المصيبة، وصلة الرحم، وقول "لا حول ولا قوة إلا بالله"." خط - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43421 ۔۔۔ جس میں چار خصلتیں ہوئیں وہ مسلمان ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں دنیا اور دنیا کی چیزوں سے وسیع گھر بنائے گا۔ جس کے کام کی حفاظت میں لا الہ الا اللہ ہو اور جب کوئی گناہ سرزد ہوجائے استغفر اللہ کہے، اور جب کوئی نعمت ملے الحمد للہ کہے اور جب کوئی مصیبت پہنچے انا لللہ وانا الیہ راجعون کہے۔ (ابو اسحاق المراغی فی ثواب الاعمال عن ابوہریرہ )

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 762 ۔
43421- أربع من كن فيه كان من المسلمين وبنى الله بيتا في الجنة أوسع من الدنيا وما فيها: من كان عصمة أمره "لا إله إلا الله" وإذا أصاب ذنبا قال "أستغفر الله" وإذا أعطى نعمة قال "الحمد لله" وإذا أصابته مصيبة قال "إنا لله وإنا إليه راجعون"."أبو إسحاق المراغي في ثواب الأعمال - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43422 ۔۔۔ تین چیزوں کے بارے میں قسم کھا سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نہ بنائے۔ جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں تو گویا اس کا حصہ ہی نہیں، اور اسلام کے تین حصے ہیں۔ نماز روزہ اور زکوۃ جس بندہ کو اللہ تعالیٰ دنیا میں دوست بنائے قیامت میں اس کے علاوہ کو دوست نہیں بناتا، اور جو شخص جس جماعت کو پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ان میں شامل کردیتا ہے اور چوتھی چیز ایسی ہے کہ میں اگر اس کے بارے قسم کھاؤں تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوں گا جس بندہ کی اللہ تعالیٰ دنیا میں پردہ پوشی کرتا ہے آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ (مسند احمد، حاکم، نسائی، بیہقی فی شعب الایمان عن عائشۃ، ابو یعلی عن ابن مسعود، طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
43422- ثلاث أحلف عليهن لا يجعل الله تعالى من له سهم في الإسلام كمن لا سهم له، وأسهم الإسلام ثلاثة: الصلاة، والصوم، والزكاة؛ ولا يتولى الله عبدا في الدنيا فيوليه غيره يوم القيامة، ولا يحب رجل قوما إلا جعله الله معهم، والرابعة لو حلفت عليها رجوت أن لا آثم: لا يستر الله عبدا في الدنيا إلا ستره يوم القيامة."حم، ك، ن، هب - عن عائشة؛ ع - عن ابن مسعود؛ طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43423 ۔۔۔ تین باتیں جس نے کہیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔ جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر راضی ہوا اور اسلام کے دین اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رسول ہونے پر اور چوتھی بات کے لیے ایسے ہی فضیلت ہے جیسے زمین و آسمان کے درمیان اور وہ فی سبیل اللہ جہاد ہے۔ (مسند احمد عن ابی سعید)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 5284 ۔
43423- ثلاثة من قالهن دخل الجنة: من رضى بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد رسولا؛ والرابعة لها من الفضل كما بين السماء والأرض وهي الجهاد في سبيل الله عز وجل."حم - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43424 ۔۔۔ جو چار چیزوں سے بچاؤ جنت میں جائے گا۔ خونوں، مالوں، شرم گاہوں اور (حرام) مشروبات سے۔ (البزار عن انس)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 5336، الکشف الالہی 793 ۔
43424- من اجتنب أربعا دخل الجنة: الدماء، والأموال، والفروج، والأشربة."البزار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43425 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے روز روزہ رکھا کسی بیمار کی بیماری پرسی کی، کسی مسکین کو کھانا کھلایا اور کسی جنازے کے پیچھے چلا تو چالیس سال کوئی گناہ اس کا پیچھا نہیں کرے گا۔ (ابن عدی، بیہقی فی شعب الایمان، بخاری فی التاریخ عن جابر) کلام ۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات 114 التنزیہ 2 ص 104 ۔
43425- من أصبح يوم الجمعة صائما وعاد مريضا وأطعم مسكينا وشيع جنازة لم يتبعه ذنب أربعين سنة."عد، هب، تخ - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৩৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار خصلتوں کی وجہ سے جہنم کا حرام ہونا۔
43426 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے دن روزہ رکھا، کسی بیمار کی بیمار پرسی کی، کسی جنازہ میں حاضر ہوا یا کوئی صدقہ کیا تو اس نے اپنے لیے (رحمت خداوندی) واجب کرلی۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ) کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 5437، التنزیہ ج 2 ص 104 ۔
43426- من أصبح يوم الجمعة صائما وعاد مريضا وشهد جنازة وتصدق بصدقة فقد أوجب."هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43427 ۔ اس مومن کا اسلام سب سے افضل ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رہیں اور اس مومن کا ایمان سب سے افضل ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، اور وہ مہاجر سب سے افضل ہے جو اللہ تعالیٰ کی منع کردہ چیزیں چھوڑ دے، اور اس کا جہاد افضل ہے جو اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے نفس سے جہاد کرے (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
43427- أفضل المؤمنين إسلاما من سلم المسلمون من لسانه ويده، وأفضل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وأفضل المهاجرين من هجر ما نهى الله عنه، وأفضل الجهاد من جاهد نفسه في ذات الله عز وجل. "طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43428 ۔۔۔ نماز قائم کرو زکوۃ دیا کرو حج وعمرہ کیا کرو اور تم لوگ سیدھے رہو تمہاری وجہ سے لوگ سیدھے رہیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ)
43428- أقيموا الصلاة وآتوا الزكاة وحجوا واعتمروا واستقيموا يستقم بكم."طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43429 ۔۔۔ اگر لوگوں کو اذان اور صف اول (کی فضیلت) کا پتہ چل جائے پھر اس تک پہنچنے کے لیے قرعہ اندازی بھی کرنا پڑتی تو یہ لوگ کرلیتے ۔ اور اگر انھیں دوپہر کی نماز کا (فضل و مرتبہ) معلوم ہوجائے تو ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے، اور اگر انھیں عشاء اور فجر کے بارے میں علم ہوجائے تو اگر ان نمازوں میں گھٹنوں کے بل بھی آنا پڑتا تو آجاتے۔ (مالک مسند احمد، بیہقی، نسائی عن ابوہریرہ )
43429- لو يعلم الناس ما في النداء والصف الأول ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا، ولو يعلمون ما في التهجير لاستبقوا عليه، ولو يعلمون ما في العتمة والصبح لأتوهما ولو حبوا."مالك، حم، ق، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43430 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ حدود (رکاوٹیں) مقرر کر رکھی ہیں انھیں عبور (کر اس) نہ کرو اور کچھ فرائض مقرر کیے ہیں انھیں ضائع نہ کرو اور کچھ چیزیں حرام قرار دی ہیں ان کا ارتکاب نہ کرو، اور کچھ چیزیں بن بھولے چھوڑ دی ہیں (وہ) تمہارے رب کی طرف سے تم پر رحمت ہے تو انھیں قبول کرلو ان کے بارے بحث و مباحثہ نہ کرو۔ (حاکم عن ابی ثعلبۃ)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 1597 ۔ منجملہ وہ امور ہیں جن کا تعلق عالم اخروی یا عالم برزخ سے جن کا ادراک و عقل انسانی نہیں کرسکتی، جیسے، شہداء کی حیات، مردوں کا عذاب قبر کس کیفیت سے ہوتا ہے وغیرہ۔
43430- إن الله تعالى حد حدودا فلا تعتدوها، وفرض فرائض فلا تضيعوها، وحرم أشياء فلا تنتهكوها، وترك أشياء من غير نسيان من ربكم ولكن رحمة منه لكم فاقبلوها ولا تبحثوا عنها."ك - عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43431 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اخلاق تمہارے درمیان ایسے ہی تقسیم کیے ہیں جیسے تمہارے مابین تمہارا رزق تقسیم کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ دنیا چاہنے والے اور نہ چاہنے والے کو (بھی) عطا کرتا ہے اور دین صرف چاہنے والے کو عطا کرتا ہے سو جسے اس نے دین عطا کیا ہے تو اسے پسند کیا، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! جب تک بندے کا دل اور زبان مسلمان نہیں ہوجاتی بندہ مسلمان نہیں ہوتا اور جب تک اس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں اور اذیتوں سے محفوظ نہیں ہوجاتا وہ ایمان دار نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا کہ بندہ کوئی حرام مال کمائے اور پھر اس میں برکت ہو اور اس میں سے صدقہ کرے اور وہ قبول ہو، اور اگر چھوڑ مرے گا تو اس کے لیے توشہ جہنم ہوگا۔ اللہ برائی کو برائی سے نہیں مٹاتا بلکہ برائی کو نیکی سے ختم کرتا ہے جبکہ خبیث کو نہیں مٹاتا۔ (مسند احمد، حاکم، بیہقی عن ابن مسعود)

عرق گلاب میں مزید عرق گلاب ملانے سے اس کی خوشبو رنگت اور نکھار میں اضافہ ہوگا جب کہ پیشاب پر پیشاب بہانے سے گندگی بڑھے گی۔
43431- إن الله تعالى عز وجل قسم بينكم أخلاقكم كما قسم بينكم أرزاقكم، وإن الله تعالى يعطي الدنيا من يحب ومن لا يحب، ولا يعطي الدين، إلا من أحب، ومن أعطاه الدين فقد أحبه، والذي نفسي بيده! لا يسلم عبد حتى يسلم قلبه ولسانه، ولا يؤمن حتى يأمن جاره بوائقه غشمه وظلمه، ولا يكسب عبد مالا من حرام فينفق منه فيبارك له فيه، ولا يتصدق به فيقبل منه، ولا يتركه خلف ظهره إلا كان زاده إلى النار، إن الله لا يمحو السيئ بالسيئ ولكن يمحو السيئ بالحسن، إن الخبيث لا يمحو الخبيث."حم "، ك، هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43432 ۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! جو بندہ بھی پانچ نمازیں پڑھتا رمضان کے روزے رکھتا زکوۃ ادا کرتا اور سات کبیرہ گناہوں سے بچتا رہتا ہے تو اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اس سے کہا جائے گا جنت میں امن و سلامتی ہے داخل ہوجا۔ (نسائی، ابن حبان، حاکم عن ابوہریرہ و ابی سعید)
43432- والذي نفسي بيده! ما من عبد يصلي الصلوات الخمس ويصوم رمضان ويخرج الزكاة ويجتنب الكبائر السبع إلا فتحت له أبواب الجنة فقيل له: ادخل الجنة بسلام. "ن، حب، ك - عن أبي هريرة وأبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ افضل اسلام والا۔
43433 ۔۔۔ میرے پاس جبرائیل آ کر کہنے لگے، اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا رب آپ کو سلام کہہ کر فرما رہا ہے میرے کچھ بندے ایسے ہیں کہ ان کا ایمان صرف مالداری سے درست رہتا ہے میں اگر انھیں نادار و فقیر کردوں تو کافر ہوجائیں۔ اور میرے کچھ بندے ایسے ہیں کہ ان کا ایمان فقر و فاقہ سے درست رہتا ہے میں اگر انھیں مالدار کردوں تو وہ کافر ہوجائیں، اور میرے کچھ بندے ایسے ہیں کہ ان کا ایمان بیماری سے درست رہتا ہے میں اگر انھیں صحت یاب کردوں تو کافر ہوجائیں، اور میرے کچھ بندے ایسے ہیں کہ ان کا ایمان صحت سے قائم رہتا ہے میں اگر انھیں بیمار کردوں تو کافر ہوجائیں۔ خطیب عن عمر۔
43433- أتاني جبرئيل فقال: يا محمد! ربك يقرأ عليك السلام ويقول لك: إن عبادي من لا يصلح إيمانه إلا بالغنى ولو أفقرته لكفر، وإن من عبادي من لا يصلح إيمانه إلا بالفقر ولو أغنيته لكفر، وإن من عبادي من لا يصلح إيمانه إلا بالسقم ولو أصححته لكفر، وإن من عبادي من لا يصلح إلا بالصحة ولو أسقمته لكفر. "خط - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43434 ۔۔۔ جس بندے نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں تیر چلایا پھر وہ نشانے پر لگایا خطا ہوگیا تو بھی اس کے لیے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد کو آزاد کرانے کا ثواب ہے جس مسلمان کا بال سفید ہوا تو وہ اس کے لیے نور ہے اور جس نے کسی مسلمان کو آزاد کیا تو آزا ہونے والے کا ہر عضو آزاد کرنے والے کے ہر عضو کے بدلے جہنم سے چھٹکارے کا باعث ہے۔ اور جو شخص نماز کے ارادے سے اٹھا اور وضو کے ہر عضو کو صحیح طریقے سے دھویا تو اپنے ہر گناہ اور غلطی سے محفوظ ہوجائے گا۔ پھر اگر وہ نماز پڑھنے کے لیے اٹھ گیا تو اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کرے گا اور اگر وہ سو گیا تو سلامتی سے سوئے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمرو بن عبسۃ)
43434- أيما مسلم رمى بسهم في سبيل الله فبلغ مخطئا أو مصيبا فله من الأجر كرقبة أعتقها من إسماعيل، وأيما رجل شاب في سبيل الله فهو له نور، وأيما رجل أعتق رجلا مسلما فكل عضو من المعتق بعضو من المعتق فداء له من النار، وأيما رجل قام وهو يريد الصلاة فأفضى الوضوء إلى أماكنه سلم من كل ذنب وخطيئة هي له، فإن قام إلى الصلاة رفعه الله درجة، وإن رقد رقد سالما."طب - عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43435 ۔۔۔ اے لڑکے ! میں تجھے کچھ کلمات سکھاتا ہوں، اللہ تعالیٰ (کے حکم) کی حفاظت کرنا اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے گا اللہ تعالیٰ (کے حکم) کی حفاظت کر اسے (مدد میں) اپنے سامنے پائے گا، جب تو کوئی سوال کرے تو اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کر اور جب مدد طلب کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کیا کر اور یہ جان لو کہ اگر لوگ تمہیں نفع پہنچانے میں اکٹھا ہوجائیں تو وہ تمہیں اتنا ہی فائدہ پہنچا سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں لکھ دیا ہے اور اگر تمہیں کوئی نقصان دینے پر اتفاق کرلیں تو اتنا نقصان دے سکیں گے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں لکھ رکھا ہے قلم خشک ہوگئے اور رجسٹر اٹھالیے گئے۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن ابن عباس)

بعض بزرگوں سے جو غیر اللہ کو پکارنے کی باتیں ملتی ہیں اس میں زیادہ دخل باطل پرست لوگوں کا ہے۔ کبھی کوئی خدا رسیدہ بزرگ ہرگز ہرگز شرک کی تعلیم نہیں دے سکتا۔
43435- يا غلام! إني أعلمك كلمات: احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك، إذا سألت فاسأل الله، وإذا استعنت فاستعن بالله، واعلم أن الأمة لو اجتمعت على أن ينفعوك بشيء لم ينفعوك إلا بشيء قد كتبه الله لك، ولو اجتمعوا على أن يضروك بشيء لم يضروك إلا بشيء قد كتبه الله عليك، جفت الأقلام ورفعت الصحف."حم ، ت، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43436 ۔۔۔ روک دینے والے بڑھاپے، جھپٹا مار لینے والی موت، بےکار کردینے والی بیماری اور ناامید کردینے والی آس سے پہلے اعمال میں جلدی کرو۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ)
43436- بادروا بالأعمال هرما ناغصا وموتا خالسا ومرضا حابسا وتسويفا مؤيسا."هب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43437 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ وہ ہر بھلائی کا جامع ہے اور جہاد کو نہ چھوڑنا کیونکہ وہ مسلمانوں کی رہبانیت ہے اللہ تعالیٰ کا ذکر اور کتاب اللہ کی تلاوت ضرور کیا کرنا کیونکہ وہ تیرلے زمین میں نور اور آسمان میں تیرے ذکر کا باعث ہے اپنی زبان سے صرف نیکی کی بات کرنا، اس سے تم شیطان پر غالب رہوگے۔ (ابن الضریس، ابو یعلی عن ابی سعید)

کلام ۔۔۔ ضعیف الجامع 3746 ۔
43437- عليك بتقوى الله! فإنها جماع كل خير، وعليك بالجهاد! فإنه رهبانية المسلمين، وعليك بذكر الله وتلاوة كتاب الله تعالى! فإنه نور لك في الأرض وذكر لك في السماء، واخزن لسانك إلا من خير، فأنك بذلك تغلب الشيطان."ابن الضريس، ع - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩৪৫১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی راہ میں تیر چلانے کی فضیلت
43438 ۔۔۔ انبیاء کا ذکر عبادت ہے اور صالحین کا ذکر کفارہ ہے اور موت کا ذکر صدقہ اور قبر کو یاد کرنا تمہیں جنت کے قریب کردے گا۔ (فردوس عن معاذ)

کلام ۔۔۔ ضعیف عن الجامع 3048، الکشف الالہی 401 ۔
43438- ذكر الأنبياء من العبادة، وذكر الصالحين كفارة، وذكر الموت صدقة، وذكر القبر يقربكم من الجنة."فر - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক: